تازہ ترین

Posts Tagged “فائرنگ”

ہرن مینار کے قریب فائرنگ , خاتون وکیل قتل

لاہور : ہرن مینار کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون وکیل کو قتل کردیا۔

 شیخوپورہ کے علاقے ہرن مینار کے قریب ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون وکیل کو قتل کردیا، عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہوں نے گھات لگا کر خاتون پر فائرنگ کردی، جس سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت عالیہ شہزادی کے نام سے ہوئی ہے، جو مطلقہ تھیں، اور ان کا سابق شوہر سے جھگڑا چل رہا تھا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عالیہ شہزادی پر دو سال قبل بھی حملہ کیا گیا تھا، تاہم وہ اس میں معمولی زخمی ہوئی تھی۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی

Read more »

کراچی میں نامعلوم ملزمان کی گھر میں فائرنگ‘5افراد زخمی

کراچی: شہرقائد کےعلاقے جمشید روڑ میں ایک گھر کے اندر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سےپانچ افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے جمشید روڈ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کےمطابق تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیےاسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔زخمیوں میں گھر کا سربراہ عمران ان کی اہلیہ،یاسر،وریشہ اور رخسانہ شامل ہیں۔

پولیس حکام کےمطابق فائرنگ کاواقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کا نتیجہ ہے جبکہ موٹر سائیکل سوار 2ملزم ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کےشور مچانےپرفائرنگ کردی۔

پولیس کا کہناہےکہ ملزمان نے فرار ہوتےہوئے بھی گلی میں ہوائی فائرنگ کی

Read more »

پیرس : ائیر پورٹ پر پولیس کی فائرنگ مشتبہ شخص ہلاک

پیرس (آن لائن )فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ائیر پورٹ پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک مشتبہ شخص ہلاک ہو گیا ۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیرس کے اورلے ائیر پورٹ پر مشتبہ شخص نے سیکیورٹی اہلکار سے پستول چھیننے کی کوشش کی جس پر مشتبہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔ائیر پورٹ پر اس واقعے سے خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں میں بھگڈر مچ گئی ،سیکیورٹی فورسز نے ائیر پورٹ کو لوگوں سے خالی کر کے بند کردیا ۔ائیر پورٹ پر موجود ایک مسافر نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گولی کی آواز سنی اور پولیس کو سیکیورٹی آپریشن کے لیے بھاگتے دیکھا ۔فرانسیسی سیکیورٹی فورسز نے ائیر پورٹ پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جس کے بعد ائیر پورٹ کو کلیئر قرار دے کر آپریشنل کردیا جائے گا ۔

 

Read more »

لاہور میں فائرنگ‘دو پولیس اہلکار جاں بحق

لاہور(میڈیا پورٹ)  تھانہ ٹبی سٹی کی حدود میں دوروز قبل نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سےزخمی ہونےوالےدو پولیس اہلکارجان کی بازی ہارگئے۔

تفصیلات کےمطابق لاہورمیں تھانہ ٹبی سٹی کی حدود میں دو روز قبل ہونے والی فائرنگ کےنتیجے میں زیر علاج دونوں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

دو روز قبل لاہورمیں لیڈی ولنگٹن اسپتال کےقریب فورٹ روڈ پرہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں سی آئی اے غازی آباد کے دو اہلکاروں ظفراوررضوان سمیت تین افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں زیرعلاج اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔جبکہ تیسرا شخص افضال جو سی آئی اے پولیس کا کارخاص ہےتاحال میو اسپتال میں تشویش ناک حالت میں زیرعلاج ہے۔

Read more »

Scroll Up