تازہ ترین

Posts Tagged “Cricket news”

لندن: انگلش کاؤنٹی ہمپشائر کا آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی سے معاہدہ

لندن: انگلش کاؤنٹی ہمپشائر نے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی سے رواں سال ٹی 20 بلاسٹ کے لیے معاہدہ کرلیا۔ سنہ 2011 کے بعد یہ تیسرا موقع ہوگا جس میں آفریدی انگلش کاؤنٹی سے کھیلیں گے۔

جائلز وائٹ کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے لیے شاہد خان آفریدی ایک بہترین انتخاب ہیں ان کی نمائندگی ہماری ٹیم کو مزید مضبوط بنادے گی

آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 98 میچز میں 97 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جو اب تک انٹرنیشنل ریکارڈ ہے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے سنہ 2011 میں سمر سیٹ سے کھیلتے ہوئے 42 گیندوں پر 80 رنز بنائے تھے جہاں ٹائی ہونے والے میچ میں ہمپشائر کو سپر اوور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا

Read more »

پی سی بی : عمراکمل اور جنید خان پر جرمانہ عائد

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل اورجنید خان پرمیچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کر دیا

قومی ٹیم کے دونوں کھلاڑیوں کومس کنڈکٹ پرجرمانہ عائد کیا گیا جب کہ دونوں کھلاڑیوں کو 18 مئی سے ایک ماہ کے لیے زیر نگرانی بھی رکھا جائے گا۔

اگر اس ایک ماہ کے درمیان عمر اکمل اور جنید خان نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے دوبارہ مرتکب پائے گئے تو اگلے ماہ تک کوئی بھی میچ کھیلنے پر پابندی لگ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ 27 اپریل کو پاکستان کپ کے سندھ اور پنجاب کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں کپتان عمر اکمل نے کہا تھا کہ جنید خان آج کا میچ نہیں کھیلیں گے کیوں کہ جنید خان کل ٹیم میٹنگ میں موجود تھے لیکن آج بناء اطلاع دیئے چلے گئے ہیں۔

ٹاس کے بعد میڈیا کو دیئے گئے بیان کے جواب میں جنید خان نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں کہیں نہیں گیا ہوں بلکہ ہوٹل میں اپنے کمرے میں موجود ہوں۔

جنید خان کا کہنا تھا کہ طبیعت کی ناسازی کے باعث میچ نہیں کھیلا اور اس بات سے ٹیم مینیجمنٹ اور کپتان عمر اکمل کو بھی آگاہ کردیا تھا اس کے باوجود میری غیرموجودگی پر لاعلمی کا اظہار کیا گیا جس پر تعجب ہے۔

 

Read more »

شرجیل خان نے میچ فکسنگ کا الزام تسلیم کر لیا

لاہور : سپاٹ فکسنگ کے الزام میں پھنسے شرجیل خان نے میچ فکسنگ کا الزام ٹریبونل کے سامنے تسلیم کر لیا. یہ الزام تسلیم کرنے کے بعد اب باقی کرکٹرز کے لئےمشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے

تفصیلات کے مطابق اوپنر شرجیل خان نے بالآخر اپنے اوپر لگائے گئے سپاٹ فکسنگ کے الزام کو تسلیم کر لیا ہے اور بکیز سے رابطے اور طے ہونے والی ڈیلز کی تفصیلات بھی ٹریبونل کے سامنے بتا دیں ہیں جس کے بعد اب خالد لطیف اور ناصر جمشید کے لئے ان الزامات سے بچنا مشکل ہو گیا ہے.

ٹریبونل شرجیل خان کے اس اعتراف کے بعد کم از کم 2 سال اور زیادہ سے زیادہ 5 سال کی پابندی کی سزا سنا سکتا ہے

Read more »

پینسٹھ برس بعد ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر سیریز جیتنے کا کارنامہ

 ڈومینیکا : پاکستان کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کردی، پینسٹھ برس میں پہلی بار ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر سیریز جیتنے کا کارنامہ سرانجام دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈومینیکا ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر ویسٹ انڈیز کو ہرانے کا پاکستان ٹیم کا خواب پینسٹھ برس بعد شرمندہ تعیبر ہوہی گیا، آخری دن پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 101 رنز سے شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 304 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 202 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

میچ کے پانچویں اور فیصلہ کن روز ویسٹ انڈیز نے سات رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے نامکمل دوسری اننگز کا آغاز کیا، تین سو چار رنز کے ہدف تک پہنچنا پاکستانی بولرز نے ناممکن بنادیا۔

شاہین بولرز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے کالی آندھی بے بس دکھائی دی اور پوری ٹیم دو سو دو رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

مین آف دی میچ روسٹن چیز کی سینچری بھی میزبان ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی، یاسر شاہ کو پچیس وکٹیں حاصل کرنے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انھوں نے اس سیریز میں 25 وکٹیں حاصل کیں۔

ڈومینیکا میں مصباح اور یونس نے کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ کو فیصلہ کن اور تاریخی سیریز جیت کرسیریز کو یادگار بنا دیا، مصباح الحق پاکستان کو گیارہ سیریز جتوا کر ایشیا کے کامیاب ترین کپتان بن گئے۔

جیت پر کھلاڑیوں نے آخری انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے کپتان مصباح الحق اور یونس خان کو کاندھوں پر اٹھالیا، مصباح اور یونس نے قومی پرچم اوڑھ کر میدان کا چکر بھی لگایا، ہارنے کے باوجود ویسٹ انڈین کھلاڑیوں نے مصباح اور یونس کو زبردست گڈبائے کیا۔

دو لیجنڈز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اسٹاف ممبرز ، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور دیگر کھلاڑی بھی گراؤنڈ میں اترآئے، مصباح اور یونس نے آخری بار پوری ٹیم کے ساتھ چیمپئن بننے کا جشن منایا۔ دونوں لیجنڈز نے ٹرافی کے ہمراہ ایک ساتھ فوٹو سیشن بھی کرایا۔

 

 

Read more »

مصباح اور یونس کی الوداعی اننگز اختتام پذیر

ڈومینیکا: قومی ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان مصباح الحق کیریئر کی آخری اننگز میں 2 رنز جبکہ بلے باز یونس خان 35 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے دو اہم کھلاڑی الوداعی میچ کھیل رہے ہیں

یونس خان نے الوداعی اننگز میں 73 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 35 رنز اسکور کیے جبکہ شان مسعود کے آؤٹ ہونے کے بعد مصباح الحق کمان سنبھالی تو وہ بھی 14 گیندیں کھیلنے کے بعد 2 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے

چار اوورز کے بعد یونس خان بھی پویلین روانہ ہوئے اور اس طرح پاکستان کے دو مایہ ناز کھلاڑیوں کا کیرئیر اختتام پذیر ہوا۔ اسٹیڈیم میں موجود دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے کرکٹ کے نامور ستاروں کی آخری اننگز پر انہیں خراج تحسین پیش کیا

Read more »

Scroll Up