تازہ ترین

Posts Tagged “Karachi news”

غیرملکی ایجنٹوں کا سہولت کار اورعزیربلوچ کا دست راست لیاری سے گرفتار

کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ کے دست راست اور انتہائی مطلوب ملزم حبیب حسن کوحراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم حسن حبیب کو رات گئے سنگولین کے علاقے سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے جہاں ملزم سے دہشت گردی سمیت سنگین مقدمات کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم حسن حبیب کی گرفتاری لیاری گینگ وار کے اسیر سربراہ عزیربلوچ کے سنسنی خیز انکشافات کے بعد عمل میں لائی گئی جس میں حسن حبیب کےغیرملکی ایجنٹوں کو سہولت مہیا کرنے اور گٹھ جوڑ کے ثبوت بھی فراہم کیے گئے جس کی بنیاد پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزم حسن حبیب گینگ وارکمانڈرعزیربلوچ کا قریب ترین ساتھی ہے جس پر اغوا برائے تعاون، ڈکیتی، بھتہ خوری اور مخالف گینگ کے کارندوں کو قتل کرنے کے سنگین الزامات ہیں۔

Read more »

کراچی : بجلی کا شدید بحران ، کراچی کا پہیہ جام

کراچی: کے الیکٹرک کی اضافی لوڈ شیڈنگ سے پورا کراچی متاثر ہوگیا، کئی علاقوں میں چار تا پانچ گھنٹے سے بجلی بند ہے، صنعتی علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی جس سے برآمدی آرڈرز کی تکمیل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق شہر بھی میں شیڈول یعنی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھرپور طریقے سے جاری ہے، کئی علاقوں میں چار سے پانچ گھنٹے گزرنے کے بعد بھی شہر میں بجلی کی فراہمی معمول پرنہ آسکی۔

شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ہیں،  گلستان جوہر ، لیاری ، اولڈ سٹی ایریا میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، ناظم آباد،نیو کراچی،اورنگی،کورنگی ٹاؤن، کیماڑی کلفٹن،ماڑی پور،سعود آباد،شاہ فیصل سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ مرمتی کام میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں، فالٹ دور کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

Read more »

کراچی : ساحل سمندر پر ڈوبنے والے 4 نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں

کراچی : ساحل سمندر ہاکس بے پر نہاتے ہوئے ڈوبنے والے مزید دو نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جس کے بعد ڈوبنے والوں کی تعداد چار ہوگئی۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، گزشتہ روز دو افراد کی لاشیں نکالی گئیں، جب کہ پیر کی صبح مزید دو افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ریسکیو اداروں کے مطابق لاشیں ہاکس بے اور گڈانی کے ساحل سے نکالی گئیں۔ نوجوانوں کی شناخت تجمل اور حماد کے ناموں سے کی گئی ہیں۔ حماد نامی نوجوان گزشتہ روز ہاکس بے میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا، جب کہ تجمل حسین گزشتہ روز گڈانی کے ساحل پر نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔ تاہم منوڑہ میں ڈوبنے والے شخص کی تلاش جاری ہے۔

نکالی گئی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی سمندر کے مختلف مقامات پر پانچ افراد ڈوب گئے تھے

Read more »

کراچی : سائٹ انڈسٹریل ایریا میں خوفناک آتشزدگی

کراچی: سائٹ کی فیکٹری میں شدید نوعیت کی آگ بھڑک اٹھی ‘ فائربریگیڈ کی سات گاڑیاں آگ بجھانےمیں مصروف 

تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوار سائٹ انڈسٹریل ایریا کے علاقے لیبر اسکوائر میں واقع پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے‘ فیکٹری میں پلاسٹک اور اسے بنانے والے کیمیکل کی موجودگی کے سبب آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔

فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 7 گاڑیاں اس وقت آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ شہر بھر کے فائر بریگیڈ اسٹیشنوں کوطلب کرلیا گیا ہے

تازہ ترین صورتحال کے مطابق 6 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے

Read more »

اورنگی ٹاون سے خاتون ٹارگٹ کلرسمیت 8 ملزمان گرفتار

کراچی: پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے طوری بنگش میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلرز کی مبینہ ساتھی شابانہ نامی خاتون کو گرفتار کرلیا جبکہ مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی اورنگی کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز کی نشاندہی پر پولیس نے طوری بنگش میں کارروائی کرتے ہوئے شابانہ نامی خاتون کو گرفتار کیا جو ٹارگٹ کلرز کی ساتھی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شبانہ ساتھیوں کے ساتھ مل کر مخالفین کو جھانسہ دے کر بلاتی اور اُس کے ساتھی انہیں قتل کردیتے تھے، ملزمہ متعدد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں بھی ملوث رہی ہے۔

Read more »

کراچی : چکن گنیا سے متاثرہ مشتبہ مریضوں کی تعدادایک ہزار سے تجاوز کرگئی

کراچی : چکن گونیا سے متاثرہ مشتبہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں چکن گنیا کی تشخیص کا اب تک کوئی انتظام موجود نہیں ہے۔

کراچی میں چکن گونیا کے مسلسل وار جاری ہے اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ میں اضافہ ہورہا ہے، شہر میں چکن گنیا سے متاثرہ مشتبہ مریضوں کی تعدادایک ہزار سے تجاوز کرگئی۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سرکاری اسپتال میں چکن گونیا کی تشخیص کاانتظام نہیں، نمونے این آئی ایچ اسلام آباد بھیجے جاتے ہیں، اسلام آباد میں چکن گنیا کے نمونوں کی تصدیق15دن بعد ہوتی ہے، چکن گونیا کی تشخیص کیلئے بیس ہزار کٹس کا آرڈر گزشتہ ہفتے دیا گیا ہے، اسپتالوں میں کٹس کی فراہمی کیلئے مزید وقت لگے گا

Read more »

نہ کلبھوشن کیس نہ لوڈشیڈنگ ، سندھ اسمبلی کس کام میں مصروف ہے؟

کراچی: سندھ اسمبلی حسب روایت ملکی تاریخ کے اہم ترین مسئلوں کو چھوڑ کر اپنی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کر رہی ہے۔ جس سندھ اسمبلی کے گذشتہ چار سالوں کی کارکردگی صفر ہے اس نے اپنے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا، جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کی تنخواہ 75 ہزار سے بڑھ کر ڈیڑلاکھ اور اسپیکر اسمبلی کی تنخواہ 70 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اراکین کے تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش کیا گیا جو بغیر کسی احتجاج اور شور شرابے کے متفقہ طور پر منظور ہوگیا۔

سندھ اسمبلی میں منظور ہونے والے بل میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، وزیروں سمیت تمام اراکین کی تنخواہوں میں دگنا اضافہ ہوجائے گا جس کے بعد اراکین کی تنخواہ چوبیس ہزار سے بڑھ کر 50ہزار، 10 ہزار فون الاؤنس، 15 ہزار مرمتی الاؤنس، 45 ہزار گھر کا الاؤنس اور 15 ہزار روپے یوٹیلیلٹی الاؤنس ہوجائے گا۔

بل کے مطابق بیرون کراچی سے آنے والے اراکین کو 5 ہزار روپے رہائشی الاؤنس کے سالانہ 2 لاکھ روپے بھی ادا کیے جائیں گے جبکہ سندھ اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کو وزیر کا درجہ دینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

نئے بل کے تحت وزیراعلیٰ سندھ کی تنخواہ 75 ہزار سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ، اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ 70 ہزار سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ جبکہ ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ 60 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ چالیس ہزار ورپے تک پہنچ جائے گی۔

صوبائی وزراء کو 75 ہزار روپے تنخواہ کے ساتھ، یوٹیلیٹی بلز، میڈیکل، پانچ سو لیٹر پیٹرول، سرکاری گاڑی، ڈرائیور اور گاڑی کی مرمت کے ساتھ نئے پارٹس کی خریداری کے لیے پچاس ہزار روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں صوبائی وزیروں کو 55 ہزار روپے رہائشی الاؤنس کے ساتھ گھر کی مرمت کے لیے ماہانہ 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

 

Read more »

کراچی: گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال دس روز بعد ختم

کراچی: گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے دس روز بعد اپنی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ہڑتال ختم کرنے کا یہ اعلان گورنر سندھ محمد زبیر عمر کی جانب سے سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ہڑتال ختم کررہے ہیں اور آج سے ہی کام شروع کردیں گے۔

 گزشتہ دنوں سندھ ہائی کورٹ نے ہیوی ٹرانسپورٹ پر شہر میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی جس کی وجہ سے ٹراسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنے کی وجہ سے ہڑتال کا اعلان کر دیا تھا

 دنیا بھر میں رات 11  بجے سے صبح 6 بجے تک ہیوی ٹرانسپورٹ کو شہر سے گذرنے کی اجازت ہوتی ہےایسے میں سندھ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کی وجہ سے ملکی معیشت کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا اور سپلائی اور ڈیمانڈ کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ سوال یہ ہے کہ کسی پیشگی منصوبہ بندی کے بغیر اور فریقین کو اعتماد میں لیے بغیرکیا سندھ ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ مناسب ہے۔

Read more »

کراچی : اے ڈی خواجہ کی استعفی کی پیشکش

کراچی:آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹانے کےکیس کی سماعت کے دوران داخل کردہ جواب میں انہوں نے استعفیٰ دینے کی پیشکش کرکے اپنی خدمات وفاق کو واپس کرنے کی استدعا کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اللہ ڈینو خواجہ نے سندھ ہائی کورٹ میں حکم امتناع ختم کرنے کی ایڈووکیٹ جنرل کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت کو اپنی خدمات وفاق کو واپس لوٹانے کی پیشکش کی۔

اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ ماہ اسے انہیں کام نہیں کرنے دیا جارہا اور اس طرح کی صورتحال میں پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانا ممکن نہیں ہے۔

اے ڈی خواجہ نے اپنے وکیل شہاب اوستو کے ذریعے داخل کردہ جواب میں موقف اختیار کیا کہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظرپولیس کے محکمے اورصوبے کے وسیع تر مفاد میں بہتر یہی ہے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں

Read more »

کراچی : گلستان جوہر میں فرنیچر کی دکانوں میں خوفناک آگ

کراچی : گلستان جوہرمیں کامران چورنگی کےپاس فرنیچر کی دکان میں آگ لگ گئی۔ آگ کی لپیٹ میں کئی دکانیں آگئیں۔

آگ لگنےکےبعدفائربریگیڈکی جانب سے آگ بجھانےمیں روائتی تاخیرہوئی جس کےسبب لوگوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے. 

آگ کی وجہ سے لاکھوں روپے کا لکڑی کا سامان جل گیا تاہم ابھی آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آ سکی

Read more »

پاک سرزمین پارٹی کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی سمیت مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل پاک سرزمین پارٹی نے شہر کے مسائل کو حل نہ ہونے پر سندھ حکومت کے خلاف ملین مارچ کا انعقاد کیا تھا، ایف ٹی سی کے قریب  شاہراہ فیصل کا دوسرا ٹریک بند کرنے پر پولیس نے پی ایس پی کارکنان پر لاٹھی چارج کیا اور شیلنگ کی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی ضد مصطفیٰ کمال کو مہنگی پڑی، پولیس افسران سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد پولیس نے پی ایس پی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تو سربراہ ، مرکزی قیادت اور کارکنان کو گرفتار کیا اور لیاری کے تھانے منتقل کیا تاہم دو گھنٹے بعد تمام افراد کو رہا کردیا گیا۔

آج ایس ایچ او صدر کی مدعیت میں پی ایس پی رہنماؤں کے خلاف صدر تھانے میں مقدمہ درج کروادیا گیا جس میں مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی، رضا ہارون، ڈاکٹر صغیر احمد و دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔

صدر تھانے میں درج ہونے والے مقدمے میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور ہنگامہ آرائی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

 

Read more »

اےآر وائی حملہ کیس: فاروق ستار کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

کراچی: پاکستان مخالف نعرے لگانے اور نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر حملے کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی جی رینجرز کو ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار سمیت دیگر ملزمان کی 31 مئی تک گرفتاری کا ٹاسک دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق 23 اگست کو نجی ٹی وی چینل  کے دفتر پر حملہ کرنے کے کیس میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی گرفتاری کا حکم جاری ہوگیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کو ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار سمیت دیگر ملزمان کو 31 مئی تک گرفتار کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

عدالت نے ایم کیو ایم کے کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار اور سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان کے وارنٹ بھجوا دیے۔

اے ٹی سی نے حکم دیا کہ مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے 31 مئی کو پیش کیا جائے۔

گذشتہ 23 اگست کو قائد متحدہ کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنان نے نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر حملہ کردیا تھا۔

مظاہرین نے دفتر میں شدید توڑ پھوڑ کی، سیکیورٹی عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ خواتین سمیت دفتر میں موجود ملازمین کو ہراساں کیا گیا۔

واقعے کے بعد ایم کیو ایم رہنماؤں نے اپنے قائد کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا جس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ دو دھڑوں، ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن میں تقسیم ہوگئی۔

 

Read more »

کراچی : گڈزٹرانسپورٹرزکی ہڑتال کےباعث تاجروں کو اربوں روپے کانقصان

کراچی: گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر کنٹینر رکھنے کی جگہ ختم ہوگئی، انتظامیہ نےمزید جہاز برتھ کرنے سے منع کردیا، ہڑتال کےباعث اربوں روپے کا نقصان کا سامنا ہے، رائس ایکسپورٹرزایسوسی نے بھی ملزبند کرناشروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے باعث کنٹینرز کی ترسیل تاحال بند ہے جس کے باعث کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے اور مزید ہورہا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مال بردارجہازوں کو لنگر انداز ہونے اور کنٹینر اتارنے سے منع کردیا گیا۔

آئی سی ٹی (انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل ) اور کے آئی سی ٹی (کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل) پر کنٹینرز رکھنے کی جگہ ختم ہوگئی، آئی سی ٹی نے مال بردار جہازوں کو کنٹینر اتارنے سے منع کرنے کا الرٹ جاری کردیا ہے جب کہ ساؤتھ ایشیا کنٹینر ٹرمینل پر بھی جگہ مکمل ہوگئی

گڈزٹرانسپورٹرزکی ہڑتال کےباعث تاجروں کو اربوں روپے کانقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے، رائس ایکسپورٹرزایسوسی ایشن نے بھی ملز بند کرناشروع

Read more »

مصطفیٰ کمال دیگر رہنماؤں سمیت رہا ,48 گھنٹوں میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ریلی کی تعداد سے حکمران خوفزدہ ہوگئے، پانی مانگنےوالوں پرآنسو گیس کے شیل برسائے گئے،مصطفی کمال جلد ہی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس پی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال سمیت دیگر رہنماؤں کو رہا کردیا گیا ، پولیس حراست سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سید مصطفی کمال نے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا، پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اپنے مطالبات سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

مصطفٰی کمال کا کہنا تھا کہ جدوجہد کا دائرہ پورے صوبے تک پھیلے گا، پرامن کارکنوں پر تشدد کرکے حکمرانوں نے اپنے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی، اب احتجاج گلی گلی میں ہوگا۔

پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ ریلی  کھڑی ہونے پر ہی حکمران لرز گئے، پانی مانگنےوالوں پرآنسوگیس کےشیل مارے جا رہے ہیں، خواتین کارکنان پر شیلنگ شرمناک  اقدام ہے، کراچی کے مظلوم عوام نے حکمرانوں کو ڈرا دیا ہے، صبر کا مظاہرہ کرنے پر کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، لوگوں کی تعداد دیکھ کر حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ گئیں، حکمرانوں کی ٹانگوں نےاب کانپنا ہے اور گر کر دفن ہونا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امن میرےکارکنوں کاسب سےبڑاہتھیارہے، لاکھوں کی تعدادمیں عوام نےنکل کرثابت کیاوہ جاگ چکےہیں، حکمرانوں کےدن سندھ میں گنےجاچکےہیں، کسی کارکن کو گولی، کسی کو ڈنڈے مارے گئے،کیا یہ اسرائیل ہے؟ رات میں لوڈشیڈنگ سے بلکتے بچوں کی فریاد لے کر آئے تھے

Read more »

Scroll Up