تازہ ترین

Posts Tagged “Pakistan”

پروفیشنل باکسنگ میں نمبر ون محمد وسیم کی ایک اور کامیابی

پاناما: پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے ایک اور کامیابی حاصل کرلی۔ محمد وسیم نے وسطی امریکی ملک پاناما کے باکسر کو دوسرے راﺅنڈ میں ناک آؤٹ کر کے عالمی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن مستحکم کرلی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم کا پاناما میں میزبان باکسر ایلیسر ویلڈیز سے ڈبلیو بی سی رینکنگ کے لیے مقابلہ ہوا۔

فلائی ویٹ کیٹگری کے 8 راﺅنڈز پر مشتمل مقابلے کے آغاز سے ہی محمد وسیم نے مخالف کھلاڑی پر بھر پور وار کیے جس سے ان کے مقابل ایلیسر ویلڈیز دفاع کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔

محمد وسیم کے مسلسل اور بھرپور حملوں سے مخالف باکسر دوسرے ہی راﺅنڈ میں ناک آﺅٹ ہوگیا۔

Read more »

عمران خان کا کوئٹہ میں جلسے کی شرکت کے لئے وڈیو پیغام جاری

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ویڈیو پیغام میں بلوچستان کے عوام کو جلسے کی دعوت دے دی۔

صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں پانچ سال بعد پاکستان تحریک انصاف کا سونامی آئے گا جس کے لیے پی ٹی آئی کارکنان کی تیاریاں جاری ہیں، عمران خان انیس مئی کو کوئٹہ پہنچیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ویڈیو پیغام کے ذریعے بلوچستان کے عوام کو جلسے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری انیس مئی کو کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم پہنچیں۔

اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ کوئٹہ والے جمعہ کو ایوب اسٹیڈیم پہنچیں، مل کر بلوچستان کے مسائل حل کریں گے

Read more »

لائن آف کنٹرول : بھارتی بلا اشتعال فائرنگ , 3 افراد زخمی

مظفر آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اشتعال انگیزی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں آبادی پر مارٹر گولہ داغ دیا جس سے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کنٹرول لائن پر اشتعال انگیز سے باز نہ آئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ صبح 7 بجے شروع کیا۔

بھارتی فورسز نے کوٹ کوٹیرا، کھوئی رٹہ، کریلا سمیت مختلف سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ سوہانہ گاؤں کی 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوئے جن میں حاجی محمد یونس، ریحانہ بی بی اور ثمینہ بیگم زخمیوں میں شامل ہیں۔

زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی فوج کی جارحیت انگیزی کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقیں خاموش کروا دیں

Read more »

سی پیک دشمنوں کی بڑی کاروائی , 9 غریب مزدور جاں بحق

گوادر:صوبہ بلوچستان کے علاقےپیشکان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 9 مزدوروں کو قتل کردیا۔

تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے علاقے پشگان میں نامعلوم افراد نے تعمیراتی کام کرنے والے9مزدوروں کو جاں بحق کردیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقع میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو گوادر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بنائی جا رہی ہے۔

لیویز ذرائع کا کہناہےکہ فائرنگ کی زد میں آنے والے تمام افرادکاتعلق سندھ کے علاقے نوشہروفیروز سے ہے۔

دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت کاکہناہےکہ مزدور تعمیراتی کام میں مصروف تھے جب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ان کےمطابق فائرنگ کے واقعے میں 7افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے گوادر میں مزدوروں کی فائرنگ میں شہادت پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہناہےکہ دہشت گردوں کوان کےبل سےنکال کرکیفرکردارتک پہنچایاجائےگا اورگواد،بلوچستان کی ترقی روکنےکی ہرسازش ناکام بنائیں

Read more »

حیدرآباد : دو مال گاڑیوں میں خوفناک تصادم

حیدر آباد: بھولاری اسٹیشن کے قریب مال گاڑیوں میں تصادم کے باعث ڈرائیوراور فائرمین زخمی ہوگیا جبکہ 8بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔

تفصیلات کےمطابق صوبہ سندھ میں بھولاری اسٹیشن کےقرین آئل لے جانے والی مال گاڑی دوسری مال بردار ٹرین سےٹکرا گئی۔حادثے میں مال گاڑی کا ڈرائیور اور فائرمین زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال جامشورو منتقل کردیا گیاہے۔

ریلوے حکام کےمطابق دونوں مال گاڑیوں میں تصادم کےبعد 8بوگیاں پٹری سے الٹ گئیں اور ان میں موجود 150ٹن آئل بہہ گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے تاہم بوگیوں کو سیدھا کرنے کی کوشش جاری ہے اور جلد ٹریک کو بحال کر دیا جائے گا۔

ڈی سی او ریلوے کا کہناہےکہ کوٹری سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور ریسکیو کاعمل شروع کردیا گیا ہے اس کے علاوہ کراچی سے بھی ایک ریلیف ٹرین روانہ ردی گئی ہے۔

ڈی سی او ریلوے کےمطابق متاثرہ ٹریک کلیئر ہونے میں وقت لگے گا۔حادثے کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی شالیمار اور عوامی ایکسپریس کو بھی روک دیاگیاہے۔

ڈی سی او کا مزید کہناہےاندورن ملک سے آنے والی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیاگیاہے

Read more »

Scroll Up