تازہ ترین

Posts Tagged “یونس خان”

مصباح اور یونس کی الوداعی اننگز اختتام پذیر

ڈومینیکا: قومی ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان مصباح الحق کیریئر کی آخری اننگز میں 2 رنز جبکہ بلے باز یونس خان 35 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے دو اہم کھلاڑی الوداعی میچ کھیل رہے ہیں

یونس خان نے الوداعی اننگز میں 73 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 35 رنز اسکور کیے جبکہ شان مسعود کے آؤٹ ہونے کے بعد مصباح الحق کمان سنبھالی تو وہ بھی 14 گیندیں کھیلنے کے بعد 2 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے

چار اوورز کے بعد یونس خان بھی پویلین روانہ ہوئے اور اس طرح پاکستان کے دو مایہ ناز کھلاڑیوں کا کیرئیر اختتام پذیر ہوا۔ اسٹیڈیم میں موجود دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے کرکٹ کے نامور ستاروں کی آخری اننگز پر انہیں خراج تحسین پیش کیا

Read more »

یونس خان کے 10 ہزار رنز , پہلے پاکستانی بن گئے

جمیکا : یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنزبنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف کرکٹر یونس خان ٹیسٹ کیریئر میں بڑا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئے، ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنے کیریئر کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں انہوں نے 10,000شاندار رنز مکمل کرلئے۔

اس اسکور کے ساتھ ہی وہ پاکستان کے پہلے دس ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ یاد رہے کہ آج سے قبل کوئی پاکستانی کرکٹر ٹیسٹ میچ میں یہ اسکور نہیں کر سکا۔

اس میچ سے پہلے ان کو اپنا ریکارڈ قائم کرنے کیلئے صرف 23 رنز درکار تھے جو انہوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں مکمل کرلیا۔

Read more »

ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی ہے‘ تبدیل نہیں ہوگا: یونس خان

جمیکا: پاکستان کےاسٹار کرکٹر یونس خان نے ریٹائرمنٹ واپس لینےسےمتعلق تردید کرتے ہوئےکہاکہ ان کے بیان کو متنازع نہ بنایا جائے۔

تفصیلات کےمطابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کا کہناہےکہ ان کی ریٹائرمنٹ پر باتیں کی جارہی ہیں کہ میں ریٹائرمنٹ واپس لے رہاہوں۔

 انہوں نےاپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئےکہاکہ ان کا ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کرنے کا فیصلہ حتمی ہے۔،

یونس خان نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کےخلاف سیریزمیں ہراننگزمیں سنچری بنائی تب بھی ریٹائرمنٹ واپس نہیں لیں گے۔

پاکستان کی شان یونس خان کاکہناتھاکہ ریٹائرمنٹ کا اعلان سوچ سمجھ کرکیاہے۔

Read more »

یونس خان کاریٹائرمنٹ کااعلان‘ ویسٹ انڈیز سیریزآخری ہوگی

لاہور(ویب رپورٹ) ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے کپتان مصباح الحق کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹیسٹ سیریزان کےکرکٹ کیریئر کی آخری سیریز ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نےکراچی میں پریس کانفرنس کےدوران ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹیسٹ سیریز ان کی آخری سیریز ہوگی۔

 ٹیسٹ کرکٹریونس خان نےرواں سال جنوری میں اعلان کیاتھاکہ وہ مزید دوسال کھیل سکتےہیں۔

ذرائع کاکہناہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین یونس خان قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی قبول کرنےکےلیےبھی تیارتھے۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر انضمام الحق نےدورہ ویسٹ انڈیزکےبعدنئی ٹیم بنانےکااشارہ دیاتھا۔

یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز سے صرف 23رنز کی دوری پر ہیں جبکہ وہ اپنے کریئر کے آخری ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نےٹیسٹ کرکٹ میں 34 سنچریاں اور 32نصف سنچریاں اسکور کیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑاانفرادی اسکور 313رنز ہے۔

Read more »

Scroll Up