تازہ ترین

Posts Tagged “Saudi arab”

مسجد الحرام میں پہلی افطاری اور نماز مغرب

ریاض: خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کی پہلی افطاری کا اہتمام جاری ہے، مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں لوگوں کے لیے افطار کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات  سعودی عرب سمیت جن ممالک میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھا گیا وہاں افطاری کا اہتمام جاری ہے تاہم کچھ ممالک میں افطار کا وقت ہوچکا۔

مسجد الحرام اور مدینہ منورۃ (مسجد نبوی) میں ہر سال کی طرح امسال بھی لاکھوں افراد کے لیے افطار کا اہتمام کیا گیا ہے، عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں لاکھوں کی تعداد میں عازمین و زائرین و مقامی افراد افطار کر رہے ہیں۔

مسجد نبوی میں بھی افطار کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے، جہاں مقامی افراد کے علاوہ زائرین کے لیے بھی انتظامیہ کی جانب سے افطار کا اہتمام کیا گیا۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سعودی حکومت کی جانب سے افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس کے لیے سیکڑوں رضا کار اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیتے ہیں۔

 

Read more »

سعودی عرب نے تمام مسلم ممالک سے معافی مانگ لی

اسلام آباد: سعودی عرب نے ان مسلمان ممالک سے معذرت کی ہے جنہیں عرب اسلامی امریکی کانفرنس میں خطاب کرنے کا موقع نہیں ملا۔

بی بی سی کے مطابق اس بات کی تصدیق دفتر خارجہ پاکستان کے سربراہ نفیس زکریا نے یومیہ بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں ہوئی۔

نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے فرمانروا نے اُن مسلمان ممالک کے سربراہان سے ذاتی طور پر معذرت کی ہے جنہیں کانفرنس میں خطاب کا موقع نہ ملا۔

نفیس زکریا نے کہا کہ کانفرنس میں وقت کی کمی کے باعث ایسا ہوا کیوں کہ کانفرنس میں 30 ممالک کے سربراہان کو تقاریر کرنی تھیں لیکن وقت کم ہونے کے سبب کچھ رہنماؤں کو موقع بلا بقیہ تمام محروم رہے

Read more »

ریاض: سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب میں پہلار وزہ ہفتے کو ہوگا۔

ریاض: سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب میں پہلار وزہ ہفتے کو ہوگا۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے اس لیے  اب پہلا روزہ ہفتے کو ہوگا۔

سعودی عرب میں پہلا روزہ ہفتے کو ہونے کے بعد اب پاکستان میں اتوار 28 مئی کو پہلا روزہ ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

Read more »

ریاض : تین لاکھ 75ہزار ریال سے کم آمدنی پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں لیا جائے گا

ریاض : سعودی عرب میں اب 375 ہزار ریال سے کم آمدنی پر ٹیکس ختم کردیا۔

خلیجی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں 375 ہزار یا تین لاکھ 75ہزار ریال سے کم آمدنی پر کسی بھی کمپنی یا ادارے یا فرد سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔ یہ بات ریاض ایوان تجارت کے زیر اہتمام محکمہ زکوٰۃ و آمدنی کے تعاون سے منعقدہ خصوصی ورکشاپ میں بتائی گئی۔

اس کا اہتمام ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے متعارف کرانے کیلئے کیا گیا تھا۔ ایوان تجارت میں کاروباری کمیٹی کے چیئرمین سعد العجلان نے بتایا کہ سعودی عرب ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کاپابند ہے، جی سی سی ممالک مشترکہ معاہدے پر دستخط کرچکے ہیں۔

محکمہ زکوٰۃ و آمدنی میں بالواسطہ ٹیکس ادارے کے ڈائریکٹر جنرل سعود الملحم نے نجی اداروں سے کہا کہ وہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کیلئے تیاریاں کرلیں۔ عملدرآمد 2018ء سے ہوگا، اس کا اقرار نامہ ہر ماہ یا ہر 3 ماہ پر بھر ا جائے گا۔

پونے چار لاکھ ریال سے کم آمدنی والا اس ٹیکس سے استثنیٰ ہوگا، کمپنیوں کے مالکان سال رواں کی چوتھی سہ ماہی کے دوران اندراج کرالیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹیکس ادا کرنے کی ذمہ داری کمپنیوں کی نہیں بلکہ “محکمہ زکوٰۃ و آمدنی” از خود ٹیکس وصول کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر عمل درآمد کا فیصلہ ملکی قیادت نے کافی غور وخوض کے بعد کیا ہے

Read more »

سعودی عرب : غیر قانونی مقیم افراد کو ملک چھوڑنے کی مہلت 45 دن میں ختم

یاض: سعودی عرب حکومت کی جانب سے غیر قانونی مقیم افراد کو از خود ملک چھوڑنے کی مہلت ختم ہونے میں45 سے بھی کم دن رہ گئے، اس دوران ملک چھوڑنے والوں کے فنگر پرنٹس نہیں لیے جائیں گے تاکہ وہ دوبارہ ملک آسکیں۔

تارکین وطن کو تین ماہ کی مہلت دی تھی

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے ملک میں مقیم تارکین وطن کو تین ماہ میں ملک چھوڑنے کی مہلت دی تھی جسے ختم ہونے میں اب 45 سے بھی کم دن رہے گئے ہیں۔

جرمانہ نہیں ہوگا، حراست میں نہیں لیا جائے گا

سعودی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ اس مہلت سے فائدہ اٹھانے والے افراد کو خصوصی رعایت دی جائے گی، جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا، اسے حراست میں نہیں رکھا جائے گا۔

فنگر پرنٹس نہ لے کر بلیک لسٹ نہیں کیا جائے گا

اعلان کے مطابق غیر قانونی مقیم شخص کی واپسی کے دوران اس کے فنگر پرنٹس نہیں لیے جائیں گے تاکہ اگلی بار وہ شخص اگر درست اور قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے سعودی عرب آنا چاہے تو اسے ویزا مل سکے عام الفاظ میں کہیں تو ایسے شخص کو بلیک لسٹ نہیں کیا جائےگا۔

مہم کے دوران 32 ہزار افراد ملک چھوڑ چکے

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق  سعودی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ مملکت میں غیر قانونی مقیم افراد اور نظامِ اقامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ملک گیر مہم کے آغاز کے بعد سے اب تک 32 ہزار افراد سعودی عرب سے کوچ کر چکے ہیں۔

مہلت کے بعد پکڑے گئے تو ٹیکس اور جرمانہ عائد، حراست اور بلیک لسٹ

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسی ضمن میں مہم کے معاون نگراں کرنل سفر بن دلیم نے تارکین وطن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس رعایت سے فائدہ اٹھائیں ورنہ مہم کے بعد وہ یہاں پکڑے گئے تو ان پر تمام ٹیکسز اور جرمانے عائد کیے جائیں گے ساتھ ہی انہیں حراست میں بھی رکھا جائے گا۔

ملک میں 78 مراکز قائم، 19 سرکاری ادارے شریک

کرنل سفر بن دلیم کے مطابق اس مہم میں 19 سرکاری ادارے شریک ہیں اور ملک میں 78 مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں روزانہ غیر قانونی مقیم افراد کی بڑی تعداد خود کو پیش کررہی ہے۔

مہم کا مقصد 10 لاکھ افراد کو سامنے لانا ہے

اطلاعات ہیں کہ نوے روزہ اس مہم کا مقصد 10 لاکھ غیر قانونی مقیم افراد کو سامنے لانا ہے جن میں سے 2.85 لاکھ افراد اپنی ملازمتوں سے غائب ہیں۔

سابقہ مہم میں 55 لاکھ افراد کو نکالا گیا

چار سال قبل بھی اسی نوعیت کی ایک مہم شروع کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 55 لاکھ غیر قانونی مقیم افراد کا کوچ اور ان کے معاملات کی درستی سامنے آئی تھی۔

ڈیڈ لائن 31 جون تک ہے

واضح رہے کہ سعودی حکام کی جانب سے غیر قانونی مقیم افراد کو ملک چھوڑنے کے لیے یکم اپریل تا 31 جون 90 روز کی مہلت دی گئی ہے

Read more »

سعودی عرب : دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پاکستانی اور ایک 2 سالہ بچہ جاں بحق

ریاض: سعودی عرب کے شہر”قطیف”میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاکستانی شہری اور دو سالہ بچہ جاں بحق ہوگئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق دہشت گردی کا واقعہ قطیف کے علاقے عوامیہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں دہشت گردوں نے ترقیاتی منصوبے پر کام کرنے والے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو سالہ مقامی بچہ اور پاکستانی مزدور راہ گیر جاں بحق ہوئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے، جن میں دو پاکستانی، ایک سوڈانی اور ایک بھارتی شہری شامل ہیں۔

سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد وں نے کمپنی کی گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا اور اندھا دھند فائرنگ کردی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور ایک دہشت گرد کو مقابلے کے بعد ہلاک کردیا

Read more »

سعودی عرب : تمام غیر ملکی ملازمین کےلئے انتہائی بری خبر

ریاض: سعودی حکومت نے اپنی تمام وزارتوں اور سرکاری محکموں کو حکم دیا ہےکہ وہ تین سال کے اندر تمام غیر ملکی باشندوں کو محکموں سے برطرف کردیں تاکہ سرکاری ملازمتیں مقامی افراد کو منتقل کی جاسکیں۔

سعودی گزٹ کے مطابق یہ فیصلہ سعودی وزیر عبداللہ المیلفی کی جانب سے پیر کو منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کا ایجنڈا مقامی افراد کو روزگار دلانے کے اقدامات سے متعلق تھا اور موجودہ حکم بھی سعودی ویژن 2020ء کا ایک حصہ ہے۔

منسٹری آف سول سروس کے مطابق گزشتہ سال 2016ء کے اختتام تک پبلک سیکٹر میں کام کرنے والے غیر ملکی باشندوں کی تعداد 70 ہزار کے لگ بھگ تھی، اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ تین سال بعد یعنی سال 2020ء تک سعودی عرب کے سرکاری اداروں (پبلک سیکٹر) میں کوئی غیر ملکی ملازم موجود نہیں ہوگا

بعدازاں اجلاس کے بعد ورک شاپ ’’جاب نیشنلائزیشن ‘‘منعقد کی گئی جس میں منسٹری کے اعلیٰ حکام، دیگر وزارتوں کے ایچ آر ایکسپرٹس، سرکاری محکمہ جات اور جامعات کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سول سروسز کے نائب وزیر عبداللہ میلفی نے کہا کہ مقامی افراد کو سرکاری ملازمتوں کی مکمل فراہمی نیشنل ٹرانسفارمیشن پروگرام 2020ء (این ٹی پی)اور کنگڈم ویژن 2030ء کا ایک اہم حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ این ٹی پی کی کامیابیاں اور ویژن 2030ء کا انقلاب تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں کا تعاون سے ہی ممکن ہے۔

اجلاس میں سرکاری ملازمتیں مقامی افراد کو منتقل کرنے میں حائل رکاوٹوں پر بات کی گئی،شرکا کی آرا لی گئیں

Read more »

Scroll Up