تازہ ترین

Posts Tagged “شیخ رشید”

پپوفیل ہے اور اگر اب پپومستی کرےگا تو سیدھا جیل جائےگا , شیخ رشید

اسلام آباد : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 2017 الیکشن کاسال ہے جس میں مقابلہ صرف عمران خان اور نوازشریف کے درمیان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے صرف دو حلقوں این اے 55 اور 56 کے لیے انتخابی اتحاد کی بات کی ہے کیوں کہ یہ دونوں حلقے دوسرے حلقوں پر اثر ابداز ہوتے ہیں حالانکہ ان حلقوں سے میں کئی بار کامیاب بھی ہو چکا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ڈان لیکس کوجنرل (ر) راحیل شریف نے بہت اوپر اٹھا دیا تھا لیکن حکومت نے تاخیری حربے اپنا کر ڈان لیکس کے معاملے کو طول دی اور اپنے اہل خانہ کے ایک فرد کو بچانے کے لیے تین افراد کو قربانی کا بکرا بنادیا اس لیئے میرا مطالبہ ہے کہ ڈان لیکس کو جلد از جلد شائع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دنیاکچھ بھی کہےڈان لیکس کامعاملہ ختم نہیں ہوگا اور نہ ہی نواز حکومت کی پاناما کیس سے جان چھوٹے گی کیوں کہ شواہد بتاتے ہیں کہ پانامالیکس کیس کافیصلہ نوازشریف کیخلاف آئےگا ویسے بھی قطری خط نےنوازشریف کوفائدہ کم نقصان زیادہ پہنچایا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پپوفیل ہے اور اگر اب پپومستی کرےگا تو سیدھا جیل جائےگا جہاں کان پکڑاوئیں جائیں گے اور ناک سے لکیریں ڈلوائی جائیں گی اور ویسے بھی آئندہ اسمبلی میں شیخ رشید تو ہو گا لیکن انشااللہ نوازشریف نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف میں بھارت کا کیس بہت کمزور ہے خود بھارت کی قید میں 60 پاکستانیوں تک رسائی نہیں دی جارہی ہے اور کلبھوشن جو جاسوس تھا اور اعترافی بیان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کا اقرار بھی کیا ہے

Read more »

نواز شریف اردوان نہ بنیں نقصان اٹھائیں گے، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف طیب اردوان بننا چاہتے ہیں لیکن نہیں بن سکتے، چوہدری نثار آج پٹڑی سے اترے ہیں وہ نواز شریف کی لڑائی نہ لڑیں۔

اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اردوان بننے جارہی ہے لیکن میں ایک سو ایک بار کہتا ہوں کہ نواز شریف اردوان بننے کی کوشش نہ کریں پاکستان کے حالات وہاں کے حالات جیسے نہیں ہیں، ورنہ خسارے میں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جےآئی ٹی کے بجائے پہلے پھڈا جاتی ہے، وہ نہیں چاہتی کہ سپریم کورٹ کا ٹھپہ لگے وہ اس ٹھپے سے پہلے ہی ٹارزن بننے کی کوشش کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار ذمہ دار سیاست کررہے تھے لیکن آج کل وہ پٹڑی سے اترےہوئے ہیں انہیں مشورہ ہے کہ وہ پٹڑی سے نہ اتریں۔

Read more »

وزیراعظم اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے دوسروں کی قربانی دے رہے ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنے بیٹی کو بچانے کے لیے اداروں اور رائے عامہ کی مخالفت مول رہے ہیں۔

وہ ڈان لیکس معاملے پر وزیراعظم کے پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین اور معاون خصوصی طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹانے کی اطلاعات پر اے آر وائی سے گفتگو کے دوران ردعمل رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہہ وزیراعظم کی کوشش ہے گھر میں لگی آگ کو بجھایا جائے اور اسی لیے مریم نواز کو بچانے کے لیے راؤ تحسین اور طارق فاطمی کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔

عوامی لیگ کے سربراہ نے کہا کہ وزیراعظم اپنے بیٹی کو بچانے کے لیے اداروں اور رائےعامہ کو اپنے مخالف کر رہے ہیں لیکن پاناما اور ڈان لیکس ساتھ ساتھ چلیں گے اور اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو کمپنی کی مشہوری کے لیے لگایا ہوا تھا اس لیے ان کے جانے سے فرق نہیں پڑے گا اس طرح کر کے وزیراعظم اپنے چہیتوں کو بچا رہے ہیں۔

آج وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور ڈان لیکس تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور پرنسپل سیکرٹری برائے اطلاعات راؤ تحسین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے جب کہ پرویز رشید کو کلیئر قرار دیا گیا ہے۔

 

Read more »

چالیس سال تو کیا لوگ پرسوں نواز شریف کو بھول جائیں گے, شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اہم کیس کےفیصلے سےقبل لال حویلی میں ناشتہ کیا۔ ان کاکہنا ہے کہ قوم کوکرپشن سے آزادمعاشرےمیں دیکھنا چاہتےہیں۔ آج کےفیصلےسےہرصورت میں زلزلہ آئےگا۔

تحر یک انصاف کو توقعات ہیں کہ پاناما کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم عہدے سے محروم ہوجائیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فیصلہ خلاف آیا تو 40 سال تو کیا لوگ پرسوں نواز شریف کو بھول جائیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آخرحکمرانوں نےعوام کوکیا دیا ہے؟ سب سے پہلےہم نےسپریم کورٹ کادروازہ کھٹکھٹایا ہے۔عمران خان کےساتھ مل کر تبدیلی لائیں گے۔جب تک ہم خودتبدیل نہیں ہوں گےملک میں تبدیلی نہیں آسکتی۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ہماراکیس62 اور63 کےتحت نوازشریف کی نااہلی کاکیس ہے،ہم نےسپریم کورٹ کےسامنے372 سوال اور21 افرادکےنام رکھے۔عدلیہ نے21افراد کو نااہل کیا، اسی بنیاد پر نوازشریف کو بھی نااہل کریں۔

Read more »

پاناما کیس کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں مہم چلائیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد (میڈیا رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار ہے جس کے بعد پورے ملک میں مہم چلائیں گے۔

وہ ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں پوری قوت سے عدالت میں کیس لڑا ہے کیوں کہ ملک کو کرپٹ لوگوں سے بچانے کا یہ آخری موقع ہے اور کرپشن کے ممکل خاتمے کا انحصار اسی کیس پر ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عدالت پر پورا اعتماد ہے اور قوی امید ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہوگا جس کی وجہ سے کرپشن کا جنازہ نکل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کرپشن سے نجات چاہتی ہے اس لیے پاناما کیس پر فیصلہ آجانے کے بعد ملک بھر میں مہم چلائیں گے جس کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد کے لیے بات ہوئی ہے۔

عوانی مسل لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کے ساتھ مل کر آئندہ انتخابات میں حسہ لیں گے اور مسلم لیگ (ن) کو شکست فاش سے دوچار کریں گے۔

لال حویلی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ تصادم کی باتوں سےگریز کیا جائے لیکن مجھے سمھ نہیں آتا کہ حکومت لال حویلی سےاتنی خوفزدہ ہے کہ 3عدالتوں میں کیس کردیا اگر وزیراعظم کہیں تومیں لال حویلی انہیں تحفےمیں دے دیتا ہوں۔

 

Read more »

اگرانصاف نہیں ملا تو ملک زندہ نہیں رہے گا، شیخ رشید

لاہور (میڈیا رپورٹ) عوامی مسلم لیگ نے کہا ہے کہ اگر انصاف نہیں ملا تو خاکم بدہن ملک زندہ نہیں رہے گا اگر مسلم لیگ (ن) اور قانون میں سے کسی ایک کا جنازہ نہ نکلا تو پھر خون نکلے گا۔

وہ لاہور میں منہاج القرآن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ 2017 پاکستان کی سیاست کا اہم ترین سال ہے لہذا عوام ہوش اور سچائی سے کام لیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لوگ موجودہ نظام سے تنگ آ گئے ہیں کیوں کہ یہاں جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹر شپ قائم ہے لہذا بڑے کرپٹ لوگ پاکستاں میں آکر منہ صاف کر لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں چوروں، ڈاکوؤں اور منافقوں نے اتحاد قائم کر لیا ہے اور اس گٹھ جوڑ کو توڑنے کے لیے پاکستانی عوام کو اٹھنا ہو گا اور اجتماعی اتحاد و جدو جہد سے کرپٹ مافیا کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ شرجیل میمن کی گرفتاری اوررہائی ملڑی کورٹس کے پیچھے ڈیل کا نتیجہ ہے اور اب ڈاکڑعاصم اورعزیربلوچ کا بھی پتہ چل جائے گا وہ بھی باہر آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں دودھ، دوائی یہاں تک کے حکومت بھی خالص نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ امریکی صدراوباما کی بیٹی باپ کے صدارت سے فارغ ہونے کے بعد نجی ہوٹل میں کام کرتی ہے اور ہماری بیٹی لندن میں 800 کروڑ کے فلیٹ رکھتی ہے۔

 

Read more »

Scroll Up