تازہ ترین

Posts Tagged “پی ایس ایل”

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کونسی ہو گی اور اسے کس نے خریدا؟

لاہور: پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے اختتام پر ہی پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کی شمولیت کا اعلان کر دیا گیا تھا اور اب پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کا فیصلہ ہوگیا، ملتان پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ہوگی جسے شان گروپ نے خرید لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں دو برس سے پانچ ٹیمیں کھیل رہی ہیں تاہم اس بار پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کا اضافہ کردیا گیا ہے جو پی ایس ایل کے تیسرے ایونٹ میں شامل ہوگی

چھٹی ٹیم ملتان کو شان گروپ نے 52 لاکھ ڈالرز یعنی 54 کروڑ 51 لاکھ 42 ہزار روپے میں خریدا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی بقیہ پانچ ٹیموں میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمے، کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ شامل ہیں

Read more »

پی ایس ایل سیزن تھری میں کشمیر کی ٹیم شامل کی جائے, سردار عتیق

اسلام آباد(این این آئی)آزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم اور مسلم کانفرنس کے صدر سردا ر عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں کشمیر کی ٹیم کو شامل کیا جانا چاہیے پی ایس ایل میں چاروں صوبوں اور وفاق کی نمائندگی موجود ہے اگر پی ایس ایل میں کشمیر کی ٹیم کو بھی شامل کر لیا جائے تو پاکستان سپر لیگ کو پوری دنیا میں پذیرائی ملے گی۔ سردار عتیق احمد خان نے یہ بات دبئی زلمی کے کوچ نیئر شہزاد عباسی سے ملاقات کے دوران کہی۔ نیئر شہزاد عباسی نے سردار عتیق احمد خان سے مجاہد راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نیئر شہزاد عباسی نے سردار عتیق احمد خان کے پی ایس ایل میں کشمیر کی ٹیم کو شامل کرنے اور اس سلسلے میں پی سی بی اور نجم سیٹھی سے بات چیت کے حوالے سے بریف کیا۔ سردار عتیق احمد خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں کشمیر کی ٹیم ضرور شامل ہونی چاہیے اور پی ایل میں کشمیر کی ٹیم شامل کرنے کے حوالے سے وہ پی ایس ایل کے چئیرمین نجم سیٹھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان سے جلد بات چیت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو کشمیر کی ٹیم کو شامل کرنے سے پوری دنیا میں مثبت پیغام جائے گا۔ اس وقت دنیا بھر میں مقیم کشمیری یہ چاہتے ہیں کہ جس طرح پی ایس ایل میں چاروں صوبوں اور وفاق کی ٹیم کھیل رہی ہے اسی طرح کشمیر کی ٹیم بھی شامل کی جائے۔ سردار عتیق احمد خان کا کہنا تھا آزادکشمیر سمیت دنیا میں جہاں بھی کشمیری موجود ہیں کرکٹ کو بے حد پسند کرتے ہیں۔ کرکٹ وہ کھیل ہے جو دلوں کو جوڑتا ہے اورکشمیری عوام ہمیشہ سے کشمیر بنے گا پاکستان کا نارا لگاتے آئے ہیں اس اقدام سے کشمیر کا پاکستان کے ساتھ رشتہ اور مضبوط ہو گا۔

Read more »

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے

اسلام آباد (ویب رپورٹ) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث تمام کرکٹرز کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیرِ صدارت اعلیٰ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرِ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ان بکیز کے خلاف بھی کاروائی کی جائے، جو اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث ہیں۔ ای سی ایل پر ڈالے جانے والے کھلاڑیوں میں شرجیل خان، خالد لطیف، ناصر جمشید، شاہ زیب حسن خان اور محمد عرفان شامل ہیں۔

اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، ایڈوکیٹ جنرل، نادرا، پی ٹی اے، ایف آئی اے اور وزارتِ داخلہ کے سینئر افسران شریک تھے، اسپاٹ فکسنگ کے معاملے پر ایف آئی اے حکام کی جانب سے وزیرِ داخلہ کو بتایا گیا کہ خالد لطیف اور محمد عرفان نے ایف آئی اے کو اپنے بیانات ریکارڈ کرا دیے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑی کل اپنے بیانات دیں گے۔

چوہدری نثار نے پی ٹی اے حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ کرکٹ میں جوا لگانے اور اسکو فروغ دینے والی تمام ویب سائٹس کو بھی بند کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں تاکہ اس گھناؤنے کاروبار کا سدباب کیا جا سکے۔

Read more »

ناصر جمشید کے گھر پر برطانوی پولیس کا چھاپہ

لندن (ویب رپورٹ) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ سکینڈل کے مبینہ ایم کردار ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید کے گھر برطانوی پولیس نے چھاپہ مارا۔ جھاپے کے دوران اہلیہ کا موبائل فون قبضہ میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ بھی برطانوی کرائم ایجنسی سے رابطہ کرے گا اور ناصر جمشید کے موبائل فونز اور آئی پیڈ جو اس وقت برطانوی ایجنسی کے پاس ہیں اس  سے ملنے والی اہم معلومات کو اپنی تحقیقات میں شامل کرے گا۔

اس سلسلے میں برطانوی ادارے نے ناصر جمشید کے برطانیہ میں موجود گھر کی تلاشی لی اور ان کی اہلیہ کا موبائل بھی قبضے میں لے کر تحقیقات میں شامل کرلیا۔

ناصر جمشید پی ایس ایل ٹو میں لگنے والے سپاٹ فکسنگ اسکینڈلز کے مرکزی کردار ہیں اور مبینہ طور پر بکیز سے تمام کھلاڑیوں کے رابطے کروانے میں ان کا اہم کردار ہے۔

Read more »

اسپاٹ فکسنگ کیس: محمد عرفان نے بکیز سے رابطوں کا اعتراف کرلیا

لاہور (میڈیا رپورٹ) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس کے ایک اور اہم کردار محمد عرفان نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرادیا جس میں انہوں نے بکیز کی جانب سے پیشکش کا اعتراف کیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے اعتراف کیا کہ پانچ مرتبہ اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش ہوئی تھی، لیکن اسے قبول نہیں کیا، انہوں نے بتایا کہ بکیز نے جب مجھ سے رابطہ کیا تو تب میرے والدین کی طبیعت ناساز تھی، والدین کے انتقال کی پریشانی کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ نہ کرسکا۔

وجہ بتاتے ہوئے عرفان جذباتی ہو گئے اور کہا کہ ستمبر میں والد فوت ہوئے اس کے بعد والدہ بیمار ہوگئیں پھر وہ بھی جنوری میں اللہ کو پیاری ہو گئیں، خبر سن کرآسٹریلیا کے دورے سے واپس آنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ ذہنی دباؤ تھا اس لئے رپورٹ نہ کرسکا، اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں تھا کہ میں نے جرم کیا ہے جس کا اعتراف کرتا ہوں تاہم کبھی غلط کام نہیں کیا۔

نہ ہی کبھی فکسنگ کی پیشکش قبول کی اور نہ ہی کبھی فکسنگ کی۔ معافی مل گئی تو سبق سیکھوں گا۔ یونٹ نے محمد عرفان کے بیان کی ویڈیو ریکارڈنگ محفوظ کرلی ہے جو ٹریبیونل کے سامنے پیش کی جائیگی۔

Read more »

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ، محمد عرفان اور شاہ زیب سے تحقیقات کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اسپاٹ فکسنگ تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر محمد عرفان اور  شاہ زیب حسن کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کو پیر اور منگل کے روز پی سی بی کےسامنے اپنا موقف دیں گے۔ وہاں موجود اینٹی کرپشن یونٹ کے اہلکاربھی اُن سے تفتیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے محمدعرفان اورشاہ زیب حسن کو پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کےسلسلے میں طلب کیا ہے، محمد عرفان کو پیر اور شاہ زیب حسن منگل کو پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہونے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

یاد رہے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے محمد عرفان سے تحقیقات کی جاچکی ہیں تاہم انہیں ابھی تک کلیئر قرار نہیں دیا گیا، پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات پی سی بی کا قائم کردہ ٹریبونل کرے گا تاہم ابھی تک کوئی باضابطہ نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا، قانون کے مطابق نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد ہی ٹریبونل تحقیقات کرنے کا مجاز ہوگا۔

اس سے قبل پی ایس ایل سیزن ٹو کے دوران کرکٹر شرجیل خان اور خالد لطیف کو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث قرار دے کر پی سی بی ان کے خلاف چارج شیٹ جاری کر چکی ہے۔

Read more »

پی ایس ایل فائنل لاہور نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھول دئیے

دبئی (ویب رپورٹ) پی ایس ایل کے لاہور میں کامیاب انعقاد نے نہ صرف ناقدین کے منہ بند کر دیے بلکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بھی کھلنے کے قوی امکان روشن کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان میں عالمی

کرکٹ کے دروازے کھلنے کی امکان بڑھ گئے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ الیون ٹیم پاکستان میں بھیجنے پر غور شروع کردیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق آئی سی سی ورلڈ الیون پاکستان بھیجنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، ستمبر میں ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی اور پاکستان میں چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

پاکستان سیکیورٹی ٹاسک ٹیم کے سربراہ اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے صدر جائلز کلارک کے حوالے سے برطانوی اخبار دی گارجین نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی طے کرچکی ہے کہ یہ چاروں ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے اور اس ٹی ٹوئنٹی سیریز کا نام انڈی پینڈنس کپ ہوگا۔

فیصلے پر پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’اب بولو! پی ایس ایل کے لاہور میں فائنل ہونے سے پاکستان پر عالمی کرکٹ کے دروازے کھل گئے‘‘۔

ستمبر2017 میں ورلڈ الیون 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گی تاہم کون سے کھلاڑی ورلڈ الیون میں شامل ہوں ان تفصیلات سے آئی سی سی بعد میں آگاہ کرے گی۔

Read more »

پی ایس ایل فائنل سے ہم مضبوط اور مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم

وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام خدشات  اور خوف کے برخلاف فائنل کے پر امن انعقاد نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے ۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل پاکستان کے روشن مستقبل کی طرف ایک مثبت اشارہ ہے۔ انہوں نے تمام زمعداران کو مبارکباد دی اور کہا کہ خوش ہوں کہ عوام کو ان کے پسندیدہ کھیل کے لیے سازگار ماحول فرہم کرسکے۔

Read more »

پی ایس ایل اختتامی تقریب میں فنکاروں کی شاندار پرفارمینس

لاہور (میڈیا رپورٹ) پی ایس ایل فائنل کی اختتامی تقریب میں گلوکار علی ظفر، علی عظمت, فاخراور دیگر فنکاروں نے شاندار پرفارمینس پیش کی۔

فائنل میچ سے پہلے اختتامی تقریب میں شاندار آتسبازی کے ساتھ ساتھ ڈھول پر رفص کیا گیا۔ تقریب کا آغاز پیراٹروپرز کے پانچوں ٹیموں کے فلیگ تھامے ہوئے میدان میں اترنے سے ہوااور تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

پی ایس ایل کی اختتامی تقریب کی میزبانی عائشہ عمر اور احمد بٹ نے سر انجام دئے۔ میدان میں گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے گے۔

اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور 30 ہزار کرکٹ کے دیوانے اسٹیڈیم میں موجود تھے جبکہ کروڑوں شائقین نے ٹی وی اسکرین پر میچ کا لطف اٹھایا۔

Read more »

پشاور زلمی پی ایس ایل 2 کا فاتح قرار

لاہور (میڈیا رپورٹ) پشاور زلمی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈیٹرز کو 58 رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل 2 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پیشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز اسکور کئے جس میں کامران اکمل کے  تیز40 اور ملن کے 17 رنز شامل ہیں. جواب میں کوئٹہ کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور وہ شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم صرف 90 رنز پر آوٹ ہو گئی. پشاور کی طرف سے محمد اصغر نے 3 کھلاڑی آوٹ کئے۔

مین آف دی میچ ڈیرل سمی کو جبکہ کامران اکمل سیریز کے بہترین بیٹسمین اور وکٹ کیپر قرار پائے اور کراچی کنگز کے سہیل خان کو بہترین باولر قرار دیا گیا۔

Read more »

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں، سخت سیکیورٹی کے انتظامات

لاہور(ڈیلی میزان) پاکستان سپر لیگ2 کا فائنل پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےدرمیان آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

فائنل کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم اور اس کے اطراف انتہائی سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ہزاروں کی تعداد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں تعینات کئے گئے ہیں۔ کرکٹ شائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچنے کے لیے سکیورٹی کی تین مختلف مقامات پر چیک پوسٹوں سے گزرنا ہوگا۔

فائنل میچ سے پہلے پی ایس ایل کی اختتامی تقریب مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے منعقد کی جائے گی جس میں ملک کے نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

فائنل دیکھنے کے لئے ملک بھر سے نامور شخصیات کی آمد متوقع ہے جن میں وز

تفصیلات کےمطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں بیٹنگ وکٹ تیار کی گئی ہےجہاں چھکوں اور چوکوں کی برسات ہوگی،جبکہ اختتامی تقریب کو چار چاند لگانے کے لیےنامور گلوکار فن کا مظاہرہ کریں گے۔

پی ایس ایل کےفائنل میچ میں قذافی اسٹیڈیم کےاطراف کی شاہراہوں پربہترین لائٹنگ کا بندوبست کیاگیاہےجبکہ گاڑیوں کی پارکنگ کےلیےمختص کیےگئے6پارکنگ اسٹینڈز میں بھی لائٹس لگادی گئی ہیں۔

 

Read more »

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دے دی

شارجہ (آن لائن)  پی ایس ایل کے پہلے پلے آف راؤنڈ میچ  میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے پلے آف راؤنڈ مرحلے کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 200 رنز بناکر پشاور زلمی کو 201 رنز کا ہدف دیا۔

پشاور زلمی کا آغاز اچھا نہیں تھا ابتدائی دو وکٹیں تین رنز پر ہی گر گئی تھیں مگر پھر شاہد آفریدی کی 13 گیندوں پر 4 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 34 رنز کی دھواں دار اننگز کی بدولت پشاور واپس مقابلے میں آگیا مگر سرفراز کی عمدہ کپتانی کی بدولت کوئٹہ کو کامیاب ہوئی۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز تین وکٹیں حاصل کیں اور نمایاں بالر رہے جبکہ زلمی کے ڈیوڈ میلائن اور محمد حفیظ کی نصف سنچریوں سمیت شاہد آفریدی کی برق رفتار بیٹنگ بھی ٹیم کو فتح دلوانے میں کارآمد ثابت نہ ہوسکی۔

گلیڈی ایٹرز نے ابتدائی 10 اوورز تیز رنز کرتے ہوئے احمد شہزاد کی نصف سنچری کی بدولت 121 رنز بنائے تاہم ان کے آؤٹ ہونے کے بعد سرفراز الیون کی بٹینگ لائن سنبھل نہ سکی اور رنز بننے کی اوسط بھی کم ہو کر رہ گئی۔

زلمی کو آخری اوور میں 7 رنز درکار تھے تو سرفراز نے اسپینر محمد نواز کو موقع دیا، اوور میں ایک چوکے کے بعد سیمی الیون کو جیت کے لیے 3 بالز پر صرف 3 رنز درکار تھے تاہم محمد نواز نے آخری اوور میں ایک وکٹ حاصل کر کے یک بعد دیگرے دو کھلاڑیوں کو اسٹمپ کروایا اور سرفراز نے پھرتی دکھاتے ہوئے ٹیم کو فائنل تک رسائی دلوائی۔

 

Read more »

پی اس ایل کا فائنل سے متعلق اہم اعلان کر دیا گیا!

پی ایس ایل کا فائنل ہر صورت لاہور میں ہی ہو گا اہم اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں تمام سیکیورٹی اداروں کی جانب سے پی ایس ایل فائنل کے لئے سیکیورٹی کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی جانے کے بعد باہمی مشاورت کر کے یہ اعلان کیا گیا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور ہی میں کروایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف حتمی اعلان کل یا پروسوں کریں گے چیئرمین پی سی بی نے فیصلہ کو خوش آئند اور عوامی امنگوں کے عین مطابق قرار دیا ہے۔

پی ایس کا فائنل پانچ مارچ کو طے ہے حالیہ دہشت گردی کی لہر نے فائنل کے لاہور میں انعقاد کو مشکل میں ڈال دیا تھا۔

حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کئی اجلاسوں کے بعد بالآخر یہ فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اپنے قدم پیچھے نہیں ہٹائے گی چاہے غیر ملکی کھلاڑیوں کو وزیراعظم کی سطح کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور ہوٹل سے اسٹیڈیم تک تمام روڈ بند کر دیئے جائیں گے

Read more »

کراچی کنگ اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ خطرے میں پڑ گیا

دبئی (میڈیا رپورٹ) کراچی کنگ اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا آج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے خطرے میں پڑ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صبح سے جاری بارش کی وجہ سے دبئی میں میچ ہونے کے امکانات کم ہیں اگر یہ میں بارش کی وجہ سے نہ ہو پایا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا اور دونوں ٹیمیں پلے آف راونڈ کے لئے کوالیفائی کر جائیں گی اور لاہور قلندرز ٹونامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔

Read more »

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہو گا؟

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانے میں سیکیورٹی کلیرنس بہت ضروری ہے، اس حوالے سے درپیش مسائل کا حل نکال رہے ہیں

وزیر اطلاعات پنجاب شجاع الرحمان کے مطابق ایک یا دو روز میں اس کا حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی خواہش ہے کہ فائنل لاہور میں ہی کروایا جائے مگر اس میں درپیش سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کلیرنسحاصل کرنے کے بعد حتمی فیصلہ اب وزیراعظم کریں گے۔

Read more »

دبئی میں پاکستان سپر لیگ کا شاندار آغاز

دبئی (آن لائن) پاکستان سپر لیگ کا شاندار آغاز دبئی میں رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہوگیا۔ تقریب میں علی ظفر ، شیگی اور ۔۔ نے پرفارمنز کےجوہر دکھا کر

قومی ترانے سے تقریب کا آغاز ہوا اور رنگا رنگ روشنیوں کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔ تقریب میں چاروں صوبوں کی ثقافتی موسیقی اور رقص کا مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض فہد مصطفی نے انجام دئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی نجم سیٹھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی اس ایل کا فائنل لاہور میں ہوگا جس کے نتیجے میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلیں گے۔

Read more »

اسلام آباد یونائیٹڈ کا جیت کے ساتھ آغاز

دبئی (آن لائن نیوز ) اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کے پہلے میچ میں پیشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر اپنا پہلا میچ جیت لیا۔ اسلام آباد کی جانب سے ہیڈن اور سمتھ نے نصف سینچریاں اسکور کیں جبکہ پیشاور کی جانب سے کامران اکمل 88 تیز رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ جمعرات کو دبئی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے پہلے ٹی 20 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے پیشاور کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ کے آغاز میں کامران اکمل کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت پیشاور 190 رنز بنانے میں کامیاب رہا ۔ ہدف کےتعقب میں شرجیل خان کے جلد آوٹ ہوجانے کے بعد ہیڈن اور سمنتھ نے زمعہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ میچ کے دوران بارش کی وجہ سے میچ کے دو اورز کم کر دیے گئے اور اسلام آباد یونائیڈ نے ٹارگٹ 2 بال پہلے حاصل کر لیا

Read more »

پی ایس ایل پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کا ذریعہ بنے گا

لاہور (میڈیا رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین نجم سیٹھی نے پریس ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل ہر صورت لاہور میں  ہی ہو گا اور اس فائنل سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلیں گے انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل دنیا میں ایک مقبول برانڈ بن چکا ہے اس کے انعقاد میں کئی مسائل اور رکاوٹوں کا سامنا رہا مگر ہم ہمت نہیں ہاری ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی گئی جو ترکی کے صدر کو دی گئی تھی۔

چیئرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔

Read more »

Scroll Up