تازہ ترین

Posts Tagged “اسپاٹ فکسنگ”

شرجیل خان نے میچ فکسنگ کا الزام تسلیم کر لیا

لاہور : سپاٹ فکسنگ کے الزام میں پھنسے شرجیل خان نے میچ فکسنگ کا الزام ٹریبونل کے سامنے تسلیم کر لیا. یہ الزام تسلیم کرنے کے بعد اب باقی کرکٹرز کے لئےمشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے

تفصیلات کے مطابق اوپنر شرجیل خان نے بالآخر اپنے اوپر لگائے گئے سپاٹ فکسنگ کے الزام کو تسلیم کر لیا ہے اور بکیز سے رابطے اور طے ہونے والی ڈیلز کی تفصیلات بھی ٹریبونل کے سامنے بتا دیں ہیں جس کے بعد اب خالد لطیف اور ناصر جمشید کے لئے ان الزامات سے بچنا مشکل ہو گیا ہے.

ٹریبونل شرجیل خان کے اس اعتراف کے بعد کم از کم 2 سال اور زیادہ سے زیادہ 5 سال کی پابندی کی سزا سنا سکتا ہے

Read more »

اسپاٹ فکسنگ : کرکٹر محمد نواز کو پی سی بی نے طلب کرلیا

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں کرکٹر محمد نواز کو نوٹس آف ڈیمانڈ جاری کردیا ہے۔ محمد نواز پر بکیوں کی پیشکش رپورٹ نہ کرنے کا الزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر محمد نواز کو گیارہ مئی کو طلب کرلیا۔ محمد نواز کو بھی نوٹس آف ڈیمانڈ جاری کردیا گیا.

محمد نواز کو کرکٹ بورڈ کےسوالات کا جواب دینا ہوگا۔ نواز کو نوٹس کرکٹ میں کرپشن پر جاری کیاگیا۔ محمد نواز کو دورہ آسٹریلیا میں فکسنگ کی آفر ہوئی۔

محمدنوازپر بکیوں کی آفر رپورٹ نہ کرنے کا الزام ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں محمد عرفان پر چھ کی پابندی لگائی گئی ہے۔ جبکہ شرجیل خان، خالد لطیف، ناصر جمشید، اورشاہ زیب حسن کو معطل کیا جا چکا ہے۔

Read more »

خالد لطیف اور ناصرجمشید کا تحقیقات پرعدم اعتماد کا اظہار

لاہور : اسپاٹ فکسنگ کیس میں خالد لطیف کے بعد ناصر جمشید نے بھی پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹرخالد لطیف پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی کارروائی کو چیلنج کرنے کے بعد اس کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ اینٹی کرپشن یونٹ نے آج خالد لطیف کو طلب کیا تھا۔

اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کیلئے خالد لطیف نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کےساتھ تعاون کرنے سے صاف منع کردیا۔ خالد لطیف نے کہا ہے کہ مجھے اینٹی کرپشن یونٹ کےسربراہ کرنل اعظم کی تحقیقات پراعتماد اوراطمینان نہیں ہے اس لئے یونٹ کے سامنے پیش نہیں ہورہا۔

خالد لطیف اس سے قبل لاہور لائی کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کرچکے ہیں۔ انہوں نے ٹریبونل کی کارروائی کو چیلنج کیا تھا جسے عدالت نےخارج کردیاتھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےخالد لطیف اور شاہ زیب حسن کو نئے نوٹس جاری کیے تھے۔

اس کے علاوہ اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل ہونے والے قومی ٹیم کے اوپنر ناصرجمشید نے بھی اینٹی کرپشن یونٹ کےالزامات کو چیلنج کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو فکسنگ پر اکسانے کا الزام بےبنیاد ہے، فوری طور پر پاکستان آکر اینٹی کرپشن یونٹ میں پیش نہیں ہوسکتا۔

 ناصرجمشید کامعاملہ بھی ٹربیونل میں جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے اوپنر ناصر جمشید کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر کھیل کے تینوں فارمیٹ سے معطل کر دیا ہے، ناصر جمشید تاحکم ثانی کسی بھی ڈومیسٹک یا انٹرنیشنل سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔

دوسری جانب معطل کرکٹرشاہ زیب حسن کے جمعرات کو اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہونے کا امکان ہے۔

 

Read more »

ناصر جمشید کا پی سی بی کےنام ویڈیو پیغام

لندن : پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں ملوث قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر ناصر جمشید نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کردی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان سپرلیگ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث کرکٹرناصر جمشید نےاپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی سے نہیں چھپ رہا اور نہ ہی میں نے گھر تبدیل کیاہے۔

ناصر جمشید کا پی سی بی سےکہنا تھا کہ پہلے برطانیہ میں ہونے والی این سی اے کی تحقیقات کو مکمل ہونے دیا جائے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نےناصرجمشید کو جواب جمع کرانے کے لیے 14دن کی مہلت دے دی۔ترجمان پی سی بی کاکہناہےکہ ناصرجمشید ویڈیو پیغام نہیں بلکہ تحریری جواب جمع کروائیں۔،

خیال رہے کہ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کردیا تھا اور معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹریبونل تشکیل دیا تھا۔

Read more »

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے

اسلام آباد (ویب رپورٹ) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث تمام کرکٹرز کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیرِ صدارت اعلیٰ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرِ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ان بکیز کے خلاف بھی کاروائی کی جائے، جو اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث ہیں۔ ای سی ایل پر ڈالے جانے والے کھلاڑیوں میں شرجیل خان، خالد لطیف، ناصر جمشید، شاہ زیب حسن خان اور محمد عرفان شامل ہیں۔

اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، ایڈوکیٹ جنرل، نادرا، پی ٹی اے، ایف آئی اے اور وزارتِ داخلہ کے سینئر افسران شریک تھے، اسپاٹ فکسنگ کے معاملے پر ایف آئی اے حکام کی جانب سے وزیرِ داخلہ کو بتایا گیا کہ خالد لطیف اور محمد عرفان نے ایف آئی اے کو اپنے بیانات ریکارڈ کرا دیے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑی کل اپنے بیانات دیں گے۔

چوہدری نثار نے پی ٹی اے حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ کرکٹ میں جوا لگانے اور اسکو فروغ دینے والی تمام ویب سائٹس کو بھی بند کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں تاکہ اس گھناؤنے کاروبار کا سدباب کیا جا سکے۔

Read more »

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ، محمد عرفان اور شاہ زیب سے تحقیقات کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اسپاٹ فکسنگ تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر محمد عرفان اور  شاہ زیب حسن کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کو پیر اور منگل کے روز پی سی بی کےسامنے اپنا موقف دیں گے۔ وہاں موجود اینٹی کرپشن یونٹ کے اہلکاربھی اُن سے تفتیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے محمدعرفان اورشاہ زیب حسن کو پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کےسلسلے میں طلب کیا ہے، محمد عرفان کو پیر اور شاہ زیب حسن منگل کو پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہونے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

یاد رہے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے محمد عرفان سے تحقیقات کی جاچکی ہیں تاہم انہیں ابھی تک کلیئر قرار نہیں دیا گیا، پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات پی سی بی کا قائم کردہ ٹریبونل کرے گا تاہم ابھی تک کوئی باضابطہ نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا، قانون کے مطابق نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد ہی ٹریبونل تحقیقات کرنے کا مجاز ہوگا۔

اس سے قبل پی ایس ایل سیزن ٹو کے دوران کرکٹر شرجیل خان اور خالد لطیف کو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث قرار دے کر پی سی بی ان کے خلاف چارج شیٹ جاری کر چکی ہے۔

Read more »

Scroll Up