تازہ ترین

Posts Tagged “پی ٹی آئی”

شانگلہ : پی ٹی آئی جلسے کے دوران اسٹیج گرنے سے 4 افراد زخمی

شانگلہ : تحریک انصاف کے جلسے کے دوران تیز ہواﺅں کی وجہ سے شامیانہ گرنے کے باعث 4 کارکنان زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں تحریک انصاف کے جلسے میں شامیانہ اس وقت گر گیا جب پرویز خٹک سامعین سے خطاب کررہے تھے جس کے باعث چار کارکنان زخمی ہو گئے جنہیں امدادی کیمپ میں طبی امداد فراہم کر کے روانہ کردیا گیا۔

شامیانہ گرنے کے واقعے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ طیش میں آگئے اور منتظمین کو حکم دیا کہ وہ ٹینٹ سروس کے مالک کو شامیانے کا کرایہ ادا نہ کریں بلکہ اس پر بھاری جرمانہ عائد کریں

Read more »

عمران خان کا کوئٹہ میں جلسے کی شرکت کے لئے وڈیو پیغام جاری

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ویڈیو پیغام میں بلوچستان کے عوام کو جلسے کی دعوت دے دی۔

صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں پانچ سال بعد پاکستان تحریک انصاف کا سونامی آئے گا جس کے لیے پی ٹی آئی کارکنان کی تیاریاں جاری ہیں، عمران خان انیس مئی کو کوئٹہ پہنچیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ویڈیو پیغام کے ذریعے بلوچستان کے عوام کو جلسے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری انیس مئی کو کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم پہنچیں۔

اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ کوئٹہ والے جمعہ کو ایوب اسٹیڈیم پہنچیں، مل کر بلوچستان کے مسائل حل کریں گے

Read more »

فردوس عاشق اعوان کا پی ٹی آئی میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کے بعد باقاعدہ شمولیت کا اعلان کروں گی۔ پیپلزپارٹی کی سابق وزیر اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر تحریک انصاف جو فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے خبریں زیر گردش تھیں تاہم دونوں اطراف سے انہیں غیر مقدقہ بھی قرار دیا گیا تھا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان گزشتہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑا اور اسمبلی کا حصہ بنی تھیں، پی پی نے ان کی پارٹی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارتِ اطلاعات کا عہدہ بھی تفویض کیا تھا

Read more »

مسلم لیگ کے سابق رکن اسمبلی سمیت لیگی رہنما تحریک انصاف میں شامل

سیالکوٹ: مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے  چوہدری اخلاق سمیت دیگر لیگی رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ جلسے سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مقامی رہنماء عمر ڈار کی فیکٹری پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ن لیگ کے سابق ایم پی اے چودھری اخلاق، شیخ عتیق اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

اس موقع پرچیئرمین تحریک انصاف سے سابق اولمپئن اور ہاکی کے مایہ ناز پلیئر آصف باجوہ نے بھی ملاقات کی ۔

ملاقات کے بعد تمام افراد نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جس کے بعد عمران خان سیالکوٹ سے شامل ہونے والے احباب کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے۔

یاد رہے گزشتہ دو ماہ کے دوران کئی قد آور سیاسی شخصیات نے عمران خان سے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشہ ماہ غلام مصطفیٰ کھر، سابق وفاقی وزیر لیاقت جتوئی سمیت دیگر شخصیات نے عمران خان سے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Read more »

نواز شریف کرپشن کے خلاف تحقیقات کریے گا تو خود پکڑا جائے گا, عمران خان

سیالکوٹ : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر کرپشن کیخلاف ایکشن لیں گے گے تو خود پکڑے جائیں گے ،ان کے رہتے کرپشن کاخاتمہ نہیں ہوسکتا۔

نواز شریف نے کہا تھا کہ ہم کرپشن کرنے والوں پر ہاتھ ڈالیں گے تو ترقی نہیں ہوگی، عمران خان نے کہا کہ سنگا پور کے لیڈر نے کرپشن ختم کرکے عدل وانصاف دیا،اداروں کومضبوط کیا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے سیالکوٹ میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ والوں کا جلسہ میں شرکت اور شانداراستقبال پرشکریہ ادا کرتاہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جوملک کرپشن کوختم کرتےہیں وہ خوشحال ہوتےہیں جبکہ ہماراوزیراعظم کہتا ہے کہ کرپشن کرنے والوں پرہاتھ ڈالیں گےتو ملک میں ترقی نہیں ہوگی۔ عمران خان نے کہا کہ سنگاپورکو ایک لیڈرملا اور آج وہ پاکستان سے بہت آگے ہے، سنگاپور کے لیڈر نے عدل وانصاف دیا، اداروں کو مضبوط کیا، سنگاپور کے لیڈرنے کرپشن پرہاتھ ڈالا اور وہاں ترقی ہوئی۔

جو ملک اداروں کو مضبوط کرتے ہیں وہاں ترقی ہوتی ہے۔ عرب کے پاس عدل وانصاف تھا اسی لیے دنیا پر حکمرانی کرتے رہے، دوسری قوموں نے مسلمانوں کےانصاف کےنظام کواپنایا، مدینہ میں ایک وقت آیاجب زکواۃ کےلیےکوئی شخص نہیں ملتاتھا، پاکستان مثالی اسلامی فلاحی ریاست بننےکیلئےبنایا گیا تھا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانو ں کا ایک چھوٹا سا ٹولہ منی لانڈرنگ کرکے عوام کو غریب کررہاہے، کرپشن صرف نواز شریف کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں ہوتی ہے، فیکٹریاں اور فلیٹس بنتے ہیں لیکن غریب اور غریب ہوجاتا ہے۔

حکمران جن لوگوں سے قرضے لےرہے ہیں وہ ہم پر اپنا حکم بھی مسلط کررہے ہیں، قرضےحکمران وصول کرتےہیں اور اس کا سود عوام دے رہے ہوتےہیں.

آئی ایم ایف نےاسحاق ڈارکو کہاہے40ارب کے مزید ٹیکس لگائیں، قرضہ دینے والے ایران سے گیس لینے کی اجازت نہیں دیتےتھے، قوم فیصلہ کرے کہ کیا ہم نےایسے ہی قرضے لیتےرہنا ہے؟ کیا ہم نےایسے ہی مسلسل مقروض ہوتے رہنا ہے؟

Read more »

پاکستان تحریک انصاف آج سیالکوٹ میں وکٹیں اڑائے گی

سیالکوٹ:پاکستان تحریک انصاف آج شہراقبال سیالکوٹ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان جلسےسے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف سیالکوٹ کےجناح اسٹیڈیم میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے علاوہ پارٹی کےدیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

جلسہ گاہ میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ ڈی جے ولی سنزمیوزک کے ذریعے پی ٹی آئی کے کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے۔

ذرائع کےمطابق تحریک انصاف کےآج کےجلسے میں مختلف سیاسی شخصیات کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔

تحریک انصاف کا جلسہ شام 5 بجے جناح اسٹیڈیم میں ہو گا جس میں پارٹی کے مرکزی قائدین اور سیالکوٹ کےرہنما عثمان ڈار خطاب کریں گے۔

Read more »

Scroll Up