تازہ ترین

Archive For February 28, 2017

اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(میڈیا رپورٹ) راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 6 نوٹ کی گئی، فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔

زلزے کا مرکز تاجکستان میں تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی تاہم آفٹر شاکس کا خدشہ موجود ہے۔

خیبر پختون خوا کے تقریبا تمام بالائی علاقوں سمیت پنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں چونکہ اس کا مرکز تاجکستان تھا اس لیے تاجکستان سے نزدیک واقع شہروں میں شدت زیادہ محسوس ہوگی۔

پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں کچھ جگہیں، ہندوکش کا پہاڑی علاقہ، اور بلوچستان میں کچھ علاقے فالٹس پر واقع ہیں جہاں نقصان کا اندیشہ زیادہ ہوتا ہے۔

Read more »

بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کو منہ کی کھانی پڑی

بھارت (میڈیا رپورٹ) بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کو اس وقت منہ کی کھانی پڑی جب اڑی حملہ کے الزام میں گرفتار 2  پاکستانی نوجوانوں فیصل حسن اور احسن خورشید کو شواہد نہ ملنے کی وجہ سے بے گناہ قرار دینا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق اڑی ضلع میں ہونے والے بھارتی فوجی اڈے پر حملے کے بعد گرفتار کئے گئے 2 پاکستانی نوجوانوں فیصل اور احسن کو بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بے گناہ قرار دیا گیا اور امکان ہے کہ جلد دونوں نوجوانوں کو رہا کر کے پاکستان کے حوالے کر دیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کو پاکستانی نوجوانوں سے کے اڑی حملوں میں سہولت کار ہونے کے شواہد نہیں ملے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عدالت ان دونوں نوجوانوں کو بے گناہ قرار دے اور فوری رہا کرکے پاکستان کے حوالے کرے۔

بھارتی ایجنسیوں کے اس اقرار کے بعد اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا بھارت اڑی حملے کے بعد پاکستان پر لگائے الزامات پر معافی مانگے گا اور نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک پر دنیا کو کیا جواب دے گا۔

Read more »

پی اس ایل کا فائنل سے متعلق اہم اعلان کر دیا گیا!

پی ایس ایل کا فائنل ہر صورت لاہور میں ہی ہو گا اہم اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں تمام سیکیورٹی اداروں کی جانب سے پی ایس ایل فائنل کے لئے سیکیورٹی کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی جانے کے بعد باہمی مشاورت کر کے یہ اعلان کیا گیا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور ہی میں کروایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف حتمی اعلان کل یا پروسوں کریں گے چیئرمین پی سی بی نے فیصلہ کو خوش آئند اور عوامی امنگوں کے عین مطابق قرار دیا ہے۔

پی ایس کا فائنل پانچ مارچ کو طے ہے حالیہ دہشت گردی کی لہر نے فائنل کے لاہور میں انعقاد کو مشکل میں ڈال دیا تھا۔

حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کئی اجلاسوں کے بعد بالآخر یہ فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اپنے قدم پیچھے نہیں ہٹائے گی چاہے غیر ملکی کھلاڑیوں کو وزیراعظم کی سطح کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور ہوٹل سے اسٹیڈیم تک تمام روڈ بند کر دیئے جائیں گے

Read more »

آسکر 2017 بہترین فلم مون لائٹ قرار

لاس اینجلس (میڈیا رپورٹ) 89 ویں آسکر ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں منعقد ہوئی بہترین فلم کا ایوارڈ’’مون لائٹ‘‘ لے اڑی۔

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم ’لالا لینڈ‘ کی ایما اسٹون نے حاصل کیا۔جبکہ بہترین اداکار کا انعام کیسی ایفلیک نے ’مانچسٹر بائی دا سی‘ میں بہترین اداکاری پر جیتا۔

فلم ’مون لائٹ‘ میں ڈرگ ڈیلر کا کردار ادا کرنے والے مہر شالہ علی معاون اداکار کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے۔

غیر ملکی فلم کے زمرے میں ایرانی ہدایت کار اصغر فرہادی کیفلم ’دی سیلز مین‘ کو بہترین فلم کے اعزاز سے نوازا گیا۔

رواں برس 14 نامزدگیاں حاصل کرنے والی فلم لالا لینڈ نے 6 ایوارڈز حاصل کیے۔ مون لائٹ نے 3، مانچسٹر بائی دا سی اور ہوکسو ریج نے 2، 2 ایوارڈز حاصل کیے۔

فاتحین کی مکمل فہرست

بہترین فلم: مون لائٹ

بہترین ہدایت کار: ڈیمن شیزل ۔ لالا لینڈ

بہترین اداکارہ: ایما اسٹون ۔ لا لا لینڈ

بہترین اداکار: کیسی ایفلک ۔ مانچسٹر بائے دی سی

بہترین معاون اداکارہ: وائلا ڈیوس ۔ فینسس

بہترین معاون اداکار: مہر شالا علی ۔ مون لائٹ

بہترین اوریجنل اسکرین پلے: مانچسٹر بائی دا سی

بہترین اینی میٹڈ فیچر فلم: زوٹوپیا

بہترین سینمیٹو گرافی: لا لا لینڈ

بہترین کاسٹیوم ڈیزائن: فنٹاسٹک بیسٹ اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم

ڈاکیومنٹری فیچر فلم: او جے: میڈ ان امریکا

بہترین شارٹ ڈاکیومنٹری: دی وائٹ ہیلمٹس

بہترین فلم ایڈیٹنگ: ہوکسو ریج

بہترین غیر ملکی زبان کی فلم: دی سیلز مین

میک اپ اور ہیئر اسٹائلنگ: سوسائیڈ اسکواڈ

بہترین اوریجنل اسکور: لا لا لینڈ

بہترین پروڈکشن ڈیزائن: لا لا لینڈ

شارٹ اینی میٹڈ فلم: پائپر

لائیو ایکشن شارٹ فلم: سنگ

بہترین ساؤنڈ ایڈیٹنگ: ارائیول

بہترین اوریجنل سانگ: سٹی آف اسٹارز ۔ لا لا لینڈ

بہترین ایڈاپٹڈ اسکرین پلے: مون لائٹ

Read more »

سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی

اسلام آباد (میڈیا رپورٹ)چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کی تکمیل سے ملک میں 150 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا امکان ہے‘ منصوبہ کے تحت ملک کے مختلف علاقوں میں مخصوص اقتصادی زونز اور انڈسٹریل اسٹیٹس قائم کئے جائیں گے ان زونز میں چین کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے سرمایہ کار سرمایہ کاری کریں گے اور ان صنعتوں میں تیار کی جانے والی مصنوعات دنیا بھر میں برآمد کی جائیں گی۔

سی پیک کے تحت مخصوص صنعتی زونز میں ٹیکسٹائل، انجینئرنگ، لیدر، سپورٹس گڈز سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔  اس منصوبے میں 9 زونز کی شمولیت کافیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لئے صوبوں نے مختلف مقامات کی نشاندہی کی تھی جن میں سے خیبرپختوا کی جانب سے رشکئی اکنامک زون ، سندھ کی جانب سے چائنہ اکنامک زون ، پنجاب کی جانب سے چائنہ اکنامک زون شیخوپورہ ، گلگت بلتستان کی جانب سے مہنداس اکنامک زون جبکہ کشمیر کی جانب سے بھمبر صنعتی زون کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئی سی ٹی ماڈل انڈسٹریل زون اور پورٹ قاسم میں پاکستان سٹیل ملز کی اراضی پر اندسٹریل پارک بنانے ،ْ فاٹا کی جانب سے مہمند ماربل انڈسٹریل زون بنانے کی تجویز ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبہ سے نہ صرف پاکستان کو اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے بلکہ اس سے خطہ کے دیگر ممالک کی معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہو گا اور پاکستان کے دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ اقتصادی روابط میں اضافہ ہو گا جس سے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔۔ گوادر سی پیک کا گیٹ وے ہو گا، یہ اس صدی کا بڑا موقع ہے اس کو ضائع نہیں کر سکتے۔ خطے کے تین ارب عوام اس سے مستفید ہوں گے ۔

Read more »

کراچی کنگ اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ خطرے میں پڑ گیا

دبئی (میڈیا رپورٹ) کراچی کنگ اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا آج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے خطرے میں پڑ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صبح سے جاری بارش کی وجہ سے دبئی میں میچ ہونے کے امکانات کم ہیں اگر یہ میں بارش کی وجہ سے نہ ہو پایا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا اور دونوں ٹیمیں پلے آف راونڈ کے لئے کوالیفائی کر جائیں گی اور لاہور قلندرز ٹونامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔

Read more »

شاہ رخ خان ہالی وڈ کے لیے کام کریں گے!۔

بالی وڈ کے مشہور اداکار کنگ خان کو ہالی وڈ کے مشہور سائنس فکشن سیریز ڈک جنٹلی ہالسٹک ڈیٹکٹیو سیریز میں اسٹار ادارکاری کی دعوت دی گئی ہے جس کے بارے میں ابھی شاہ رخ خان نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ایس آر خان کہنا ہے کہ وہ اس سیریز کے بارے میں تفصیلات نہیں

جانتے اور وہ تفصیلات جاننے کے بعد ہی فیصلہ کریں گے۔

ڈک جنٹلی ہالسٹک ڈیٹکٹیو سیریز بی بی سی کی مشہور ڈرامہ سیریز ہے جو ڈگلس ایڈم کے مشہور ناولز کی کہانیوں پر مشتمل ہے جس میں اداکار ان سپر نیچرل کیسز کو سلجھاتے ہیں

Read more »

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہو گا؟

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانے میں سیکیورٹی کلیرنس بہت ضروری ہے، اس حوالے سے درپیش مسائل کا حل نکال رہے ہیں

وزیر اطلاعات پنجاب شجاع الرحمان کے مطابق ایک یا دو روز میں اس کا حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی خواہش ہے کہ فائنل لاہور میں ہی کروایا جائے مگر اس میں درپیش سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کلیرنسحاصل کرنے کے بعد حتمی فیصلہ اب وزیراعظم کریں گے۔

Read more »

اب شہد کی مکھیاں بھی فٹبال کھیلیں گی؟

لندن (آن لائن رپورٹ) کوئین میری لندن یونیورسٹی کی حالیہ ریسرچ کے مطابق اگر شہد کی مکھیوں کو مخصوص انداز میں تربیت دی جائے تو وہ بھی فٹبال کھیل سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کے طالب علم نے ایک روبوٹک مکھی کو پیلے رنگ کی بال دی جو اسے اگے کی طرف دھکیل کر دائرے کے باہر کی طرف دھکیلنا تھا۔ کئی بار جب یہ نظارا دوسری مکھی کو دیکھایا گیا تو اس نے بھی بال کر بیچ سے دائرے سے باہر کی طرف دھکیلنا شروع کر دیا اور آخر کار اسے دائرے سے باہر نکال دیا جس کے انعام میں اسے ایک میٹھا رس پینے کے لئے دیا گیا۔

یونیورسٹی کے طالب علم کا کہنا ہے کہ اس ریسرچ سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ اگر کسی شہد کی مکھی کو تربیت دی جائے تو وہ یہ صرف ایک بہترین فٹبالر بن سکتی ہے بلکہ اسے ہم دیگر ٹولز استعمال کرنے کی بھی تربیت دے سکتے ہیں۔

Read more »

موبائل پر اس سوال کا جواب دینا آپ کو بھاری پڑ سکتا ہے؟

برطانیہ (آن لائن رپورٹ) امریکہ کے بعد اب بڑے پیمانے پر برطانیہ میں بھی موبائل صارفین کے پاس کچھ مشکوک کالز موصول ہو رہی ہیں جس میں ان سے ایک ایسا سوال پوچھا جاتا ہے جس کے جواب میں آپ کو ہاں کہنا پڑے۔

ایک برطانوی آن لائن نیوز ویب سائٹ ڈیلی میل کے مطابق امریکہ میں موبائل صارفین کے پاس ایک کال موصول ہوتی ہے جس میں ان سے کچھ عام سی بات کی جانے کے بعد اچانک ایک سوال پوچھا جاتا ہے جیسے’’کیا آپ کو میری آواز آ رہی ہے‘‘ اگر آپ نے اس کے جواب میں ہاں کہا تو وہ آپ کی آواز میں کہے گئے اس ہاں کو ریکارڈ کر کے آپ کے کسی آن لائن خریداری یا پھر رقم کے لین دین کے معاہدے میں آپ کی رضامندی کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں جس کے نتیجے میں آپ کو بڑے پیمانے پر مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اخبار مزید لکھتا ہے کہ امریکہ کے بعد اب برطانیہ میں بھی شکایات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد تمام موبائل صارفین کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Read more »

لعل شہباز قلندر درگاہ میں زور دار دھماکہ

سہون شریف (میڈیا نیوز) حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے احاطے میں زور دار دھماکہ کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق60 سے زائد زائرین زخمی ہو گئے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق جمعرات کے دن صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر زائرین کی بڑی تعداد حاضری کے لئے موجود ہوتی ہے اس موقع پرمزار کے احاطے میں ایک زور دار خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں  30 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیاجا رہا ہے۔

فیصل ایدھی کے مطابق سہون کے اسپتال میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو نواب شاہ اور حیدرآباد بھی بھیجا کیا جا رہا ہے۔

ملک میں جاری اس دہشتگردی کی حالیہ لہر نے سیکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کو ایک بار پھر سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کیا ان کی گرفت دھشتگردوں پر کمزور پڑتی جا رہی ہے یا پھر وہ پھر سے سر اٹھا رہے ہیں۔

Read more »

سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی تین شوگر ملز پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد (میڈیا رپورٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے شریف خاندان کی تین شوگر ملوں اتفاق شوگر مل ، چوہدری شوگر مل اور حسیب وقاص شوگر مل کو فوری طور پر کام کرنے پر روک دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ فوری طور پر کلعدم قرار دیتے ہوئے شریف فیملی کی ملکیت تینوں شوگر ملوں کا کام کرنے سے روک دیا۔ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ دو سال عدالتوں کے چکر لگانے کے بعد آج انہوں انصاف ملا ہے۔

Read more »

دبئی میں پاکستان سپر لیگ کا شاندار آغاز

دبئی (آن لائن) پاکستان سپر لیگ کا شاندار آغاز دبئی میں رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہوگیا۔ تقریب میں علی ظفر ، شیگی اور ۔۔ نے پرفارمنز کےجوہر دکھا کر

قومی ترانے سے تقریب کا آغاز ہوا اور رنگا رنگ روشنیوں کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔ تقریب میں چاروں صوبوں کی ثقافتی موسیقی اور رقص کا مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض فہد مصطفی نے انجام دئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی نجم سیٹھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی اس ایل کا فائنل لاہور میں ہوگا جس کے نتیجے میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلیں گے۔

Read more »

بیٹے کی لاپرواہی نے باپ کو مصیبت میں ڈال دیا

دبئی (رپورٹ خلیج ٹائم) لاپراہ بیٹے نے باپ کے ڈرائیونگ لائسنس کو استعمال کر کے تین خطرناک ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر دی جس سے لاپرواہ باپ جب جرمانے بھرنے ادارے میں پہنچا تو اسے پتہ چلا کہ اس صاحب زادے نے جو گل کھلایا ہے اس کی سزا اسے بھگتنا پڑے گی اور سزا بھی ایسی کہ تین ہینے تک اب وہ گاڑی نہیں چلا سکے گا اور اس کے ساتھ اسے جرمانہ بھی بھرنا پڑے گا۔

Read more »

اسلام آباد یونائیٹڈ کا جیت کے ساتھ آغاز

دبئی (آن لائن نیوز ) اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کے پہلے میچ میں پیشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر اپنا پہلا میچ جیت لیا۔ اسلام آباد کی جانب سے ہیڈن اور سمتھ نے نصف سینچریاں اسکور کیں جبکہ پیشاور کی جانب سے کامران اکمل 88 تیز رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ جمعرات کو دبئی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے پہلے ٹی 20 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے پیشاور کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ کے آغاز میں کامران اکمل کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت پیشاور 190 رنز بنانے میں کامیاب رہا ۔ ہدف کےتعقب میں شرجیل خان کے جلد آوٹ ہوجانے کے بعد ہیڈن اور سمنتھ نے زمعہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ میچ کے دوران بارش کی وجہ سے میچ کے دو اورز کم کر دیے گئے اور اسلام آباد یونائیڈ نے ٹارگٹ 2 بال پہلے حاصل کر لیا

Read more »

فکر نہ کریں سرجی ۔۔۔

Read more »

مزیدار بریانی

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اجزاء ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

چکن —- 1 کلو

چاول —- ایک کلو

آلو ۔۔۔۔۔ چار عدد درمیانے سائز

پیاز —- تین عدد
ادرک لہسن پسا ہوا —- ایک کھانے کا چمچ
ہلدی پسی ہوئی —- ایک چائے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی —-ایک کھانے کا چمچ
دھنیا پسا ہوا —- دو کھانے کے چمچ
گرم مصالحہ پسا ہوا —- ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹر —– چھ عدد درمیانے
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) —- چھ سے آٹھ عدد

دہی —– ایک پیالی

املی ۔۔۔۔۔ چار سے پانچ دانے
ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) —- آدھی گٹھی
پودینہ (باریک کٹا ہوا) —- آدھی گٹھی
ثابت گرم مصالحہ —– دو کھانے کے چمچ
زردے کا رنگ —- دو چٹکی
کیوڑہ ایسنس —– چند قطرے
جائفل جاوتری ۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
کوکنگ آئل —- دو کپ
نمک —- حسب ذائقہ

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ترکیب ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

سب سے پہلے چاولوں کو پانی میں بھگو دیں ۔

ایک دیگچی میں کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں، پھر اس میں پیاز ڈال کر گولڈن فرائی کرلیں اب اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کر کے چمچ چلائیں۔ چکن ڈال کر پانچ منٹ تک بھونیں (جب تک چکن میں موجود پانی خشک ہو جائے)۔ اب اس میں حسبِ زائقہ نمک ، ہلدی ، سرخ مرچ، پسا ہوا دھنیا، گرم مصالحہ ڈال کر تھوڑی دیر بھونیں۔ اب اس میں ٹماٹر اور ہری مرچ شامل کر دیں۔ (اگر آلو شامل کرنے ہوں تو آلو بھی ڈال دیں)۔

جب ٹماٹر اور آلو گل جائیں تو اس میں دہی شامل کریں اور آخر میں  پسی ہوئی جائفل جاوتری  شامل کردیں۔

دوسری چولہے پر چاول کا پانی ابال لیں۔ اس میں تھوڑا کوکنگ آئل ،ثابت کالی مرچ ، لونگ ، کری پتہ اور ثابت زیرہ شامل کردیں۔ اب اس میں چاول ڈال کر ایک کنی (یعنی تھوڑے سخت) ابال لیں ۔ زائد پانی کو چھان لیں اور آدھے چاول الگ نکال کر اس پر چکن قورمہ پھیلا دیں اور باقی چاول اوپر ڈال دیں ۔ اب اس پر دھنیہ ، پودینہ،زردے کا رنگ (پانی میں گھول )اور کیوڑا ایسنس ڈال کر اچھی طرح ڈھکن بند کر کے پندرہ منٹ ہلکی آنچ پر دم لگا دیں۔

مزیدار چکن بریانی تیار ہے۔

Read more »

کڑاہی گوشت

اجزاء

چکن ۔۔۔۔ ایک کلو

کوکنگ آئل۔۔۔۔دو کپ

پیاز ۔۔۔۔چار عدد

لہسن ادرک کا پیسٹ ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

نمک۔۔۔۔حسب زائقہ

ہلدی ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

کٹی ہوئی مرچ۔۔۔۔ آدھی چائے کا چمچ

ثابت گرم مصالحہ ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

کری پتہ ۔۔۔۔ دو عدد

ٹماٹر ۔۔۔۔۔ چار عدد

ہری مرچ۔۔۔۔۔چار عدد

دہی ۔۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ

باریک کٹی ہوئی ادرک اور ہرا دھنیہ۔۔۔۔۔ گارنشنگ کے لئے

ترکیب

ایک کڑاہی میں آئل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر سنہرے کر لیں اب اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کر کے چمچ گھمائیں۔ چکن شامل کرکے اوپر سے نمک چھڑک دیں اور دس سے پندرہ منٹ تک بھونیں۔ جب چکن کا پانی خشک ہو جائے اور چکن کا رنگ سنہرا ہونے لگے تو اس میں ہلدی ، کٹی ہوئی لال مرچ ، گرم مصالحہ اور کری پتہ شامل کرکے پانچ منٹ تک پکائیں۔ اب اس میں ٹماٹر اور ہری مرچ شامل کرکے اتنا بھونیں کے ٹماٹر گل جائیں اب اس میں دہی ڈال کر مکس کریں اور ہلکی آنچ پر دم لگائیں ۔ جب تیل الگ ہو جائے تو اس پر باریک کٹی ہوئی ادرک اور ہرا دھنیہ چھڑک کر گرما گرم پیش کریں۔

 

Read more »

Scroll Up