تازہ ترین

Posts Tagged “Ramazan”

ٹرمپ انتظامیہ کا رمضان کا روایتی افطار ڈنرنہ کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن : امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کا مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کی کوشش کے بعد اب روایتی افطار ڈنر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے روایتی افطار ڈنر کی تقریب کی درخواست مسترد کر دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گزشتہ ہفتے دورہ سعودی عرب ، اور وہاں چالیس سے زیادہ مسلم ممالک کے سربراہان کی شرکت ، اسلام پر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب عندیہ دے رہا تھا کہ شاید ٹرمپ انتظامیہ مسلمانوں کے حوالے سے اپنا رویہ تبدیل کرنے کیلئے تیار ہے لیکن واشنگٹن میں وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کسی اور موڈ میں ہی موجود ہیں۔

ریکس ٹلرسن نے ہر سال امریکی محکمہ خارجہ میں رمضان المبارک کے حوالے سے منعقد ہونے والی روایتی افطار ڈنر اور عید الفطر کا استقبالیہ منعقد کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے اور کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ہر سال دیا جانے والا افطار ڈنر اس سال نہیں ہوگا۔

حکومت ڈیموکریٹس کی ہو یا ری پبلکنز کی امریکی محکمہ خارجہ 1999 سے ہر سال افطار ڈنر کا اہتمام کرتا ہے، جس میں امریکی وزیر خارجہ خصوصی طور پر شرکت کرتے رہے ہیں تاہم اس سال ریکس ٹلرسن نے رمضان یا عید الفطر کے حوالے سے کسی بھی تقریب کے انعقاد کی اجازت نہیں دی۔

اس با برکت مہینے کے حوالے سے اپبا بیان ضرور جاری کیااور مسلمانوں کورمضان کی مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ اٹھارہ سال میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ محکمہ خارجہ میں رمضان المبارک کی تقریب نہیں ہوگی۔

Read more »

روزے میں پانی کی کمی دور کرنے کے طریقے

ماہ صیام کے آغاز سے ہی ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آنے کا امکان ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ سخت گرمی میں روزہ رکھنے کے باعث جسم میں پانی کی کمی واقع ہوسکتی ہے جس کے لیے سحر و افطار میں پانی کا استعمال بڑھا دینا چاہیئے۔

رمضان المبارک میں سخت گرمی کے باعث جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ماہرین طب کے تجویز کردہ سات آسان طریقے مندرجہ ذیل ہیں۔

سحری میں کم از کم 2 گلاس پانی لازمی پیئیں جبکہ جوس اور کولڈ ڈرنک سے دور رہیں۔ یہ آپ کے وزن میں اضافہ کریں گی۔

ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو جیسے تربوز، کھیرا، سلاد وغیرہ۔ یہ آپ کے جسم کی پانی کی ضرورت کو پورا کریں گے۔

افطار کے اوقات میں ایک ساتھ 7 یا 8 گلاس پانی پینا نہ صرف بے فائدہ ہے بلکہ صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔

روزہ کے بعد کھجور اور 2 گلاس پانی کے ساتھ افطار کریں۔

رات میں نماز تراویح اور دوسری عبادات کے لیے جائیں تو پانی کی بوتل ساتھ لے کر جائیں۔

رات کو ایک پانی کی بوتل اپنے قریب رکھیں۔

کوشش کریں کہ گرم اور دھوپ والی جگہوں پر کم سے کم جائیں۔

Read more »

رمضان کا چاند نظر نہیں‌ آیا، پہلا روزہ اتوار کو ہوگا

کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے ملک بھر میں پہلا روزہ اتوار کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا

اجلاس کے بعد چیئرمین مفتی منیب نے اعلان کیا کہ چاند دیکھنے کے لیے جدید سائنسی ٹیلی اسکوپس سے مدد لی گئی اور ملک کے مختلف علاقوں میں بھی زونل کمیٹیوں نے اجلاس طلب کیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے چاند کی شہادت کے حوالے سے اطلاع موصول نہیں ہوئی لہذا اتفاق رائے سے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ پہلا روزہ اتوار کے روز ہوگا۔

قبل ازیں رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں کمیٹی اراکین سمیت محکمہ موسمیات کے حکام بھی شریک ہوئے، پاکستان بھر میں رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس طلب کیے گئے جہاں ذمہ داران نے چاند کے حوالے سے شہادتیں اکٹھی کیں۔

Read more »

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی نماز تراویح کا آغاز

ریاض: سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد پہلی تراویح کی نماز ادا کی گئی

تفصیلات کے مطابق دنیا کے کئی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی ماہ صیام کا آغاز ہوگیا، اس سال بھی مسلمانوں کی بڑی تعداد نے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ ماہ صیام کو خوش آمدید کہا۔

جن ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز ہوا وہاں مساجد میں پہلی تراویح کا اہتمام کیا گیا، مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے پہلی نمازِ تراویح میں شرکت کی۔ اسی طرح مسجد نبوی میں بھی مدینے کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے صلوۃ التراویح کی نماز ادا کی۔

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات ، بحرین ، قطر ، عمان اور دیگر خلیجی ریاستوں میں بھی نمازتراویح کا اہتمام کیا گیا اور آج پہلا روزہ رکھا گیا۔

Read more »

ماہ رمضان: اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

کراچی: وفاقی بجٹ 18-2017 کی تباہ کاریاں ابھی عوام کو لرزاں کیے ہوئے تھیں کہ رمضان کے آغاز سے صرف ایک روز قبل ملک بھر میں اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق رمضان شروع ہونے سے قبل ہی حسب معمول منافع خوروں نے عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے مختلف اشیا کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کردیا۔

صرف 2 دن قبل 40 روپے کلو میں فروخت ہونے والے ٹماٹر 60 روپے فی کلو ہوگئے۔ پیاز کی قیمت 25روپے فی کلو جبکہ ہری پیاز اور مرچ 10روپے فی کلو تک کردی گئیں۔

لیموں کی فی کلو قیمت 430 روپے اور پالک 30روپے فی کلو ہوگئی۔ چند دن قبل تک 20 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والے آلو کی قیمت بھی 30روپے ہوگئی۔

منافع خوروں نے پھلوں کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا۔ ملک کے مختلف شہروں میں کیلے 100 روپے فی درجن میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ خربوزے کی قیمت 60 روپے فی کلو ہوگئی۔

انار کی قیمت 800 روپے فی کلو اور سیب کی 300 روپے فی کلو ہوگئی۔ خوبانی اور آڑو کی قیمت بھی 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب مرغی فروشوں نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کا فیصلہ کرتے ہوئے 220 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والی چکن 260 روپے کلو میں بیچنا شروع کردی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے بجٹ اور منافع خوروں نے ماہ صیام سے قبل مہنگائی سے عام آدمی کے لیے زمین تنگ کر دی ہے۔

Read more »

رمضان المبارک کا چاند آج دیکھا جائے گا، امکانات بہت کم

اسلام آباد: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزارت مذہبی امورکے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام ساڑھے 6 بجے اسلام آباد میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔جس میں کمیٹی ارکان اورمحکمہ موسمیات کے حکام شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے۔

ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس میں چاند کی رویت کے حوالے سے ملنے والی شہادتوں کو وصول اور اس کی تصدیق سے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کریں گی۔

اجلاس میں کمیٹی ممبران اورمحکمہ موسمیات کے حکام شرکت کریں گے. وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ چاند کی حتمی رویت کا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی ہی کریں گے۔

دوسری جانب ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند گزشتہ شب 12 بج کر45 منٹ پر پیدا ہوچکا ہے لیکن آج چاند دکھائی دینے کے امکانات بہت کم ہیں کیونکہ آج شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر18 گھنٹے 55 منٹ ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسعودی عرب سمیت خلیجی اور مشرق وسطیٰ میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور دنیا کے بیشتر ممالک میں ہفتے کو یکم رمضان ہے۔

 

Read more »

رمضان کے مہینے میں چندہ مہم عروج پر ، مگر پیسہ جاتا کہاں ہے! کچھ پتہ نہیں

اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت میں غیرملکی امداد لے کر چھپانے والی این جی اوز کی فہرستیں تیار کرکے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں غیرملکی امداد چھپانے والی این جی اوز کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں شروع کردی گئیں اور نامزد این جی اوز کی فہرستیں تیار کرکے چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں۔چیف کمشنر آفس کے مطابق رفاعی کاموں کیلئے ایک ہزار 427 این جی اوز رجسٹرڈ ہیں تاہم اب تک کسی بھی این جی او نے بیرونی امداد کی تفصیلات فراہم نہیں کیں اور اسی وجہ سے رواں برس 471 این جی اوز کی رجسٹریشن بھی منسوخ کی جاچکی ہے
خصوصی طور پر رمضان کے مبارک مہینے میں یہ کاروبار اپنے عروج پر پہنج جاتا ہے اور ایسی ایسی تنظیموں چندے اکھٹے کرنے نکل پڑتی ہیں جن کا پورے سال کسی نے نام تک نہ سنا ہوگا۔ چندے کی اس دوڑ میں کئی میڈیا ہاؤسز بھی شامل ہیں جو رمضان کے مہینے میں بڑے پیمانے پر اشتہاری مہم چلا کر لاکھوں ڈالر اکھٹے کر لیتے ہیں مگر یہ پیسہ کہاں خرچ کیا جاتا ہے اس کا کچھ پتا نہیں۔
لیبر ڈیپارنمنٹ کے مطابق این جی اوز بیرون ملک سے آنے والی کتنی فنڈنگ لیتی ہیں اس کا کوئی حساب نہیں اور منصوبوں کے نام پر کروڑوں روپے کہاں جاتے ہیں اس کا بھی کوئی ریکارڈ موجود نہیں، اب تمام این جی اوز کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور بہت جلد کریک ڈاؤن بھی شروع کردیا جائے گا۔
 
 

Read more »

کل رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بہت کم امکانات ہیں، محکمہ موسمیات

اسلام آباد : رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، محکمہ موسمیات کے مطابق کل رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بہت کم امکانات ہیں، پہلا روزہ اتوارکوہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوگا، اسی طرح زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوں گے۔

چراغ شاہ بلڈنگ لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چھ بجے منعقد ہوگا۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق کل رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بہت کم امکانات ہیں، پہلا روزہ اتوار 28مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل شام کے وقت ملک بھر میں مطلع صاف ہوگا، پاکستان کے کوسٹل علاقے پسنی اورجیوانی میں چاند دیکھے جانے کے بہت کم امکانات ہوسکتے ہیں جبکہ ایشیا کے کسی بھی ملک میں چاند نظرآنے کا امکان نہیں۔

Read more »

کوشش ہوگی سحر و افطار میں بجلی بند نہ ہو, عابد شیر علی

اسلام آباد : وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی کہتے ہیں وہ جلد ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے، انہوں نے آصف زرداری، عمران خان اور شیخ رشید پر بھی بجلیاں گرائیں۔

ن لیگی رہنماء اور وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ آصف زرداری،عمران خان اور شیخ رشید کو ہتھکڑیاں لگیں گی، ہم نے 3 نسلوں کا حساب دیا۔

انڈسٹری پر کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں، کوشش ہوگی سحر و افطار میں بجلی بند نہ ہو، جلد ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کردیں گے

Read more »

Scroll Up