تازہ ترین

Posts Tagged “ڈونلڈ ٹرمپ”

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوپ فرانسس سے ملاقات

ویٹیکن سٹی : امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ویٹیکن میں کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کی، صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ پوپ سے ملاقات اعزاز کی بات ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ ویٹیکن پہنچے تو سوئس گارڈز نے روایتی اندازمیں ان کا استقبال کیا، صدرٹرمپ کا کہنا تھا پوپ سے ملاقات اعزازکی بات ہے، صدرٹرمپ نے پوپ سے علیحدگی میں ملاقات کے بعد اپنے وفد کا تعارف پوپ سے کرایا، ان میں خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی شامل تھیں۔

اس موقع پر تحائف کا تبادلہ بھی ہوا، صدرٹرمپ نے پوپ کومارٹن لوتھر کنگ کی کتابیں پیش کیں جبکہ پوپ نے ٹرمپ کا ایک رومن آرٹسٹ کا تیار کردہ میڈل پیش کیا، جس پر امن کی علامت زیتون بنا ہوا تھا۔

 

Read more »

دورہ اسرائیل ، میلانیا نے ریڈ کارپٹ پر امریکی صدر ٹرمپ کا ہاتھ جھٹک دیا

تل ابیب : امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے اسرائیل پہنچنے پر اہلیہ کیساتھ تعلقات کشیدہ نظر آئے، ریڈ کارپٹ پر ٹرمپ نے بیوی کی طرف ہاتھ بڑھایا تو میلانیا نے ان کا ہاتھ جھٹک دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے کے بعد براہ راست پرواز کے ذریعے اسرائیل پہنچے تو اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے دیگر حکام کے ساتھ ان کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا، اس موقع پر ریڈ کارپٹ پر چلتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا ہاتھ تھامنے کی کوشش کی تو میلانیا ٹرمپ نے بے اعتنائی کے ساتھ اپنے شوہر کا ہاتھ جھٹک دیا

حالانکہ یہ کارروائی ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ہوئی لیکن کیمرے کی آنکھ سے بچ نہیں پائی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اور لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے شروع کردیے۔

Read more »

امریکی صدر نے روس سے خفیہ معلومات کا تبادلہ کیا، امریکی حکام

واشنگٹن : امریکی حکام نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے بارے میں انتہائی خفیہ معلومات فراہم کیں۔

امریکی حکام نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ نے روس سے خفیہ معلومات کا تبادلہ کیا، حکومتی حکام نے امریکی اخبار کو بتایا کہ روسی سفیر سے دولتِ اسلامیہ کے بارے میں گفتگو کے دوران امریکی صدر مسودے سے ہٹ گئے تھے اور روسی وزیرِ خارجہ اور روسی سفیر کو دہشتگرد گروہ داعش کے بارے میں انتہائی خفیہ اور حساس ترین معلومات فراہم کیں۔

امریکی اخبار کے مطابق خفیہ معلومات اس قدرحساس تھیں کہ انہیں دوسرے امریکی اتحادیوں کو نہیں بتایا جا سکتا، اس بارے میں سی آئی اے اور نیشنل سکیورٹی ایجنسی کو مطلع کر دیا گیا تھا۔

تاہم امریکی وزیرِ خارجہ اور قوم سلامتی کے مشیر نے اس خبر کی تردید کردی یہ واقعہ تب پیش آیا جب صدر ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو روس کیساتھ تعلقات پر برطرف کیا تھا۔

اس ملاقات کی ایک اور خاص بات یہ تھی کہ اس میں روسی فوٹوگرافر موجود تھے تاہم امریکی میڈیا کو اس کی رپورٹنگ کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ کے روس کے ساتھ تعلقات کا معاملہ خاصا گرم ہے، اور اس بارے میں متعدد تحقیقات جاری ہیں لیکن امریکی صدر ان الزامات کو جعلی خبر کہہ کر مسترد کرتے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر پہلے ہی یہ الزام  بھی ہے کہ انہوں نے اپنی صدارتی انتخابی مہم کے دوران اعلی روسی حکام سے رابطے کیے تھے جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ان کے خصوصی تعلقات بھی ہیں۔

Read more »

شمالی کوریا کےسربراہ کم جونگ ان ہوشیار رہنماہیں‘ڈونلڈٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناہےکہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ مشکل وقت سے نمٹنے والے ہوشیار رہنما ہیں۔

تفصیلات کےمطابق امریکی صدر نے ایک انٹرویو کےدوران کہاکہ شمالی کوریا کےرہنما کو کم عمری میں اقتدار ملا اوراس انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا بھی رہا۔

ڈونلڈ ٹرمپ سے جب سوال کیا گیا کہ وہ شمالی کوریا کےرہنما کے بارے میں کیا سوچتے ہیں تو ان کا کہناتھاکہ لوگ پوچھتے ہیں کہ کیا وہ ذہنی طور پر ٹھیک ہیں؟۔

امریکی صدر کا کہناتھاکہ مجھے نہیں پتہ،لیکن وہ 26 یا 27 برس کے نوجوان تھے جب ان کے والد کا انتقال ہوا۔

انہوں نےکہاکہ میں جانتا ہوں کہ بہت سے لوگوں نے ان سے اقتدار چھیننے کی کوشش کی اب چاہے وہ ان کے چچا ہوں یا کوئی لیکن انھوں نے اقتدار کو اپنے پاس برقرار رکھا۔

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناہےکہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ مشکل وقت سے نمٹنے والے ہوشیار رہنما ہیں۔

تفصیلات کےمطابق امریکی صدر نے ایک انٹرویو کےدوران کہاکہ شمالی کوریا کےرہنما کو کم عمری میں اقتدار ملا اوراس انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا بھی رہا۔

ڈونلڈ ٹرمپ سے جب سوال کیا گیا کہ وہ شمالی کوریا کےرہنما کے بارے میں کیا سوچتے ہیں تو ان کا کہناتھاکہ لوگ پوچھتے ہیں کہ کیا وہ ذہنی طور پر ٹھیک ہیں؟۔

امریکی صدر کا کہناتھاکہ مجھے نہیں پتہ،لیکن وہ 26 یا 27 برس کے نوجوان تھے جب ان کے والد کا انتقال ہوا۔

انہوں نےکہاکہ میں جانتا ہوں کہ بہت سے لوگوں نے ان سے اقتدار چھیننے کی کوشش کی اب چاہے وہ ان کے چچا ہوں یا کوئی لیکن انھوں نے اقتدار کو اپنے پاس برقرار رکھا۔

Read more »

شمالی کوریا سےبڑی جنگ چھڑسکتی ہے‘ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناہےکہ شمالی کوریاسے بڑی جنگ بھی چھڑسکتی ہے۔

تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہےکہ شمالی کوریا کا معاملہ سفارتی طور پر حل کرنا ترجیح ہے تاہم امکان ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناہےکہ چین شمالی کوریا پر ڈباؤ ڈالنے کی کوشش کررہاہے۔انہوں نےکہاکہ شمالی کوریا کا مسئلہ حل کرنے کی چینی صدر کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز امریکی پیسیفک کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل ہیری ہیرس کاکہناتھاکہ ’امریکہ شمالی کوریا کے میزائل خطرے سے نمٹنے کے لیے بہترین ٹیکنالوجی کے ساتھ تیار رہے گا‘۔

ایڈمرل ہیری کےمطابق جنوبی کوریا میں جدید دفاعی میزائل نظام کی تنصیب شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو اگر اپنے گھٹنوں پر نہیں تو ان کے ہوش ٹھکانے لے ہی آئے گی۔

 

Read more »

ٹرمپ نے 100دنوں میں انسانی حقوق کے خلاف 100سے زائد اقدامات کئے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

نیویارک : انسانی حقوق تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ نے اپنے ابتدائی سو دنوں میں انسانی حقوق کے خلاف سوسے زائد اقدامات کئے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کے سو دن مکمل کرلئے، انسانی حقوق تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ٹرمپ کی صدارت کے پہلے 100 روز کے بارے میں رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نفرت اور تعصب کو فروغ دے رہی ہے، سوروز میں انسانی حقوق کے خلاف سو سے زائد اقدامات کئے گئے، مسلم ممالک پر پابندی سے نفرت کو فروغ دیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ میں امریکی مسلمانوں کیخلاف نفرت کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، وائٹ ہاؤس نے مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز واقعات پرردعمل نہیں دیا، پناہ گزینوں کو دنیا کے سامنے دہشتگرد بنا کرپیش کیا گیا، مہاجرین کا راستہ بند کرکے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

اہمینسٹی انٹر نیشنل نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مہاجرین کی آمد روک کر انسانی حقوق پامال کئے ہیں، امیگریشن حوالات میں80 ہزارافراد پھنسےہوئے ہیں جبکہ پہلے100روز امریکی بمباری سے سیکڑوں معصوم شہری ہلاک ہوئے۔

یاد رہے کہ 9 نومبر2016 کو امریکا میں ہونے والےصدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو شکست دی اور وہ ملک کے 45ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔

 

Read more »

پیرس میں فائرنگ ‘امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مذمت

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےپیرس میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیاہے۔

تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےفرانسیسی دارالحکومت پیرس میں فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئےفرانس سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناہےکہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف ہروقت چوکنا اور مضبوط رہناہوگا۔انہوں نے کہاکہ پیرس میں فائرنگ دہشت گردی کا واقعہ ہے۔

امریکی صدرڈونلد ٹرمپ کاکہناتھاکہ دنیا بھرمیں دہشت گردی کے واقعات افسوسناک ہیں

Read more »

باہمت خواتین درخشاں ستارے ہیں ،ملانیا ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی خاتونِ اول ملانیا ٹرمپ کا کا کہنا ہے کہ باہمت خواتین درخشاں ستارے ہیں ان کی قدر کریں، میرایقین ہے کہ بہادری ہی جینے کا سلیقہ ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے جانب سے انٹرنیشنل ویمن آف کریج ایواڈز 2017 کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ملانیا ٹرمپ نے امریکی معاون وزیر خارجہ برائے سیاسی امور، ٹھومس شنان کے ہمراہ معزز خواتین کو ایوارڈ دیئے۔

 

m4

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ نے کہا کہ کہ یہاں موجود خواتین نے اپنے حقوق کے حصول کے لیے اور دوسروں کے حقوق کی ضمانت کے لیے آواز بلند کرکے قربانیاں دی ہیں ، خواتین یہ خوف اپنے ذہنوں سے نکال دیں کے وہ ناکام ہونگی ، ہمیں ثابت کرنا ہوگا کہ خواتین اور بچوں پر ظلم کا دور گزرچکا ہے۔

Read more »

ڈونلڈٹرمپ کاسفری پابندی سے متعلق نیاحکم نامہ بھی معطل

واشنگٹن (آن لائن) امریکی ریاست ہوائی میں وفاقی جج نےڈونلڈٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندی کا حکم نامہ معطل کردیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق امریکی ڈسٹرکٹ جج ڈیریک واٹسن نےامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے جاری نئے حکم نامے کونافذالعمل ہونے سے ایک گھنٹہ قبل معطل کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس پابندی کے ذریعے دہشت گردوں کو امریکہ میں داخل ہونے سے روکا جا سکے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ کے آغاز پر اس نئے صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے تھے جس کے مطابق چھ مسلم ممالک کے شہریوں پر 90 دن کے لیے پابندی لگا دی گئی تھی۔

نئے حکم نامے کے مطابق ایران، لیبیا، شام، صومالیہ، سوڈان اور یمن کے شہریوں کی امریکہ داخلے پر 90 روز کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔

جنوری میں بھی سفری پابندیوں سے متعلق جاری کیے گئے ایک حکم نامے کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے دیکھنے میں آئے تھےاس حکم نامے کو فیڈرل کورٹ نے فروری میں معطل قراردے دیا تھا۔

 

Read more »

امریکہ کا ویزہ 6مسلم ممالک کے لیے بند

واشنگٹن (میڈیا رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے حکم نامے پر دستخط کردئے جسکے تحت 6 مسلم ملکوں کے شہریوں کو امریکہ کا ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایران ، یمن، لیبیا، صومالیہ اور شام کے شہریوں کو امریکی ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا اور ان ممالک کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل جاری حکم نامے میں عراق کا نام بھی شامل تھا تاہم امریکی عدالت نے اس فیصلے پر روک لگا دی تھی۔ مگر اب اس نئے حکم نامے سے عراق کا نام خارج کر دیا گیا ہے۔

اس حکم نامے کی مدت 90 روز ہےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے حکم نامے میں شامی پناہ گزینوں کی امریکا داخلے پر مکمل پابندی بھی ہٹا لی گئی ہے جب کہ گرین کارڈ یا ویزا رکھنے والے ایرانی، شامی، یمنی، سوڈانی، صومالی اور لیبیائی شہری اس پابندی سے اثرانداز نہیں ہوں گے البتہ نئے ویزے کے اجراء پر پابندی رہے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری کردہ نیا حکم نامہ گذشتہ حکم نامے کے برعکس مذہبی اقلیتوں کو ترجیح نہیں دیتا اس سے قبل عیسائی پناہ گزینوں کو ترجیح دی گئی تھی جس پر ٹرمپ انتظامیہ کے ناقدین نے اسے متعصبانہ قانون قرار دیا تھا اور اس کے خلاف امریکہ بھر میں مظاہرے کئے گئے تھے۔

خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق گو کہ پناہ گزینوں کے داخلے پر پابندی اُٹھا لی گئی ہے تا ہم اس سال کے لیے اس کی تعداد 50 ہزار تک محدود کر دی گئی ہے۔

 

Read more »

گزشتہ دہائیوں کی غلطیوں کو ٹھیک کروں گا۔۔۔ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی دم توڑتی صنعتوں کو بحال کروں گا۔

گزشتہ دہائیوں میں جو غلطیوں کی گئ ہیں وہ ٹھیک کرنا پڑے گی ملکی دفاع بہت اہم ہے اس کے لئے فوج کو وسائیل فراہم کریں گے۔ نئی شاہراہ اور پل تعمیر کئے جائیں گے اور جلد ہی جنوبی سرحد پر دیوار کی تعمیر شروع کر دی جائے گی۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ محبت اور امن کا پیغام لے کر آیا ہوں مگر پر امن امریکہ کے لئے سرحدوں کی حفاظت بے حد ضروری ہے۔ ہم کسی بھی حالت میں دہستگردوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ اسلامی دنیا سے ہماری کوئی دشمنی نہیں ہے مگر اسلامی شدت پسندی کو  امریکہ کو محفوظ بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ امریکہ میں داخلے کا نظام بہتر بنا رہے ہیں اس کے لئے ہمیں میرٹ کا نظام لانا ہو گا جس کے ذریعے قابل لوگ ہی امریکہ آسکیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہر سال اربوں ڈالر ٹیکس کا پیسہ ان امیگرینٹس پر ضائع ہو جاتا ہے وہ بچے گا اور امریکہ کے معاشی حالات میں نمایاں بہتری آئے گی۔

Read more »

ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلوں کے خلاف امریکہ میں احتجاج

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ کی مختلف ریاستوں میں نئے منتخب صدر ڈونلڈ جون ٹرمپ کے حالیہ فیصلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے فیصلوں سے امریکی شہریوں میں نفرتیں پیدا ہوں گی اور امریکہ کے دیگر

ممالک سے تعلقات میں بھی ناخوش گوار اثر پڑے گا۔ امریکی عدالت نے ٹرمپ کے بغیر دستاویزات  رہنے والے شہریوں کو ملک بدر کرنے کے احکامات پر روک لگا دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اقدامات کے حق میں کہا  کہ ان کے فیصلے کسی مذہب یا قوم کے خلاف  نہیں بلکہ امریکی شہریوں کے تحفظ کے لئے کئے گئے ہیں۔

Read more »

Scroll Up