تازہ ترین

Posts Tagged “خواتین”

ہرن مینار کے قریب فائرنگ , خاتون وکیل قتل

لاہور : ہرن مینار کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون وکیل کو قتل کردیا۔

 شیخوپورہ کے علاقے ہرن مینار کے قریب ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون وکیل کو قتل کردیا، عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہوں نے گھات لگا کر خاتون پر فائرنگ کردی، جس سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت عالیہ شہزادی کے نام سے ہوئی ہے، جو مطلقہ تھیں، اور ان کا سابق شوہر سے جھگڑا چل رہا تھا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عالیہ شہزادی پر دو سال قبل بھی حملہ کیا گیا تھا، تاہم وہ اس میں معمولی زخمی ہوئی تھی۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی

Read more »

خرچے کا تقاضہ کرنیوالی بیوی پر تیزاب پھینک دیا

لاہور : صادق آباد میں تیزاب گردی کاایک اور المناک واقعہ سفاک شوہر نے گھر کے خرچے کا تقاضہ کرنیوالی بیوی پر تیزاب پھینکا اور پھر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، متاثرہ خاتون کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک اور مظلوم خاتون سفاکی کی بھینٹ چڑھ گئی، زندگی اور موت کے دوراہے پر کھڑی صادق آباد کی رہائشی سائرہ کا قصور صرف یہ تھاکہ وہ گھر میں خرچہ نہ دینے والے شوہرسے خرچے کے پیسوں کا تقاضہ کرتی تھی۔

شوہرنے مشتعل ہوکر بیوی پر تیزاب پھینک دیا، جس کے باعث اسی فیصد جسم جھلس گیا، ڈاکٹرز نے پینتیس سالہ سائرہ کو طبی امداد کے بعد برن یونٹ منتقل کردیا

Read more »

موت کے مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں خود عکس بند کرنے والی خاتون فوٹو گرافر

واشگنٹن: موت کے مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں خود عکس بند کرنے والی خاتون فوٹو گرافر کی تصاویر جاری کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے جاری تصاویر خاتون فوٹو گرافر کی وہ آخری تصاویر جاری کر دی ہیں جو انہوں نے اس دھماکے سے تھوڑی دیر قبل لی تھیں۔

امریکی فوج کی جانب سے جریدے میں جاری کی گئی تصاویر میں بتایا گیا ہے کہ اس دھماکے کے نتیجے میں خاتون فوٹو گرافر سمیت چار افغان فوجی بھی ہلاک ہوئے تھے۔

امریکی خاتون فوٹو گرافر کو نام ہلڈا کلیٹن ہے ، وہ 2013 میں افغانستان کے مشرقی صوبے لغمان میں اپنی تربیت مکمل کررہی تھیں کہ اسی دوران مارٹر گولے کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوئیں۔

 بی بی سی کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے جریدے میں مقامی افغان کی جانب سے بنائی جانے والی تصویر بھی جاری کی  ہے  جو خود بھی دھماکے میں ہلاک ہوا تھا۔

امریکی جریدے کے مضمون میں کہا گیا ہے کہ ’’کلیٹن کی موت سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ  جنگ کے لیے خواتین فوجیوں کو بھی دوران تربیت سخت خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘‘۔

واضح رہے اس حادثے کے بعد فوجی فوٹو گرافرز بننے کے لیے  پانچ روزہ جسمانی اور تکنیکی ٹیسٹ پاس کرنا ہوتا ہے جس کے بعد طالب علموں کو  انہیں اسپیشلسٹ ہلڈا کلیٹن کا ایوارڈ دیا جاتا ہے۔

 
 

Read more »

ایران: حجاب نہ کرنے پر پولیس نے گاڑی لڑکی پر چڑھادی

 تہران : ایرانی پولیس نے حجاب کو درست طریقے سے اوڑھنے کی ہدایت پر عمل نہ کرنے پر لڑکی پر پولیس موبائل دوڑا دی۔

تفصیلات کے مطابق ایران پولیس نے شاپنگ سینٹر سے نکلنے والی لڑکی کو حجاب درست طریقے سے نہ لینے کی بناء پر پہلے تو وارننگ دی لیکن لیت و لعل سے کام لینے کی وجہ سے لڑکی کے اوپر پولیس موبائل ہی چڑھا دی۔

قریب ہی موجود دکان دار نے اس واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کی توجہ حاصل کر لی اور سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث نے جنم لے لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ استعمال کرنے والے اکثر صارفین نے اس عمل کو ’’خوفناک‘‘ قرار دیا اور متاثرہ لڑکی کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا جب کہ کسی بھی ریاست کی جانب سے جبراً حجاب پہننے کی مہم کو مسترد کیا۔

دوسری جانب کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ حجاب ایک مسلم خاتون کے لیے ضروری ہے جو اسے کسی بھی قسم کے مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے لوگوں سے محفوظ رکھتے ہیں اور جب ملک کا آئین بھی اس چیز کا متقاضی ہے تو مذکورہ خاتون کو قانون کی پاسداری کرنی چاہیے

Read more »

کراچی: 11 سالہ کمسن ملازمہ سے اجتماعی زیادتی، 2 ملزمان گرفتار

کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر میں 11 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آنے کے بعد وزیر اعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لیا تو پولیس متحرک ہوئی اور دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، بااثرافراد نے معافی کے لیے والدین پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کشمور کے علاقے کندھ کوٹ سے تعلق رکھنے والی 11 سالہ گھریلو ملازمہ دو ماہ قبل کراچی آئی تھی اور ملیر کے ایک گھر میں کام کاج کررہی تھی تاہم دو روز قبل بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

 کمسن ملازمہ کی حالت غیر ہونے پر ملزمان نے بچی کو کندھ کوٹ منتقل کیا اور اہل خانہ کو آواز نہ اٹھانے کی دھمکی دی، بچی نے ہوش میں آتے ہی رونا شروع کردیا جس کے بعد اُسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال پہنچنے پر ملازمہ کا مڈیکل کیا گیا جس میں زیادتی ثابت ہوگئی، ڈاکٹر کی تجویز پر والدین نے ایم ایل او کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا تو پولیس نےواقعے کا مقدمہ تھانہ اے سیکشن کندھ کوٹ میں درج کرلیا، جس میں راہب سوہرانی، ثاقب علی،خان محمد، مہزب، شان، شیراز اور اپنو نامی ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

Read more »

Scroll Up