تازہ ترین

Posts Tagged “پی ٹی آئی”

پی ٹی آئی رہنماء کا جے یوآئی ف سے رابطہ

پشاور: تحریک انصاف کے رہنماء علی محمدخان نے اظہارتعزیت کیلئے جے یوآئی ف سے رابطہ کرلیا،طویل عرصے بعدتحریک انصاف اور جے یوآئی ف میں پہلارابطہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء علی محمدخان سانحہ مستونگ پراظہارتعزیت کیلئے مولانافضل الرحمن سے ملاقات کرینگے۔کسی بھی پی ٹی آئی کے رہنماء کی مولانافضل الرحمن سے یہ پہلی تعزیت ہوگی۔
ملک میں اس وقت سیاسی فضا میں گرمی پائی جاتی ہے اس لیے سیاسی مبصرین اس ملاقات کو آئندہ آنے والے الیکشن میں کسی بھی ممکنہ اتحاد کے سلسلے میں بات چیت کی شروعات بھی قرار دے رہے ہیں تاہم علی محمدخان کاکہناہے کہ مولانافضل الرحمن سے تعزیت کیلئے جارہاہوں ،عمران خان سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ذرائع جے یوآئی ف کاکہناہے کہ علی محمدخان نے تعزیت کی غرض سے آنے کیلئے رابطہ کیا ۲ہے۔
 

Read more »

نواز شریف آکر دیکھیں ، جلسہ ہے یا جلسی؟ شیخ رشید، نوشہرہ میں پی ٹی آئی کا جلسہ

نوشہرہ: خیبر پختون خوا کے شہر نوشہرہ میں پی ٹی آئی آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کررہی ہے، پارٹی چیئرمین عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق  پرویزخٹک سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنما اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اسٹیج پر موجود ہیں۔ جلسے میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہے جنہوں نے پاکستان اور پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے ہیں۔

عمران خان سے قبل پارٹی کے دیگر قائدین خطاب کریں گےآخری خطاب پارٹی چیئرمین عمران خان کریں گے، نوشہرہ کے علاوہ دیگر اضلاع سے بھی کارکنان یہاں  پہنچے 

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےکہا کہ  نواز شریف آکر دیکھیں یہ جلسی ہے یا جلسہ؟نواز شریف صاحب آپ کے ہاں جلسیاں ہوتی ہیں یہاں تو جلسے ہیں، نواز شریف ہم تو جلسہ کرتے ہیں وہ دھرنا بن جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نوشہرہ میں اعلان کرتا ہوں کہ آپ جارہے ہو اور ہم آرہے ہیں، عمران خان آرہا ہے۔

Read more »

وسیم اکرم کا تحریک انصاف کے ’حقوقِ کراچی مارچ‘ میں شرکت کا اعلان

کراچی : پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے پاکستان تحریک انصاف کے 30 اپریل کو ہونے والے  ‘حقوقِ کراچی مارچ’  میں شرکت کا اعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وسیم اکرم کو دعوت دی اور وہ عمران خان کے ساتھ ‘حقوقِ کراچی مارچ’  میں شرکت کریں گے۔

 علی زیدی کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کو مارچ میں شرکت کیلئے مدعو کیا تھااور اب سابق کرکٹر کراچی کے حقوق کے لئے اپنی آواز بلند کرنے کے لئے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مل کر حصہ لیں گے۔

 تحریک انصاف نے 30اپریل کو ’حقوق کراچی مارچ ‘ کا اعلان کیا ہے،  کراچی حقوق مارچ 30 اپریل کو مزار قائد سے شروع ہو گا جس کی قیادت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔

رہنماء تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عوام اپنے حقوق کے لئے 30 اپریل کو گھروں سے نکلیں، جب تک سب نہیں نکلیں گے مسائل حل نہیں ہونگے۔انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماء تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ پہلے بوڑھے اور اب نوجوان وزیر اعلیٰ سے بھی کام نہیں ہو رہا، بلدیاتی اور سندھ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔

 

Read more »

عمران خان نے بلین ٹری منصوبے کا افتتاح کردیا

بنوں(میڈیا رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی سیاست میں مولانا فضل الرحمان ماضی بن چکے ہیں، فاٹا انضمام کےخلاف وہ کچھ بھی کرلیں فرق نہیں پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنوں میں بلین ٹری منصوبے کا افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلین ٹری منصوبہ دنیا کا ایک بڑا منصوبہ ہے، منصوبے کے لئے بیرون ممالک سے پودے درآمد کیےجا رہے ہیں، اب تک 80 کروڑ پودے لگائے جا چکے ہیں، اس پروجیکٹ سے 5 لاکھ لوگوں کو روزگار ملا ہے۔

عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ملک کی سیاست میں مولانا فضل الرحمان ماضی بن چکے ہیں، فاٹا انضمام کےخلاف وہ کچھ بھی کرلیں فرق نہیں پڑے گا،اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ فاٹا کے عوام کا بھی پاکستان پورا حق ہے۔

ٍخیال رہے کہ فروری 2015 میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سونامی ٹری مہم کا آغاز کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ کے پی کے میں جنگلات کو بچانے کے لئے مقامی لوگوں پر مشتمل نگہبان ٹاسک فورس بنائی جائے گی۔

شجرکاری مہم کے دوران حکومتی سرپرستی کے ذریعے مقامی افراد کو نرسریز بنا کر دی جائیں گی جن سے صوبے کے جنگلات میں ایک ارب درخت لگائیں جائیں گے۔

Read more »

Scroll Up