تازہ ترین

Posts Tagged “Sports news”

دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایونٹ سر کرنے والے چوتھے پاکستانی

کھٹمنڈو : پاکستانی کوہ پیماء کرنل (ر) عبدالجبار بھٹی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی، وہ یہ معرکہ سرانجام دینے والے چوتھے پاکستانی ہیں، مشن کی کامیابی کے بعد عبدالجبار بھٹی بیس کیمپ روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فوج کے ریٹائرڈ کرنل عبدالجبار بھٹی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایونٹ سر کرلی ہے، وہ یہ معرکہ سرانجام دینے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔

کرنل (ر) عبدالجبار کئی ہفتوں سے نیپال میں ہیں، انہوں نے 16 مئی کو بیس کیمپ سے ماؤنٹ ایونٹ سر کرنے کیلئے اپنی مہم کا آغاز کیا تھا

دنیا میں صرف کرکٹرز ہی ملک کا نام روشن نہیں کرتے بلکہ دوسرے کھیلوں کے شعبوں میں بھی باصلاحیت لوگ بڑے بڑے کارنامے انجام دیتے ہی

پاکستانی ان کے اس عظیم کارنامے پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ حکومت بھی ان کے اس شاندار کارنامے پر انہیں سرکاری اعزازات سے نوازے گں 

Read more »

سب کو باکسنگ سکھاؤں گا، سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ، باکسر عامر خان

لاہور: عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان بختاور بھٹو کے بعد مریم نواز کو بھی باکسنگ کی ٹپس دینے کے لئے تیار ہے، انکا کہنا ہے نیوٹرل آدمی ہوں سب کو باکسنگ سکھائیں گے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لاہور میں داتا دربار پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور لنگر تقسیم کیا، اس موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ کھلاڑی ہیں سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے، بختاور بھٹو کو باکسنگ کا شوق ہے اس لئے انہیں ٹپس دیں۔

عامر خان نے ملک میں انٹرنیشنل ریسلنگ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے، غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آکر کھیلنا چاہیے، پاکستان کے مثبت چہرے کو دنیا کے سامنے لائے گا۔

باکسرعامر خان سے جب سیاست کے حوالے سوال پوچھا گیا تو ان کا جواب تھا کہ وہ سیاسی سرگرمیوں میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے، باکسنک گنک نے خواہش ظاہرکی کہ وہ یتیم بچوں کی فلاح کیلئے کام کرناچاہتے ہیں جس میں انہیں حکومتی تعاون درکار ہے۔

Read more »

لندن: انگلش کاؤنٹی ہمپشائر کا آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی سے معاہدہ

لندن: انگلش کاؤنٹی ہمپشائر نے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی سے رواں سال ٹی 20 بلاسٹ کے لیے معاہدہ کرلیا۔ سنہ 2011 کے بعد یہ تیسرا موقع ہوگا جس میں آفریدی انگلش کاؤنٹی سے کھیلیں گے۔

جائلز وائٹ کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے لیے شاہد خان آفریدی ایک بہترین انتخاب ہیں ان کی نمائندگی ہماری ٹیم کو مزید مضبوط بنادے گی

آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 98 میچز میں 97 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جو اب تک انٹرنیشنل ریکارڈ ہے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے سنہ 2011 میں سمر سیٹ سے کھیلتے ہوئے 42 گیندوں پر 80 رنز بنائے تھے جہاں ٹائی ہونے والے میچ میں ہمپشائر کو سپر اوور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا

Read more »

پی سی بی : عمراکمل اور جنید خان پر جرمانہ عائد

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل اورجنید خان پرمیچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کر دیا

قومی ٹیم کے دونوں کھلاڑیوں کومس کنڈکٹ پرجرمانہ عائد کیا گیا جب کہ دونوں کھلاڑیوں کو 18 مئی سے ایک ماہ کے لیے زیر نگرانی بھی رکھا جائے گا۔

اگر اس ایک ماہ کے درمیان عمر اکمل اور جنید خان نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے دوبارہ مرتکب پائے گئے تو اگلے ماہ تک کوئی بھی میچ کھیلنے پر پابندی لگ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ 27 اپریل کو پاکستان کپ کے سندھ اور پنجاب کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں کپتان عمر اکمل نے کہا تھا کہ جنید خان آج کا میچ نہیں کھیلیں گے کیوں کہ جنید خان کل ٹیم میٹنگ میں موجود تھے لیکن آج بناء اطلاع دیئے چلے گئے ہیں۔

ٹاس کے بعد میڈیا کو دیئے گئے بیان کے جواب میں جنید خان نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں کہیں نہیں گیا ہوں بلکہ ہوٹل میں اپنے کمرے میں موجود ہوں۔

جنید خان کا کہنا تھا کہ طبیعت کی ناسازی کے باعث میچ نہیں کھیلا اور اس بات سے ٹیم مینیجمنٹ اور کپتان عمر اکمل کو بھی آگاہ کردیا تھا اس کے باوجود میری غیرموجودگی پر لاعلمی کا اظہار کیا گیا جس پر تعجب ہے۔

 

Read more »

پاکستان میں پہلی بار انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے آج ہوں گے

کراچی : پروفیشنل ریسلنگ کا ایک نیا باب پاکستان میں کھلنے والا ہے، کے ایم سی اسپورٹس کمپیلکس میں پہلا پروفیشنل ریسلنگ مقابلہ آج ہوگا، کراچی میں بین الاقوامی ریسلرز پہلی مرتبہ تاریخ ساز ایونٹ میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پروفیشنل ریسلنگ کا انعقاد ہونے جارہا ہے، اس حوالے سے آج کراچی میں زبردست معرکہ ہوگا، کے ایم سی اسپورٹس کمپیلکس میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔

میڈیا بریفنگ میں ایونٹ آرگنائزر نے بتایا کہ کئی بین الاقوامی ریسلرزکو پاکستان میں جمع کرنا آسان نہیں تھا، انہوں نے بتایا کہ رنگارنگ تقریب کے ساتھ دلچسپ مقابلے بھی ہونگے۔

گزشتہ روز پاکستان آنے والے برطانوی ریسلر ٹائنی آئرن قیمے سے بنی پاکستانی ڈش اور لسی کے دیوانے نکلے، آسٹریائی ریسلر بیمبی کلر نے کہا کہ مرچوں والے کھانوں کا الگ ہی مزہ ہے، انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ بریانی کھانا چاہتے ہیں۔

غیرملکی ریسلرز پاکستان کو محفوظ ترین ملک قرار دے چکے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ اس ملک میں پروفیشنل ریسلنگ کو فروغ ملےگا

Read more »

پروفیشنل ریسلنگ مقابلے , 19 بین الاقوامی ریسلرز پاکستان پہنچ گئے

کراچی: پروفیشنل ریسلنگ مقابلوں میں شرکت کے لیے 19 بین الاقوامی ریسلرز پاکستان پہنچ گئے۔ ریسلرز میں 4 خواتین ریسلرز بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پرو ریسلنگ انٹرٹینمنت گروپ کی جانب سے منعقد کیے جانے والے ان مقابلوں میں شرکت کے لیے 19 بین الاقوامی ریسلرز کراچی پہنچ گئے ہیں۔

بین الاقوامی ریسلرز کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

پاکستان پہنچنے والے ریسلرز میں ڈبلیو ڈبلیو کے ریسلر ویڈ بیرٹ بھی شامل ہین۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انھیں پہلی بار پاکستان آنے پر بہت خوشی ہے۔

پاکستانی نژاد فرانسیسی ریسلرز بادشاہ پہلوان خان کہتے ہیں کہ پاکستان میں پروفیشنل ریسلنگ کو فروغ دیں گے۔ ایک اور ریسلر ٹائنی آئرن کا کہنا تھا کہ ریسلنگ کے مقابلے کے دیکھ کر مداحوں کو بہت لطف آئے گا۔

کراچی آنے والے ان 19 ریسلرز میں 4 خواتین ریسلرز بھی شامل ہیں۔

ریسلنگ کے یہ مقابلے 17 مئی کو کشمیر روڈ پر کے ایم سی کمپلیکس میں منعقد ہوں گے

Read more »

ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریز میں جیت مصباح الحق اور یونس خان کیلئے بہترین الوداعیہ ہے , انضمام

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریز میں جیت مصباح الحق اور یونس خان کیلئے بہترین الوداعیہ ہے، پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، نئےکھلاڑی سامنےآئیں گے۔

ان خیالات کااظاہر انہوں نے ایل سی سی اے لاہورمیں حمزہ شہباز شریف گولڈ کپ کے فائنل میچ کے دوران تقریب تقسیم انعامات میں گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ جاوید میاں داد، عمران خان ،وسیم اکرم اور وقاریونس جیسے کھلاڑیوں کے جانے سے بھی کرکٹ رکی نہیں، مصباح الحق اور یونس خان نے اپنے کیرئیر کی بہترین اننگ کھیلی مگر ابھی ان کا کام ختم نہیں ہوا، ان کی اگلی اننگ کا آغاز بھی جلد ہو گا، جس کیلئے انہیں اسی طرح محنت سے کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز سے جیت پوری ٹیم کی طرح یونس اور مصباح کیلئے بھی خوبصورت تحفہ ہے، تقریب تقسیم انعامات میں جیتنے والی ٹیموں کو شیلڈز اور ٹرافیاںدی گئیں اس موقع پر قومی کرکٹ اور سیاست سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی موجود تھیں

Read more »

مصباح اور یونس کی الوداعی اننگز اختتام پذیر

ڈومینیکا: قومی ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان مصباح الحق کیریئر کی آخری اننگز میں 2 رنز جبکہ بلے باز یونس خان 35 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے دو اہم کھلاڑی الوداعی میچ کھیل رہے ہیں

یونس خان نے الوداعی اننگز میں 73 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 35 رنز اسکور کیے جبکہ شان مسعود کے آؤٹ ہونے کے بعد مصباح الحق کمان سنبھالی تو وہ بھی 14 گیندیں کھیلنے کے بعد 2 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے

چار اوورز کے بعد یونس خان بھی پویلین روانہ ہوئے اور اس طرح پاکستان کے دو مایہ ناز کھلاڑیوں کا کیرئیر اختتام پذیر ہوا۔ اسٹیڈیم میں موجود دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے کرکٹ کے نامور ستاروں کی آخری اننگز پر انہیں خراج تحسین پیش کیا

Read more »

Scroll Up