تازہ ترین

Posts Tagged “نواز شریف”

نواز شریف نے پارلیمانی اراکین کا اجلاس طلب کر لیا, اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس7 جون کو مری میں طلب کر لیا ہے، اجلاس میں پاناما کیس جے آئی ٹی سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 7جون کو طلب کرلیا گیا ہے ، جس کی صدارت مسلم لیگ(ن)کے سربراہ اور وزیراعظم نواز شریف کریں گے ، اجلاس گورنمنٹ ہاؤس مری میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاناما کیس جے آئی ٹی سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے جبکہ ن لیگ کے اجلاس میں مستقبل کی حکمت عملی زیر غور آئے گی، اس کے علاوہ سیاسی صورت حال ،بجٹ حکمت عملی اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں تمام ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، وزیر اعظم ارکان کے اعزاز میں افطار عشائیہ بھی دیں گے۔

Read more »

پانامہ کیس : جے آئی ٹی کا اہم فیصلہ ، نواز شریف پھنس گئے

اسلام آباد: پاناما کیس کی جے آئی ٹی نے وزیراعظم حسن اور حسین نواز کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کے دو ارکان پر حسین نواز اور طارق شفیع کی جانب سے اعتراضات مسترد کردیے اور جے آئی ٹی کو کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز اور پاناما کیس میں منی ٹریل کے حوالے سے حلف نامہ جمع کرانے والے طارق شفیع نے جے آئی ٹی کے دو اراکین پر اعتراض کیا تھا کہ ایک رکن پرویز مشرف کا قریبی ساتھی ہے اور دوسرا رکن پی ٹی آئی کا ہمدرد ہے۔

انہوں نے اعتراض پر مبنی درخواست سپریم میں گزشتہ روز داخل کی تھی، سپریم کورٹ نے آج درخواست مسترد کرتے ہوئے جے آئی ٹی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

 

Read more »

پاکستان برطانوی حکومت اور عوام کیساتھ کھڑا ہے، وزیراعظم نوازشریف

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بناناقابل مذمت ہے، پاکستان برطانوی حکومت اور عوام کیساتھ کھڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے برطانیہ میں کنسرٹ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بناناقابل مذمت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان برطانوی حکومت اور عوام کیساتھ کھڑا ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

Read more »

شریف فیملی کا پورا کیس قطری خط کے گرد گھومتا ہے، ماہر قانون

اسلام آباد: ماہر قانون انور منصور نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اب ملزم بن چکے ہیں اور ان سے ملزم کی طرح تفتیش کی جائے گی، حسن اور حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن اور جے آئی ٹی میں بہت فرق ہوتا ہے، حسن اور حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے پابند ہیں،شریف فیملی پاناما کیس میں تاخیر کرنے کی کوشش کرے گی۔

ماہر قانون کا کہنا تھا کہ کوشش یہی ہوگی جے آئی ٹی 60 دن میں رپورٹ پیش نہ کرسکے،60دن میں پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش نہ ہوئی تو کیس میں تاخیر ہوگی،سپریم کورٹ نے قطری خط کو مسترد کردیا تھا،شریف فیملی کا پورا کیس قطری خط کے گرد گھومتا ہے۔

انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ جے آئی ٹی مریم نواز کو ضرور بلائے گی۔

Read more »

نواز شریف اجلاس میں شرکت کےلیے سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں امریکہ عرب اسلامی ممالک کے سربراہاں کے اجلاس میں شرکت کےلیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی دعوت پر سعودی عرب پہنچ گئے،جہاں وہ امریکہ-عرب اسلامی ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کریں گے،سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائیز پر ان کی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے کا امکان ہے۔

وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز- ٹرمپ ملاقات کے امکانات روشن ہیں، ڈونلڈٹرمپ کے امریکہ کا صدر بننے کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہوگی

دورے کے دوران وزیراعظم  ریاض میں اسلامی کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے جبکہ شاہ سلمان ، سعودی عمائدین اور دیگر مسلمان ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم اسلام آباد سے ریاض جبکہ ان کی واپسی مدینہ المنورہ سے ہوگی، اپنے دورے کے دوران وزیراعظم روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے

Read more »

پاکستان ایک پر اعتماد اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے تیار ملک ہے , نواز شریف

ہانگ کانگ: وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا ہے، تاہم اب پاکستان ایک پر اعتماد اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے تیار ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں ون بیلٹ ون روڈ سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت سے نقصانات اٹھانے پڑے اور آج بھی پاکستان کو چیلینجز کا سامنا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ صرف چین اور پاکستان کے لیے نہیں بلکہ پورے خطے، افریقہ اور یہاں تک کے اس سے یورپ کو بھی فائدہ حاصل ہوگا۔

انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سرمایہ کار دوست پالیسی سازی کی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔ خدمات، توانائی اور آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں

Read more »

ای کامرس ملکی معیشت کے لیے اہم ترین ہے , نواز شریف

بیجنگ: وزیر اعظم پاکستان نواز شریف چین کے سرکاری دورے کے بعد ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہوگئے۔ ہانگ کانگ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ای کامرس کو ملکی معیشت کے لیے اہم ترین قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کا چین کا 3 روزہ سرکاری دورہ مکمل ہوگیا۔ دورے کے آخری روز انہوں نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری چی جن نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اورچین گہرے دوست ہیں اور عوام کی خوشحالی کے لیے ساتھ کھڑے ہیں۔

ملاقات میں کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری چی جن کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کے باعث دونوں ممالک کے قریبی تعلقات عوامی سطح پر روابط میں تبدیل ہوگئے۔

انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ سنکیانگ صوبے کے پاکستان کے ساتھ مضبوط کاروباری تعلقات ہیں۔

بعد ازاں وزیر اعظم نواز شریف ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہوگئے

Read more »

پاناما کیس : وزیراعظم اور ان کے بچوں سے کیا سوال پوچھے جائیں گے؟ سوالنامہ تیار

اسلام آباد : پانامہ کیس پر بننے والی جے آئی ٹی نے قطری خط سے متعلق سوال نامہ تیار کرلیا۔ وزیراعظم کے گوشواروں کی تفصیلات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ جلد شریف فیملی کو سوالنامے بھجوادیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کا اجلاس واجد ضیاء کی زیر صدارت ہوا، جے آئی ٹی اجلاس میں قطری خط سے متعلق سوال نامہ تیار کرنے پر غورو خوص کیا گیا۔

پانامہ کیس کی جے آئی ٹی نے تحقیقات آگے بڑھانا شروع کردیں، اجلاس میں نیب کی جانب سے دیئے گئے حدیبیہ پیپر ملز کیس کا جائزہ لیا گیا، جے آئی ٹی ممبران وزیر اعظم کے مزید ٹیکسز گوشواروں کی تفصیلات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کی روشنی میں ٹیم کے ارکان اپنے اپنے سوالات تیار کریں گے، ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی وزیر اعظم اور ان کے بچوں کو رواں ہفتے سوالنامے بھجوادے گی۔

اس کے علاوہ قطری خط سے متعلق سوالنامہ بھی تیار کرلیا گیا۔ قطری شہزادے کو پاکستان بلانا ہے یا ٹیم وہاں جائے گی اس بات کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا

Read more »

وزیراعظم نواز شریف دورہ چین کےلیےروانہ

اسلام آباد:وزیراعظم میاں محمد نوازشریف وفد کےہمراہ پی آئی کے خصوصی طیارے سے چین روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف آج دورہ چین کےلیے روانہ ہوگئے۔چاروں صوبوں کےوزرائے اعلیٰ اوروفاقی وزراء اسحاق ڈار،سعدرفیق ،خرم دستگیر،احسن اقبال،وزیرمملکت انوشہ رحمان اورمشیرخارجہ سرتاج عزیز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کو چینی صدرشی چن پنگ نےدورےکی دعوت دی ہے۔وزیراعظم چینی صدراوروزیراعظم سےدوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان کانفرنس کےدواجلاسوں سےخطاب کریں گے اوردورےمیں اقتصادی راہداری سےمتعلق کئی معاہدوں پردستخط ہوں گے۔

وزیراعظم نوازشریف ہینگ زو اورہانگ کانگ بھی جائیں گے۔وزیراعظم بیلٹ اینڈروڈفورم کےموقع پرعالمی رہنماؤں سےملاقات کریں گے۔

وزیراعظم سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت اوربزنس لیڈرزسےملاقات کریں گے۔سرمایہ کاری کانفرنس میں 29ممالک کےنمائندےشریک ہوں گے۔

Read more »

کیا جون 2017 میں نواز حکومت ختم ہونے جا رہی ہے؟ اہم خبر سامنے آ گئی

اسلام آباد : جون کے آخری ہفتے میں نواز حکومت ختم ہو جائے گی،امریکی سینیٹرز، کانگریس مینز اور عہدیداران کو میمو کے ذریعے اطلاع دے دی گئی

 تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں ایک میمو سرکولیٹ کیا گیا ہے جس کے ذریعے امریکی سینیٹرز، کانگریس مینز اور اعلیٰ امریکی عہدیداران کو بتا دیا گیا ہے کہ جون کے آخری ہفتے میں پاکستان میں انتہائی اعلیٰ سطح پر اہم تبدیلی آئے گی اور وہ تبدیلی نواز حکومت کی رخصتی ہو سکتی ہے.

امریکیوں اہم عہدیداروں کو یہ اطلاع پاکستان سے روانہ کی گئی ہے۔ اس خبر کو مصدقہ کہا جا سکتا ہے کیونکہ ذرائع انتہائی با وثوق ہیں.

حالیہ دنوں میں پاناما کی جے آئی ٹی میں پھنسی نواز حکومت کو ڈان لیکس سے بھی بچنے کا کئی راستہ دکھائی نہیں دے رہا اور حکومت کا جانا طے نظر آتا ہے.

Read more »

سنگ بنیاد رکھنے کا ڈرامہ جاری , ایک ہی پل کا 32 سال بعد دوبارہ سنگ بنیاد

لیہ : وزیراعظم نوازشریف نے ایک بار پھر لییہ تونسہ پل کاپھر اعلان کردیا، اس سےپہلے بھی اس پل کا دو مرتبہ سنگ بنیاد رکھا جاچکا ہے، نوازشریف وزیراعلٰی سے وزیراعظم بن گئے، مگر وعدہ وفا نہ ہوسکا، شہریوں نے پُل کے ایک اور سنگ بنیاد کو ڈرامہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے 700 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے لیہ تونسہ پل کا ایک بار پھر سنگ بنیاد رکھ دیا،جبکہ آج سے بتیس سال قبل بھی بحیثیت وزیر اعلیٰ پنجاب اس پل کا سنگ بنیاد رکھ چکے ہیں۔

سال انیس سو پچاسی میں نواز شریف نے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے لیہ پل کا سنگ بنیاد رکھا اس کے بعد سال دوہزار تیرہ کے الیکشن کے دوران نواز شریف لیہ آئے پھر اسی پل کی تعمیر کا وعدہ کیا اور آج چار سال بعد نواز شریف نے بتیس سال کے بعد دوسری بار لیہ پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

پل کے سنگ بنیاد کے حوالے سے لیہ کے شہریوں نے اسے مذاق قرار دیتے ہوئے اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم صاحب ! بتیس سال ہوگئے آپ کے وعدے کو ایک نسل گزرگئی اوراب دوسری نسل اس انتظار میں بوڑھی ہورہی ہے، خدارا تیسری نسل پر احسان کریں۔

انہوں نے کہا کہ آپ وزیراعلیٰ سے وزیراعظم بن گئے لیکن پل نہ بن سکا، پُل کا پھر سنگ بنیاد رکھنا محض ڈرامہ ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اب یہ پل تکمیل تک پہنچ بھی پائے گا یا پھر لیہ کایہ پل 30 سال تک زیر تعمیر ہی رہے گا۔

یاد رہے کہ اس پل کی تعمیرسے لیہ اور تونسہ کے درمیان 180 کلومیٹر کا فاصلہ کم ہو کر صرف 24 کلومیٹر رہ جائے گا۔

Read more »

میں اپنے دوستوں کو نہیں بھولتا,نواز شریف

لیہ : کرپشن اعظم  پاکستان نواز شریف نے کہا ہے کہ میں اپنے دوستوں کو نہیں بھولتا (اور جو میری کرپشن پر پردہ ڈالتے ہیں ان کو تو بالکل نہیں بھولتا) اور آج کا یہ جلسہ 2018 کی نوید سنا رہا ہے اگرکسی کوغلط فہمی ہے تو آکر جلسے کا جوش و جذبہ دیکھ لے۔

وہ لیہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان بھر میں لیہ، لیہ ہورہی ہے اور مجھے خود نہیں پتہ کہ اس کامیاب جلسے کا آخری بندہ کتنی دور بیٹھا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ آج کا جلسہ نوشتہ دیوار ہے اور 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی نوید سنا رہا ہے اگر یہاں سے مخالفین انتخابات میں حصہ لیں تو ضمانتیں ضبط کروادیں گے۔

)اب تک ضمنی انتخابات میں تو تمام حکومتی وسائل استعمال کرنے کے باوجود بڑی مشکل سے اپنی سیٹیں بچائی ہیں(.

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے اپنے منشور میں کیے گئے وعدے نبھا دیئے ہیں اور اگلے سال تک لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیں گے (یا اللہ یہ اگلا سال کب آئے گا) جس کے لیے  بھکی پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا ہے جب کہ بلوکی پاور پلانٹ کا جلد افتتاح ہوگا جس کے بعد 10 ہزار میگا واٹ بجلی نظام میں شامل کردیں گے  اور پھر بجلی آئے گی تو دوبارہ جائے گی نہیں۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ اپنےدوستوں کوکبھی نہیں بھولتا اس لیے لیہ کے لوگوں کے لیے آج نئے پروگرام لے کر آیا ہوں جس کے تحت لیہ اور تونسہ کوملانے کےلئے پل تعمیر کیا جائے گا جس پر700 کروڑخرچ آئے گا جب کہ چوک اعظم میں گیس فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کے دشمن چاہتے ہیں کہ سی  پیک (جس میں آپ کا کوئی کمال نہیں ہے)، موٹروے  (صرف پنجاب میں) اور ہیلتھ کارڈز (سرکاری اسپتال ہونے کے باوجود) کا اجراء نہ ہواور نہ ہی لوڈشیڈنگ، بیروزگاری کاخاتمہ نہ ہو اور نہ ہمارے مخالفوں نے چار سال میں کبھی کام کی بات کی کیوں کہ ہمارے مخالفوں کا ایجنڈا تخریب کاری اور الزام تراشی ہے۔

Read more »

ملک چلانا سیاسی مخالف کا کام نہیں، وہ صرف کرکٹ ہی کھیل سکتے ہیں، وزیراعظم

اوکاڑہ: وزیر اعظم نواز شریف نے اوکاڑہ کے قصبے شیر گڑھ میں ریلوے اسٹیشن بنانے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ ملک چلانا اور سیاست کرنا سیاسی مخالف کا کام نہیں، وہ صرف کرکٹ ہی کھیل سکتے ہیں جا کر کرکٹ کھیلیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف آج صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ پہنچے جہاں شیر گڑھ میں انہوں نے گندم کٹائی مہم کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں اوکاڑہ میونسپل اسٹیڈیم میں انہوں نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیر گڑھ کے لیے ریلوے اسٹیشن بنانے کا اعلان کیا۔

جلسے سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ریلوے اسٹیشنز کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ پاکستان بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ ملک میں سڑکیں اور موٹر ویز بن رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موٹر وے ملتان، سکھر اور پھر حیدر آباد تک جائے گی۔

وزیر اعظم نے ایک بار پھر لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ دہراتے ہوئے کہا کہ سنہ 2018 میں ملک سے لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم ہوجائے گی۔

مخالفین پر وار کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کا کام احتجاج کرنا ہے، اور ہمارا کام عوام کی خدمت کرنا ہے۔ ہم سٹرکیں بناتے رہیں گے، وہ لوگ سٹرکیں ناپتے ہیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پلے احتجاج کے سوا کچھ نہیں، ہر بات پر کہتے ہیں کہ استعفی دو، اب نواز شریف ان کے کہنے پر استعفیٰ دے گا؟

وزیراعظم نے کہا کہ یہ سیاست کرنا اور ملک چلانا تمہارا کام نہیں، تم صرف کرکٹ ہی کھیل سکتے ہو وہی کھیلو اور اب تو وہ بھی نہیں کھیل سکتے، جو کھیلنی تھی وہ کھیل لی، اللہ کے فضل سے ہم نے کرکٹ بھی کھیلی اور حکومت بھی کی۔

انہوں نے تحریک انصاف کی خواتین ورکرز پر بھی تنقید کی اور کہا کہ کل کے جلسے میں بہنیں وہاں کیا کررہی تھیں؟

Read more »

پیپلزپارٹی نے سندھ کے ساتھ زیادتی کی, نوازشریف

جیکب آباد: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے لوگوں کے ساتھ زیادتی کی مسلسل حکومت کے باوجود صوبے میں ترقی کا کوئی کام نہیں ہوسکا اور کراچی جیسے شہر کو کچرے کا ڈھیر بنادیا، جیکب آباد کی خوشحالی کے لیے 100 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں۔

جیکب آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے پیپلزپارٹی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ڈاکو راج تھا اور کراچی میں دہشت کے بادل منڈلاتے تھے مگر ہم نے سندھ اور کراچی کو امن کا گہوارا بنایا۔

انہوں نے کہا کہ جلسے میں عوام کی بڑی تعداد اس بات کی غمازی کررہی ہے کہ سندھ حکومت نے یہاں کے لوگوں کو مایوس کیا اور ان کا کوئی خیال نہیں رکھا، جیکب آباد جیسے علاقے میں سڑکیں، اسکول اور اسپتال تک موجود نہیں ہیں۔

نوازشریف نے کہا کہ مجھے آج 100 سال پہلے والا جیکب آباد دکھ رہا ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور سندھ حکومت نے کراچی کو بھی کچرے کا ڈھیر بنادیا جہاں جاؤ کچرا ہی کچرا اور دھول اڑتی دکھائی دیتی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان نے کہا  کہ جیکب آباد کے لوگوں نے ہم سے امیدیں وابستہ کرلی ہیں اس لیے میں 100 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں تاکہ لوگوں کو معیاری سہولیات زندگی میسر آسکیں اور بچوں کے لیے اسکول تعمیر کیے جائیں۔

نوازشریف نے کہا کہ خالی ہاتھ نہیں آیا جیبیں بھر کر لایا ہوں، 100 کروڑ کی رقم ٹھیک طریقے سے عوام پر خرچ ہوگی اور عوام کو اس کے ثمرات بھی ملیں گے، جلد عوام کو ہیلتھ کارڈ جاری کیے جائیں گے تاکہ مفت علاج کی سہولیات دی جاسکیں۔

Read more »

وزیر اعظم کا حیدر آباد میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ بنانے کا اعلان

حیدر آباد (میڈیا رپورٹ) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تبدیل ہورہا ہے۔ انہوں نے حیدر آباد کے لیے انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور میٹرو بس کے منصوبے کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف آج ایک روزے دورے پر حیدر آباد پہنچے جہاں مسلم لیگ کے کارکنان نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر ورکرز کنونشن بھی منعقد کیا گیا۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حیدر آباد سے موٹر وے سکھر اور پھر ملتان جائے گی۔ موٹر وے سے کراچی سے پشاور ایک دن میں پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بدل رہا ہے، ترقی کر رہا ہے۔ اس سے پہلے کوئی غیر ملکی سرمایہ کار کراچی یا پاکستان آنے کو تیار نہیں تھا۔2013 سنہ تک برا حال تھا۔ ہر طرف بے چینی تھی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حیدر آباد میں سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں اور پینے کا پانی نہیں۔ کراچی کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی جاتا ہوں تو ہر جگہ کچرے کے ڈھیرے اور دھول ہی دھول ہے۔

Read more »

وزیراعظم کی حیدرآباد آمد، مسلم لیگ ن کے ناراض کفن پوش کارکنان نے علامتی جنازہ نکالا

حیدرآباد (میڈیا رپورٹ) وزیراعظم کی حیدرآباد آمد سے قبل مسلم لیگ ن کے ناراض کفن پوش کارکنان نے علامتی جنازہ نکالا اور نعرے لگائے جبکہ علامتی جنازہ وزیر اعظم کے پنڈال لے جانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف حیدرآباد پہنچ گئے، مگسی ہاؤس میں وزیراعظم کےاعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، جس کے بعد وزیراعظم قاسم ہال میں ورکرزکنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف کے دورہ حیدرآباد سے پہلے سندھ سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے ناراض کارکنوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، ن لیگ کے کارکنوں نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا، کفن پوش ناراض کارکنان نے پارٹی کا علامتی جنازہ نکالااور نعرے لگائے۔

Read more »

وزیراعظم نوازشریف کیخلاف کفر کا فتویٰ آگیا

کراچی (آن لائن) ہولی کے موقع پر تقریب سے وزیراعظم پاکستان نوازشریف کے خطاب پر فتویٰ آگیا۔

معروف عالم دین ڈاکٹراشرف جلالی نے قراردیا ہے کہ نوازشریف نے اپنے خطاب میں حلف ، نظریہ پاکستان اور قرآن و سنت کی خلاف ورزی کی اور اپنی طرف سے باتیں گھڑ کرقرآن و سنت سے تعبیر کیں، ہم منبرومحراب کے وارث ہیں، کلمہ حکمرانوں کا نہیں بلکہ رب ذوالجلال کا پڑھا ہے ۔

نوازشریف نے توحید کے نظریہ پر ہولی کی تقریب میں حملہ کیاکہ اسی اللہ کو کوئی بھگوان کہتاہے اور کوئی اشور کہتاہے ، اور اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اللہ کو کسئ بھی نام سے پکارا جائے جبکہ  جواللہ کو بھگوان کہے وہ مشرک ہے ، اللہ وحدہ لاشریک ہے ،اگر اللہ کو کسی بھی نام سے پکارا جانا ٹھیک ہوتا تو ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر کیوں بھیجے گئے۔ جس دوقومی نظریئے پر پاکستان بناآج اسی نظریئے کو تباہ کیا جارہاہے ، بیس لاکھ جانیں دو قومی نظریئے پر دی گئیں۔ہمارے بزرگوں نے قرآن وسنت پڑھ کر بتایا تھا کہ قوم مدینے والے کے کلمے سے بنتی ہے۔ یہ شخص پاکستان کی وزارت عظمیٰ کا کیسے حقدار ہے جو پاکستان کا مقدمہ خود ہار رہاہے کہ اس کی تحریک ہی نہیں چلنی چاہیے تھی کیونکہ مذہب کی بنیاد پر پاکستان بنا اور اب اس کا انکار کرکے ایک قومی نظریہ پیش کررہاہے ، تین صدیوں تک نعرہ لگتا رہا کہ ہم دوقومیں ہیں ، اکٹھا گزارا نہیں ۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹراشرف جلالی کاکہناتھاکہ نوازشریف نے خطاب میں کہا کہ ’’جنت ودوزخ کے فیصلے ہم نے نہیں کرنے ، جنت کا فیصلہ رب نے کرنا ہے‘‘ تو ہم رب کے پابند ہیں اور اس نے قرآن مجید میں کہہ دیا کہ بت پرست جہنمی ہیں، مشرک کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا، اسلام پاک اور پلید جداجدا کرنے آیا، اسلام نے کفار کی مذمت کی ۔

ڈاکٹر اشرف جلالی نے مزید کہا کہ آج سامنے آنیوالی یہ وہ سازشیں ہیں جو امریکہ میں گھڑی جاتی ہیں ، ان لوگوں کو پڑھائی جاتی ہیں اور اسلامی تشخص سے انکار کے لیے یہ سب کچھ تماشے کیے جارہے ہیں، ایسی باتیں (جیسی ہولی تقریب میں کی گئیں)کرنیوالے کوئی کسی سکھنی اور ہندنی کے پاس جاکر بیٹھناچاہیے ، پاکستان میں اس نے راج کرنا ہے جس نے مدینے والے کا کلمہ پڑھنا ہے ۔

 

Read more »

وزیراعظم کے پاک افغان سرحد فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری

اسلام آباد (میڈیا رپورٹ) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے پاکستان اور افغانستان سرحد کو فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ باوجود اس امر کے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے تانے بانے افغان سر زمین پر موجود پاکستان دشمن عناصر سے جا ملتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان صدیوں کے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رابطے اور تعلق کے پیش نظر، سرحدوں کا زیادہ دیر تک بند رہنا عوامی اور معاشی مفادات کے منافی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ چنانچہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ خیرسگالی کے جذبے کے تحت یہ سرحدیں فوری کھول دی جائیں، ہم امید کرتے ہیں کہ جن وجوہات کی بنا پر یہ قدم اٹھایا گیا تھا، اسکے تدارک کے لیے افغانستان حکومت تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم نے بارہا اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان میں امن و سلامتی کے لیے افغانستان میں دیرپا امن ناگزیر ہے اور ہم دونوں ممالک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے افغان حکومت سے تعاون کی پالیسیوں پر عملدرامد جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سرحد کھولنے کا فیصلہ جذبہ خیرسگالی کے طور پر کیا جارہا ہے۔

Read more »

وزیر اعظم پاکستان نے تمام مذاہب کو برابر قرار دے دیا۔

کراچی میڈیا رپورٹ) وزیر اعظم، پاکستان نے کراچی میں ہندو برادری کے مذہبی تہوار ’ہولی‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کو کسی بھی نام سے پکارا جائے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا کہ تمام مذہب برابر ہیں اللہ کو کسی بھی نام سے پکارا جائے اس میں کوئی فرق نہیں ہے۔ دنیا کے ہر مذہب میں انسانوں کو برابری کے حقوق دئے گئے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت دو قسم کے لوگ ہیں ایک وہ جو پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں اور دوسرے پاکستان میں صرف انتشار دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

کراچی اور اندرون سندھ سے آئے ہوئے اقلیتی برادری کے نمائندوں اور اہم سیاسی شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں ہم نے امن قائم کر دیا ہے۔ اب کراچی کی سڑکوں پر امن ہے۔ خوف کی وہ فضا ختم ہو چکی ہے جس نے کراچی کے لوگوں سے سکون چھین لیا تھا۔

انہوں نے ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ اقلیتی برادری پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ 

انہوں نے کراچی میں جاری منصوبوں کا بھی ذکر کیا جس میں کراچی حیدرآباد موٹر کی تعمیر اور کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبہ کا ذکر بھی شامل ہے۔

 

Read more »

پی ایس ایل فائنل سے ہم مضبوط اور مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم

وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام خدشات  اور خوف کے برخلاف فائنل کے پر امن انعقاد نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے ۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل پاکستان کے روشن مستقبل کی طرف ایک مثبت اشارہ ہے۔ انہوں نے تمام زمعداران کو مبارکباد دی اور کہا کہ خوش ہوں کہ عوام کو ان کے پسندیدہ کھیل کے لیے سازگار ماحول فرہم کرسکے۔

Read more »

Scroll Up