تازہ ترین

Posts Tagged “India news”

چاند نواب کے بعد اب ’’بک گئی ہے یہ گورنمنٹ‘‘ والی آنٹی کی انڈیا میں کاپی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارعرفان خان پاکستانی سوشل میڈیا پر شہرت پانے والی ’بک گئی ہے یہ گورمنٹ‘ والی آنٹی کے مداح نکلے، ویڈیو بنا کر سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں اپنی منفرد اداکاری سے مشہور اداکارعرفان خان نے پاکستان میں ’بک گئی ہے یہ گورمنٹ‘  والی آنٹی کے نام سے وائرل ہونے والی ویڈیو کی کاپی بنا کر سب کو حیران کردیا ہے۔

پاکستانی آنٹی نے ’’بک گئی ہے یہ گورنمنٹ‘‘ کے ساتھ گورنمنٹ کو ایسی گالیاں نکالی ہیں جو کسی بھی صورت بتانے کے قابل نہیں ہیں مگر ان کا معصومانہ انداز دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عرفان خان پاکستانی خاتون کی طرح دوپٹہ اوڑھ کر بالی وڈ سنیما کو بُرا بھلا کہتے دکھائی دے رہے ہیں، اور فلم کی پروموشن کے طریقہ کار پربھی تنقید کررہے ہیں

اس سے قبل سلمان ْخان اپنی فلم بجرنگی بھائی جان میں مشہور زمانہ نیوز رپورٹر چاند نواب کے کریکٹر کو اپنی فلم میں کاپی کر چکے ہیں

Read more »

سائبرحملے کا خطرہ، بھارت میں لاکھوں اے ٹی ایم بند

نئی دہلی: تاوان کے لیے کمپیوٹر ہیک کرنے والا وائرس دہشت کی علامت بن گیا، بھارت میں لاکھوں اے ٹی ایم بند کردیے گئے، ایک بار پھر بینکوں کے باہرلوگ رلنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ سو سے زائد ممالک کے تین لاکھ سے زیادہ کمپیوٹروں پرحملہ کرنے والا وائرس بھارت پہنچ گیا۔ ’’وانا کرائے‘‘ نامی وائرس کے حملے سے خوف زدہ بھارتی حکام نے پرانے سوفٹ ویئر پر چلنے والے لاکھوں اے ٹی ایم بند کردیے۔

عوام نقد رقوم کے حصول کے لیے در بدر ہو گئے، بھارتی ریاستوں آندھرا پردیش، کیرالہ اورمغربی بنگال میں اے ٹی ایم بند کیے گئے ہیں۔

امکان ہے کہ مزید ریاستوں میں بھی اے ٹی ایم بند کیے جاسکتے ہیں، یہ اے ٹی ایمز ونڈوز کے پرانے ورزن پرچلتے ہیں جواس وائرس کا نشانہ ہے، یہ وائرس پھیلانے والے ہیکرز سسٹم ہیک کرکے تاوان کا مطالبہ کررہے ہیں۔

یہ خطرناک وائرس ہسپتالوں، فیکٹریوں، دکانوں اور اسکولوں کے کمپوٹروں پرحملہ کرچکا ہے۔ واضح رہے کہ وانا کرائے نامی وائرس دنیا بھر کے کمپیوٹرز پر دوسرے حملے کے لئے تیار ہے۔

جمعے کو یہ وائرس جنگل کی آگ کی طرح 150 سے زائد ممالک میں کمپیوٹر سسٹمز میں پھیل گیا تھا۔

 

Read more »

بھارتی وکیل نے کلبھوشن یادیو کا مقدمہ لڑنے کے لیے ایک روپیہ فیس وصولی

بھارت: پاکستان میں گرفتار جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد اپنے شہری کو پاکستانی فوج کی قید سے آزاد کروانے کے لیے تمام حربے آزما لیے ہیں۔
بھارت نے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کو رہائی اوراسے سزا سے استثنیٰ دلوانے کے لیے رجوع کیا ہے۔ بھارت کے سب سے مہنگے ترین وکیل ہریش سالو کو عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کا مقدمہ لڑنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی وزیر کارجہ سشما سوراج نے بتایا کہ ہریش سالو نے کلبھوشن یادیو کا مقدمہ لڑنے کے لیے ایک روپیہ فیس لی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہریش سالو کی آئینی ، کمرشل اور ٹیکسیشن کے قوانین میں مہارت رکھتے ہیں۔ اور ان کا شمار بھارت کے مہنگے ترین وکلا میں ہوتا ہے۔
بھارت کی ایک ویب سائٹ کے مطابق 2016ء میں ہریش سالو ایک پیشی کے 6 سے 15 لاکھ روپے چارج کرتے تھے اور کبھی تو ان کے پورے دن کی فیس 60 لاکھ روپے بھی ہوتی ہے۔ ہریش سالو کاگریس سے تلق رکھنے والے ایک معروف سیاستدان این کے پی سالو کے صاحبزادے ہیں۔ جبکہ ان کے دادا بھی وکالت کے پیشے سے منسلک تھے جو کرائم کیسز پر عبور رکھتے تھے۔
 
 
 

Read more »

چنائی: بھارت کے سابق وزیرخزانہ پی چدم برم پر منی لانڈرنگ کے الزامات

چنائی: بھارت کے سابق وزیرخزانہ پی چدم برم کےگھرپرسی بی آئی حکام نے چھاپامارا ہے، ان پر منی لانڈرنگ اور حکومتی سودوں میں کمیشن لینے کا الزام ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے سابق وزیرِ خزانہ کے خلاف کِک بیکس لینے کا ایک مقدمہ درج ہونے کے بعد چدم برم کےبیٹےکے چنائی میں واقع گھراور16 دیگر مقامات پرچھاپے مارے گئے۔

سی بی آئی چھاپے پر کانگریس رہنما اور سابق بھارتی وزیر خزانہ پی چدم برم کا کہنا ہے کہ حکومت ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ چدم برم کی تلاش کے لئے ان کے بیٹے کارتی کے گھر اور دیگر پندرہ مقامات پر بھی چھاپے مارے گئے۔ ان پر منی لانڈرنگ کا الزام بھی ہےجبکہ چھاپوں کے بعد چدم برم کا کہنا تھا کہ حکومت مجھے نشانہ بنا رہی ہے اور میری آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق کارتی چدم برم کی کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے آئی این ایکس نامی ایک میڈیا کمپنی سے کک بیکس کی مد میں دس لاکھ روپے وصول کیے ہیں۔

آئی این ایکس نامی میڈیا کمپنی کے مالکان اپنی بیٹی کے قتل کے مقدمے میں پہلے ہی جیل میں بند ہیں اور ان کے خلاف عدالتی کارروائی جاری ہے

Read more »

Scroll Up