تازہ ترین

Archive For June 3, 2017

آسٹریلیا،نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر‘دونوں ٹیموں کا ایک پوائنٹ

ایجبسٹن: چیمپیئنز ٹرافی کا دوسرا اہم میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

تفصیلات کےمطابق انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 291 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں نویں سنچری مکمل کی لیکن سنچری کی تکمیل کے ساتھ ہی وہ رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل وڈ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 رنز کے عوض چھ کھلاڑیوں آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کی اننگز کے اختتام کے ساتھ ہی میچ میں ایک مرتبہ پھر بارش نے مداخلت کر دی اور کافی دیر کا کھیل ضائع ہونے کے سبب آسٹریلین اننگز کو 33 اوورز تک محدود کر کے انہیں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 235 رنز کا مشکل ہدف ملا۔

Read more »

چارسدہ : پولیس کی بڑی کاروائی 2 انتہائی خطرناک دہشتگرد گرفتار

چارسدہ : پولیس کی بروقت کاررروائی سے چارسدہ  بڑی تباہی سے بچ گیا اور تحریک طالبان شیخ خالد گروپ کے2دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان شیخ خالد گروپ کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرکے کر ان کے قبضے سے دو خودکش جیکٹ ، نو میزائل ،سو دستی بم ،تین کلو بارود اور تخریب کاری کا مواد برآمد کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد تخریب کاری کے ایک سو نو وارداتوں میں ملوث ہیں

دہشتگرد چارسدہ میں بڑی تباہی پھیلانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے جبکہ پولیس نے دونوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

کارروائی کے بعد چارسد ہ کے مختلف علاقوں میں ایلیٹ فورس کا سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں

Read more »

نواز شریف نے پارلیمانی اراکین کا اجلاس طلب کر لیا, اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس7 جون کو مری میں طلب کر لیا ہے، اجلاس میں پاناما کیس جے آئی ٹی سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 7جون کو طلب کرلیا گیا ہے ، جس کی صدارت مسلم لیگ(ن)کے سربراہ اور وزیراعظم نواز شریف کریں گے ، اجلاس گورنمنٹ ہاؤس مری میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاناما کیس جے آئی ٹی سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے جبکہ ن لیگ کے اجلاس میں مستقبل کی حکمت عملی زیر غور آئے گی، اس کے علاوہ سیاسی صورت حال ،بجٹ حکمت عملی اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں تمام ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، وزیر اعظم ارکان کے اعزاز میں افطار عشائیہ بھی دیں گے۔

Read more »

فلپائن میں ڈکیتی ناکام , 34 افراد ہلاک

منیلا: فلپائن کےدارالحکومت منیلا کے ایک کسینو میں مسلح حملہ آور کی فائرنگ اور گیمنگ ٹیبلز کو آگ لگانے کے نتیجے میں 34 افراد جان کی بازی ہارگئے

تفصیلات کےمطابق فلپائن کے مقامی میڈیاکاکہناہےکہ کسینومیں ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد حملہ آور کی جانب سےلگائی گئی آگ اور دھویں سے دم گھٹنے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔

حملے کے وقت کمپلیکس میں موجود افراد اور عملے نے باہر نکلنے کی کوشش کی تاہم کئی افراد بھگڈر کی وجہ سے باہر نہ نکل پائے اور وہ دم گھٹنے سےہلاک ہوئے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ہمیں متعدد زخمیوں اور ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہےجن کی تعداد اورشناخت کے بارے میں بتانا ابھی باقی ہے

Read more »

ناسا اب سورج کو چھونے کی پہلی کوشش کرے گا

امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے اپنے پہلے خطرناک اور جان لیوا ‘سورج کو چھونے’ کے مشن کا اعلان کردیا ہے

یونیورسٹی آف شکاگو میں معروف خلائی ماہر ایوگن پارکر کو خراج تحسین پیش کرنے کے منعقدہ تقریب کے موقع پر ناسا نے اعلان کیا کہ 2018 کے موسم گرما میں 31 جولائی سے 19 اگست کے درمیان ناسا اپنا پہلاروبوٹک اسپیس کرافٹ سورج کی جانب روانہ کرے گا۔

ناسا کے مطابق یہ ایک طویل سفر ہے، تیار ہونے والا سولر پروب پلس نامی خلائی جہاز سورج کی سطح سے چالیس لاکھ میل کے فاصلے پر چکر لگائے گا

توقع ظاہر کی گئی ہے کہ انسان کی جانب سے سورج کے اتنا قریب جانے کا پہلا تجربہ ہوگا، جو خوفناک حدت اور ریڈی ایشن کا سامنا کرے گا۔

اس مشن کا مقصد نظام شمسی کے رازوں سے پردہ اٹھانا، ستاروں کی فزکس جاننا اور سورج کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا ہے۔

ناسا نے مشن کا نام ‘سولر پروب پلس’ سے تبدیل کرکے ‘پارکر سولر پروب’ رکھ دیا ہے، جس کا مقصد ماہر فلکی طبیعات پروفیسر یوجین پارکر کی خدمات کا خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

Read more »

کراچی: صنعتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کے الیکٹرک نے صنعتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا۔ تمام صنعتی علاقوں میں رات 12 سے صبح 7 بجے تک بجلی بند رہے گی

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے کراچی کے صنعتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا۔

شیڈول کے مطابق کراچی کے تمام صنعتی علاقوں میں رات 12 سے صبح 7بجے تک بجلی بند رہے گی۔

دوسری جانب نارتھ کراچی انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شیڈول کے علاوہ بھی دن میں 3 سے 4 گھنٹے بجلی بند رہنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بجلی کی بندش سے نارتھ کراچی میں بیشتر فیکٹریاں بند ہوگئی ہیں

Read more »

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کونسی ہو گی اور اسے کس نے خریدا؟

لاہور: پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے اختتام پر ہی پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کی شمولیت کا اعلان کر دیا گیا تھا اور اب پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کا فیصلہ ہوگیا، ملتان پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ہوگی جسے شان گروپ نے خرید لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں دو برس سے پانچ ٹیمیں کھیل رہی ہیں تاہم اس بار پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کا اضافہ کردیا گیا ہے جو پی ایس ایل کے تیسرے ایونٹ میں شامل ہوگی

چھٹی ٹیم ملتان کو شان گروپ نے 52 لاکھ ڈالرز یعنی 54 کروڑ 51 لاکھ 42 ہزار روپے میں خریدا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی بقیہ پانچ ٹیموں میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمے، کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ شامل ہیں

Read more »

بڑے بھائی کے بعد اب چھوٹے بھائی کی جے آئی ٹی میں پیشی

اسلام آباد:وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز پہلی بار پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے سامنےبیان ریکارڈ کرانے کے لیےجوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے۔

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے لیےجوڈیشل اکیڈمی پہنچ گے۔حسن نواز کو جے آئی ٹی نے سمن جاری کیاتھا۔

خیال رہےکہ اس سے قبل 31 مئی کو وزیراعظم کے چھوٹے بیٹے کو جے آئی ٹی کی جانب سے طلب کیاگیاتھا تاہم انہوں نے قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرایا اور کمیٹی سےمہلت مانگی تھی

گزشتہ روزوزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاتھا کہ میرے خاندان کے خلاف کوئی ثبوت ہے ہی نہیں تو سامنے کیا آئے گا حسین شہید سہروردی سے لےکر آج تک ہمارا احتساب ہی ہوتا آیا ہے۔

حسین نواز کا کہنا تھا کہ میں نے تمام سوالات کے جوابات دے دیے ہیں اب میرے جوابات سے جے آئی ٹی کے اراکین مطمئن ہوئے یا نہیں ہوئے یہ اُن سے پوچھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہاں کسی کے رویے پر بات کرنے نہیں آیا تاہم اگر کوئی رکن جے آئی ٹی فیئرہوکر نہیں چلا تو اس پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جا ئے گا۔

Read more »

امریکی ویزہ کا حصول مزید مشکل , اور کیا فراہم کرنا ہو گا؟

واشنگٹن : امریکی ویزے کا حصول مزید مشکل ہوجائے گا۔۔۔امریکی ویزے کیلئے امیدوار کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ای میل کاپاس ورڈ بھی دینا ہوگا، ٹرمپ انتظامیہ نے نئے قوانین کی منظوری دے دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے نئی ویزہ پالیسی کے تحت نیا سوالنامہ جاری کردیا ہے، ویزہ کیلئے درخواست دینے والے کو ان سوالات کا جواب دینا ہوگا اور انہیں فیس بک، ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے یوزرنیم اور پاس ورڈ دینا ہونگے۔

اس کے علاوہ امیدوار کو اپنے متعلق پندرہ سال تک کی معلومات بھی دینا ہوگی۔

ٹرمپ انتظامیہ نے نئی ویزہ پالیسی کی منظوری تیئس مئی کو دے دی تھی تاہم نئی پالیسی کے تحت سفارتخانہ یا قونصل خانہ امیدوار سے گزشتہ پانچ سال کے دوران سفر، رہائش، نوکری، فون نمبرز اور ای میل ایڈریس کی تفصیلات بھی طلب کرسکتے ہیں

Read more »

Scroll Up