تازہ ترین

Posts Tagged “PTI”

میاں بیوی کے درمیان رقم کا لین دین منی لانڈرنگ نہیں، عمران خان

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جمائما کی جانب سے بھیجی گئی رقم پبلک فنڈز نہیں اور رقم کا لین دین میاں بیوی کے درمیان ہوا اس لیے منی لانڈرنگ کا بھی سوال ہی نہیں پیدا یوتا۔

یہ موقف انہوں نے نااہلی کیس میں جمع کرائے گئے ضمنی جواب میں اختیار کیا جو کہ عدالت کی جانب سے دی گئی آبزرویشنز پر جمع کرایا گیا ہے۔

وکلاء کی جانب سے جمع کرائے گئے ضمنی جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں پروفیشنل کرکٹ 1979 نہیں 1988 تک کھیلی جب کہ جمائما کی جانب سے بھیجی گئی رقم پبلک فنڈزنہیں تھی اور رقم کا لین دین میاں اور بیوی کے درمیان ہوا تو اسے منی لانڈرنگ نہیں کہا جاسکتا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ لندن فلیٹ کرکٹ کی جائزکمائی سے خریدا گیا تھا اور کبھی پاکستان کے باہرکوئی رقم منتقل نہیں کی گئی، راشد خان کو3 مارچ 2002 کو 700 پاؤنڈ کسی اورذریعے سے آئے، مئی اورجون 2003 میں بھیجے گئے ایک لاکھ 20 ہزارسے زائد ڈالرنہیں ملے جو کہ راشد خان کے پاس ہی رہے۔

چیئرمین عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کے متن کے مطابق 2لاکھ 75 ہزار ڈالر 31 جولائی 2002 کو جمائما کی ہدایت پربھیجے گئے رقم کو 4 ٹرانزیکشنز کے ذریعے بینک سے نکلوایا گیا 2 لاکھ ڈالر 8 اگست 2002 کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کرائے۔

متن میں مذید بتایا گیا کہ نیازی سروسزکی ریٹرنزبرطانیہ میں جمع کرائی گئیں ریٹرنز کی کاپی کیلئے اکاؤنٹنٹ سے رابطہ کیا گیا 2003میں فروخت ہونےوالےفلیٹ کی ریٹرنزنکلواناآسان نہیں،2001اور 2002 کے بارکلیزبینک کے دستاویزات موجود ہیں۔

Read more »

توہینِ عدالت کیس، تحریک انصاف نے جواب جمع کرادیا

اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے توہین عدالت سےمتعلق الیکشن کمیشن میں جواب جمع کروا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے شاہد گوندل ایڈووکیٹ اور فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرایا دیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے توہین عدالت نہیں کی بلکہ وہ تو الیکشن کمیشن کی مضبوطی کیلئےانتخابی اصلاحات کمیٹی میں کام کررہےہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کے وکلاء نے عدالت میں دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان معزز عدالت کا احترام کرتے ہیں اورجان بوجھ کر توہین عدالت کا اقدام نہیں اٹھایا گیا بلکہ ایک صحافی کےسوال کے جواب میں بات کہی گئی تھی تب الیکشن کمیشن کی کارروائی کاعلم نہیں تھا۔

Read more »

بھارت نے کشمیری نوجوان کو شہید کرکے منفی سوچ کا ثبوت دیا، عمران خان

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ عمران خان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور حریت پسند نوجوان سبزار احمد کو بربریت کا نشانہ بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں قابض بھارتی فوج کشمیریوں پر پیلٹ گن چلا رہی ہے۔

سربراہ تحریک انصاف نے بھارتی فوج کے ہاتھوں حریت پسند نوجوان سبزاراحمد کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی نئی لہر ریاستی دہشت گردی ہے اورعالمی برادری کو کشمیری عوام کے خلاف بھارتی جبر کا نوٹس لینا چاہیے۔

اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ قابض فوج سرینگرمیں مظاہرین پر پیلٹ گن چلارہی ہے اور دوسری جانب ظالم افواج کی جانب سے میڈیا کی آواز کو خاموش کرایا گیا جب کہ بدقسمتی سےعالمی سیاست میں بھارت کوظلم ڈھانے کی اجازت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کثیرتعداد میں بھارتی فوج تعینات ہے جو مسلسل انسانیت سوز ظلم ڈھا رہی ہے لیکن حکومت پاکستان اپنے کشمیریوں بھائیوں کا مسئلہ عالمی سطح پرصحیح طریقے سے اٹھانے میں ناکام رہی ہے
انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کی سربراہی میں قائم کشمیر کمیٹی بھی ناکام ہو چکی ہے جس پرکشمیرکمیٹی کا بھی احتساب ہونا چاہے کہ اب تک کشمیر کے لیے کیا کر سکی ہے؟

Read more »

رمضان کے بعد انتخابی مہم شروع کریں گے، عمران خان

پشاور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گو نواز گو قومی نعرہ بن چکا، اب یہ ہر زبانِ زد عام ہے، خیبرپختونخواہ سے شروع ہونے والا انقلاب پورے ملک میں پھیلے گا، رمضان کے بعد انتخابی مہم شروع کی جائے گی

پشاور میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ رمضان کے بعد ملک بھر میں انتخابی مہم کا آغاز کیا جائے گا، آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف خیبرپختونخواہ سے کلین سوئپ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ سے شروع ہونے والا انقلاب پورے ملک میں پھیل جائے گا اور تحریک انصاف ملک کے تمام صوبوں میں اپنی حکومت بنائے گی۔ تقریر کے اختتام پر عمران خان نے پہلی بار گو نواز گو کا نعرہ لگایا۔

یاد رہے 2013 میں تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ سے واضح اکثریت میں نشستیں حاصل کیں اور اپوزیشن کی دوسری جماعت کے طور پر بن کر ابھری۔

مسلم لیگ ن کی حکومت کا وقت آئندہ برس اپریل میں ختم ہوگا جس کے بعد نگراں حکومت کا قیام تین ماہ کے لیے عمل میں لایا جائے گا اور پھر اگلے پانچ سال حکومتی انتخابات کے لیے انتخابات منعقد کروائے جائیں گے

Read more »

بنی گالہ اراضی کیسے خریدی؟ سپریم کورٹ کے 13 سوالات

اسلام آباد: عمران خان نااہلی کیس میں بنی گالا اراضی سے متعلق سپریم کورٹ نے عمران خان کے وکیل سے 13 سوالات کے جوابات مانگ لیے، وکیل نے مہلت طلب کرلی۔

عدالت کی جانب سے پوچھے گئے سوالات درج زیل ہیں

سوال نمبر ایک :بنی گالہ اراضی کے لیے رقم بعد میں آئی تو ادائیگی پہلے کیسے ہوئی؟

سوال نمبر2 : کیسے ثابت ہوگا راشد خان کے اکاؤنٹ میں پیسے کب اور کہاں سے آئے؟

سوال نمبر3: راشد کے اکاؤنٹ میں 2 جگہ جمائما کا نام ہے باقی رقم کس نے کہاں سے بھجوائی؟

سوال نمبرچار: 95 کنال اراضی کا انتقال طلاق کے بعد جمائما کے نام ہوا کاغذات میں زوجہ کیوں لکھا گیا؟

سوال نمبر پانچ:9 پاؤنڈ مالیت کی کمپنی 1 لاکھ 17 ہزار پاؤنڈ مالیت کا اثاثہ کیسے رکھتی تھی؟

سوال نمبر6: آف شور کمپنی کیسے اور کیوں بنائی جاتی ہے پاکستانی قوانین میں کیا حیثیت ہو گی؟

سوال نمبر 7: کیا پاکستانی قوانین کے تحت بیرونی اثاثے ظاہر کرنا ضروری ہے یا نہیں ؟

سوال نمبر 8: قرض کی واپسی کا چیک نیازی سروسز نے دیا تو آف شور کمپنی کیسے بے معنی ہوگئی؟

سوال نمبر 9 : کیا سال 2002 میں غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنا ضروری تھے یا نہیں ؟ 2002 میں غیر ملکی اثاثے کاغذات نامزدگی میں کیوں ظاہر نہیں کیے؟

 سوال نمبر10:جمائما کے اکاؤنٹ سے پہلی ادائیگی 31 جولائی 2002 کو آئی ؟ اس وقت تک 135 کنال زمین خریدی جا چکی تھی 1 کروڑ 97 لاکھ ادا ہو چکے تھے یہ کیسے ہوا؟

سوال نمبر11: راشد خان نے خود سے کوئی ادائیگی نہیں کی تو پھر جائیداد کے لیے پیسہ کہاں سے آیا ؟

سوال نمبر 12:جمائما کے اکاؤنٹ سے بھجوائی گئی رقم میں مطابقت نہ ہوئی تو پھر عدالت اسے کیا سمجھے؟

سوال نمبر13: لندن فلیٹ 2003 میں فروخت ہوا کرایہ 2004 تک وصول کیا؟ کیا وجہ تھی؟

 

Read more »

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ گرا دی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ گرا دی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوابزادہ غضنفرگل نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقات میں پیپلز پارٹی کے سابق رہنما نوابزادہ غضنفرگل نے ان کے سامنے اپنا موقف رکھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی میں خود کو اجنبی محسوس کررہا تھا۔ میں نے پارٹی کو 30 سال دئے اور اب مستعفی ہو رہا ہوں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے پیپلز پارٹی کی مسلسل وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے یہ تیسرے رکن نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے

نوابزادہ غصنفر گل ماضی میں گجرات سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہو چکے ہیں۔

 
 

Read more »

کندھ کوٹ : یہاں کے لوگ تو پہلے ہی جاگے ہوئے ہیں ، عمران خان

کندھ کوٹ: تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں بے روزگاری انتہاء کو پہنچ چکی، نوجوان بے روزگار گھوم رہے ہیں اگر انہیں نوکری نہیں دی تو نوجوان جرائم یا منشیات کی طرف چلے جائیں گے۔

کندھ کوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو جگانے آیا تھا مگر جلسے میں عوام کی شرکت دیکھ کر اندازہ ہوا کہ یہاں کے عوام پہلے سے ہی جاگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بے رزگاری انتہاء کو پہنچ چکی، نوجوانوں کو نوکریاں نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے وہ جرائم اور منشیات کی طرف جارہے ہیں، پڑھے لکھے نوجوان ملک چھوڑ کر بیرون ملک جارہے نوکریاں کرنے جارہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ قائد اعظم نے کہا تعلیم پر توجہ دیں تو کرپشن ختم ہوجائے گی اور ملک میں روزگار کے مواقع ملیں گے مگر ہمارے حکمرانوں نے اس طرف دھیان نہیں دیا اور آج سالانہ کروڑوں ڈالر بیرون ملک بھیجے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ملک قرضوں کے بوجھ تلے دب گیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ حکمرانوں کی چوری کا بوجھ عوام پر مسلط کیا جاتا ہے اور اُن سے ٹیکس کی مد میں پیسہ وصول کیا جاتا ہے، اس صورتحال کے باوجود ہمارے حکمران قرضوں کی بھیک مانگ رہے ہیں۔

Read more »

سوشل میڈیا گرفتاریوں‌ کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج

کراچی: سوشل میڈیا کے معاملے پر ہونے والی گرفتاریوں کے خلاف تحریک انصاف نے احتجاج شروع کردیا، کراچی اور پریس کلب کے باہر مقامی قیادت نے مظاہرہ کرتے ہوئے گرفتار کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

کراچی پریس کلب کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سائبر کرائمز ایکٹ کے خلاف احتجاج کیا جس میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، شمیم نقوی نے احتجاج کی قیادت کی۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت اظہار آزادی رائے پر پابندی عائد کرنا چاہتی ہے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی اور نوجوانوں کی طاقت سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اسی لیے ایف آئی اے کے ذریعے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا

اسلام آباد میں بھی پریس کلب کے باہر پی ٹی آئی نے احتجاج کیا

Read more »

کلبھوشن کیس: تحریک انصاف کے وزیر اعظم سے 7 سوالات ، جواب ضرور لیں گے

اسلام آباد: عالمی عدالتِ انصاف کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن کی سزا کے خلاف حکم امتناعی آنے کے بعد تحریک انصاف نے وزیر اعظم سے 7 سوالات پوچھ لیے۔

تحریک انصاف کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات میں نوازشریف سے پوچھا گیا ہے کہ

سوال نمبر 1’’اختیارات کے باوجود وزیر اعظم نے عالمی عدالت انصافِ میں  ایڈہاک جج مقرر کیوں نہیں کیا؟ ‘‘۔

سوال نمبر 2’’دفتر خارجہ نے ضروری قانونی مشاورت حاصل کیوں نہیں کی‘‘

سوال نمبر 3’’کلبھوشن کیس میں ایسے وکیل کو عالمی عدالتِ انصاف کیوں بھیجا گیا جس نے آئی سی جے کا کبھی کوئی مقدمہ لڑا ہی نہیں؟‘‘۔

سوال نمبر 4 ’’پاکستان نے اپنا تحریری دفاع 15 مئی سے پہلے کیوں جمع نہیں کروایا

سوال نمبر 5 ’’حکومت نے قطر سے تعلق رکھنے والے وکیل کو ہی کلبھوشن کیس کے لیے کیوں منتخب کیا‘‘۔

سوال نمبر 6 ’’عالمی عدالت کی جانب سے ملے ہوئے 90 منٹ پورے کیوں نہیں کئے گئے اور صرف 50 منٹ میں ہی دلائل مکمل کیوں کئے گئے۔

سوال نمبر 7 ’’ سجن جنڈال کی پاکستان آمد اور کلبھوشن یادیو کیس مییں شکست کا آپس میں کیا تعلق ہے

اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت نے کہا ہے کہ کلبھوشن کے معاملے پر وضاحت حاصل کیے بغیر تحریک انصاف خاموش نہیں بیٹھے گی ساتھ ہی پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم قوم کو درج بالا سوالات کے جوابات دیں۔

 

Read more »

عمران خان کا کوئٹہ میں جلسے کی شرکت کے لئے وڈیو پیغام جاری

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ویڈیو پیغام میں بلوچستان کے عوام کو جلسے کی دعوت دے دی۔

صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں پانچ سال بعد پاکستان تحریک انصاف کا سونامی آئے گا جس کے لیے پی ٹی آئی کارکنان کی تیاریاں جاری ہیں، عمران خان انیس مئی کو کوئٹہ پہنچیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ویڈیو پیغام کے ذریعے بلوچستان کے عوام کو جلسے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری انیس مئی کو کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم پہنچیں۔

اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ کوئٹہ والے جمعہ کو ایوب اسٹیڈیم پہنچیں، مل کر بلوچستان کے مسائل حل کریں گے

Read more »

فردوس عاشق اعوان کا پی ٹی آئی میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کے بعد باقاعدہ شمولیت کا اعلان کروں گی۔ پیپلزپارٹی کی سابق وزیر اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر تحریک انصاف جو فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے خبریں زیر گردش تھیں تاہم دونوں اطراف سے انہیں غیر مقدقہ بھی قرار دیا گیا تھا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان گزشتہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑا اور اسمبلی کا حصہ بنی تھیں، پی پی نے ان کی پارٹی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارتِ اطلاعات کا عہدہ بھی تفویض کیا تھا

Read more »

پی ٹی آئی رہنماء کا جے یوآئی ف سے رابطہ

پشاور: تحریک انصاف کے رہنماء علی محمدخان نے اظہارتعزیت کیلئے جے یوآئی ف سے رابطہ کرلیا،طویل عرصے بعدتحریک انصاف اور جے یوآئی ف میں پہلارابطہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء علی محمدخان سانحہ مستونگ پراظہارتعزیت کیلئے مولانافضل الرحمن سے ملاقات کرینگے۔کسی بھی پی ٹی آئی کے رہنماء کی مولانافضل الرحمن سے یہ پہلی تعزیت ہوگی۔
ملک میں اس وقت سیاسی فضا میں گرمی پائی جاتی ہے اس لیے سیاسی مبصرین اس ملاقات کو آئندہ آنے والے الیکشن میں کسی بھی ممکنہ اتحاد کے سلسلے میں بات چیت کی شروعات بھی قرار دے رہے ہیں تاہم علی محمدخان کاکہناہے کہ مولانافضل الرحمن سے تعزیت کیلئے جارہاہوں ،عمران خان سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ذرائع جے یوآئی ف کاکہناہے کہ علی محمدخان نے تعزیت کی غرض سے آنے کیلئے رابطہ کیا ۲ہے۔
 

Read more »

ایبٹ آباد : ہمارا وزیراعظم رنگے ہاتھوں پکڑاگیا ہے , عمران خان

ایبٹ آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا ادھر کی ادھر ہوجائے نوازشریف کو جیل میں ڈالے بغیرچین سےنہیں بیٹھوں گا، ڈان لیکس میں جو کچھ آیا وہ ملک دشمنوں کی زبان تھی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ایبٹ آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسہ سے شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا،۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ ملک میں کرپشن روکنے کیلئے سب سے بڑی طاقت عوام ہوتی ہے اورعوام اپنے پیسے کی خود حفاظت کرتی ہے، کرپشن کی وجہ سےعوام کو تعلیم نہیں مل رہی اورنہ ہی ملک میں سرمایہ کاری نہیں آرہی ہے، کرپشن کی وجہ سے عوام بے روزگار ہیں، جس ملک میں کرپشن ہوتی ہے وہ غریب ہوجاتا ہے، میرامقصد عوام میں شعور پیدا کرنا ہے۔

حکمران کرپشن کے گاڈ فادر اور ڈاکو ہیں، نواز شریف کی اصل دولت کا جے آئی ٹی میں پتا چلے گا،
ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس میں منی لانڈرنگ ثابت ہو گئی ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ لیگی حکومت نے عوام کے 62 ارب روپے چوری کئے، 62ارب روپےسےبجلی پیداکی جاسکتی تھی، عوام کامسئلہ توانائی،روزگاراورتعلیم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماراوزیراعظم رنگے ہاتھوں پکڑاگیا ہے، سب کومعلوم ہےیہ لوگ پیسہ چوری کر کے ملک سے باہر لے کر گئے، ملک سے پیسہ چوری ہوتا ہے تو ہم آئی ایم ایف جیسےاداروں سے پیسےلیتےہیں، ہم ان اداروں سے پیسے لے کران کےغلام بن جاتےہیں، اور پھر آئی ایم ایف جیسےادارے اپنی حکومت اور مرضی ہم پر مسلط کرتےہیں۔

شرم کی بات ہےقرضے کوئی لے اور ادائیگی کوئی اور کرے، ملک سے ایک ہزار ارب روپے چوری کرکے باہر بھیج دیئے جاتے ہیں، ملک سےپیسہ وہ چوری کرتے ہیں جو اقتدارمیں آکر قومی خزانے کو دیکھتےہیں، پیسہ چوری یہ لوگ کرتے ہیں اورٹیکس عوام پرلگاتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ بھارتی بربریت اورظلم کےباوجود کشمیری عوام آج بھی اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہےہیں، ان کوزبردست جدوجہد پرسلام پیش کرتےہیں، کشمیر کےاسکول کی معصوم بچیاں بھی بھارتی فوج کے سامنے کھڑی ہیں، کشمیری بچیاں بھی بھارت سےآزادی مانگ رہی ہیں

Read more »

Scroll Up