تازہ ترین

Posts Tagged “لال شہباز قلندر”

لعل شہباز قلندر کے 765 ویں عرس کا دوسرا دن

سیہون : مشہور صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے 765 ویں عرس کے دوسرا دن بھی ملک بھر سے ہزاروں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق دہشتگرد لعل شہباز قلندر کے عقیدت مندوں کو روک نہ سکے، حضرت لعل شہباز قلندر کے 765 ویں عرس کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، عرس کے موقع پر ملک بھر سے زائرین دربار مٰیں حاضری دے رہے ہیں اور اپنے اپنے انداز سے عقیدت کا اظہارکررہے ہیں ۔

مزار پر دھمال کا سلسلہ بھی جاری ہے، قلندر کے دیوانوں نے دھمال ڈال کر دہشتگردوں کو پیغام دیا کہ وہ چاہے کچھ بھی کرلیں لعل کے دیوانے ڈرنے والے نہیں۔

سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں، ساڑھے تین ہزار سے زائدپولیس اہلکار تعینات ہیں اور ہر زائر کو چیک کرنے کے بعد دربار میں داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے۔

گذشتہ روز سندھ کے صو فی بزرگ، شاعر فلسفی سخی لال شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات کا آغاز گورنر سندھ محمد زبیر نے صوفی بزرگ کے مزار پر چادر چڑھا کر کیا، اس موقع پر صوبائی وزراء بھی موجود تھے، گورنر سندھ نے سکیورٹی انتظامات کو اطمینان بخش قراردیا تھا۔

خیال رہے کہ یہ عرس گزشتہ فروری میں مزار کے احاطے میں دھماکے کے بعد ہورہا ہے اور اسی تناظرمیں سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت ہیں

Read more »

سانحہ سیہون کے بعد لعل شہباز قلندر کےعرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز

کراچی : سانحہ سیہون کے بعد لعل شہباز قلندر کےعرس کی تین روزہ تقریبات آج سےشروع ہورہی ہیں، آئی جی سندھ اےڈی خواجہ نے پولیس کوصوبے بھرمیں سیکیورٹی کے اقدامات کو فول پروف بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز قلندر کے سات سو پینسٹھ واں عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغازآج سے ہوگا ۔ مزار پر زائرین کیلئےسخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں.

سانحہ سیہون کے تقریباً تین ماہ بعد حضرت لال شہباز قلندر کے مزار پرعقیدت مندوں کا بڑااجتماع ہوگا۔ آئی جی سندھ نےسخت سیکیورٹی انتظامات کیلئےپولیس کو احکامات دیدیئے ہیں۔ اطراف میں کڑی نگرانی، بی ڈی ایس سے سوئپنگ اور کلیئرنس، انٹیلیجنس شیئرنگ کے اقدامات کیے گئے ہیں۔

آئی جی سندھ نےداخلی روٹ پررضاکاروں اور خواتین اہلکاروں کی مددسے زائرین کی فزیکل سرچنگ کی بھی ہدایت کی ہے۔ مزار کے اطراف اور مرکزی شاہراہ کے بجائے مناسب فاصلوں پر بنی کار پارکنگ کی کڑی نگرانی اورگاڑیوں کی بم ڈسپوزل اسکواڈ سےسرچنگ ہوگی۔

داخلی اورخارجی راستوں پر ناکہ بندی، نگرانی اورسرچنگ جیسےاقدامات کومربوط اور موثر بنانیکی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی جی نےعرس کی تقریبات کےاختتام تک تمام ایس ایس پیز، ایس ایچ اووز کو علاقےمیں موجود رہنےاور لمحہ بہ لمحہ سیکیورٹی اقدامات کی نگرانی کےبھی احکامات دیئے ہیں

Read more »

کراچی : سیہون بم دھماکے کا ایک اور اہم ملزم گرفتار

کراچی: اتحاد ٹاؤن میں قانون نافذکرنےوالے اداروں کی کارروائی سیہون بم دھماکے کا ایک اور اہم ملزم گرفتار کرلیا گیا جبکہ حکومت سندھ دھماکے میں شہید و زخمی افراد کے معاوضے کی رقم جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی، کارروائی کے دوران سیہون بم دھماکے میں ملوث اہم دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم طاہر کو حساس اداروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم کے بشیربروہی گروپ سے ہے، ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا

گذشتہ دنوں 16فروری کو سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر خوفناک خود کش دھماکے میں 83 افراد شہید اور 150 کے قریب زخمی ہوگئے تھے، جاں بحق افراد میں 20 بچے، 9 خواتین، 45 مرد اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں

Read more »

لعل شہباز قلندر درگاہ میں زور دار دھماکہ

سہون شریف (میڈیا نیوز) حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے احاطے میں زور دار دھماکہ کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق60 سے زائد زائرین زخمی ہو گئے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق جمعرات کے دن صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر زائرین کی بڑی تعداد حاضری کے لئے موجود ہوتی ہے اس موقع پرمزار کے احاطے میں ایک زور دار خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں  30 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیاجا رہا ہے۔

فیصل ایدھی کے مطابق سہون کے اسپتال میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو نواب شاہ اور حیدرآباد بھی بھیجا کیا جا رہا ہے۔

ملک میں جاری اس دہشتگردی کی حالیہ لہر نے سیکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کو ایک بار پھر سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کیا ان کی گرفت دھشتگردوں پر کمزور پڑتی جا رہی ہے یا پھر وہ پھر سے سر اٹھا رہے ہیں۔

Read more »

Scroll Up