تازہ ترین

Posts Tagged “PTI news”

ٹرمپ کے بعد نواز شریف کو بولنا چاہئیے تھا ، عمران خان

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوش آئند ہے عدالت نے کہا تحقیقات60 دن میں ہی ہوگی، سپریم کورٹ نے کہا ہے یہ کرمینل انوسٹی گیشن ہے، بڑی شرم کی بات ہے نوازشریف کو بولنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا، ڈونلڈٹرمپ کے بیان کے بعد نوازشریف کو جواب تو دینا چاہئے تھا۔

عمران خان نے کہا کہ جس ملک نے امریکا کی جنگ لڑی ٹرمپ نے اس کانام ہی نہیں لیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی قربانیاں دیں، ڈونلڈٹرمپ نے اپنے خطاب میں صرف بھارت کا نام لیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیریوں کا ذکر تک نہیں کیا ہے، ٹرمپ نے فلسطین کے منتخب نمائندوں کو دہشت گرد کہہ دیا۔

تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جس کے خلاف کرمینل انوسٹی گیشن ہورہی ہے وہ پاکستان کی نمائندگی کررہا ہے، پاکستانی قوم نوازشریف کے رویے سے بہت مایوس ہے، نوازشریف کو پاکستان، کشمیر، فلسطینیوں کی بات کرنی چاہئے تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ مسلم دنیا تقسیم ہو، نوازشریف نے یہی کرنا تھا تو سعودی عرب گئے کیوں، نوازشریف نے تقریر تیار کرنے میں 6گھنٹے لگا دیئے، یہ نیٹ پریکٹس کرتے رہے انہوں نے میچ ہی نہیں کھلایا، نوازشریف کو 12واں کھلاڑی بناکر باہر بٹھا دیا گیا، پی آئی اے کے کروڑوں روپے لگے،اپنے وکیل کوبھی ساتھ لے گئے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اپنی رائے کے اظہارسے کسی کوروکا نہیں جاسکتا، فوج کے خلاف تو حکومت نے ڈان لیکس میں بات کی ہے، سوشل میڈیا پربات کرنے والوں کو پکڑپکڑ کربند کیاجارہا ہے، سوشل میڈیا پر بات کرنا جمہوریت کا حصہ ہے، سوشل میڈیا پر بات کرنے والوں کو پکڑنا جمہوریت تباہ کرنا ہے

Read more »

شانگلہ : پی ٹی آئی جلسے کے دوران اسٹیج گرنے سے 4 افراد زخمی

شانگلہ : تحریک انصاف کے جلسے کے دوران تیز ہواﺅں کی وجہ سے شامیانہ گرنے کے باعث 4 کارکنان زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں تحریک انصاف کے جلسے میں شامیانہ اس وقت گر گیا جب پرویز خٹک سامعین سے خطاب کررہے تھے جس کے باعث چار کارکنان زخمی ہو گئے جنہیں امدادی کیمپ میں طبی امداد فراہم کر کے روانہ کردیا گیا۔

شامیانہ گرنے کے واقعے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ طیش میں آگئے اور منتظمین کو حکم دیا کہ وہ ٹینٹ سروس کے مالک کو شامیانے کا کرایہ ادا نہ کریں بلکہ اس پر بھاری جرمانہ عائد کریں

Read more »

سائبرکرائم بل کو سیاسی رنگ نہیں دیا جائے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں سائبر کرائم بل کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہئے پی ٹی آئی کا اداروں کے کام میں رکاوٹ بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

وہ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر متحرک کچھ نوجوانوں کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا جس پر وہ خود چل کر یہاں آئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے مزید بتایا کہ نوجوانوں میں سے کچھ کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے جب کہ دیگر سیاسی جماعت کے کارکنان بھی ہیں اوران کے عزیز و اقارب کو پہلے بھی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

شاہ محمو دقریشی نے کہا کہ میں ان گرفتار کارکنان سے پوچھنے آیا ہوں کہ آیا انہوں نے کسی شخصیت یا ادارے سے متعلق کوئی بات تو نہیں کی جس پر بچوں نے یقین دلایا کہ وہ ملک کے محب وطن شہری ہیں اور انہوں نے کسی ادارے یا شخص سے متعلق کوئی بات نہیں کی ہے۔

 

Read more »

عمران خان آج کوئٹہ میں جھنڈے گاڑنے کے لئے تیار

کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف 5 سال بعد آج کوئٹہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں پنڈال سجائے گی، جلسے کی تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ہیں، چالیس ہزار کرسیاں لگادی گئیں، اس موقع پر جلسہ گاہ کو عمران خان کی تصویروں والے پوسٹرز اور بینرز سے سجا یا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے علاوہ پارٹی کے دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

جلسے میں ڈی جے ولی سنزمیوزک کے ذریعے پی ٹی آئی کے کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے۔

جلسے کی سیکورٹی کے لئے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، اعلی ٰ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جلسے کی حفاظت پر پولیس اور ایف سی کے5ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہونگے جبکہ ایف سی بلوچستان پولیس کو سکیورٹی میں معاونت فراہم کر ے گی

Read more »

ایک فرد کو بچانے کے لیے تین افراد کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے, شاہ محمود

اسلام آباد : وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کو شائع کرنے کے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک حلقے میں یہ تاثر بھی ابھر رہا ہے کہ کسی ایک فرد کو بچانے کیلئے تین افراد کی قربانی دی گئی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ڈان لیکس میں راؤ تحسین اور طارق فاطمی کوعہدے سے ہٹایاگیا جس پر راؤ تحسین عدالت چلے گئے ہیں اور طارق فاطمی نے بھی اپنی بے گناہی سے متعلق خط لکھا ہے جب کہ پرویز رشید کو پہلے ہی قربانی کا بکرا بنایا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے ان اقدامات سے ایک حلقے میں یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ کسی ایک فرد کو بچانے کے لیے ان تینوں افراد کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے اور خود جن کوافراد کو حکومت نے ذمہ دار ٹھہرایا ہے وہ انکار کر رہے ہیں

Read more »

Scroll Up