تازہ ترین

Posts Tagged “ردالفساد”

چارسدہ : پولیس کی بڑی کاروائی 2 انتہائی خطرناک دہشتگرد گرفتار

چارسدہ : پولیس کی بروقت کاررروائی سے چارسدہ  بڑی تباہی سے بچ گیا اور تحریک طالبان شیخ خالد گروپ کے2دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان شیخ خالد گروپ کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرکے کر ان کے قبضے سے دو خودکش جیکٹ ، نو میزائل ،سو دستی بم ،تین کلو بارود اور تخریب کاری کا مواد برآمد کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد تخریب کاری کے ایک سو نو وارداتوں میں ملوث ہیں

دہشتگرد چارسدہ میں بڑی تباہی پھیلانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے جبکہ پولیس نے دونوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

کارروائی کے بعد چارسد ہ کے مختلف علاقوں میں ایلیٹ فورس کا سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں

Read more »

فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مزید 4دہشت گردوں کو پھانسی

راولپنڈی : فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مزید 4دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی۔

دہشتگردی میں ملوث چار مجرمان اپنے انجام کو پہنچ گئے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مزید 4دہشت گردوں کو مختلف جیلوں میں پھانسی دی گئی، پھانسی پانے والے دہشتگردوں میں احمدعلی،اصغرخان،ہارون رشید،گل رحمان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق چاروں دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے اغواء اور عام شہریوں پر حملوں اور ان کو شہید کرنے کے واقعات سمیت مختلف سنگین نوعیت کے واقعات میں ملوث پائے گئے تھے۔

چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔

چاروں دہشت گردوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے جہاں دوران سماعت دہشتگردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا، جس کے بعد ان کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے دہشت گردوں کو سب سے زیادہ پھانسیاں آپریشن رد الفساد کے دوران دی گئی ہیں، جن کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

Read more »

خانیوال : سی ٹی ڈی کی کارروائی 4 دہشت گرد مارے گئے

خانیوال: صوبہ پنجاب کے شہر خانیوال / جہانیاں میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کر کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دشت گردی نے ملتان کی تحصیل جہانیاں میں کارروائی 4 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ جہانیاں کے علاقے چک 161/10 آر میں 8 دہشت گرد روپوش ہیں۔ سی ٹی ڈی نے چھاپہ مارنے کے بعد دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کا کہا تاہم انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جن کے قبضے سے 10 کلو بارودی مواد، دستی بم، 2 رائفلیں اور ایک پستول سمیت دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مکان میں چھپے دیگر 4 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار

Read more »

آئی ایس آئی کے دفترپرحملے کے مجرم کوپھانسی دینے کاحکم

فیصل آباد : آئی ایس آئی کے دفترپرحملے کے مجرم عثمان غنی کوپھانسی دینے کاحکم جاری کردیاگیاہے ۔مجرم عثمان غنی کو16مئی2017 پھانسی دینے کے حکم جاری کیاگیاہے ۔

عثمان غنی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 8 مارچ 2011 کو آئی ایس آئی دفتر کے سامنےکاربم دھماکہ کیا تھا اس کاربم دھماکے میں 34افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔واضح رہے کہ آئی ایس آئی کے دفترپرحملے کا مجرم عثمان غنی کالعدم تنظیم تحریک طالبان کاایک اہم کمانڈرہے ۔۔

پاکستان اورامن دشمنوں کوپھانسیاں دینے کاعمل جاری ہے اورمجرم عثمان غنی کوبھی پھانسی دی جائے گی ۔اس سے قبل بھی کئی دہشتگردوں کوتخت دار پر لٹکایا جا چکا ہے جس سے دھشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور دھشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے.

Read more »

کراچی سے القاعدہ کے دو دہشت گردوں سمیت دس ملزمان گرفتار

کراچی: رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے القاعدہ برصغیر کے دو ارکان سمیت دس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرزسندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے دس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں دہشت گرد، سہولت کار، ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور سمیت القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

ملزمان کو ڈاکس کے علاقے سے گرفتارکیا گیا۔ مذکورہ ملزمان بھتہ خوری، دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ترجمان کے مطابق شاہ لطیف،بغدادی اور پی آئی بی سے 3ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

یہ ملزمان فائرنگ،قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ اسی طرح رینجرز نے زمان ٹاؤن اور سعود آباد سے 5 ملزمان کو گرفتار کیا، یہ ملزمان اسٹریٹ کرائمز،بھتہ خوری اور لینڈ گریبنگ میں ملوث تھے۔

Read more »

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ ‘جوابی کارروائی میں 3دہشت گردہلاک

جنوبی وزیرستان : پاک فوج نے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے دو چوکیوں پردہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئےجوابی فائرنگ میں3 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین حملہ آور مارے گئے جبکہ متعدد دہشت گردوں کو زخمی کردیا گیا۔

جنوبی وزیرستان میں دوچوکیوں پر حملہ افغانستان سے ہوا تاہم پاک فوج نے فوری طور پر بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تین حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید ہوا تھا جبکہ سرحدی کشیدگی کےباعث پاک افغان سرحد کوعارضی طورپربند کردیاگیاتھا۔

Read more »

آپریشن ردالفساد ‘5افراد ہلاک‘35گرفتار

راولپنڈی: ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کےدوران سیکورٹی اداروں کی کارروائیوں میں پانچ دہشت گرد ہلاک جبکہ 35افراد کوگرفتار کرلیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب کے شہر جہانیاں میں محکمہ انسداد دہشت گردی پولیس کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ملزمان کے قبضے سے دستی بم،کلاشنکوف،پسٹل گولیاں اور حساس تنصیبات کے نقشے برآمد ہوئے۔ 

دوسری جانب کراچی کےعلاقےلیاری میں مقابلے کے دوران بابالا ڈلا گروپ کےدو گنگسٹرز امین ڈینی اور عدنان لنگڑا ہلاک ہوگئے۔

کراچی میں گلشن اقبال،شاہ فیصل،بلدیہ،نیلم کالونی اورشاہ رسول کالونی سےسترہ ملزمان کودھرلیا گیا۔اس کے علاوہ لیاقت پور،دنیا پور میں سرچ آپریشن کےدوران 5اشتہاریوں سمیت 10افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مغوی کےبدلے ایک کروڑ تاوان لینے والےسات ملزمان گرفتارکرلیے گئےجن سے اسلحہ لینڈ کروزراوردوسری گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔ملزمان افغانستان کی سم استعمال کرکےڈیل کرتےتھے۔

اٹک سے سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم ساجدکوڈرامائی انداز میں گرفتارکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

Read more »

پاکستان میں ہر کاروائی کی قیمت بھارت اور افغان ایجنسی ادا کرتی ہیں, احسان اللہ احسان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے خطرناک اور انتہائی مطلوب دہشتگرد احسان اللہ احسان کا اعترافی بیان جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے پاکستان کو مطلوب اور انتہائی خطرناک دہشتگردی کالعدم تنظیم جماعت الاحرار احسان اللہ احسان کا اعترافی بیان جاری کر دیا ہے۔ اپنے اعترافی بیان میں احسان اللہ احسان نے پاکستان کے خلاف کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔ اپنے بیان میں خوفناک انکشاف کرتے ہوئے احسان اللہ احسان کا کہنا تھا کہ اس نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان میں 2008میں شمولیت اختیار کی ۔ کالج کے نوجوانوں کو ورغلا کر اپنے ساتھ ملایا، احسان اللہ احسان کا کہنا تھا حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد کالعدم تحریک طالبان کے امیر کی دوڑ میں عمر خالد خراسانی، ملا فضل اللہ اور خالد سجنا شامل تھے۔ ہر کوئی امیر بننا چاہتا تھا، کالعدم تحریک طالبان کی شوریٰ نے قرعہ اندازی کے ذریعے ملا فضل اللہ کو تحریک طالبان پاکستان کا امیر چنا۔ پاکستان میں آپریشن شروع ہوتے ہی طالبان کی اہم شخصیات افغانستان میں کمین گاہوں میں جا چھپی جبکہ طالبان جنگجوئوں کو لڑنے مرنے کیلئے چھوڑ دیا۔ اپنے اعترافی بیان میں احسان اللہ احسان کا کہنا تھا کہ طالبان کی شوریٰ نے ایک ایسے شخص کو امیر بنایا جس نے اپنے استاد کی بیٹی سے زبردستی شادی کی ۔اپنے آپ کو حوالے کرنے والے طالبان کمانڈر نے خوفناک انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کے بھارت اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ساتھ تعلقات ہیں،جبکہ مغربی ممالک سے بھی فنڈنگ کی جاتی ہے۔ پاکستان میں کی جانے والی ہر کارروائی کی قیمت بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس ادا کرتی ہے جبکہ افغان فورسز افغانستان میں نقل و حرکت کے دوران مدد فراہم کرتی ہے اور پاکستان میں داخلے کیلئے بھی تعاون دیتی رہتی ہے۔ افغان خفیہ ایجنسی اینڈی ایس نے طالبان کمانڈروں کو ’’تذکرے‘‘شناختی کارڈ فراہم کر رکھے ہیں جن کی بدولت وہ بآسانی افغانستان میں ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کر سکتے ہیں۔ احسان اللہ احسان نے اپنے اعتراف بیان میں بتایا کہ جب انہیں یہ پتہ چلا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘سے تحریک طالبان پاکستان کو مالی تعاون مل رہا ہے تو انہوں نے اس پر اعتراض کیا کہ ایسا کرنا کفار کی مدد کرنے کے برابر ہے جس پر خالد عمر خراسانی کا کہنا تھا کہمجھے اگر پاکستان کے خلاف اسرائیل سے بھی مدد لینی پڑی تو میں لوں گا۔ جماعت الاحرار کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ طالبان کمانـڈر لوگوں سے بھتہ وصول کرتے ہیں افغانستان میں کالعدم تنظیم کی باقاعدہ کمیٹیاں موجود ہیں جو بھارت سے رابطے میں رہتی ہیں۔پاک فوج کے کالعدم جماعت الاحرار کے افغان سرحد کے قریب کیمپ پر حملوں سے متعدد کمانـڈر مارے گئے جبکہ تنظیم کے کمانڈروں اور نچلے طبقے میں بے چینی اور مایوسی پائیجاتی ہے۔  اپنے اعترافی بیان کے آخر میں احسان اللہ احسان کا کہنا تھا کہ میں وہاں سے نکلنے کی خواہش رکھنے والے نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ واپس آجائیں اور امن کا راستہ اختیار کریں

Read more »

پاک فوج کی کاروائیوں کے بعد تنظیم میں مایوسی پھیل گئی ، احسان اللہ احسان

کراچی: کالعدم تنظیم کے ہتھیارڈالنے والے ترجمان احسان اللہ احسان کے اعترافی بیان کی ویڈیوجاری کردی گئی‘ ان کا کہنا تھا کہ بم دھماکوں سمیت جتنے بھی جرائم کیے ذاتی مقاصد کے لیے کئے ‘اسلام ہمیں اس کا درس نہیں دیتا‘ نوجوانوں کو اسلام کے نام پر گمراہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر نے چند دن قبل ہتھیار ڈالنے والے احسان اللہ احسان کے اعترافی بیان کی ویڈیو جاری کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ تنظیم کو این ڈی ایس اور را سے مدد ملتی ہے۔

احسان اللہ احسان کا کہنا تھا کہ نو سال تنظیم سے وابستہ رہا‘ ہمیں اسلام کے نام پر گمراہ کیا گیا ‘ بھتہ خوری‘ اغوا برائے تاوان‘ پبلک مقامات پردھماکے کرنا‘ اور اسکولوں اور کالجوں پر حملے کرنا‘ اسلام تو ہمیں ان سب کا حکم نہیں دیتا۔

ان کا کہنا تھا ہمارے امیر اسلام کے نام پر نوجوانوں کو استعمال کرتے تھے اور جو نعرہ لگاتے تھے اس پر خود بھی پورانہیں اترتے تھے۔

ویڈیو بیان میں انہوں نے اعتراف کیا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ہوا توہم سب افغانستان چلے گئے جہاں این ڈی ایس اور را سے تعلقات بڑھے‘ ان کی طرف سے ٹارگٹ دیے جانے لگے اور ہرٹارگٹ کی بھرپور قیمت وصول کی گئی۔

Read more »

اردو بازار مقابلہ، تین ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

کراچی : اردو بازار میں رینجرز مقابلے میں مارے گئے تین دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ دہشت گردوں کے فلیٹ کا مالک محمد حفیظ بھی پکڑا گیا,۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات برنس روڈ کے گنجان آباد علاقے میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونےوالے تین دہشت گردوں کی شناخت ہوچکی ہے، مقابلےمیں ہلاک تین دہشت گردوں کی شناخت زاہد، نعیم اور کوئٹہ کے رہائشی حمید کے نام سے ہوگئی ہے جبکہ مقابللے میں ہلاک ہوانے والی خاتون اوربچے کےبارےمیں تاحال کچھ پتا نہ چل سکا۔

کراچی اردو بازار میں رینجرز سے مقابلے میں مارے جانیوالے دہشتگردوں کا فلیٹ محمد حفیظ نانی شخص کی ملکیت ہے۔ محمد حفیظ نے دہشتگردوں کوٹھکانہ فراہم کیا اہم معلومات کے مطابق ملزم حفیظ ہلاک دہشت گرد نعیم کا ماموں زاد بھائی ہےجو پشین سے کراچی آیا۔

نعیم نے گنجان آباد علاقے میں فلیٹ لیا ۔ ملزم نےکرایہ نامہ کسی اور نام سےتھانے میں جمع کرایاتھا، پولیس نے ملزمان کے زیراستعمال یلوکیپ ٹیکسی بھی برآمد کرلی۔ مذکورہ گاڑی سی پی ایل سی سےکلیئرہے۔

مقابلےمیں ہلاک تین دہشت گردوں کی شناخت زاہد،نعیم اور کوئٹہ کے رہائشی حمید کےنام سے ہوگئی۔ ہلاک خاتون اوربچے کےبارےمیں تاحال کچھ پتا نہ چل سکا۔

 

Read more »

کراچی : رینجرز کی کاروائی , ایک دھشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

کراچی : اردو بازار میں رینجرز کے اہلکاروں پر دستی بموں سے حملہ کردیا گیا، چار اہلکار زخمی ہوگئے، رنیجرز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا تاہم ایک دہشت گرد عمارت میں محصور ہوگیا جس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اردو بازار کی گلی نمبر تین پر رینجرز نے مطلوبہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپہ مارا تو وہاں موجود نامعلوم ملزمان نے رینجرز کی موبائل پر فائرنگ کی اوردستی بم پھینکے۔

حاصرے کے دوران نامعلوم ملزمان کی فائرنگ اور بم حملے  سے چار اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے فائرنگ ایک عمارت سے کی، بعد ازاں رینجرز نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے کا محاصرہ کرلیا، رینجرز نے کارروائی کے دوران دوافراد کو حراست میں لے لیا۔

Read more »

ریاست کے خلاف کام کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا , آرمی چیف

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر غور کیا گیا .کورکمانڈرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست کے خلاف کارروائیوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کانفرنس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال اور آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔واضح رہے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے الزام میں پھانسی کی سزا سنا دی گئی ہے۔ کلبھوشن یادیو بھارتی نیول کمانڈر کو 3 مارچ 2016 کو کیا گیا تھا۔

Read more »

ڈی جی خان: رینجرز اورحساس اداروں کی بڑی کارروائی, 10 دہشت گرد ہلاک، 3 جوان شہید

ڈی جی خان : جنوبی پنجاب میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، آپریشن ردالفساد میں بڑی کارروائی میں دس دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین جوان شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد میں رینجرز اور حساس اداروں نے ڈی جی خان میں چوٹی زیریں کے قریب شدت پسندوں اور سہولت کاروں کے خلاف بڑی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دس مطلوب دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مارے جانے والے دہشت گردوں میں اصغر داد وانی عرف استاد، گوچانی اور نعیم بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے پنجاب رینجرز کے تین جوانوں حولدارآصف، سپاہی آفتاب اور سپاہی عزیز اللہ شہید اور دو اہلکار زخمی ہوئے، جنھیں زخمی اہلکار ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔

Read more »

اہم دہشت گرد محمودالحسن ساتھی سمیت ہلاک،آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ویب رپورٹ) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں اہم دہشت گرد محمودالحسن ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی نے بلوچستان کے علاقے جنڈولہ میں خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا، ، کارروائی میں اہم دہشت گرد محمودالحسن ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سجنا گروپ سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کارروائی میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا، جس میں 2 ایس ایم جی، ہینڈ گرینیڈز، رائفلز، آر پی جی راکٹ شامل ہیں جبکہ بارودی سرنگیں اور 10کلو دھماکا خیزمواد بھی برآمد ہوا۔

 آپریشن رد الفساد کے تحت اورکزئی ایجنسی کے گاؤں میرک کلایہ میں ایف سی کے پی کے نے کارروائی کی ، کارروائی کے دوران 5دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر مدثر اور سپاہی مطیع اللہ شہید ہوئے تھے۔

Read more »

گجرات میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 5 دہشت گرد ہلاک

گجرات(ویب رپورٹ) صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ گجرات کے علاقے کنجاہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے کنجاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے دہشت گردوں کی اطلاع پر بروقت کارروائی کی۔

فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے ایک گھر میں پناہ لے رکھی تھی جہاں سے سرچ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جو گجرات اور کھاریاں میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

Read more »

پرامن پاکستان کے قیام میں قوم کا تعاون ضروری ہے: آرمی چیف قمر باجوہ

اسلام آباد(میڈیا رپورٹ) یوم پاکستان کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کے نام پیغام میں پاکستان کو پرامن ملک بنانے کا عزم کرتے ہوئے قوم سے تعاون کی درخواست کی.

تفصیلات کے مطابق یومِ پاکستان پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے قوم کو نام پرعزم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو فسادیوں سے پاک کرکے رہیں گے، یہ ہم سب کا پاکستان ہے، 23 مارچ 1940 کوہم نے پاکستان بنانےکا عہد کیا اورہم کامیاب ہوئے۔

انہوں نے پاکستان کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ 1940 کے تناظر میں آئیں اس سال 23 مارچ کو یہ عہد کریں، پاکستان کو پرامن ملک بنائیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں 23 مارچ کی تیاریاں بھرپورطریقے سے جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کی تیاریاں بھرپوراندازمیں کی جارہی ہیں، اس سال یوم پاکستان کی پریڈ میں چین اورسعودی فورسزکے دستے خصوصی طور پرشرکت کریں گے.

Read more »

آپریشن ردالفساد: سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں‘ 31افرادگرفتار

راولپنڈی (ویب رپورٹ) ملک بھرنیشنل ایکشن پلان کےتحت سیکورٹی اداروں نےکارروائیوں کے دوران 31افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق دہشت گردوں کےخلاف ملک میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سیکورٹی اداروں نے کارروائیوں کےدوران فیصل آباد،شکار پورسمیت دیگر شہروں سے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔

آپریشن ردالفساد کے تحت خانیوال میں سرچ آپریشن کے دوران سو سے زائد افراد کی بائیو میٹر ک تصدیق کی گئی،اس دوران پانچ مشتبہ افراد سےاسلحہ برآمد ہونے پر انہیں حراست میں لےلیا گیا۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی پولیس نے فیصل آباد سے کالعدم ٹی ٹی پی کے خطرناک دہشت گرد کو گرفتارکرکے اس کے قبضےسےدو خودکش جیکٹس، ڈیٹونیٹر اورایک کلو بارودی مواد برآمد کیاہے

Read more »

قومی اسمبلی:‌ فوجی عدالتوں‌ کی مدت میں دو سالہ توسیع کا بل منظور

اسلام آباد(میڈیا رپورٹ) فوجی عدالتوں کی مدت میں دو سالہ توسیع کا بل قومی اسمبلی سے مںظور کرلیا گیا جس میں اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تمام تجاویز کو مسترد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔

یہ بل وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے پیش کیا جس کے تحت پاکستان آرمی ایکٹ 1952 میں ترمیم کی جائے گی، فوجی عدالتیں مزید دو سال کے لیے کام کرسکیں گی۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو اس بل میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آئینی ترمیم سے پہلے آرمی ایکٹ بل میں ترمیم کی منظوری کاعمل جاری ہے۔

Read more »

آپریشن ردالفساد : انیس افراد گرفتار، اسلحہ غیرملکی پاسپورٹ برآمد

اسلام آباد (ویب رپورٹ) سیکیورٹی فورسز نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کامیاب کارروائیوں کے دوران انیس مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے۔ سرچ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں اسلحہ اور غیر ملکی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد پوری قوت سے جاری ہے، ملک سے فسادیوں کا صفایا کیا جارہا ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی،اسلام آباد، اٹک، سیالکوٹ، لاہور اور ،قصورمیں آپریشنز کئےگئے۔

سرچ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں انیس مشتبہ افراد حراست میں لیے گئے ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں میں اسلحہ،گولیاں اور لیپ ٹاپ اور دیگرسامان برآمد ہوا۔

گرفتار ملزمان سےغیر ملکی پاسپورٹ، نفرت انگیز مواد اور کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ خیبرایجنسی میں سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے، سیکورٹی ذرائع کے مطابق چاغی میں افغانستان کے ساتھ سرحدی راستوں پرگشت بڑھا دیا گیا ہے اور چیکنگ پوائنٹس بھی قائم کردیئےگئے ہیں۔

 

Read more »

خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کا حملہ ‘ جوابی کارروائی میں 3دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(آن لائن) پاکستان کےقبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کےحملے کو ناکام بناتے ہوئے سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3دہشت گرد مارے گئے۔

تفصیلات کےمطابق وفاق کےزیرانتظام قبائلی علاقے خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کےسرحد پار سےپاکستانی چیک پوسٹوں پرحملے کاسیکورٹی فورسزنےمنہ توڑ جواب دیتے ہوئے3دہشت گردوں کوہلاک کردیا۔

خیال رہےکہ دو روز قبل خیبرپختونخواہ کےعلاقےشبقدر میں ایف سی سینٹر پردہشت گردوں کےحملے کو سیکورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئےدوخودکش بمباروں کو ہلاک کردیاتھا۔

ڈی پی او سہیل خالدکے مطابق دہشت گردوں کےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہیدجبکہ 2 زخمی ہوگئےتھےجنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیاتھا۔

Read more »

Scroll Up