تازہ ترین

Posts Tagged “جے آئی ٹی”

پانامہ کیس : جے آئی ٹی کا اہم فیصلہ ، نواز شریف پھنس گئے

اسلام آباد: پاناما کیس کی جے آئی ٹی نے وزیراعظم حسن اور حسین نواز کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کے دو ارکان پر حسین نواز اور طارق شفیع کی جانب سے اعتراضات مسترد کردیے اور جے آئی ٹی کو کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز اور پاناما کیس میں منی ٹریل کے حوالے سے حلف نامہ جمع کرانے والے طارق شفیع نے جے آئی ٹی کے دو اراکین پر اعتراض کیا تھا کہ ایک رکن پرویز مشرف کا قریبی ساتھی ہے اور دوسرا رکن پی ٹی آئی کا ہمدرد ہے۔

انہوں نے اعتراض پر مبنی درخواست سپریم میں گزشتہ روز داخل کی تھی، سپریم کورٹ نے آج درخواست مسترد کرتے ہوئے جے آئی ٹی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

 

Read more »

سپریم کورٹ نےجےآئی ٹی کےلیےاداروں کےبھیجےگئےنام مسترد کردیے

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاناماکیس میں جے آئی ٹی کے لیے اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کی جانب سے بھیجے گئے ناموں کو مستردکردیا۔

تفصیلات کےمطابق پاناماکیس میں سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بینچ نے جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جے آئی ٹی کی تشکیل کےحوالےسے سماعت کی۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نےسماعت کے دوران اسٹیٹ بینک اورسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بھجوائے گئے ناموں کومستردکرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایس ای سی پی کو عدالت میں طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ کا کہناتھاکہ اداروں کی جانب سے بھیجے گئے افسران کے نام غیر جانبدار نہیں،عدالت نے دونوں اداروں کو ہدایت کی کہ گریڈ 18 کے تمام افسران کی لسٹ ساتھ لے کر آئیں۔

بعدازاں سپریم کورٹ کی جانب سے کیس کی سماعت جمعہ 5 مئی تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

Read more »

پاناما کیس میں جےآئی ٹی کی نگرانی کےلیےبنچ بن گیا

اسلام آباد : پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی تشکیل کے فیصلے پرعملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل دے دیا گیا، مذکورہ بینچ جےآئی ٹی کی نگرانی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق مشہور زمانہ پاناما کیس کے فیصلے میں مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد جے آئی ٹی کیلئے متعلقہ محکموں میں سے افسران کے نام بھی عدالت کو بھیج دیئے گئے تھے۔

اس حوالے سے جے آئی ٹی کی نگرانی کیلئے سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، بینچ میں جےآئی ٹی بنانے کاحکم دینے والے تینوں جج شامل ہیں۔

Read more »

جے آئی ٹی کا خوف ، ایف آئی اے افسران کی چھٹیاں

اسلام آباد: پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بننے سے قبل ہی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی کے افسران چھٹیوں پر جانے لگے۔ ایف آئی اے کے 2 افسر جے آئی ٹی کے لیے نام جاتے ہی رخصت پر چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں وزیر اعظم اور ان کے بچوں سے تفتیش کا معاملے پر جے آئی ٹی کے لیے نام فائنل کر کے سپریم کورٹ بھجوانے کا کل آخری روز ہے۔ تاہم جے آئی ٹی سے بچنے کے لیے اداروں کے افسر چھٹیوں پر جانے لگے۔

ایف آئی اے نے جے آئی ٹی کے لیے جو 3 نام سپریم کورٹ بھیجے ان میں سے 2 افسران کیپٹن ریٹائرڈ احمد لطیف اور ڈاکٹر شفیق الرحمٰن میڈیکل چھٹی پر چلے گئے۔

تاہم اے آر وائی نیوز کے رابطہ کرنے پر احمد لطیف کا کہنا تھا کہ وہ دفتر میں موجود ہیں۔

جے آئی ٹی کے لیے تیسرا نام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا کا ہے۔ واجد ضیا پرویز مشرف غداری کیس کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ بھی تھے۔

انہوں نے پیپلز پارٹی دور کے حج اسیکنڈل کی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی بھی کی تھی۔ واجد ضیا کو جاوید علی بخاری کو ہٹانے کے بعد سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

دوسری جانب سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ایس ای سی پی نے بھی ناموں کی فہرست تیار کرلی۔ ایس ای سی پی کی جانب سے ظفر مرزا، طارق بختاور، علی عظیم، عثمان حیات اور عامر خان کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

ان پانچوں میں سے 3 نام سپریم کورٹ بھجوائے جائیں گے۔

Read more »

Scroll Up