تازہ ترین

Archive For April 30, 2017

ڈان لیکس سے متعلق رپورٹ جا ری ہونی چاہیے، مصطفیٰ کمال

کراچی : چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے ہوتے ہوئے شہر کراچی کا یہ حال ہوا ہے اور اگر معاملات حل نہ کئے تو کراچی رہنے کے قابل نہیں رہے گا۔

وہ جامعہ بنوریہ میں مفتی نعیم سے ملاقات کر رہے تھے اور انہوں نے کہا کہ جامعہ بنوریہ میں مفتی صاحب کو ملین مارچ کی دعوت دینے آئے ہیں کیوں کہ شہر کے حقوق کے لیے ہر ایک کو آواز دین گے۔

ہماری کسی سے لڑائی نہیں ہے ہمیں پتھرمارے گئے لیکن ہم نے کسی کوایک پتھرتک نہیں مارا اس لیے سب کوشہر کیلئے ملکر بیٹھنے کی دعوت دیتا ہوں کراچی کی بھلائی کے لئے جس کے ساتھ بیٹھنا ہوگا تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری کسی سے لڑائی نہیں اور میں نے یہ جہاد اپنی مراعات کے لیے نہیں بلکہ شہر کے لئے شروع کیا ہے شادی یہی وجہ ہے کہ اللہ نے ہمیں کامیابی دی اور ہماری جدوجہد کے نتیجے میں دیگر جماعتیں بھی آج بات کررہی ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم پاکستان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کے ہوتے ہوئے شہر کا یہ حال ہوا ہے کراچی شہر کی روشنی کبھی ختم نہیں ہونے دیں گے
اس لیے آج یہاں آیا ہوں اور مفتی نعیم ان کے رفقا کواس جہاد میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ ڈان لیکس کا معاملہ نہایت حساس ہے اور یہ حکومت کی ذمہ داری تھی اور ڈان لیکس سے متعلق رپورٹ جاری ہونی چاہئے تھی لیکن ابھی تو ڈان لیکس کا معاملہ ٹوئٹس پر دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لئے جو بھی آواز اٹھا رہا ہے میں اس کو سراہتا ہوں اور سراہتا رہوں گا اور اس سلسلے مین جس کسی سے بھی ہاتھ ملانا ہوگا میں آگے بڑھ کر گلے لگاوں گا۔

اس موقع پر مفتی نعیم کا مصطفیٰ کمال کے ملین مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار آپس میں اتفاق پیدا کریں اور شہر کراچی کے مسائل حل کے کیے مل کر کام کریں تا کہ عرصہ دراز سے حقوق سے محروم شہر کو حقوق میئسر آسکیں۔

Read more »

کیوبا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 39 افراد ہلاک

ہوانا : کیوبا کےشہرپینار ڈیل ریو میں مسافر طیارہ گرکرتباہ ہوگیا،حادثے میں 39مسافر جان کی بازی ہارگئے تھے۔

تفصیلات کےمطابق غیرملکی خبررساں ادارے کاکہناہےکہ ایئرلائن ایروگوائیوٹا کے مسافر طیارے اے این 26 نے باراکوا ایئرپورٹ سےٹیک آف سے کچھ دیر بعد ریڈار سے غائب ہوگیا۔

حکام کےمطابق طیارے میں عملے سمیت 39 افراد سوار تھےجو کہ سمندری حدود میں گر کر تباہ ہوگیا۔

سول ایوی ایشن حکام کےمطابق طیارہ جس مقام پر گرا وہاں زمینی رسائی نہیں اس لئے طیارے میں سوار کسی بھی مسافر کے زندہ بچ جانے کا کوئی امکان نہیں جبکہ حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیاگیا ہے۔

دوسری جانب سرکاری ٹی وی کے مطابق طیارے میں 8 فوجی اہلکار بھی سوار تھے جبکہ منسٹری آف ریولیشنری آرمڈ فورسز نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Read more »

اقتدار میں بیٹھے لوگ کراچی کا پیسہ دبئی لے کر جارہے ہیں، عمران خان

کراچی: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے مزار قائد تا جیل چورنگی حقوق ریلی  کی قیادت کے لیے کراچی پہنچ گئے ہیں‘ انکا کہنا تھا کہ نوازشریف نے عزت اور پیسے میں سے پیسہ بچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اقتدار میں بیٹھے لوگ کراچی کا پیسہ دبئی لے کر جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، شہرسے پانی اوربجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کرائیں گے۔ آج پانی کے مسئلے پر نکلوں گا۔

عمران خان نے نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے جانے کا پتہ چلتے ہی ان کے اپنی ہی لوگ ان کے پیٹ میں چھرا گھونپیں گے، انہوں نے کہا کہ اقتدار میں بیٹھے لوگ ملک کا پیسہ دبئی لے کر جارہے ہیں پہلے دبئی سے لوگ کراچی چھٹیاں منانے آتے تھے۔

کپتان نے سندھ بھر میں مزید دورے کرنے کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی واضح کیا کہ ہم نے دادو میں بڑا جلسہ کیا تھا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ جب تک لوگ اپنے حقوق کے لیے نہیں نکلیں گے تب تک کچھ نہیں ہوسکتا، آپ کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو کراچی کے حقوق کے لیے سڑکوں پرنکلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈانس لیکس میں اصلی مہروں کو بچالیا گیا اور چھوٹوں کو قربان کردیا گیا ہے۔

عمران خان نے کراچی کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ پاناما کیس سے فارغ ہوکر آؤں گا

Read more »

کراچی یونیورسٹی روڈ: پہلا حصہ تعمیر کے آخری مراحل میں

کراچی: شہر قائد کے یونیورسٹی روڈ پر گزشتہ چار ماہ سے جاری زیر تعمیر روڈ کا دوسرا ٹریک تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے‘ منصوبے کے سبب ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر تا نیپا چورنگی پر گزشتہ چار ماہ سے جاری زیر تعمیر روڈ کا ایک ٹریک کی تکمیل کے بعد اب دوسرا ٹریک بھی تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے، روڈ کارپیٹنگ کا کام جاری ہے، عین ممکن ہے ایک سے دو روز میں دونوں ٹریک مکمل ہوجائیں گے۔دوسری جانب صفورا چورنگی پر جو گزشتہ چار سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا، صفورا چورنگی کے اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاری لگی نظر آتی ہیں، صفورا روڈ کا ایک ٹریک کے کچھ حصوں پر کارپیٹنگ جاری ہے، جبکہ دوسرے ٹریک پر بڑھے بڑھے گڑھوں کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

Read more »

وزیراعظم کا خواتین سے متعلق بیان قابل افسوس ہے‘عمران خان

اسلام آباد : تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کاکہناہےکہ نوازشریف پردباؤ پڑنےسے اسے کےاندر کا فاشسٹ بے نقاب ہو گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نےکہاکہ خواتین سے متعلق نوازشریف کا بیان قابل مذمت ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہاکہ نوازشریف بھول گئےکےان کےحق میں کھڑ ی ہونےوالی ایک خاتون تھی

Read more »

پاکستان پاکستان میں کوئی مقدس گائے نہیں، چیف جسٹس آف پاکستان

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پاکستان میں مجھ سمیت کوئی بھی مقدس گائے نہیں، ججز اپنی ساکھ کو اپنی شرم اور جسم کی طرح مقدم رکھیں۔

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور ماڈل کورٹس کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ خواہشں، لگن اور جذبے کے ساتھ ہی زیر التواء مقدمات نمٹائے جا سکتے ہیں،جج اپنی منشاء اور مرضی کی بجائے قانون کے تابع فیصلہ کرنے کا پابند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ججز اپنی ساکھ کو اپنی شرم اور جسم کی طرح مقدم رکھیں، ہم سب پاکستان کے لیے خدمات سرانجام دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک میں سب لوگ یکساں ہیں اور مجھ سمیت کوئی مقدس گائے نہیں۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے جج آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ سائلین کو بروقت اور سستے انصاف کی فراہمی مذہبی اور آئینی ذمہ داری ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ پنجاب کی عدلیہ میں اصلاحات لانے کا مقصد عام سائلین کی مشکلات کو کم کرنا اور انہیں فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

تقریب کے اختتام پر ماڈل کورٹس کے ججز، بار کے عہدیداران اور متعلقہ اضلاع کے پولیس افسران کو سرٹیفیکیٹس بھی دئیے گئے۔

Read more »

ملک چلانا سیاسی مخالف کا کام نہیں، وہ صرف کرکٹ ہی کھیل سکتے ہیں، وزیراعظم

اوکاڑہ: وزیر اعظم نواز شریف نے اوکاڑہ کے قصبے شیر گڑھ میں ریلوے اسٹیشن بنانے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ ملک چلانا اور سیاست کرنا سیاسی مخالف کا کام نہیں، وہ صرف کرکٹ ہی کھیل سکتے ہیں جا کر کرکٹ کھیلیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف آج صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ پہنچے جہاں شیر گڑھ میں انہوں نے گندم کٹائی مہم کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں اوکاڑہ میونسپل اسٹیڈیم میں انہوں نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیر گڑھ کے لیے ریلوے اسٹیشن بنانے کا اعلان کیا۔

جلسے سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ریلوے اسٹیشنز کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ پاکستان بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ ملک میں سڑکیں اور موٹر ویز بن رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موٹر وے ملتان، سکھر اور پھر حیدر آباد تک جائے گی۔

وزیر اعظم نے ایک بار پھر لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ دہراتے ہوئے کہا کہ سنہ 2018 میں ملک سے لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم ہوجائے گی۔

مخالفین پر وار کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کا کام احتجاج کرنا ہے، اور ہمارا کام عوام کی خدمت کرنا ہے۔ ہم سٹرکیں بناتے رہیں گے، وہ لوگ سٹرکیں ناپتے ہیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پلے احتجاج کے سوا کچھ نہیں، ہر بات پر کہتے ہیں کہ استعفی دو، اب نواز شریف ان کے کہنے پر استعفیٰ دے گا؟

وزیراعظم نے کہا کہ یہ سیاست کرنا اور ملک چلانا تمہارا کام نہیں، تم صرف کرکٹ ہی کھیل سکتے ہو وہی کھیلو اور اب تو وہ بھی نہیں کھیل سکتے، جو کھیلنی تھی وہ کھیل لی، اللہ کے فضل سے ہم نے کرکٹ بھی کھیلی اور حکومت بھی کی۔

انہوں نے تحریک انصاف کی خواتین ورکرز پر بھی تنقید کی اور کہا کہ کل کے جلسے میں بہنیں وہاں کیا کررہی تھیں؟

Read more »

کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر کثیرالمنزلہ عمارت میں لگی آگ بے قابو

کراچی : آئی آئی چندریگر روڈ پر عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، فائربریگیڈ کے لیےمعمولی آگ بجھانا بھی مشکل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے آئی آئی چند ریگر روڈ پر عمارت کی بالائی منزلوں پر آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے دو فلورز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،عمارت میں آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جہاں ایک اسنار کل سمیت چار گاڑیاں آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔

فائر بریگیڈ حکام  کا کہنا ہے کہ آگ عمارت کے 15 ویں اور 16 ویں منزل پر لگی، 15 منزل پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے لیکن تین گھنٹے گزرجانے کے باوجود سولہویں منزل پر لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا، آگ کی شدت اور دھویں کے باعث فائر فائٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔

عمارت کے15 ویں فلور پر پھنسے 2گارڈز کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

آگ کے باعث عمارت کو خالی کرا لیاگیا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اب تک کی رپورٹ کے مطابق آگ شارت سرکٹ کے باعث لگی۔

Read more »

پاک فوج نے ڈان لیکس کا حکومتی نوٹی فکیشن مسترد کردیا

راولپنڈی : پاک فوج نے ڈان لیکس کا نوٹی فکیشن مسترد کردیا اور کہا اسے نامکمل قرار دیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ڈان لیکس کا حکومتی نوٹی فکیشن مسترد کردیا، ڈان لیکس کا نوٹی فکیشن نامکمل ہے، رپورٹ انکوائری بورڈ کی سفارشات کے مطابق نہیں۔

یاد رہے کہ ڈان لیکس پر بننے والی کمیٹی سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے معاون خصوصی طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹادیا۔

وزیر اعظم ہاؤس کیجانب سے جاری ہو نیوالے اعلامیے پر وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کے دستخط ہیں، جسمیں وزیراعظم نے پرنسل انفارمیشن افسر راؤ تحسین کیخلاف کارروائی کی بھی سفارش کی ہے، راؤ تحسین کیخلاف کا رروائی انیس سو تہتر کے قوانین کے تحت ہوگی۔

رپورٹ میں چارافراد اور ایک ادارے پر ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔

مذکورہ رپورٹ میں روزنامہ ڈان کے ایڈیٹر ظفرعباس اور رپورٹر سرل المیڈا کا معاملہ اے پی این ایس کے سپرد کیا گیا ہے، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی پررپورٹنگ صحافتی اقتدار کے مطابق ہونی چاہیے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اے پی این ایس پرنٹ میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق وضع کرے ، یہ خبر روزنامہ ڈان میں گذشتہ برس چھ اکتوبر کو شائع ہوئی تھی۔

Read more »

پاکستان میں انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اسپتال میں آخری سانسیں گن رہا ہے! بھارتی میڈیا

بھارت(ویب رپورٹ)  1993 ممبئی بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی حالت نازک ہے اور اسے دماغ سرجری کے بعد وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔
 میڈیا رپورٹس کے مطابق داؤد کو کراچی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ بعض میڈیا داؤد کی ہارٹ اٹیک کی وجہ سے موت ہونے کی بھی خبریں دے رہی ہیں جبکہ داؤد کا داہنا ہاتھ کہے جانے والے چھوٹا شکیل نے ان خبروں کو افواہ بتایا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ داؤد کو دماغ کے ٹیومر ہوا تھا، جس کا آپریشن 22 اپریل کو کراچی میں ہوا، لیکن یہ آپریشن کامیاب نہیں ہو پایا. داؤد ابراہیم کے جسم کے دائیں جانب نے پوری طرح سے کام کرنا بند کر دیا ہے اود اب اس کی حالت انتہائی نازک ہے۔
اس سے پہلے بھی ایسی خبریں سامنے آ چکی ہیں کہ داؤد صحت سے متعلق بہت سے مسائل کا شکار ہے
 اگرچہ چھوٹا شکیل نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ داؤد کی حالت بالکل ٹھیک ہے یہ بات چھوٹا شکیل نے ٹائمز آف انڈیا کو کراچی سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہی

داؤد 1993 کے ممبئی بم دھماکے بعد بھارت کو انتہائی مطلوب شخص ہے  اور بھارتی انٹیلیجنس اور سیکیورٹی ادارے سر توڑ کوشش کے باوجود داؤد ابراہیم تک نہیں پہنچ پائے۔

پاکستان کو مسلسل جنگ کی دھمکیاں دینے والے بھارت کو یہ سوچنا چاہیئے کہ جو ایک شخص کو گذشتہ 25 سالوں میں نہیں پکڑ سکے وہ کسی سے کیا جنگ کریں گے۔

Read more »

آئی سی سی سے کہاہےپھٹیچرکھلاڑی نہ بھیجیں‘ نجم سیٹھی

لاہور:پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی سے کہہ دیا ہے کہ ’پھٹیچر‘ ٹیم پاکستان نہ بھیجیں۔

تفصیلات کےمطابق آئی سی سی میٹنگ میں شمولیت کےبعد علامہ اقبال ایئرپورٹ پرمختصر گفتگو میں نجم سیٹھی نےکہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیم کی آمد متوقع ہے۔

اس موقع پرچیئرمین پاکستان سپرلیگ نجم سیٹھی کاکہناتھاکہ ستمبر میں پاکستان آنے آئی سی سی ورلڈ الیون میں بہترین کھلاڑی شامل ہوں گے۔

نجم سیٹھی کاکہناتھاکہ آئی سی سی سے کہہ دیا ہے کہ زبردست کھلاڑی بھیجیں،ایسی ٹیم نہ بھیجیں کہ عمران خان کہیں کہ پھٹیچر ٹیم بھیج دی۔

Read more »

نوازشریف کے استعفے کی بات کی تو جوتے لگائیں گے،عابد شیر علی

فیصل آباد : وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے استعفے کی بات کی گئی تو جوتے لگائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں وزیر مملکت  پانی و بجلی عابد شیر علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے استعفے کی بات کی تو جوتے لگائیں گے،  یہ لوگ حنیف عباسی کی پٹیشن کی منظور ہونے پر رو رہے ہیں ، جو آپ نے بویا ہے وہ ہی کاٹ  رہے ہیں ، عدلیہ کے تمام فیصلوں کا احترام کیا۔

عابد شیر علی نے عمران خان کو ”پپو“ اور جہانگیر ترین کو ”ککو“ کا خطاب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اخلاقی، سیاسی اور روحانی طور پر بد اخلاق ہیں، کے پی کے میں آپ کسی سے استعفی نہیں لے سکے ،  کل کے جلسے میں کرسیاں خالی تھیں،  ان لوگوں نے سپریم کورٹ میں بھی شوق پورا کرلیا۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زندگی انتشار سے بھری پڑی ہے، عمران خان کی اے ٹی ایم مشینیں کرپشن کامنہ بولتا ثبوت ہیں۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ احتجاج وہ کررہے ہیں جنہوں نے پاکستان کو تباہ کیا،ڈاکوؤں کے احتجاج کرنے کی وجہ سے ملکی ترقی متاثر ہوئی ہے، سوئٹزر لینڈ کی عدالتوں نے زرداری صاحب کو کرپشن پر سزا دی ہوئی ہے۔

Read more »

مشعال خان سے نظریاتی اختلاف تھا: مرکزی ملزم عمران کا اعتراف جرم

پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان میں عبد الولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشعال خان کے قتل کے مرکزی ملزم عمران علی نے عدالت میں اعترافی بیان ریکارڈ کروا دیا۔ ملزم کو 2 روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق طالب علم مشعال خان کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم عمران علی نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

مشعال قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عمران علی کو سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے اپنا اعترافی بیان ریکارڈ کروایا۔ بیان میں اس نے کہا کہ مشعال میرا کلاس فیلو تھا۔ مشعال کے نظریات سے اختلاف تھا۔

یاد رہے کہ عمران علی کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ عمران نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہی جرم کا اعتراف کرلیا تھا۔

مشعال کے قتل میں مطلوب 47 افراد قانون کی حراست میں ہیں جبکہ 2 مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

یاد رہے کہ 13 اپریل کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر مردان کی عبدالولی یونیورسٹی میں ایک مشتعل ہجوم نے طالب علم مشعال خان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

مشعال پر توہین رسالت کا الزام لگایا گیا تاہم چند روز بعد انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے بتایا کہ مشعال کے خلاف توہین رسالت سے متعلق کوئی شواہد نہیں ملے۔

Read more »

ڈان لیکس، وزیر اعظم نے طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد : وزیراعظم نے ڈان لیکس پر کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے، جس کے مطابق طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اور راؤ تحسین کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کمیٹی رپورٹ کے 18ویں پیرے کی منظوری دیدی ۔ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اور راؤ تحسین کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے ۔

روزنامہ ڈان ظفرعباس اور سیرل المیڈا کا معاملہ اے پی این ایس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

ہ وزیراعظم نوازشریف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات میں ڈان لیکس کمیٹی کو سفارشات پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی تھی، ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق اہم قانونی اور انتظامی امور طے کرنا لازمی ہیں تاہم آئندہ 24 سے 36 گھنٹے میں ان امور کو طے کرلیا جائے گا جس کے بعد سفارشات اور ان پر عملدرآمد کا اعلان شروع کردیا جائے گا۔

اس سے قبل وزیرداخلہ نے ڈان لیکس سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی، رپورٹ میں طارق فاطمی اور راؤتحسین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ وزیراعظم نے دونوں کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی تھی۔

Read more »

شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا ناکام کامیاب تجربہ

پیانگ یانگ: امریکی حکام کےمطابق شمالی کوریا نےایک اوربیلسٹک میزائل تجربہ کیا اور وہ ناکام ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریا کا کہناہےکہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائل لانچ کےبعد سیکنڈ بعد ہی پھٹ گیا اور یہ تجربہ ناکام رہا۔

جنوبی کوریا کےملٹری چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ یہ دارالحکومت پیانگ یانگ کے شمال میں واقع صوبہ جنوبی پیان گین سے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی علی الصبح فائر کیا گیا۔

خیال رہےکہ اس میزائل تجربے کی خبرایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند گھنٹے قبل ہی امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے عالمی برادری سے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو ختم کروانے میں مدد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یاد رہےکہ شمالی کوریا نےحالیہ مہینوں میں کئی بار میزائل کے تجربات کیے ہیں اور چھٹا جوہری تجربہ کرنے کی بھی دھمکی دے رکھی ہے۔

Read more »

سعودی عرب کے دفاع میں ہمیں بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے، ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکہ سے اچھے طریقے سے پیش نہیں آرہا اور امریکہ سلطنت کے دفاع کے لیے بھاری رقم کا نقصان برداشت کر رہا ہے۔

یہ بات انہوں نے ایک خبر رساں ایجنسی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مئی میں سعودی عرب اور اسرائیل کے ممکنہ دوروں کے حوالے سے بات چیت ہو رہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ 25 مئی کو بطور صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر نیٹو سمٹ میں شرکت کے لیے برسلز جائیں گے، جہاں سے ان کے دیگر ممالک میں بھی دورے متوقع ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ ’کوئی بھی سعودی عرب سے نہیں الجھ سکتا کیونکہ ہم ان کا دفاع کر رہے ہیں، لیکن وہ ہمیں اس کی مناسب قیمت نہیں چُکا رہے اور ہمیں نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے حوالے سے تبصرے کے لیے سعودی حکام سے رابطہ نہیں کیا جاسکا۔ تاہم سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے اسی طرح کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب بطور اتحادی اپنی ضروریات خود پوری کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے والا سب سے اہم ملک امریکہ ہے جس نے گذشتہ چند سالوں کے دوران سعودی عرب کو ایف 15 لڑاکا طیاروں اور کنٹرول اینڈ کمانڈ سسٹم سمیت اربوں ڈالر کا دفاعی ساز و سامان فراہم کیا ہے۔

 

Read more »

امریکا : 8 روز میں 4 افراد کو سزائے موت

واشنگٹن: امریکی ریاست آکنساس میں آٹھ روز کے اندر 4 افراد کو سزائے موت دے دی گئی.

امریکی میڈیا کے مطابق  ریاست آرکنساس میں سزائے موت پر ایک دہائی کے بعد عمل درآمد شروع ہوتے ہی 8 روز میں 4 افراد کو سزائے موت دے دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سزائے موت پرجلدی جلدی عمل درآمد کی وجہ زہریلے انجکشن کی میعاد پوری ہونا ہے۔

یکے بعد دیگرے سزائے موت دینے پرحکام کو تنقید کا سامنا ہے، عدالت نے سزائے موت کرعمل درآمد رکوادیا کیونکہ آرکنساس میں ایک دہائی بعد سزائے موت پرعملد درآمد ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی حکومت دنیا بھر میں دی جانے والی پھانسیوں کے خلاف ہے تاہم ٹرمپ انتظامیہ کے آنے کے بعد سے امریکی حکومت نے اپنی پالیسیوں میں تبدیلی کی ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل دنیا بھر میں ہونے والی پھانسیوں پر آواز بلند کرتی ہے تاہم امریکی ریاست آکنساس کے حوالے سے اُن کا ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

 

Read more »

برطانیہ نے اپنی تاریخ کی جدید ترین ایٹمی آبدوز تیارکرلی

لندن: برطانیہ نے اپنی تاریخ کی جدید ترین اور سب سے بڑی ایٹمی آبدوز’ایچ ایم ایس آڈیشیئس‘کو سمندر میں اتارنے کی تیاری مکمل کرلی۔

تفصیلات کےمطابق برطانوی ایٹمی آبدوز’ایسٹیوٹ کلاس‘سےتعلق رکھنے والی چوتھی آبدوز ہے جبکہ اسےتیار کرنے کا ٹھیکہ’بی اے ای سسٹمز‘ کے سپرد کیا گیا۔

برطانیہ کے شمال مغرب میں بیرواِن فرنیس،کمبریا میں ایچ ایم ایس آڈیشیئس نامی آبدوز کوبنایا گیا ہےجس کے شپ یارڈ سے باہر آنے کی تصاویر گزشتہ روز ایک برطانوی اخبار نے جاری کی ہیں۔

برطانیہ کی اس آبدوز سے متعلق وزارتِ دفاع اور برطانوی بحریہ نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ایسٹیوٹ کلاس کی پہلی ایٹمی آبدوز 2010 میں برطانوی بحریہ کےحوالے کی گئی تھی جبکہ مجموعی طور پر ایسی 7 ایٹمی آبدوزیں بنانے کا منصوبہ ہے جو اندازاً 2022 تک مکمل ہوجائے گا۔

Read more »

شاہد آفریدی نے الوداعی میچ کی پیشکش ٹھکرا دی

کراچی : سابق ٹی ٹوینٹی کپتان شاہد آفریدی نے مصروفیات کے باعث الوداعی میچ کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق قومی ٹی ٹوینٹی کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈرشاہد آفریدی کا کہنا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور لیجنڈ بلے باز یونس خان کو الوداعی میچ دینے پر بے حد خوش ہوں اور امید کرتا ہوں کہ  فئیر ول دینے کی یہ روایت مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ چئیرمین پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی نے مجھے بھی الوداعی میچ کی پیشکس کی ہے جس پران کا شکرگزار ہوں لیکن مصروفیت کے باعث یہ پیشکش قبول نہیں کرسکتا۔

Read more »

جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی میجرشبیرشریف شہید کا 74واں یوم ولادت

میجرشبیر شریف 28 اپریل 1943ء کو گجرات میں پیدا ہوئے۔انہوں نے لاہور کےسینٹ انتھونی اسکول اور گورنمنٹ کالج جیسے اداروں میں تعلیم حاصل کی۔

 میجرشبیر شریف شہید نے21 سال کی عمر میں 1964 میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی،ان کے والد شریف احمد بھی فوج میں میجر رہے تھے۔

انہوں نےپاک فوج کے3 اعلیٰ ترین اعزاز بھی حاصل کیے۔میجر شبیرشریف شہید نے بطورکیڈٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سےاعزازی شمشیر حاصل کی۔

پاک بھارت1965 کی جنگ میں وہ بحیثیت سیکنڈ لیفٹیننٹ شریک ہوئے ان کو کشمیر میں تعینات کیا گیا تھا۔1965 کی جنگ میں بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرنے پر انہیں ستارۂ جرأت سے نوازاگیا۔

میجر شبیر شریف کو 1971 کی پاک بھارت جنگ میں سلیمانکی سیکٹر میں فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی ایک کمپنی کو اونچے بند پر قبضہ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی جس پر پہلے ہی بھارتی فوج کا قبضہ تھا۔

انہوں نےاس معرکے میں دشمن کے 43 سپاہیوں کو ہلاک اور 28 کو قیدی بنایا اس کے علاوہ دشمن کے 4 ٹینک بھی تباہ کیے۔

ملک کے بڑے رقبے کو پانی فراہم کرنے والے بند ہیڈ سلیمانکی پر حفاظت کے دوران 6دسمبر کے دن ان کو دشمن کے ٹینک کا گولہ لگا جس سے 28 سال کی عمر میں ان کی شہادت ہوئی۔

میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کے یوم ولادت کے سلسلے میں مختلف تقریبات میں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی میجرشبیرشریف شہید کا 74واں یوم ولادت خصوصی اہتمام کے ساتھ منایا گیا۔ ان کے مزار پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

Read more »

Scroll Up