تازہ ترین

Posts Tagged “خودکش”

۔ مولانا عبد الغفور حیدر ی پر خودکش حملہ ,25 افراد جاں بحق

کوئٹہ : مستونگ خودکش دھماکہ، دھماکے میں 25 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نماز جمعہ کے بعد مستونگ میں جمیعت علماء ف کے راہنما مولانا عبدالغفور حیدری کی گاڑی کو خودکش حملہ آور نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 25 افراد شہید ہو گئے اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔  مولانا عبد الغفور حیدر ی شیشے لگنے سے زخمی ہوئے۔ مولانا عبد الغفور حیدر ی  کے مطابق 25 سے 30 افراد کی شہادت کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شہید افراد کی حتمی تعداد کے بارے میں ابہام پایا جا رہا ہے

خود کش حملے میں ۔ مولانا عبد الغفور حیدر ی کے ڈرائیور بھی جاں بحق ہو گئے ہیں اور 11 افراد شدید زخمی ہیں جن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے. شدید زخمیوں کو کوئٹہ سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے.

Read more »

خلافت کی سرزمین پر جانے والی نورین کے حیرت انگیز انکشافات

حساس اداروں کے آپریشن کے دوران لاہور کے گھر میں دہشتگردوں سے بازیاب ہونے والی حیدر آباد کی میڈیکل سٹوڈنٹ نورین لغاری کا نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انکشاف۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹرویو میں حیدرآباد سے خلافت کی سرزمینہجرت کیلئے 10فروری 2017کو نکلنے والی میڈیکل سٹوڈنٹ نورین لغاری نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے دہشتگرد تنظیموں کے پیجز پر دی جانے والی معلومات اور پروپیگنڈے نے مجھے خلافت بارے متاثر کیا اور میں نے خلافت کی سرزمین ہجرت کرنے کیلئے عزم کر رکھا تھا اسی دوران دہشتگرد تنظیم والوں نے پیغامات بھجوائے جس پر میں نے انہیں ہجرت میں مدد فراہم کرنے کی اپیل کی انہوں نے مجھے لاہور بلایا جس پر میں حیدر آباد سے لاہور چلی گئی جہاں انہوں نے مجھے رسیو کیا اور میری ذہن سازی کرتے رہے ۔

نورین کے مطابق دہشتگرد اسے قرآن و حدیث کی غلط تشریح کے ذریعے پر تشدد کارروائیوں کیلئے تیار کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ انہوں نے مجھے جب ہجرت کے بجائے لاہور کے چرچ میں خود کش حملے کیلئے کہا تو میں نے اس پر اعتراض کیا کہ میں اس کام کے لئے نہیں آئی ۔ دہشتگردوں نے نورین کو ’’امیر کی اطاعت‘‘سے متعلق احکامات سنائے کہ امیر جیسا حکم دے وہ کرنا پڑتا ہے۔ نورین لغاری نے ہولناک انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ دہشتگردوں نے اسے خودکش جیکٹ کے استعمال سے متعلق بریفنگ بھی دی اور کہا کہ چرچ میں جا کر اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر بٹن دبا دینا ہے۔ نورین لغاری کا کہنا تھا کہ میں وہاں سے فرار کا سوچنے لگ گئی تھی مگر دہشتگردوں نے مجھے اس طرح ٹریپ کیا ہوا تھا کہ وہاں سے نکلنے کا موقع نہیں مل رہا تھا ۔ اسی دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ریڈ کی اور میں ان کے ریڈ کے نتیجے میں بازیاب ہو سکی۔

اس موقع پر نورین لغاری کے والد بھی موجود تھے جن کا کہنا تھا کہ والدین بچوں کے بستر پر سونے تک تو ان کی نگرانی کا کام کر سکتے ہیں مگر اس کے بعد بچے موبائل، ٹیب یا دیگر گیجٹ کے ذریعے کیا کر رہے ہیں اس پر نگرانی رکھنا ناممکن ہے۔ نورین کے والدکا کہنا تھا کہ میری اور میرے اہل خانہ کیلئے نورین کا چلے جانا نہایت اذیت کا باعث تھاجس نے مجھے سوچنے پر مجبور کر دیا کہ شاید میری تربیت میں کوئی کمی رہ گئی جس کی وجہ سے میری بیٹی نے ایسا اقدام اٹھایا۔ نورین لغاری اور اس کے والد نے اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کی شکر گزار ہوں کہ ان کی وجہ سے میں بھٹکی ہوئی راستے پر آگئی ہوں

Read more »

شبقدر میں ایف سی سینٹرپردہشتگردوں کاحملہ ناکام ‘2خودکش بمبارہلاک

چارسدہ (میڈیا رپورٹ) خیبرپختونخواہ کےعلاقےشبقدر میں ایف سی سینٹر پردہشت گردوں کےحملے کو سیکورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئےدوخودکش بمباروں کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کےمطابق چارسدہ کی تحصیل شبقدرمیں سیکورٹی فورسز نے ایف سینٹر پر دہشت گردوں کاحملہ پسپا کرتے ہوئے 2خودکش حملہ آوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ڈی پی او سہیل خالدکے مطابق دہشت گردوں کےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہیدجبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

گزشتہ ماہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ کے علاقے تنگی میں کچہری گیٹ کے قریب 2 دھماکے ہوئےتھےجس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 7 افراد جاں بحق ہوئےتھے۔

Read more »

شام میں‌ دو دھماکے، 30 افراد جاں‌ بحق

دمشق(آن لائن) شام کے دارالحکومت دمشق میں دو دھماکوں کے باعث 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق پہلا دھماکا دمشق کے وسط میں واقع ایک عدالت کے احاطے میں ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خود کش تھا، بمبار نے النصر اسٹریٹ پر واقع عدالت کے احاطے میں آکر پرہجوم جگہ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، ہلاک شدگان اور زخمیوں میں زیادہ تعداد عام افراد کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے خود کو اس وقت اڑا لیا جب سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے عدالت میں جانے سے روکا۔

چیف پولیس آفیسر دمشق محمد خیر اسماعیل نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ حملہ دوپہر ایک بج کر 20 منٹ پر ہوا، حملہ آور نے فوجی وردی پہنچی ہوئی تھی، وہ بندوق لٹکائے اور ہینڈ گرینڈ سجائے ہوئے عدالت میں داخل ہونے لگا جہاں سیکیورٹی گارڈز نے اسے روکا، بندوق رکھنے اور تلاشی دینے کا کہا اور جس پر بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

حملہ آور فوجی اہلکار کی وردی پہنے اور گرینڈ سجائے آیا، پولیس چیف

دوسرا دھماکا دمشق کے علاقے ربوہ میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں ہوا امدادی اداروں کے مطابق ہلاکتوں کا حتمی تعین ابھی کیا جارہا ہے تاہم الجزیرہ ٹی وی کے مطابق دونوں دھماکوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ شام میں گزشتہ سات برس سے حکومت اور باغیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے،  دمشق کچھ عرصے سے خطرے سے دوچار ہے اور یہاں کئی دھماکے ہوچکے ہیں۔

 باغیوں کے زیر انتظام علاقوں القبون اور برزہ میں فوجی آپریشن جاری ہے امکان ہے کہ رد عمل کے طورپر شدت پسندوں نے یہ دھماکا خیز کاررووائی کی۔

Read more »

لعل شہباز قلندر درگاہ میں زور دار دھماکہ

سہون شریف (میڈیا نیوز) حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے احاطے میں زور دار دھماکہ کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق60 سے زائد زائرین زخمی ہو گئے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق جمعرات کے دن صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر زائرین کی بڑی تعداد حاضری کے لئے موجود ہوتی ہے اس موقع پرمزار کے احاطے میں ایک زور دار خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں  30 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیاجا رہا ہے۔

فیصل ایدھی کے مطابق سہون کے اسپتال میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو نواب شاہ اور حیدرآباد بھی بھیجا کیا جا رہا ہے۔

ملک میں جاری اس دہشتگردی کی حالیہ لہر نے سیکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کو ایک بار پھر سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کیا ان کی گرفت دھشتگردوں پر کمزور پڑتی جا رہی ہے یا پھر وہ پھر سے سر اٹھا رہے ہیں۔

Read more »

Scroll Up