تازہ ترین

Posts Tagged “پانامہ پیپرز”

بڑے بھائی کے بعد اب چھوٹے بھائی کی جے آئی ٹی میں پیشی

اسلام آباد:وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز پہلی بار پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے سامنےبیان ریکارڈ کرانے کے لیےجوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے۔

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے لیےجوڈیشل اکیڈمی پہنچ گے۔حسن نواز کو جے آئی ٹی نے سمن جاری کیاتھا۔

خیال رہےکہ اس سے قبل 31 مئی کو وزیراعظم کے چھوٹے بیٹے کو جے آئی ٹی کی جانب سے طلب کیاگیاتھا تاہم انہوں نے قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرایا اور کمیٹی سےمہلت مانگی تھی

گزشتہ روزوزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاتھا کہ میرے خاندان کے خلاف کوئی ثبوت ہے ہی نہیں تو سامنے کیا آئے گا حسین شہید سہروردی سے لےکر آج تک ہمارا احتساب ہی ہوتا آیا ہے۔

حسین نواز کا کہنا تھا کہ میں نے تمام سوالات کے جوابات دے دیے ہیں اب میرے جوابات سے جے آئی ٹی کے اراکین مطمئن ہوئے یا نہیں ہوئے یہ اُن سے پوچھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہاں کسی کے رویے پر بات کرنے نہیں آیا تاہم اگر کوئی رکن جے آئی ٹی فیئرہوکر نہیں چلا تو اس پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جا ئے گا۔

Read more »

پاناما کیس: حسین نواز پیشی کےلیےجوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز جے آئی ٹی میں پیشی کے لیے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم پاکستان کے بیٹےحسین نواز پاناماکیس میں قائم کی گئی جے آئی ٹی میں پیشی کے لیے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے ہیں۔جوڈیشل اکیڈمی کےباہر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

جے آئی ٹی کی جانب سے حسین نواز کو جاری کیے جانے والے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ وہ آج صبح 11 بجے جے آئی ٹی کے دفتر، فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی سروس روڈ ساؤتھ، سیکٹر 8/4، اسلام آباد میں رپورٹ کریں۔

نوٹس میں حسین نواز سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ہمراہ تمام متعقلہ ریکارڈ، دستاویز، بیانات قلبند کرانے کے لیےلے کر آئیں جیسا کہ انہیں 25 مئی کو جاری ہونے والے نوٹس میں بھی کہا گیا تھا۔

جے آئی ٹی کی جانب سے جاری نوٹس میں حسین نواز کو خبردار کیا گیا کہ اگر انہوں نے نوٹس کی پاسداری نہ کی تو متعلقہ قوانین کے مطابق تعزیری کارروائی کی جائے گی۔

حسین نواز کو جاری ہونے والے نوٹس میں جے آئی ٹی نے یاد دہانی کرائی کہ حسین نواز کو پہلے 25 مئی کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے جس کے بعد انہیں ایک اور نوٹس جاری کیا اور 28 مئی کو طلب کیا گیا۔

Read more »

سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی ممبران پرحسین نواز کےاعتراضات مسترد کردیئے

اسلام آباد : جے آئی ٹی کے دو ارکان پر حسین نواز کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دے دی

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز اور طارق شفیع کی جانب سے پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کے دوارکان پر اعتراض کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی جس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی۔

بینچ نے صدر نیشنل بینک سعید احمد، کاشف محمود قاضی اور حماد بن جاسم کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سمن جاری ہونے کے باوجود جو بھی پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہ ہو اس کے پہلے قابل ضمانت اور پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں۔

Read more »

لندن فلیٹس کی حقیقت کیا؟جے آئی ٹی کے 2 ارکان برطانیہ روانہ

اسلام آباد: پاناما کیس میں جے آئی ٹی نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔ ٹیم کے دو ارکان برطانیہ روانہ ہو گئے۔

پاناما کیس سے متعلق تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی تحقیقاتی ٹیم نے تحقیقات کا دائرہ کاروسیع کردیا۔  تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کے دو  ارکان برطانیہ روانہ ہوگئے۔

یہ ارکان برطانیہ میں شریف فیملی کے لندن فلیٹس سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے علاوہ  لندن فلیٹس کے پراپرٹی ٹیکس کی تفصیلات بھی حاصل کریں گے  جبکہ نیلسن اور نیسکول آف شور کمپنیوں سے متعلق معلومات بھی لی جائیں گی۔

دوسری جانب جے آئی ٹی کے دو ممبران کے خلاف حسین نواز کی درخواست پر سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔ حسین نواز کی درخواست پرسماعت  سپریم کورٹ کا خصوصی بنچ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں کرے گا۔ بینچ کے دیگر ارکان میں  جسٹس شیخ عظمت سعید انور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں ۔

اپنی حسین نواز نے اسٹیٹ بینک کے نمائندے عامر عزیز اور ایس ای سی پی کے نمائندے بلال رسول پر اعتراض اٹھایا ہے۔

واضح رہے کہ حسین نواز کل جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ جے آئی ٹی نے ان سے دو گھنٹے تفتیش کی جس کے بعد حسین نواز میڈیا سے بات کیے بغیر عقبی دروازے سے روانہ ہوگئے تھے۔ پیشی سے پہلے جوڈیشل اکیڈمی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز کا کہنا تھا کہ  سوالنامہ یا دستاویز کی کوئی فہرست نہیں ملی، کسی بھی مفروضے پربات نہیں کروں گا۔

Read more »

حسین نواز کا دو ممبران پراعتراض ‘درخواست کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد: سپریم کورٹ وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نوازکی جانب سےپاناماکیس کی تحقیقات کرنے والی 6رکنی ٹیم کے دوارکان پراعتراض سے متعلق درخواست کی سماعت آج کرے گی

تفصیلات کےمطابق حسین نواز نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے اہلکار بلال رسول اور اسٹیٹ بینک کے عامر عزیز پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے کی جانب سے دائر درخواست میں موقف یہ اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں افراد کا تعلق سابق فوجی حکمران پرویز مشرف اور سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ق سے ہے جبکہ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے اہلکار بلال رسول کی اہلیہ 2013 کے انتخابات میں مسلم لیگ ق کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدوار بھی تھیں

Read more »

نوازشریف اورعمران خان ایک ساتھ نااہل ہوجائیں گے، خورشید شاہ

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف اورعمران خان ایک ہی سکے کے 2 رخ ہیں اور حالات بتا رہے ہیں کہ دونوں ایک ساتھ ہی نا اہل ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مقدمات کی رفتار سے لگتا ہے کہ پہلے نوازشریف اور پھرعمران خان نااہل ثابت ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اورعمران خان کا آج کل جسم اورروح کا رشتہ ہے اور دونوں نہ صرف یہ کہ ایک دوسرے کے لیےلازم و ملزوم ہیں بلکہ دعا گو بھی ہیں کہ کسی طرح ہم بچ جائیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پاناما کیس ابھی جاری ہی تھا کہ عمران خان کے بنی گالہ محل کے حوالے سے بھی آوازیں اٹھنے لگیں اور یوں لگا جیسے نواز شریف اور عمران خان ایک ہی کشتی کے سوار ہیں اور دونوں کا انجام بھی یکساں ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ جے آئے ٹی نے اپنا کام شروع کردیا اور آج وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کو طلب کیا گیا اور منی ٹریل کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی اب دیکھنا ہے کہ 30 مئی کو وہ اپنا کیا جواب جمع کراتے ہیں۔

 

Read more »

حسین نواز نے جی آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرادیا

اسلام آباد: پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی چھ رکنی جے آئی ٹی ٹیم کے سامنے وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے حسین نواز نے جوڈیشل اکیڈمی میں اپنا بیان ریکارڈ کرادیا  ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاناماکیس میں جے آئی ٹی کے سامنے وزیراعظم پاکستان نوازشریف کے صاحبزادے حسین نوازنے دو گھنٹے تک اپنابیان ریکارڈ کرایا۔ بیان ریکارڈ کرانے کے بعد حسین نواز اور ان کے وکیل عقبی دروازے سے وزیراعظم ہاؤس کی جانب روانہ ہوگئے۔

بیان ریکارڈ کرانے سے قبل جوڈیشل اکیڈمی کےباہر میڈیا سےبات کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کے بیٹے حسین نوازنےکہا تھاکہ وہ اپنے وکیل کے ساتھ آئے ہیں اور فی الحال کسی مفروضے پر بات نہیں کرنا چاہتے۔

حسین نواز کا کہناتھاکہ انہیں کوئی سوالنامہ نہیں دیا گیا اور بغیرسوالات،دستاویزات کے انہیں 24گھنٹے کے اندر طلب کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کے سامنے اپناموقف پیش کروں گا۔

خیال رہےکہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزاد ے حسین نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں آج صبح جے آئی ٹی میں پیش ہونےکی ہدایت کی تھی۔

حسین نواز کو اس سے قبل 25 مئی کو طلب کیا گیا جس میں انہیں تمام دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی چھ رکنی ٹیم کےدو ارکان پراعتراض کیا تھا۔

 

Read more »

جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے شریف خاندان کا تکبر خاک میں ملا، شیخ رشید

اسلام آباد : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں آج اہم دن ہے کیوں کہ شریف خاندان کو روایتی تکبراورانا کے برخلاف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا پڑا۔

پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کی جانب سے حسین نواز کو پوچھ گچھ کے لیے بلائے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ حسین نواز خود ٹیم کے سامنے پیش ہوئے اس طرح ان کا غرورتو خاک میں ملا ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شریف خاندان ٹیکنیکل لوگ ہیں اور بڑے وکلاء سے مشاورت کرتے ہیں اس لیے وکیل کولانا ان کی حکمت عملی کا حصہ ہوگا اور توقع کے عین مطابق وہ اپنے ہمراہ وکیل کو لے کے آئے تھے۔

عمران خان کے بنگلے کی خریداری کی منی ٹریل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے کیس کا خود جواب دینے کی پوزیشن میں ہیں میں انفرادی طور پر خود اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا نہ ہی مجھے علم ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ کسی بھی جماعت کے کارکنان ہمیشہ استعمال ہوتے ہیں جب کہ فائدہ صرف سیاست دان اٹھاتا ہے اوربے چارہ کارکن قربانی بھی دیتا رہتا ہے اور پستا بھی رہتا ہے۔

 

Read more »

پانامہ کیس : جے آئی ٹی کا اہم فیصلہ ، نواز شریف پھنس گئے

اسلام آباد: پاناما کیس کی جے آئی ٹی نے وزیراعظم حسن اور حسین نواز کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کے دو ارکان پر حسین نواز اور طارق شفیع کی جانب سے اعتراضات مسترد کردیے اور جے آئی ٹی کو کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز اور پاناما کیس میں منی ٹریل کے حوالے سے حلف نامہ جمع کرانے والے طارق شفیع نے جے آئی ٹی کے دو اراکین پر اعتراض کیا تھا کہ ایک رکن پرویز مشرف کا قریبی ساتھی ہے اور دوسرا رکن پی ٹی آئی کا ہمدرد ہے۔

انہوں نے اعتراض پر مبنی درخواست سپریم میں گزشتہ روز داخل کی تھی، سپریم کورٹ نے آج درخواست مسترد کرتے ہوئے جے آئی ٹی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

 

Read more »

شریف فیملی کا پورا کیس قطری خط کے گرد گھومتا ہے، ماہر قانون

اسلام آباد: ماہر قانون انور منصور نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اب ملزم بن چکے ہیں اور ان سے ملزم کی طرح تفتیش کی جائے گی، حسن اور حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن اور جے آئی ٹی میں بہت فرق ہوتا ہے، حسن اور حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے پابند ہیں،شریف فیملی پاناما کیس میں تاخیر کرنے کی کوشش کرے گی۔

ماہر قانون کا کہنا تھا کہ کوشش یہی ہوگی جے آئی ٹی 60 دن میں رپورٹ پیش نہ کرسکے،60دن میں پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش نہ ہوئی تو کیس میں تاخیر ہوگی،سپریم کورٹ نے قطری خط کو مسترد کردیا تھا،شریف فیملی کا پورا کیس قطری خط کے گرد گھومتا ہے۔

انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ جے آئی ٹی مریم نواز کو ضرور بلائے گی۔

Read more »

پپوفیل ہے اور اگر اب پپومستی کرےگا تو سیدھا جیل جائےگا , شیخ رشید

اسلام آباد : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 2017 الیکشن کاسال ہے جس میں مقابلہ صرف عمران خان اور نوازشریف کے درمیان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے صرف دو حلقوں این اے 55 اور 56 کے لیے انتخابی اتحاد کی بات کی ہے کیوں کہ یہ دونوں حلقے دوسرے حلقوں پر اثر ابداز ہوتے ہیں حالانکہ ان حلقوں سے میں کئی بار کامیاب بھی ہو چکا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ڈان لیکس کوجنرل (ر) راحیل شریف نے بہت اوپر اٹھا دیا تھا لیکن حکومت نے تاخیری حربے اپنا کر ڈان لیکس کے معاملے کو طول دی اور اپنے اہل خانہ کے ایک فرد کو بچانے کے لیے تین افراد کو قربانی کا بکرا بنادیا اس لیئے میرا مطالبہ ہے کہ ڈان لیکس کو جلد از جلد شائع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دنیاکچھ بھی کہےڈان لیکس کامعاملہ ختم نہیں ہوگا اور نہ ہی نواز حکومت کی پاناما کیس سے جان چھوٹے گی کیوں کہ شواہد بتاتے ہیں کہ پانامالیکس کیس کافیصلہ نوازشریف کیخلاف آئےگا ویسے بھی قطری خط نےنوازشریف کوفائدہ کم نقصان زیادہ پہنچایا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پپوفیل ہے اور اگر اب پپومستی کرےگا تو سیدھا جیل جائےگا جہاں کان پکڑاوئیں جائیں گے اور ناک سے لکیریں ڈلوائی جائیں گی اور ویسے بھی آئندہ اسمبلی میں شیخ رشید تو ہو گا لیکن انشااللہ نوازشریف نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف میں بھارت کا کیس بہت کمزور ہے خود بھارت کی قید میں 60 پاکستانیوں تک رسائی نہیں دی جارہی ہے اور کلبھوشن جو جاسوس تھا اور اعترافی بیان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کا اقرار بھی کیا ہے

Read more »

کیا جون 2017 میں نواز حکومت ختم ہونے جا رہی ہے؟ اہم خبر سامنے آ گئی

اسلام آباد : جون کے آخری ہفتے میں نواز حکومت ختم ہو جائے گی،امریکی سینیٹرز، کانگریس مینز اور عہدیداران کو میمو کے ذریعے اطلاع دے دی گئی

 تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں ایک میمو سرکولیٹ کیا گیا ہے جس کے ذریعے امریکی سینیٹرز، کانگریس مینز اور اعلیٰ امریکی عہدیداران کو بتا دیا گیا ہے کہ جون کے آخری ہفتے میں پاکستان میں انتہائی اعلیٰ سطح پر اہم تبدیلی آئے گی اور وہ تبدیلی نواز حکومت کی رخصتی ہو سکتی ہے.

امریکیوں اہم عہدیداروں کو یہ اطلاع پاکستان سے روانہ کی گئی ہے۔ اس خبر کو مصدقہ کہا جا سکتا ہے کیونکہ ذرائع انتہائی با وثوق ہیں.

حالیہ دنوں میں پاناما کی جے آئی ٹی میں پھنسی نواز حکومت کو ڈان لیکس سے بھی بچنے کا کئی راستہ دکھائی نہیں دے رہا اور حکومت کا جانا طے نظر آتا ہے.

Read more »

سپریم کورٹ نےجےآئی ٹی کےلیےاداروں کےبھیجےگئےنام مسترد کردیے

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاناماکیس میں جے آئی ٹی کے لیے اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کی جانب سے بھیجے گئے ناموں کو مستردکردیا۔

تفصیلات کےمطابق پاناماکیس میں سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بینچ نے جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جے آئی ٹی کی تشکیل کےحوالےسے سماعت کی۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نےسماعت کے دوران اسٹیٹ بینک اورسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بھجوائے گئے ناموں کومستردکرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایس ای سی پی کو عدالت میں طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ کا کہناتھاکہ اداروں کی جانب سے بھیجے گئے افسران کے نام غیر جانبدار نہیں،عدالت نے دونوں اداروں کو ہدایت کی کہ گریڈ 18 کے تمام افسران کی لسٹ ساتھ لے کر آئیں۔

بعدازاں سپریم کورٹ کی جانب سے کیس کی سماعت جمعہ 5 مئی تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

Read more »

پاناما کیس ‘سپریم کورٹ کاخصوصی بینچ تشکیل‘سماعت آج کرےگا

اسلام آباد : پاناماکیس فیصلے پرعمل درآمد کرانے کے لیےسپریم کورٹ کا 3رکنی خصوصی بینچ سماعت آج کرےگا۔

تفصیلات کےمطابق پاناماکیس فیصلے پرعمل درآمد کرانے کےلیےجسٹس اعجازافضل خان کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ سماعت آج کرےگا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس  نثار کی جانب سے 3رکنی بینچ میں جسٹس اعجازافضل خان،جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجازالاحسن کو نامزد کیاگیاہے۔

سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں آج دوپہرڈیڑھ بجےاپنی کارروائی کا آغاز کرے گا۔

خیال رہےکہ سپریم کورٹ میں جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم کے لیےاسپیشل سیکشن بھی قائم کردیا گیا۔ایڈیشنل رجسٹرار محمد علی کو کوآرڈینیٹر مقررکیا گیا ہے۔

Read more »

پاناما کیس میں جےآئی ٹی کی نگرانی کےلیےبنچ بن گیا

اسلام آباد : پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی تشکیل کے فیصلے پرعملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل دے دیا گیا، مذکورہ بینچ جےآئی ٹی کی نگرانی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق مشہور زمانہ پاناما کیس کے فیصلے میں مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد جے آئی ٹی کیلئے متعلقہ محکموں میں سے افسران کے نام بھی عدالت کو بھیج دیئے گئے تھے۔

اس حوالے سے جے آئی ٹی کی نگرانی کیلئے سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، بینچ میں جےآئی ٹی بنانے کاحکم دینے والے تینوں جج شامل ہیں۔

Read more »

نوازشریف کے استعفے کی بات کی تو جوتے لگائیں گے،عابد شیر علی

فیصل آباد : وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے استعفے کی بات کی گئی تو جوتے لگائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں وزیر مملکت  پانی و بجلی عابد شیر علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے استعفے کی بات کی تو جوتے لگائیں گے،  یہ لوگ حنیف عباسی کی پٹیشن کی منظور ہونے پر رو رہے ہیں ، جو آپ نے بویا ہے وہ ہی کاٹ  رہے ہیں ، عدلیہ کے تمام فیصلوں کا احترام کیا۔

عابد شیر علی نے عمران خان کو ”پپو“ اور جہانگیر ترین کو ”ککو“ کا خطاب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اخلاقی، سیاسی اور روحانی طور پر بد اخلاق ہیں، کے پی کے میں آپ کسی سے استعفی نہیں لے سکے ،  کل کے جلسے میں کرسیاں خالی تھیں،  ان لوگوں نے سپریم کورٹ میں بھی شوق پورا کرلیا۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زندگی انتشار سے بھری پڑی ہے، عمران خان کی اے ٹی ایم مشینیں کرپشن کامنہ بولتا ثبوت ہیں۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ احتجاج وہ کررہے ہیں جنہوں نے پاکستان کو تباہ کیا،ڈاکوؤں کے احتجاج کرنے کی وجہ سے ملکی ترقی متاثر ہوئی ہے، سوئٹزر لینڈ کی عدالتوں نے زرداری صاحب کو کرپشن پر سزا دی ہوئی ہے۔

Read more »

پاناما کیس ، جے آئی ٹی کے لئے تمام 6 اداروں نے نام سپریم کورٹ بھجوا دیئے

اسلام آباد : پاناما کیس میں وزیر اعظم اور ان کے بچوں سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تکمیل کے مراحل میں ہے، ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک کے بعد آئی ایس آئی ایم آئی اور نیب نے بھی نام سپریم کورٹ بھیج دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطانق پاناما کیس میں وزیر اعظم اوران کے بچوں سےتفتیش کرنے والی جے آئی ٹی میں کون کون شامل ہوگا؟ تمام چھ اداروں نے اپنے اپنے افسران کے نام سپریم کورٹ بھجوا دئیے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی اورملٹری انٹیلیجنس کے نام بند لفافے میں سپریم کورٹ کو بھیجے گئے ہیں، نیب نے جو تین نام بھجوائے ہیں ، ان میں ڈی جی حسنین احمد، ڈائریکٹرنعمان اسلم اور ایڈیشنل ڈائریکٹر رضوان خان ہیں شامل ہیں ۔

ایس ای سی پی کی جانب سےجوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے لئے مظفر مرزا،عثمان حیات اور علی عظیم کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔

ایف آئی اے نے احمد لطیف، ڈاکٹر شفیق اور واجد ضیا کے نام دئیے تھے، ان میں احمد لطیف،ڈاکٹر شفیق چھٹی پر چلے گئے، اسی طرح اسٹیٹ بینک نے بھی نام ارسال کر دئیے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے چھ اداروں کے ارکان کو شامل کرنے کی ہدایت کی تھی اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے لئے سات دن میں نام دینے کا حکم دیا تھا۔

Read more »

جے آئی ٹی کا خوف ، ایف آئی اے افسران کی چھٹیاں

اسلام آباد: پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بننے سے قبل ہی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی کے افسران چھٹیوں پر جانے لگے۔ ایف آئی اے کے 2 افسر جے آئی ٹی کے لیے نام جاتے ہی رخصت پر چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں وزیر اعظم اور ان کے بچوں سے تفتیش کا معاملے پر جے آئی ٹی کے لیے نام فائنل کر کے سپریم کورٹ بھجوانے کا کل آخری روز ہے۔ تاہم جے آئی ٹی سے بچنے کے لیے اداروں کے افسر چھٹیوں پر جانے لگے۔

ایف آئی اے نے جے آئی ٹی کے لیے جو 3 نام سپریم کورٹ بھیجے ان میں سے 2 افسران کیپٹن ریٹائرڈ احمد لطیف اور ڈاکٹر شفیق الرحمٰن میڈیکل چھٹی پر چلے گئے۔

تاہم اے آر وائی نیوز کے رابطہ کرنے پر احمد لطیف کا کہنا تھا کہ وہ دفتر میں موجود ہیں۔

جے آئی ٹی کے لیے تیسرا نام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا کا ہے۔ واجد ضیا پرویز مشرف غداری کیس کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ بھی تھے۔

انہوں نے پیپلز پارٹی دور کے حج اسیکنڈل کی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی بھی کی تھی۔ واجد ضیا کو جاوید علی بخاری کو ہٹانے کے بعد سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

دوسری جانب سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ایس ای سی پی نے بھی ناموں کی فہرست تیار کرلی۔ ایس ای سی پی کی جانب سے ظفر مرزا، طارق بختاور، علی عظیم، عثمان حیات اور عامر خان کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

ان پانچوں میں سے 3 نام سپریم کورٹ بھجوائے جائیں گے۔

Read more »

پانامہ کیس کے بعد اورنج لائن , حکومت کے لیے نیا درد سر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کیس کا خطرہ ٹل گیا ، اب ن لیگ کو اورنج لائن ٹرین کے فیصلہ کا شدت سے انتظار ہے ، اورنج لائن کیس کی سماعت کرنے والے بینچ میں پاناما کیس کا اکثریتی رائے کا فیصلہ سنانے والے تینوں ججز بھی شامل ہیں ۔ فیصلہ آئندہ 10 سے 15 روز میں سنائے جانے کا امکان ہے ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو پاناما کیس میں کلین چٹ تو نہیں ملی البتہ خطرہ ضرور ٹل گیا ہے ۔ ایک اور بڑا فیصلہ جو سپریم کورٹ کے 5 ججز نےکر رکھا ہے وہ اورنج لائن ٹرین کا کیس ہے ۔ اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ اس وقت چودہ مقامات پر رکا ہوا ہے اور کام بالکل ٹھپ ہے کیونکہ لاہور ہائیکورٹ نے تاریخی عمارتوں کے 200 فٹ حدود میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تعمیر کو روک دیا جس کے خلاف حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ۔ حکومتی اپیل پر سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے دلائل مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔

Read more »

پانامہ کیس ، جے آئی ٹی کی جولائی 2018 سے پہلے بیرون ملک معلومات تک رسائی ممکن نہیں

اسلام آباد : جے آئی ٹی بننے سے پہلے ہی وزیراعظم اور ان کے بچوں کی تلاشی میں بڑی رکاوٹ سامنے آگئی،  جے آئی ٹی کی جولائی دوہزاراٹھارہ سے پہلےبیرون ملک معلومات تک رسائی ممکن نہیں۔

پانامہ کیس میں وزیراعظم سے تفتیش کے لیے بننے والی جے آئی ٹی دوسرے ملکوں سے معلومات حاصل کرنے سے قاصر ہوگی،  ڈان کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ٹیکس اور مالی معاملات کی معلومات کے تبادلے کی تنظیم او ای سی ڈی کا حصہ تو ہے لیکن معلومات ملنے کا سلسلہ جولائی 2018سےشروع ہوگا، اس سے پہلے رکن ملک معلومات دینے سےانکار کرسکتے ہیں۔

پاکستان او ای سی ڈی کا رکن بہت تاخیر سے اپریل دوہزار سات میں بنا تھا، وہ او ای سی ڈی کا رکن بننے والا آخری ملک تھا،  اس تنظیم کے قیام کا مقصد رکن ممالک کے درمیان ٹیکس اور مالی معاملات کی معلومات شیئر کرنا ہے، اس تنظیم کا حصہ بننے کے بعد آئندہ سال سے پاکستان کو اسے اثاثوں کی تفصیلات خود بہ خود ملنا شروع ہوجائیں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک متعلقہ افسر نے اس مسئلے پر کہا کہ ضرورت محسوس کی گئی تو جے آئی ٹی بیرون ملک میں موجود متبادل ذرائع سے کیس کی تحقیقات کرے گی۔ اس وقت تک وزیراعظم اور ان کے بچوں کی جانب سے فراہم معلومات پر ہی انحصار کیا جائے گا۔

Read more »

Scroll Up