تازہ ترین

Posts Tagged “JIT”

سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی ممبران پرحسین نواز کےاعتراضات مسترد کردیئے

اسلام آباد : جے آئی ٹی کے دو ارکان پر حسین نواز کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دے دی

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز اور طارق شفیع کی جانب سے پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کے دوارکان پر اعتراض کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی جس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی۔

بینچ نے صدر نیشنل بینک سعید احمد، کاشف محمود قاضی اور حماد بن جاسم کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سمن جاری ہونے کے باوجود جو بھی پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہ ہو اس کے پہلے قابل ضمانت اور پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں۔

Read more »

لندن فلیٹس کی حقیقت کیا؟جے آئی ٹی کے 2 ارکان برطانیہ روانہ

اسلام آباد: پاناما کیس میں جے آئی ٹی نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔ ٹیم کے دو ارکان برطانیہ روانہ ہو گئے۔

پاناما کیس سے متعلق تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی تحقیقاتی ٹیم نے تحقیقات کا دائرہ کاروسیع کردیا۔  تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کے دو  ارکان برطانیہ روانہ ہوگئے۔

یہ ارکان برطانیہ میں شریف فیملی کے لندن فلیٹس سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے علاوہ  لندن فلیٹس کے پراپرٹی ٹیکس کی تفصیلات بھی حاصل کریں گے  جبکہ نیلسن اور نیسکول آف شور کمپنیوں سے متعلق معلومات بھی لی جائیں گی۔

دوسری جانب جے آئی ٹی کے دو ممبران کے خلاف حسین نواز کی درخواست پر سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔ حسین نواز کی درخواست پرسماعت  سپریم کورٹ کا خصوصی بنچ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں کرے گا۔ بینچ کے دیگر ارکان میں  جسٹس شیخ عظمت سعید انور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں ۔

اپنی حسین نواز نے اسٹیٹ بینک کے نمائندے عامر عزیز اور ایس ای سی پی کے نمائندے بلال رسول پر اعتراض اٹھایا ہے۔

واضح رہے کہ حسین نواز کل جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ جے آئی ٹی نے ان سے دو گھنٹے تفتیش کی جس کے بعد حسین نواز میڈیا سے بات کیے بغیر عقبی دروازے سے روانہ ہوگئے تھے۔ پیشی سے پہلے جوڈیشل اکیڈمی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز کا کہنا تھا کہ  سوالنامہ یا دستاویز کی کوئی فہرست نہیں ملی، کسی بھی مفروضے پربات نہیں کروں گا۔

Read more »

حسین نواز کا دو ممبران پراعتراض ‘درخواست کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد: سپریم کورٹ وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نوازکی جانب سےپاناماکیس کی تحقیقات کرنے والی 6رکنی ٹیم کے دوارکان پراعتراض سے متعلق درخواست کی سماعت آج کرے گی

تفصیلات کےمطابق حسین نواز نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے اہلکار بلال رسول اور اسٹیٹ بینک کے عامر عزیز پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے کی جانب سے دائر درخواست میں موقف یہ اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں افراد کا تعلق سابق فوجی حکمران پرویز مشرف اور سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ق سے ہے جبکہ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے اہلکار بلال رسول کی اہلیہ 2013 کے انتخابات میں مسلم لیگ ق کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدوار بھی تھیں

Read more »

نوازشریف اورعمران خان ایک ساتھ نااہل ہوجائیں گے، خورشید شاہ

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف اورعمران خان ایک ہی سکے کے 2 رخ ہیں اور حالات بتا رہے ہیں کہ دونوں ایک ساتھ ہی نا اہل ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مقدمات کی رفتار سے لگتا ہے کہ پہلے نوازشریف اور پھرعمران خان نااہل ثابت ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اورعمران خان کا آج کل جسم اورروح کا رشتہ ہے اور دونوں نہ صرف یہ کہ ایک دوسرے کے لیےلازم و ملزوم ہیں بلکہ دعا گو بھی ہیں کہ کسی طرح ہم بچ جائیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پاناما کیس ابھی جاری ہی تھا کہ عمران خان کے بنی گالہ محل کے حوالے سے بھی آوازیں اٹھنے لگیں اور یوں لگا جیسے نواز شریف اور عمران خان ایک ہی کشتی کے سوار ہیں اور دونوں کا انجام بھی یکساں ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ جے آئے ٹی نے اپنا کام شروع کردیا اور آج وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کو طلب کیا گیا اور منی ٹریل کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی اب دیکھنا ہے کہ 30 مئی کو وہ اپنا کیا جواب جمع کراتے ہیں۔

 

Read more »

حسین نواز نے جی آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرادیا

اسلام آباد: پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی چھ رکنی جے آئی ٹی ٹیم کے سامنے وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے حسین نواز نے جوڈیشل اکیڈمی میں اپنا بیان ریکارڈ کرادیا  ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاناماکیس میں جے آئی ٹی کے سامنے وزیراعظم پاکستان نوازشریف کے صاحبزادے حسین نوازنے دو گھنٹے تک اپنابیان ریکارڈ کرایا۔ بیان ریکارڈ کرانے کے بعد حسین نواز اور ان کے وکیل عقبی دروازے سے وزیراعظم ہاؤس کی جانب روانہ ہوگئے۔

بیان ریکارڈ کرانے سے قبل جوڈیشل اکیڈمی کےباہر میڈیا سےبات کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کے بیٹے حسین نوازنےکہا تھاکہ وہ اپنے وکیل کے ساتھ آئے ہیں اور فی الحال کسی مفروضے پر بات نہیں کرنا چاہتے۔

حسین نواز کا کہناتھاکہ انہیں کوئی سوالنامہ نہیں دیا گیا اور بغیرسوالات،دستاویزات کے انہیں 24گھنٹے کے اندر طلب کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کے سامنے اپناموقف پیش کروں گا۔

خیال رہےکہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزاد ے حسین نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں آج صبح جے آئی ٹی میں پیش ہونےکی ہدایت کی تھی۔

حسین نواز کو اس سے قبل 25 مئی کو طلب کیا گیا جس میں انہیں تمام دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی چھ رکنی ٹیم کےدو ارکان پراعتراض کیا تھا۔

 

Read more »

جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے شریف خاندان کا تکبر خاک میں ملا، شیخ رشید

اسلام آباد : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں آج اہم دن ہے کیوں کہ شریف خاندان کو روایتی تکبراورانا کے برخلاف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا پڑا۔

پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کی جانب سے حسین نواز کو پوچھ گچھ کے لیے بلائے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ حسین نواز خود ٹیم کے سامنے پیش ہوئے اس طرح ان کا غرورتو خاک میں ملا ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شریف خاندان ٹیکنیکل لوگ ہیں اور بڑے وکلاء سے مشاورت کرتے ہیں اس لیے وکیل کولانا ان کی حکمت عملی کا حصہ ہوگا اور توقع کے عین مطابق وہ اپنے ہمراہ وکیل کو لے کے آئے تھے۔

عمران خان کے بنگلے کی خریداری کی منی ٹریل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے کیس کا خود جواب دینے کی پوزیشن میں ہیں میں انفرادی طور پر خود اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا نہ ہی مجھے علم ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ کسی بھی جماعت کے کارکنان ہمیشہ استعمال ہوتے ہیں جب کہ فائدہ صرف سیاست دان اٹھاتا ہے اوربے چارہ کارکن قربانی بھی دیتا رہتا ہے اور پستا بھی رہتا ہے۔

 

Read more »

شریف فیملی کا پورا کیس قطری خط کے گرد گھومتا ہے، ماہر قانون

اسلام آباد: ماہر قانون انور منصور نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اب ملزم بن چکے ہیں اور ان سے ملزم کی طرح تفتیش کی جائے گی، حسن اور حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن اور جے آئی ٹی میں بہت فرق ہوتا ہے، حسن اور حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے پابند ہیں،شریف فیملی پاناما کیس میں تاخیر کرنے کی کوشش کرے گی۔

ماہر قانون کا کہنا تھا کہ کوشش یہی ہوگی جے آئی ٹی 60 دن میں رپورٹ پیش نہ کرسکے،60دن میں پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش نہ ہوئی تو کیس میں تاخیر ہوگی،سپریم کورٹ نے قطری خط کو مسترد کردیا تھا،شریف فیملی کا پورا کیس قطری خط کے گرد گھومتا ہے۔

انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ جے آئی ٹی مریم نواز کو ضرور بلائے گی۔

Read more »

ٹرمپ کے بعد نواز شریف کو بولنا چاہئیے تھا ، عمران خان

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوش آئند ہے عدالت نے کہا تحقیقات60 دن میں ہی ہوگی، سپریم کورٹ نے کہا ہے یہ کرمینل انوسٹی گیشن ہے، بڑی شرم کی بات ہے نوازشریف کو بولنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا، ڈونلڈٹرمپ کے بیان کے بعد نوازشریف کو جواب تو دینا چاہئے تھا۔

عمران خان نے کہا کہ جس ملک نے امریکا کی جنگ لڑی ٹرمپ نے اس کانام ہی نہیں لیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی قربانیاں دیں، ڈونلڈٹرمپ نے اپنے خطاب میں صرف بھارت کا نام لیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیریوں کا ذکر تک نہیں کیا ہے، ٹرمپ نے فلسطین کے منتخب نمائندوں کو دہشت گرد کہہ دیا۔

تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جس کے خلاف کرمینل انوسٹی گیشن ہورہی ہے وہ پاکستان کی نمائندگی کررہا ہے، پاکستانی قوم نوازشریف کے رویے سے بہت مایوس ہے، نوازشریف کو پاکستان، کشمیر، فلسطینیوں کی بات کرنی چاہئے تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ مسلم دنیا تقسیم ہو، نوازشریف نے یہی کرنا تھا تو سعودی عرب گئے کیوں، نوازشریف نے تقریر تیار کرنے میں 6گھنٹے لگا دیئے، یہ نیٹ پریکٹس کرتے رہے انہوں نے میچ ہی نہیں کھلایا، نوازشریف کو 12واں کھلاڑی بناکر باہر بٹھا دیا گیا، پی آئی اے کے کروڑوں روپے لگے،اپنے وکیل کوبھی ساتھ لے گئے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اپنی رائے کے اظہارسے کسی کوروکا نہیں جاسکتا، فوج کے خلاف تو حکومت نے ڈان لیکس میں بات کی ہے، سوشل میڈیا پربات کرنے والوں کو پکڑپکڑ کربند کیاجارہا ہے، سوشل میڈیا پر بات کرنا جمہوریت کا حصہ ہے، سوشل میڈیا پر بات کرنے والوں کو پکڑنا جمہوریت تباہ کرنا ہے

Read more »

پاناما کیس : وزیراعظم اور ان کے بچوں سے کیا سوال پوچھے جائیں گے؟ سوالنامہ تیار

اسلام آباد : پانامہ کیس پر بننے والی جے آئی ٹی نے قطری خط سے متعلق سوال نامہ تیار کرلیا۔ وزیراعظم کے گوشواروں کی تفصیلات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ جلد شریف فیملی کو سوالنامے بھجوادیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کا اجلاس واجد ضیاء کی زیر صدارت ہوا، جے آئی ٹی اجلاس میں قطری خط سے متعلق سوال نامہ تیار کرنے پر غورو خوص کیا گیا۔

پانامہ کیس کی جے آئی ٹی نے تحقیقات آگے بڑھانا شروع کردیں، اجلاس میں نیب کی جانب سے دیئے گئے حدیبیہ پیپر ملز کیس کا جائزہ لیا گیا، جے آئی ٹی ممبران وزیر اعظم کے مزید ٹیکسز گوشواروں کی تفصیلات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کی روشنی میں ٹیم کے ارکان اپنے اپنے سوالات تیار کریں گے، ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی وزیر اعظم اور ان کے بچوں کو رواں ہفتے سوالنامے بھجوادے گی۔

اس کے علاوہ قطری خط سے متعلق سوالنامہ بھی تیار کرلیا گیا۔ قطری شہزادے کو پاکستان بلانا ہے یا ٹیم وہاں جائے گی اس بات کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا

Read more »

Scroll Up