تازہ ترین

Posts Tagged “عمران خان”

مانچسٹر دھماکے میں معصوم نوجوانوں کو نشانہ بنایاگیا , عمران خان

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مانچسٹر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کےساتھ ہمدری کااظہار ہے۔

تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے پیغام میں مانچسٹر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوےکہا کہ دھماکے میں معصوم نوجوانوں کو نشانہ بنایاگیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےٹویٹرپراپنے پیغام میں کہاکہ ہماری دعائیں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں

Read more »

ٹرمپ کے بعد نواز شریف کو بولنا چاہئیے تھا ، عمران خان

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوش آئند ہے عدالت نے کہا تحقیقات60 دن میں ہی ہوگی، سپریم کورٹ نے کہا ہے یہ کرمینل انوسٹی گیشن ہے، بڑی شرم کی بات ہے نوازشریف کو بولنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا، ڈونلڈٹرمپ کے بیان کے بعد نوازشریف کو جواب تو دینا چاہئے تھا۔

عمران خان نے کہا کہ جس ملک نے امریکا کی جنگ لڑی ٹرمپ نے اس کانام ہی نہیں لیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی قربانیاں دیں، ڈونلڈٹرمپ نے اپنے خطاب میں صرف بھارت کا نام لیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیریوں کا ذکر تک نہیں کیا ہے، ٹرمپ نے فلسطین کے منتخب نمائندوں کو دہشت گرد کہہ دیا۔

تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جس کے خلاف کرمینل انوسٹی گیشن ہورہی ہے وہ پاکستان کی نمائندگی کررہا ہے، پاکستانی قوم نوازشریف کے رویے سے بہت مایوس ہے، نوازشریف کو پاکستان، کشمیر، فلسطینیوں کی بات کرنی چاہئے تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ مسلم دنیا تقسیم ہو، نوازشریف نے یہی کرنا تھا تو سعودی عرب گئے کیوں، نوازشریف نے تقریر تیار کرنے میں 6گھنٹے لگا دیئے، یہ نیٹ پریکٹس کرتے رہے انہوں نے میچ ہی نہیں کھلایا، نوازشریف کو 12واں کھلاڑی بناکر باہر بٹھا دیا گیا، پی آئی اے کے کروڑوں روپے لگے،اپنے وکیل کوبھی ساتھ لے گئے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اپنی رائے کے اظہارسے کسی کوروکا نہیں جاسکتا، فوج کے خلاف تو حکومت نے ڈان لیکس میں بات کی ہے، سوشل میڈیا پربات کرنے والوں کو پکڑپکڑ کربند کیاجارہا ہے، سوشل میڈیا پر بات کرنا جمہوریت کا حصہ ہے، سوشل میڈیا پر بات کرنے والوں کو پکڑنا جمہوریت تباہ کرنا ہے

Read more »

عمران خان آج کوئٹہ میں جھنڈے گاڑنے کے لئے تیار

کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف 5 سال بعد آج کوئٹہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں پنڈال سجائے گی، جلسے کی تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ہیں، چالیس ہزار کرسیاں لگادی گئیں، اس موقع پر جلسہ گاہ کو عمران خان کی تصویروں والے پوسٹرز اور بینرز سے سجا یا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے علاوہ پارٹی کے دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

جلسے میں ڈی جے ولی سنزمیوزک کے ذریعے پی ٹی آئی کے کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے۔

جلسے کی سیکورٹی کے لئے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، اعلی ٰ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جلسے کی حفاظت پر پولیس اور ایف سی کے5ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہونگے جبکہ ایف سی بلوچستان پولیس کو سکیورٹی میں معاونت فراہم کر ے گی

Read more »

عمران خان کا کوئٹہ میں جلسے کی شرکت کے لئے وڈیو پیغام جاری

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ویڈیو پیغام میں بلوچستان کے عوام کو جلسے کی دعوت دے دی۔

صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں پانچ سال بعد پاکستان تحریک انصاف کا سونامی آئے گا جس کے لیے پی ٹی آئی کارکنان کی تیاریاں جاری ہیں، عمران خان انیس مئی کو کوئٹہ پہنچیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ویڈیو پیغام کے ذریعے بلوچستان کے عوام کو جلسے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری انیس مئی کو کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم پہنچیں۔

اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ کوئٹہ والے جمعہ کو ایوب اسٹیڈیم پہنچیں، مل کر بلوچستان کے مسائل حل کریں گے

Read more »

ایبٹ آباد : ہمارا وزیراعظم رنگے ہاتھوں پکڑاگیا ہے , عمران خان

ایبٹ آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا ادھر کی ادھر ہوجائے نوازشریف کو جیل میں ڈالے بغیرچین سےنہیں بیٹھوں گا، ڈان لیکس میں جو کچھ آیا وہ ملک دشمنوں کی زبان تھی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ایبٹ آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسہ سے شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا،۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ ملک میں کرپشن روکنے کیلئے سب سے بڑی طاقت عوام ہوتی ہے اورعوام اپنے پیسے کی خود حفاظت کرتی ہے، کرپشن کی وجہ سےعوام کو تعلیم نہیں مل رہی اورنہ ہی ملک میں سرمایہ کاری نہیں آرہی ہے، کرپشن کی وجہ سے عوام بے روزگار ہیں، جس ملک میں کرپشن ہوتی ہے وہ غریب ہوجاتا ہے، میرامقصد عوام میں شعور پیدا کرنا ہے۔

حکمران کرپشن کے گاڈ فادر اور ڈاکو ہیں، نواز شریف کی اصل دولت کا جے آئی ٹی میں پتا چلے گا،
ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس میں منی لانڈرنگ ثابت ہو گئی ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ لیگی حکومت نے عوام کے 62 ارب روپے چوری کئے، 62ارب روپےسےبجلی پیداکی جاسکتی تھی، عوام کامسئلہ توانائی،روزگاراورتعلیم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماراوزیراعظم رنگے ہاتھوں پکڑاگیا ہے، سب کومعلوم ہےیہ لوگ پیسہ چوری کر کے ملک سے باہر لے کر گئے، ملک سے پیسہ چوری ہوتا ہے تو ہم آئی ایم ایف جیسےاداروں سے پیسےلیتےہیں، ہم ان اداروں سے پیسے لے کران کےغلام بن جاتےہیں، اور پھر آئی ایم ایف جیسےادارے اپنی حکومت اور مرضی ہم پر مسلط کرتےہیں۔

شرم کی بات ہےقرضے کوئی لے اور ادائیگی کوئی اور کرے، ملک سے ایک ہزار ارب روپے چوری کرکے باہر بھیج دیئے جاتے ہیں، ملک سےپیسہ وہ چوری کرتے ہیں جو اقتدارمیں آکر قومی خزانے کو دیکھتےہیں، پیسہ چوری یہ لوگ کرتے ہیں اورٹیکس عوام پرلگاتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ بھارتی بربریت اورظلم کےباوجود کشمیری عوام آج بھی اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہےہیں، ان کوزبردست جدوجہد پرسلام پیش کرتےہیں، کشمیر کےاسکول کی معصوم بچیاں بھی بھارتی فوج کے سامنے کھڑی ہیں، کشمیری بچیاں بھی بھارت سےآزادی مانگ رہی ہیں

Read more »

بنی گالہ : عمران خان کے بنگلہ غیر قانونی ہے گرا دیا جائے , سی ڈی اے

اسلام آباد : سی ڈی اے نے عدالت عظمیٰ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ سمیت 122 عمارات غیرقانونی ہیں۔ اسلام آباد کے زون 3 اور 4 میں یہ تعمیرات زوننگ ریگولیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنائی گئی ہیں، اس لئے ان کو گرانے کی ضرورت ہے۔ غیرقانونی قرار دی گئی عمارتوں کی فہرست میں عمران خان کی رہائشگاہ 92 ویں نمبر پر ہے۔ جواب میں بتایا گیا ہے کہ بنی گالہ میں درختوں کی کٹائی روکنے کے لئے دفعہ 144 لگا دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گالہ میں تجاوزات کی نشاندہی عمران خان نے سپریم کورٹ کو خط میں کی تھی جس پر چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے سی ڈی اے سے جواب طلب کیا تھا

عمران خان کے عدالت میں جمع کرائےگئے جواب کہ مطابق گھر تعمیر کرنے سے پہلے سی ڈی اے سے این او سی لیا گیا تھا اور تعمیر کے دوران تمام قوانین کو ملحوظ رکھا گیا ہے

Read more »

نواز شریف کرپشن کے خلاف تحقیقات کریے گا تو خود پکڑا جائے گا, عمران خان

سیالکوٹ : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر کرپشن کیخلاف ایکشن لیں گے گے تو خود پکڑے جائیں گے ،ان کے رہتے کرپشن کاخاتمہ نہیں ہوسکتا۔

نواز شریف نے کہا تھا کہ ہم کرپشن کرنے والوں پر ہاتھ ڈالیں گے تو ترقی نہیں ہوگی، عمران خان نے کہا کہ سنگا پور کے لیڈر نے کرپشن ختم کرکے عدل وانصاف دیا،اداروں کومضبوط کیا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے سیالکوٹ میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ والوں کا جلسہ میں شرکت اور شانداراستقبال پرشکریہ ادا کرتاہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جوملک کرپشن کوختم کرتےہیں وہ خوشحال ہوتےہیں جبکہ ہماراوزیراعظم کہتا ہے کہ کرپشن کرنے والوں پرہاتھ ڈالیں گےتو ملک میں ترقی نہیں ہوگی۔ عمران خان نے کہا کہ سنگاپورکو ایک لیڈرملا اور آج وہ پاکستان سے بہت آگے ہے، سنگاپور کے لیڈر نے عدل وانصاف دیا، اداروں کو مضبوط کیا، سنگاپور کے لیڈرنے کرپشن پرہاتھ ڈالا اور وہاں ترقی ہوئی۔

جو ملک اداروں کو مضبوط کرتے ہیں وہاں ترقی ہوتی ہے۔ عرب کے پاس عدل وانصاف تھا اسی لیے دنیا پر حکمرانی کرتے رہے، دوسری قوموں نے مسلمانوں کےانصاف کےنظام کواپنایا، مدینہ میں ایک وقت آیاجب زکواۃ کےلیےکوئی شخص نہیں ملتاتھا، پاکستان مثالی اسلامی فلاحی ریاست بننےکیلئےبنایا گیا تھا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانو ں کا ایک چھوٹا سا ٹولہ منی لانڈرنگ کرکے عوام کو غریب کررہاہے، کرپشن صرف نواز شریف کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں ہوتی ہے، فیکٹریاں اور فلیٹس بنتے ہیں لیکن غریب اور غریب ہوجاتا ہے۔

حکمران جن لوگوں سے قرضے لےرہے ہیں وہ ہم پر اپنا حکم بھی مسلط کررہے ہیں، قرضےحکمران وصول کرتےہیں اور اس کا سود عوام دے رہے ہوتےہیں.

آئی ایم ایف نےاسحاق ڈارکو کہاہے40ارب کے مزید ٹیکس لگائیں، قرضہ دینے والے ایران سے گیس لینے کی اجازت نہیں دیتےتھے، قوم فیصلہ کرے کہ کیا ہم نےایسے ہی قرضے لیتےرہنا ہے؟ کیا ہم نےایسے ہی مسلسل مقروض ہوتے رہنا ہے؟

Read more »

پاکستان تحریک انصاف آج سیالکوٹ میں وکٹیں اڑائے گی

سیالکوٹ:پاکستان تحریک انصاف آج شہراقبال سیالکوٹ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان جلسےسے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف سیالکوٹ کےجناح اسٹیڈیم میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے علاوہ پارٹی کےدیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

جلسہ گاہ میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ ڈی جے ولی سنزمیوزک کے ذریعے پی ٹی آئی کے کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے۔

ذرائع کےمطابق تحریک انصاف کےآج کےجلسے میں مختلف سیاسی شخصیات کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔

تحریک انصاف کا جلسہ شام 5 بجے جناح اسٹیڈیم میں ہو گا جس میں پارٹی کے مرکزی قائدین اور سیالکوٹ کےرہنما عثمان ڈار خطاب کریں گے۔

Read more »

الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: عمران خان کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کی جانب سے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فائنل آرڈر جاری کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے تین نوٹیفیکیشن وقتی طور پر معطل کر دیے۔

عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے عدالت میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکیشن غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ صرف اپوزیشن کو جلسے جلوسوں سے روکا جا رہا ہے۔

 

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے بتایا کہ عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو طلب کرلیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا آرڈر اپوزیشن کے خلاف جا رہا ہے۔

 

Read more »

پاکستان تحریک انصاف اصغرخان کیس پرعمل کرانے کےلیےعدالت سےرجوع کرے گی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے اصغر خان کیس پر عمل درآمد کے لیے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ہونے والے تحریک انصاف کے اہم اجلاس میں ڈان لیکس اور پاناما کیس پر طویل مشاورت کی اور سجن جندال اور نواز شریف کی ملاقات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پاناما لیکس کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے مختلف پہلووٴں پرغور کیا گیا جب کہ اصغر خان کیس پر عمل درآمد کروانے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق ڈان لیکس پرتحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ اورحکومتی طرزعمل کا جائزہ بھی لیا گیا اور سجن جندال و نوازشریف کی خفیہ ملاقات پرگہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ حکومت پاناما اورڈان لیکس دونوں معاملات کو دبانا چاہتی ہے اور اداروں میں تصادم اورتناوٴبرپا کرکےبچ نکلنےکی کوششیں جاری ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف اس بات پر متفق ہے کہ وزیراعظم ڈان لیکس کےحقیقی کرداروں کوبچا رہے ہیں جب کہ ڈان لیکس کاایک کردارقومی سلامتی اورحساس اجلاسوں کاحصہ ہے تو دوسری جانب  کابینہ کےسینئراراکین قومی سلامتی کےاداروں پر کیچڑاچھال رہےہیں۔

Read more »

اگر اللہ نے ہمیں موقع دیا تو ہم نیا پاکستان بنا کے دکھائیں گے۔ عمران خان

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں مصروف دن گزارا ۔ انہوں نے کراچی تاجر اتحاد کے تقریب سے خطاب میں کہا کہ نظام تبدیل کرنا نہایت آسان کام ہے صرف آپ کو احتساب کا نظام لانا ہے جو اوپر سے احتساب شروع کرے۔

انہوں نے خیبر پختونخواہ کے مختلف محکموں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں پولیس اور دیگر اداروں میں میرٹ پر بھرتیاں کی گئی اور تمام سفارشی اور کرپٹ لوگوں کو اداروں سے نکال باہر کیا گیا۔ جس کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میئر کراچی وسیم اختر کے حق میں آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اختر جو بلدیاتی اختیارات مانگ رہے ہیں وہ بالکل درست ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ تاجروں کا اصل مسئلہ سیکیورٹی کا ہے اگر انہیں سیکیورٹی نہیں ملے گی تو کبھی وہ سکون سے اپنا کاروبار نہیں کرسکیں گے۔

انہوں نے میئر کراچی وسیم اختر کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نظام ٹھیک ہونے تک کراچی کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ وہ جو اختیارات مانگ رہے ہیں وہ بالکل درست ہیں۔

انہوں نے کراچی کا خیبر پختونخواہ سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کا میئر یہ نہیں کہتا کہ اس کے پاس کچھ نہیں ہے۔ ہم گلیات چلے جائیں گے تو ایسا لگتا ہے کہ یورپ میں آگئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پہلے پیسے لے کر پولیس اہلکار بھرتی کیے جاتے تھے۔ ہم نے انسپکٹر جنرل کو اختیار دیا اور این ٹی ایس کے تحت بھرتیاں کیں۔ ہم نے سیاسی بنیادوں پر کوئی پوسٹنگ ٹرانسفر نہیں کرنے دی۔ آئی جی پختونخواہ نے کرپشن میں ملوث اہلکاروں کو برطرف بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں آئی جی کو علم ہی نہیں ہوتا اور نیچے افسران تعینات ہوجاتے ہیں۔ سندھ میں جو تحریک انصاف میں شامل ہوتا ہے اس پر مقدمات ہوجاتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب سے بڑا خطرہ بے روزگاروں کی فوج ہے۔ بے روزگاری کا بم کہیں نہ کہیں پھٹے گا۔

انہوں نے تاجروں کے تحفظات کے حوالے سےبات کرتے ہوئے کہا کہ جتنا آپ ٹیکس بڑھائیں گے اتنا ٹیکس چوری بڑھتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار سب سے زیادہ خیرات دینے والے ممالک میں ہوتا ہے لیکن ٹیکس دینے کے معاملے میں بہت پیچھے ہے۔ عوام کو پتہ ہے کہ ان کا دیا ہوا ٹیکس پاناما یا دبئی چلا جائے گا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ایف بی آر تب تک ٹھیک نہیں ہوگی جب اس کو ادارہ نہیں بنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے ایف بی آر اور نیب کو ردی قرار دیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر اللہ نے ہمیں موقع دیا تو ٹیکس کو بڑھائیں گے نہیں بلکہ گھٹائیں گے۔ ایسا ادارہ اور ماحول بنائیں گے کہ آپ خود ٹیکس دینے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کہ پاناما کا کیس پاکستان کو بدل دے گا۔

آخر میں عمران خان نے تاجروں کے لیے رابطہ کمیٹی بنانے کی ہدایت بھی کردی۔

Read more »

اقتدار میں بیٹھے لوگ کراچی کا پیسہ دبئی لے کر جارہے ہیں، عمران خان

کراچی: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے مزار قائد تا جیل چورنگی حقوق ریلی  کی قیادت کے لیے کراچی پہنچ گئے ہیں‘ انکا کہنا تھا کہ نوازشریف نے عزت اور پیسے میں سے پیسہ بچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اقتدار میں بیٹھے لوگ کراچی کا پیسہ دبئی لے کر جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، شہرسے پانی اوربجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کرائیں گے۔ آج پانی کے مسئلے پر نکلوں گا۔

عمران خان نے نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے جانے کا پتہ چلتے ہی ان کے اپنی ہی لوگ ان کے پیٹ میں چھرا گھونپیں گے، انہوں نے کہا کہ اقتدار میں بیٹھے لوگ ملک کا پیسہ دبئی لے کر جارہے ہیں پہلے دبئی سے لوگ کراچی چھٹیاں منانے آتے تھے۔

کپتان نے سندھ بھر میں مزید دورے کرنے کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی واضح کیا کہ ہم نے دادو میں بڑا جلسہ کیا تھا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ جب تک لوگ اپنے حقوق کے لیے نہیں نکلیں گے تب تک کچھ نہیں ہوسکتا، آپ کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو کراچی کے حقوق کے لیے سڑکوں پرنکلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈانس لیکس میں اصلی مہروں کو بچالیا گیا اور چھوٹوں کو قربان کردیا گیا ہے۔

عمران خان نے کراچی کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ پاناما کیس سے فارغ ہوکر آؤں گا

Read more »

وزیراعظم کا خواتین سے متعلق بیان قابل افسوس ہے‘عمران خان

اسلام آباد : تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کاکہناہےکہ نوازشریف پردباؤ پڑنےسے اسے کےاندر کا فاشسٹ بے نقاب ہو گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نےکہاکہ خواتین سے متعلق نوازشریف کا بیان قابل مذمت ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہاکہ نوازشریف بھول گئےکےان کےحق میں کھڑ ی ہونےوالی ایک خاتون تھی

Read more »

ہم جو کہہ رہے تھے ثابت ہوگیا، عمران خان

اچھا ہے، ہم جو کچھ کہہ رہے تھے وہ ثابت ہوگیا،جے آئی ٹی کے فیصلے سے اختلاف ہے، جے آئی ٹی میں کیا ہوگا؟ معاملہ عوام کے سامنے لایا جائے، نواز شریف پہلے استعفیٰ دیں پھر تحقیقات ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اچھا ہے، ہم جو کچھ کہہ رہے تھے وہ ثابت ہوگیا، کسی بھی ملک کا سربراہ ایسے الزامات کے بعد عہدے پرنہیں رہتا۔

عمران خان نے کہا کہ پوچھا گیا ہے کہ فلیٹس کے لیے پیسہ کہاں سے آیا؟ باہر کیسے گیا؟ 13برس تک فلیٹس کا کرایہ اور التوفیق کے پیسے بھی قطری شہزادے نے دیئے؟

Read more »

پی ٹی آئ کارکن سپریم کورٹ نہ آئیں , عمران خان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے کہاہے کہ پاناماکیس کافیصلہ حکومت کے خلاف آئے یاہمارے حق میں پھربھی عوام میں جائیں گے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں بڑے عوامی جلسے کا اعلان کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے کور گروپ کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی مرکزی اور صوبائی اعلیٰ قیادت شریک ہوئی، اجلاس میں کیس کے فیصلے کے بعد کی صورتحال اور حکمت عملی پر غور کیا گیا،یہ طے کیا گیا کہ فیصلے کے بعد فوراً اجلاس بلا کر حکمت عملی کی جائے گی۔عمران خان نے فیصلے کے موقع پر کارکنوں کو سپریم کورٹ آنے سے روکنے کا حکم دے دیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صرف مرکزی قائدین فیصلہ سننے سپریم کورٹ جائیں گے۔اجلاس میں پی ٹی آئی اسلام آباد کو جلسے کیلئےمتحرک ہونے کا حکم دیا گیا

Read more »

ممشعال خان قتل کیس کو پاکستان میں مثال بنائیں گے‘عمران خان

صوابی: تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کاکہناہےکہ ثابت ہوگیا ہےکہ معاملہ گستاخی کا نہیں بلکہ یہ مشعال خان کے خلاف سازش تھی۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےکہاکہ مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں تشدد کا نشانہ بننے والے مشعال خان کیس کےبعد کوئی بھی کسی پر گستاخی کے الزامات نہیں لگا سکے گا۔

صوابی میں مشعال کےاہل خانہ سےتعزیت اورطالب علم کے قاتلوں کو سزا دلانے کی یقین دہانی کراتے ہوئےعمران خان نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت اور پولیس اس سلسلے میں آخری حد تک جائے گی اور جو کوئی بھی اس میں ملوث ہوا اسے سزا دلائیں گے۔

تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ معاملہ گستاخی کا نہیں بلکہ یہ مشعال خان کے خلاف سازش تھی، عنقریب اس میں ملوث افراد سامنے آجائیں گے تو انہیں سزا دلائیں گے تاکہ آئندہ کوئی ایسا نہ کرسکے۔

عمران خان نےکہاکہ وہ خود بھی والد ہیں اور مشعال کے والدین کا دکھ سمجھ سکتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کاکہناتھاکہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں ساری قوم نے دیکھا کہ مشعال پر جانوروں سے بھی بدتر تشدد کیا گیا۔

عمران خان نےکہاکہ واقعے میں ملوث افراد کا تعلق چاہےپی ٹی آئی سےہو یا کسی بھی جماعت سے،اسے پکڑنے کی پوری کوشش کریں گےاوراسے نہیں چھوڑیں گے۔

Read more »

عمران خان نے بلین ٹری منصوبے کا افتتاح کردیا

بنوں(میڈیا رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی سیاست میں مولانا فضل الرحمان ماضی بن چکے ہیں، فاٹا انضمام کےخلاف وہ کچھ بھی کرلیں فرق نہیں پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنوں میں بلین ٹری منصوبے کا افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلین ٹری منصوبہ دنیا کا ایک بڑا منصوبہ ہے، منصوبے کے لئے بیرون ممالک سے پودے درآمد کیےجا رہے ہیں، اب تک 80 کروڑ پودے لگائے جا چکے ہیں، اس پروجیکٹ سے 5 لاکھ لوگوں کو روزگار ملا ہے۔

عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ملک کی سیاست میں مولانا فضل الرحمان ماضی بن چکے ہیں، فاٹا انضمام کےخلاف وہ کچھ بھی کرلیں فرق نہیں پڑے گا،اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ فاٹا کے عوام کا بھی پاکستان پورا حق ہے۔

ٍخیال رہے کہ فروری 2015 میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سونامی ٹری مہم کا آغاز کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ کے پی کے میں جنگلات کو بچانے کے لئے مقامی لوگوں پر مشتمل نگہبان ٹاسک فورس بنائی جائے گی۔

شجرکاری مہم کے دوران حکومتی سرپرستی کے ذریعے مقامی افراد کو نرسریز بنا کر دی جائیں گی جن سے صوبے کے جنگلات میں ایک ارب درخت لگائیں جائیں گے۔

Read more »

Scroll Up