تازہ ترین

Posts Tagged “America”

ٹرمپ انتظامیہ کا رمضان کا روایتی افطار ڈنرنہ کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن : امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کا مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کی کوشش کے بعد اب روایتی افطار ڈنر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے روایتی افطار ڈنر کی تقریب کی درخواست مسترد کر دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گزشتہ ہفتے دورہ سعودی عرب ، اور وہاں چالیس سے زیادہ مسلم ممالک کے سربراہان کی شرکت ، اسلام پر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب عندیہ دے رہا تھا کہ شاید ٹرمپ انتظامیہ مسلمانوں کے حوالے سے اپنا رویہ تبدیل کرنے کیلئے تیار ہے لیکن واشنگٹن میں وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کسی اور موڈ میں ہی موجود ہیں۔

ریکس ٹلرسن نے ہر سال امریکی محکمہ خارجہ میں رمضان المبارک کے حوالے سے منعقد ہونے والی روایتی افطار ڈنر اور عید الفطر کا استقبالیہ منعقد کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے اور کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ہر سال دیا جانے والا افطار ڈنر اس سال نہیں ہوگا۔

حکومت ڈیموکریٹس کی ہو یا ری پبلکنز کی امریکی محکمہ خارجہ 1999 سے ہر سال افطار ڈنر کا اہتمام کرتا ہے، جس میں امریکی وزیر خارجہ خصوصی طور پر شرکت کرتے رہے ہیں تاہم اس سال ریکس ٹلرسن نے رمضان یا عید الفطر کے حوالے سے کسی بھی تقریب کے انعقاد کی اجازت نہیں دی۔

اس با برکت مہینے کے حوالے سے اپبا بیان ضرور جاری کیااور مسلمانوں کورمضان کی مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ اٹھارہ سال میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ محکمہ خارجہ میں رمضان المبارک کی تقریب نہیں ہوگی۔

Read more »

امریکا: مسلم خواتین سے بدتمیزی، منع کرنے پر دو افراد قتل، ملزم گرفتار

واشنگٹن: امریکی شہر پورٹ لینڈ میں باحجاب مسلم خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے دوران منع کرنے پر حملہ آور نے خنجر سے دو افراد کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت جوزف کے نام سے ہوئی ہے جو مسلم مخالف جذبات رکھتا ہے، قتل سے قبل ملزم ٹرین اسٹیشن پر مسلمانوں کے خلاف گفتگو کررہا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ایکسپریس ٹرین میں دو مسلم خواتین سوار تھیں جن میں سے ایک نے حجاب پہن رکھا تھا، اسٹیشن سے باہر نکلتے ہی ملزم کی نظر خواتین پر پڑی تو اُس نے اسلام کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا۔

اس موقع پر تین افراد نے جب انتہاء پسند جوزف نامی شخص کو روکنے کی کوشش کی تو اُس نے خنجر نکال پر حملہ کردیا جس کے بعد تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔

خنجر حملے کا نشانہ بننے والے افراد کو جب اسپتال پہنچایا گیا تو اُن میں سے دو افراد دم توڑ گئے تاہم ایک زخمی کو معمولی چوٹیں آئیں، حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے اُسے گرفتار کرلیا۔

 

Read more »

ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے لیے کولیشن فنڈ کی رقم مختص کردی

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں امریکی بجٹ میں پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کی امداد مختص کردی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے کولیشن سپورٹ فنڈزکے تحت پاکستان کواگلے مالی سال کے لیے 800 ملین ڈالردینے کی تجویزدی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے بتایاکی امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرتا ہے۔ انہوں نےکہاکہ افغانستان میں اتحادی فورسز کو میٹریل کی فراہمی کے لیے پاکستان کی ٹرانزٹ حمایت بھی قابل تعریف ہے۔

ترجمان محکمہ دفاع کا کہناتھاکہ پاکستان امریکہ کااہم اتحادی ہے جس کے لیے پاکستان کو مذکورہ فنڈزدینے کے لیے کوئی شرط عائد نہیں کی گئی۔

یاد رہےکہ گزشتہ دنوں امریکی میڈیا کا کہناتھاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سالانہ بجٹ میں تجویز پیش کی ہے کہ پاکستان کے لیے فوجی ہارڈویئر کی خریداری کے لیے امریکی گرانٹ کو قرضے میں تبدیل کردیا جائے۔

Read more »

واشنگٹن : چھ مسلم ممالک کے شہریوں پرامریکا داخلے پرپابندی کاحکم مسترد

واشنگٹن : امریکا کی وفاقی اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چھ مسلم ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر عارضی پابندی کے ایگزیکٹو آرڈرکو بحال کرنے سے انکار کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی عدالت نے ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر بحال کرنے سے انکار کردیا ہے، امریکی ریاست ورجینیا کے شہر رچمنڈ میں ایک وفاقی اپیل کورٹ نے 205 صفحات پر مشتمل اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ یہ ایگزیکٹو آرڈر مسلمانوں پر پابندی کے دائرے میں آتا ہے۔ صدر ٹرمپ کا یہ حکم مسلمانوں کے خلاف اعلانیہ تکلیف دہ تعصب پرمبنی ہے۔

اس مقدمے میں 13 ججوں پر مشتمل پینل کے اکثریتی فیصلے میں صدر ٹرمپ کے ٹوئٹس، ٹیلی وژن انٹرویوز اور ان کی انتخابی مہم کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے جانے والے بیانات کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں 90 دن کے اندر اپیل کر سکتی ہے

Read more »

امریکی صدر نے روس سے خفیہ معلومات کا تبادلہ کیا، امریکی حکام

واشنگٹن : امریکی حکام نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے بارے میں انتہائی خفیہ معلومات فراہم کیں۔

امریکی حکام نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ نے روس سے خفیہ معلومات کا تبادلہ کیا، حکومتی حکام نے امریکی اخبار کو بتایا کہ روسی سفیر سے دولتِ اسلامیہ کے بارے میں گفتگو کے دوران امریکی صدر مسودے سے ہٹ گئے تھے اور روسی وزیرِ خارجہ اور روسی سفیر کو دہشتگرد گروہ داعش کے بارے میں انتہائی خفیہ اور حساس ترین معلومات فراہم کیں۔

امریکی اخبار کے مطابق خفیہ معلومات اس قدرحساس تھیں کہ انہیں دوسرے امریکی اتحادیوں کو نہیں بتایا جا سکتا، اس بارے میں سی آئی اے اور نیشنل سکیورٹی ایجنسی کو مطلع کر دیا گیا تھا۔

تاہم امریکی وزیرِ خارجہ اور قوم سلامتی کے مشیر نے اس خبر کی تردید کردی یہ واقعہ تب پیش آیا جب صدر ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو روس کیساتھ تعلقات پر برطرف کیا تھا۔

اس ملاقات کی ایک اور خاص بات یہ تھی کہ اس میں روسی فوٹوگرافر موجود تھے تاہم امریکی میڈیا کو اس کی رپورٹنگ کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ کے روس کے ساتھ تعلقات کا معاملہ خاصا گرم ہے، اور اس بارے میں متعدد تحقیقات جاری ہیں لیکن امریکی صدر ان الزامات کو جعلی خبر کہہ کر مسترد کرتے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر پہلے ہی یہ الزام  بھی ہے کہ انہوں نے اپنی صدارتی انتخابی مہم کے دوران اعلی روسی حکام سے رابطے کیے تھے جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ان کے خصوصی تعلقات بھی ہیں۔

Read more »

امریکا سمیت مختلف ممالک میں تاوان کے لیے سائبر حملہ

امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں 74 ممالک میں بڑے اداروں کے کمپیوٹر سسٹم پر سائبر حملے کیے گئے جس کے بعد سسٹمز کی بحالی کے لیے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا، برطانیہ، چین، اسپین، اٹلی اور روس سمیت 74 ممالک میں سائبر حملوں سے ہزاروں کمپیوٹر لاک ہو گئے جنہیں کھولنے کے لیے 300 ڈالر بٹ کوائن کی شکل میں تاوان کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

سائبر سیکیورٹی کے ماہرین کے مطابق ہزاروں کمپیوٹروں میں ’وانا کرائے‘ نامی رینسم ویئر دیکھا گیا۔ رینسم ویئر ایسا کمپیوٹر وائرس ہے جس کی مدد سے وائرس کمپیوٹر یا فائلز لاک کر دیتا ہے اور پھر ان فائلوں کو کھولنے کے لیے معاوضہ طلب کیا جاتا ہے۔

سائبر حملے کے بعد برطانیہ بھر کے اسپتالوں کے کمپیوٹرز لاک ہوگئے جس کے بعد مریضوں کی تمام اپوائنٹ منٹس منسوخ کر کے انہیں واپس بھیج دیا گیا

اسپین میں بھی متعدد کمپنیوں میں تاوان کی رقم کے حصول کے لیے ملازمین کے زیر استعمال کمپیوٹرز کے ونڈو آپریٹنگ سسٹم پر سائبر حملہ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق سائبر حملے کا تعلق ہیکر گروپ دی شیڈو بروکرز سے ہے جس نے حال ہی میں امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی سے ہیکنگ ٹولز چرا کر نشر کرنے کا دعویٰ کیا تھا

Read more »

Scroll Up