تازہ ترین

Posts Tagged “Urdu”

برازیل : دو لاکھ قیراط سبز فیروزہ ، ایک پتھر نے ارب پتی بنا دیا

برازیلیا: برازیل میں کوئلے کی کان میں کھدائی کے دوران مزدوروں کو قیمتی پتھر ملا جس نے اس کان کے مالک کو ارب پتی بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق برازیل میں کوئلے کی کان سے کوئلہ نکالتے ہوئے کان کنوں کو ایسا قیمتی پتھر ملا کہ کان کا مالک بیٹھے بٹھائے ارب پتی بن گیا۔

کوئلے کی کان کی کھدائی شروع کی تو اس دوران حیران کُن طور پر 363 کلو گرام وزنی سبز فیروزہ نظر آیا جسے مزوروں نے کچرا سمجھ کر علیحدہ رکھ دیا۔

مگر جب اسے باہر روشنی میں لے جایا گیا تو وہ سبز رنگ میں چمکنے لگا اور معلوم ہوا کہ یہ تو انتہائی قیمتی فیروزہ ہے اور اس کی قیمت اربوں روپے بنتی ہے۔

پتھر نکلنے کی خبر شہر میں پھیلی تو مقامی حکومت کے حکام مالک سے پتھر قبضے میں لینے کے لیے کان پہنچے تو معلوم ہوا کہ وہ پتھر فروخت ہوچکا ہے۔

برازیل میڈیا کے مطابق 363 کلو گرام وزنی انتہائی قیمتی دیو قامت پتھر میں سے 2 لاکھ قیراط  سبز فیروزہ نکالا جاسکتا تھا۔

 

Read more »

لندن: انگلش کاؤنٹی ہمپشائر کا آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی سے معاہدہ

لندن: انگلش کاؤنٹی ہمپشائر نے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی سے رواں سال ٹی 20 بلاسٹ کے لیے معاہدہ کرلیا۔ سنہ 2011 کے بعد یہ تیسرا موقع ہوگا جس میں آفریدی انگلش کاؤنٹی سے کھیلیں گے۔

جائلز وائٹ کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے لیے شاہد خان آفریدی ایک بہترین انتخاب ہیں ان کی نمائندگی ہماری ٹیم کو مزید مضبوط بنادے گی

آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 98 میچز میں 97 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جو اب تک انٹرنیشنل ریکارڈ ہے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے سنہ 2011 میں سمر سیٹ سے کھیلتے ہوئے 42 گیندوں پر 80 رنز بنائے تھے جہاں ٹائی ہونے والے میچ میں ہمپشائر کو سپر اوور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا

Read more »

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ، صدرٹرمپ تین مختلف اجلاسوں میں سعودی اور اسلامی دنیا کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض پہنچ گئے ، ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ، بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور داماد بھی ان کے ہمراہ ہیں، صدرٹرمپ عرب اسلامک امریکن سمٹ سے خطاب بھی کریں گے جبکہ خلیجی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، صدر ٹرمپ اپنے خطاب میں انتہا پسندی، دہشتگردی کے خلاف جنگ اور مذہبی رواداری پربات کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا سعودی عرب کے ساتھ تقریباً ایک کھرب ڈالر اسلحہ کے معاہدے کرنا چاہتا ہے، جو مستقبل میں تین کھرب تک پہنچ سکتے ہیں، دفاعی معاہدوں کے علاوہ بجلی، تیل اور گیس اور صنعتی اور کیمیائی شعبوں میں بھی معاہدے متوقع ہیں۔

صدر ٹرمپ کی سعودی عرب آمد سے قبل سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبير کا کہنا تھا کہ امریکا اور مغرب اسلامی دنیا کے دشمن نہیں، اسلامی دنیا کے رہنماؤں کی ٹرمپ سےملاقاتوں میں دہشت گردی اور شدت پسندی پربات ہوگی

Read more »

عمران خان آج کوئٹہ میں جھنڈے گاڑنے کے لئے تیار

کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف 5 سال بعد آج کوئٹہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں پنڈال سجائے گی، جلسے کی تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ہیں، چالیس ہزار کرسیاں لگادی گئیں، اس موقع پر جلسہ گاہ کو عمران خان کی تصویروں والے پوسٹرز اور بینرز سے سجا یا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے علاوہ پارٹی کے دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

جلسے میں ڈی جے ولی سنزمیوزک کے ذریعے پی ٹی آئی کے کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے۔

جلسے کی سیکورٹی کے لئے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، اعلی ٰ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جلسے کی حفاظت پر پولیس اور ایف سی کے5ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہونگے جبکہ ایف سی بلوچستان پولیس کو سکیورٹی میں معاونت فراہم کر ے گی

Read more »

کلبھوشن کیس: تحریک انصاف کے وزیر اعظم سے 7 سوالات ، جواب ضرور لیں گے

اسلام آباد: عالمی عدالتِ انصاف کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن کی سزا کے خلاف حکم امتناعی آنے کے بعد تحریک انصاف نے وزیر اعظم سے 7 سوالات پوچھ لیے۔

تحریک انصاف کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات میں نوازشریف سے پوچھا گیا ہے کہ

سوال نمبر 1’’اختیارات کے باوجود وزیر اعظم نے عالمی عدالت انصافِ میں  ایڈہاک جج مقرر کیوں نہیں کیا؟ ‘‘۔

سوال نمبر 2’’دفتر خارجہ نے ضروری قانونی مشاورت حاصل کیوں نہیں کی‘‘

سوال نمبر 3’’کلبھوشن کیس میں ایسے وکیل کو عالمی عدالتِ انصاف کیوں بھیجا گیا جس نے آئی سی جے کا کبھی کوئی مقدمہ لڑا ہی نہیں؟‘‘۔

سوال نمبر 4 ’’پاکستان نے اپنا تحریری دفاع 15 مئی سے پہلے کیوں جمع نہیں کروایا

سوال نمبر 5 ’’حکومت نے قطر سے تعلق رکھنے والے وکیل کو ہی کلبھوشن کیس کے لیے کیوں منتخب کیا‘‘۔

سوال نمبر 6 ’’عالمی عدالت کی جانب سے ملے ہوئے 90 منٹ پورے کیوں نہیں کئے گئے اور صرف 50 منٹ میں ہی دلائل مکمل کیوں کئے گئے۔

سوال نمبر 7 ’’ سجن جنڈال کی پاکستان آمد اور کلبھوشن یادیو کیس مییں شکست کا آپس میں کیا تعلق ہے

اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت نے کہا ہے کہ کلبھوشن کے معاملے پر وضاحت حاصل کیے بغیر تحریک انصاف خاموش نہیں بیٹھے گی ساتھ ہی پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم قوم کو درج بالا سوالات کے جوابات دیں۔

 

Read more »

نہ کلبھوشن کیس نہ لوڈشیڈنگ ، سندھ اسمبلی کس کام میں مصروف ہے؟

کراچی: سندھ اسمبلی حسب روایت ملکی تاریخ کے اہم ترین مسئلوں کو چھوڑ کر اپنی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کر رہی ہے۔ جس سندھ اسمبلی کے گذشتہ چار سالوں کی کارکردگی صفر ہے اس نے اپنے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا، جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کی تنخواہ 75 ہزار سے بڑھ کر ڈیڑلاکھ اور اسپیکر اسمبلی کی تنخواہ 70 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اراکین کے تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش کیا گیا جو بغیر کسی احتجاج اور شور شرابے کے متفقہ طور پر منظور ہوگیا۔

سندھ اسمبلی میں منظور ہونے والے بل میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، وزیروں سمیت تمام اراکین کی تنخواہوں میں دگنا اضافہ ہوجائے گا جس کے بعد اراکین کی تنخواہ چوبیس ہزار سے بڑھ کر 50ہزار، 10 ہزار فون الاؤنس، 15 ہزار مرمتی الاؤنس، 45 ہزار گھر کا الاؤنس اور 15 ہزار روپے یوٹیلیلٹی الاؤنس ہوجائے گا۔

بل کے مطابق بیرون کراچی سے آنے والے اراکین کو 5 ہزار روپے رہائشی الاؤنس کے سالانہ 2 لاکھ روپے بھی ادا کیے جائیں گے جبکہ سندھ اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کو وزیر کا درجہ دینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

نئے بل کے تحت وزیراعلیٰ سندھ کی تنخواہ 75 ہزار سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ، اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ 70 ہزار سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ جبکہ ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ 60 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ چالیس ہزار ورپے تک پہنچ جائے گی۔

صوبائی وزراء کو 75 ہزار روپے تنخواہ کے ساتھ، یوٹیلیٹی بلز، میڈیکل، پانچ سو لیٹر پیٹرول، سرکاری گاڑی، ڈرائیور اور گاڑی کی مرمت کے ساتھ نئے پارٹس کی خریداری کے لیے پچاس ہزار روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں صوبائی وزیروں کو 55 ہزار روپے رہائشی الاؤنس کے ساتھ گھر کی مرمت کے لیے ماہانہ 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

 

Read more »

کلبھوشن فیصلہ: عالمی عدالت میں ایک بھی جج مسلم ملک سے نہیں تھا

اسلام آباد: عالمی عدالت میں کلبھوسن یادیو کیس میں بھارت کے حق میں فیصلہ دینے والی عدالت میں ایک بھی جج مسلم ملک سے نہیں تھا

تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ جن ججز دیا ان میں بھارتی، روسی، امریکی، چینی، فرانسیسی و دیگر ممالک کے ججز شامل ہیں لیکن ایک بھی مسلم ملک سے نہیں۔

عالمی عدالت کے سربراہ رونی ابراہیم کا آبائی تعلق مصر سے تھا تاہم اب وہ فرانس کے شہری ہیں جب کہ بینچ میں بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج دلویر بھنڈای بھی شامل ہیں۔

دیگر ججز میں برازیل، روس، امریکا، چین، آسٹریلیا، اٹلی، جاپان، یوگنڈا اور جمیکا کے ججز کلبھوشن یادیو کیس کے بینچ کا حصہ تھے لیکن کسی بھی مسلمان ملک سے کوئی جج شامل نہیں تھا۔

Read more »

آسٹریا میں برقع پہننے اور قرآن شریف تقسیم کرنے پر پابندی عائد

ویانا: آسٹریا میں برقع پہننے اور قرآٓن شریف تقسیم کرنے پر پابندی عائد کردی گئی، برقع کرنے والی خاتون پر 150 یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کئی ممالک کے بعد اب آسٹریا بھی ان ممالک کی صف میں شامل ہوگیا جہاں برقع پر پابندی عائد کردی گئی، منگل کی شام آسٹریا کی پارلیمنٹ نے برقع پر پابندی کے بل کی منظوری دے دی۔

لیکن یہاں اضافی طور پر قرآن کی مفت تقسیم پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے،اب عوامی مقامات پر قرآن کریم کے نسخے مفت تقسیم نہیں کیے جاسکیں گے۔

آسٹرین میڈیا کے مطابق منظور شدہ بل کے تحت پابندی کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا، خلاف ورزی کرنےو الے خاتون کو 150 یورو یعنی 166 ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

 

Read more »

شام، داعش کا دیہات پر حملہ، ظلم کی انتہا کردی بچوں اور خواتین کا قتل عام

شام : شام کے وسطی صوبے حما میں شدت پسندوں نے دو دیہاتوں پر حملہ کر کے شامی فوجیوں سمیت 50 افراد کو قتل کردیا جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں مقامی بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جنہیں علاقے سے نکلنے کی کوشش کے دوران گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شامی حکومت کے زیر انتظام علاقے حما کے دو وسطی دیہات پر شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجوؤں نے حملہ کردیا اور شامی فورسز کے 27 فوجیوں ، بچوں اور خواتین سمیت 50 سے زائد افراد کو گولیاں مارکر قتل کردیا جب کہ اس خون ریز حملے میں داعش کے شدت پسندوں نے بیشتر شہریوں کے سر بھی قلم کیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش جنگجوؤں نے عقریب الصافی اور المابوجیے نامی دیہاتوں پر حملہ کرکے کم سے کم 15 شہریوں اورحکومتی فورسز کے 27 فوجیوں کو ہلاک کردیا جب کہ شامی فورسز نے حملہ کرنے والے 15 جنگجوؤں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تاہم داعش جنگجوؤں کی ہلاکت کے حوالے سے متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب شام کی سرکاری نیوز ایجنسی صعنا نے بتایا کہ داعش حملے میں 20 شہری ہلاک ہوئے جن میں سے بیشتر شہریوں کے سرقلم کیے گئے تھے اور اب بھی داعش جنگجو دیہاتوں پر قابض ہیں اور کئی سرکاری اہلکاروں کو اغواء کر رکھا ہے جنہیں آزاد کرانے کے لیے سرکاری فورسز مصروف عمل ہیں۔

 

Read more »

عالمی عدالت جیسے اداروں میں مسلمانوں کو انصاف نہیں ملتا، بیرسٹرفروغ نسیم

اسلام آباد : بیرسٹرفروغ نسیم نے کہا ہے کہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ عالمی عدالت انصاف جیسےفورمز میں مسلمانوں کو انصاف نہیں ملتا تاہم یہ فائدہ ضرور ہوا کہ دہشت گرد کلبھوشن ایک اسٹیٹ ایکٹر ثابت ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئی سی جےمیں جانا ہی نہیں چاہیے تھا اب اگر آئی سی جےکافیصلہ نہ مانا توسلامتی کونسل میں پاکستان مخالف قرارداد آئے گی اس لیے آئی سی جےمیں کیس نہ لڑنا ہی عقل مندی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھارت نے بھی عالمی عدالت انصاف کے اختیار کو چیلنج کیا تھا اور کئی معاملات میں بھارت بھی آئی سی جے میں نہیں گیاتھا تاہم اب پاکستان کو آئی سی جےسے نکلنے کیلئے وسیع لابنگ کرنا ہوگی۔

بیرسٹرفروغ نسیم نے کہا کہ آئی سی جے میں بھارت کے خلاف مضبوط کیس پیش کرسکتے تھے لیکن ایسا نہ ہوسکا اگر کلاز آئی کا استعمال کیا جاتا تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا اور بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کومثال کے طور پر پیش کرناچاہیے تھا اور اگر کلبھوشن کیس ہو سکتا ہے تو شکیل آفریدی کو بھی رہائی مل سکتی ہے۔

 

Read more »

نوجوان دہشتگردوں کے نظریے سے کیسے بچیں؟ پاک فوج کے زیر اہتمام سیمینار آج ہوگا

راولپنڈی : جی ایچ کیو میں دہشتگردی کو رد کرنے میں نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر سیمینارآج ہوگا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیمینارسے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان دہشتگردوں کی سوچ سے کیسے بچیں؟منفی نظریے کو شکست کیسے دیں؟پاک فوج کےسربراہ مستقبل کے معماروں کو سمجھائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں آج دہشتگردی کو رد کرنے میں نوجوانوں کا کردار کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا جارہا ہے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ خطاب کریں گے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے ہونے والے سیمینار کا مقصد نوجوانوں میں رواداری اور ہم آہنگی اجاگر کرنا ہے، سیمینار میں ملک بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز، ماہرین تعلیم، طلبا سمیت مدارس کے مہتمم اور طلبا شرکت کریں گے۔

Read more »

چاند نواب کے بعد اب ’’بک گئی ہے یہ گورنمنٹ‘‘ والی آنٹی کی انڈیا میں کاپی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارعرفان خان پاکستانی سوشل میڈیا پر شہرت پانے والی ’بک گئی ہے یہ گورمنٹ‘ والی آنٹی کے مداح نکلے، ویڈیو بنا کر سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں اپنی منفرد اداکاری سے مشہور اداکارعرفان خان نے پاکستان میں ’بک گئی ہے یہ گورمنٹ‘  والی آنٹی کے نام سے وائرل ہونے والی ویڈیو کی کاپی بنا کر سب کو حیران کردیا ہے۔

پاکستانی آنٹی نے ’’بک گئی ہے یہ گورنمنٹ‘‘ کے ساتھ گورنمنٹ کو ایسی گالیاں نکالی ہیں جو کسی بھی صورت بتانے کے قابل نہیں ہیں مگر ان کا معصومانہ انداز دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عرفان خان پاکستانی خاتون کی طرح دوپٹہ اوڑھ کر بالی وڈ سنیما کو بُرا بھلا کہتے دکھائی دے رہے ہیں، اور فلم کی پروموشن کے طریقہ کار پربھی تنقید کررہے ہیں

اس سے قبل سلمان ْخان اپنی فلم بجرنگی بھائی جان میں مشہور زمانہ نیوز رپورٹر چاند نواب کے کریکٹر کو اپنی فلم میں کاپی کر چکے ہیں

Read more »

جکارتہ، ہم جنس پرست جوڑے کو سرعام کوڑے مارنے کی سزا

جکارتہ : انڈونیشیا کی شرعی عدالت نے دو ہم جنس پرست مردوں کو سرعام 85 لاٹھیاں مارنے کا حکم دیا جس پر عمل درآمد آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے صوبہ آچہ کی عدالت نے 20 اور 23 سال کے نوجوانوں کو آپس میں جنسی تعلقات رکھنے کی پاداش میں 85 ڈنڈے مارنے کا حکم دیا، دونوں نوجوانوں کو مارچ کے آخر میں بندا آچہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

چیف پراسیکیوٹر گلمائنی کا کہنا تھا کہ ان نوجوانوں کی سزاوں پر عملدرآمد آئندہ ہفتے ماہ رمضان سے قبل ہی کیا جائے گا اور عدالتی حکم کی پاسداری کرتے ہوئے نوجوانوں کو سر عام سزا کے لیے متعین کوڑے نما لاٹھیاں ماری جائیں گے۔

Read more »

قابل اعتراض ویڈیو بنا کر شیئر کرنے والے مجرم کو عبرتناک سزا

اسلام آباد: انٹرنیٹ پر خاتون کی قابل اعتراض ویڈیو بنا کر شیئر کرنے والے مجرم اطہر صفدر کو سائبر کرائم ایکٹ 2016 کے تحت سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں سائبر کرائم ایکٹ دوہزار سولہ کے تحت پہلی سزا سنادی گئی، مجرم کو دوسال قید اور دولاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، ایف آئی اے کے مطابق مجرم اطہر صفدر نے کیمرے سے خاتون کی قابل اعتراض ویڈیو بنائی اور پھر اس قابل اعتراض ویڈیو کو انٹر نیٹ اور دیگر ذرائع ابلاغ پر پھیلایا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تو الزامات درست ثابت ہوئے اور اطہر صفدر نے خود اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا جس کے بعد اُسے دو سال قید اور دو لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

Read more »

پاک افغان فلیگ میٹنگ، معاملے کے حل تک سیز فائر پر اتفاق

راولپنڈی : ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا ہے فلیگ میٹنگ میں پاکستان نے کلی جہانگیر اور کلی لقمان خالی کرنے کے افغانستان کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان فلیگ میٹنگ فرینڈشپ گیٹ چمن پر ہوئی، پاکستانی وفدکی قیادت ڈی آئی جی ایف سی بلوچستان نے کی، جس میں سرحدی تنازعات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کسی بھی نتیجے پر پہنچنے تک سیز فائر پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فلیگ میٹنگ میں افغان وفد نے پاکستان کو چمن کے سرحدی علاقے کلی جہانگیر اور کلی لقمان کو خالی کرنے کا مطالبہ کیا جسے مسترد کرتے ہوئے پاکستانی وفد نے موقف اختیار کیا کہ ہمارے فوجی پاکستان کی سرحدی حدود میں تعینات ہیں اور یہ علاقے پاکستانی حدود میں ہی آتے ہیں۔

اس سے قبل چمن میں مردم شماری کے موقع پر افغان فورسز کی جانب سے مقامی آبادی پر فائرنگ اور مکانات پر قبضے کی کوشش کی گئی جسے پاکستانی فورسز نے ناکام بنایا۔

Read more »

کراچی: گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال دس روز بعد ختم

کراچی: گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے دس روز بعد اپنی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ہڑتال ختم کرنے کا یہ اعلان گورنر سندھ محمد زبیر عمر کی جانب سے سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ہڑتال ختم کررہے ہیں اور آج سے ہی کام شروع کردیں گے۔

 گزشتہ دنوں سندھ ہائی کورٹ نے ہیوی ٹرانسپورٹ پر شہر میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی جس کی وجہ سے ٹراسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنے کی وجہ سے ہڑتال کا اعلان کر دیا تھا

 دنیا بھر میں رات 11  بجے سے صبح 6 بجے تک ہیوی ٹرانسپورٹ کو شہر سے گذرنے کی اجازت ہوتی ہےایسے میں سندھ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کی وجہ سے ملکی معیشت کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا اور سپلائی اور ڈیمانڈ کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ سوال یہ ہے کہ کسی پیشگی منصوبہ بندی کے بغیر اور فریقین کو اعتماد میں لیے بغیرکیا سندھ ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ مناسب ہے۔

Read more »

پی سی بی : عمراکمل اور جنید خان پر جرمانہ عائد

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل اورجنید خان پرمیچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کر دیا

قومی ٹیم کے دونوں کھلاڑیوں کومس کنڈکٹ پرجرمانہ عائد کیا گیا جب کہ دونوں کھلاڑیوں کو 18 مئی سے ایک ماہ کے لیے زیر نگرانی بھی رکھا جائے گا۔

اگر اس ایک ماہ کے درمیان عمر اکمل اور جنید خان نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے دوبارہ مرتکب پائے گئے تو اگلے ماہ تک کوئی بھی میچ کھیلنے پر پابندی لگ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ 27 اپریل کو پاکستان کپ کے سندھ اور پنجاب کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں کپتان عمر اکمل نے کہا تھا کہ جنید خان آج کا میچ نہیں کھیلیں گے کیوں کہ جنید خان کل ٹیم میٹنگ میں موجود تھے لیکن آج بناء اطلاع دیئے چلے گئے ہیں۔

ٹاس کے بعد میڈیا کو دیئے گئے بیان کے جواب میں جنید خان نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں کہیں نہیں گیا ہوں بلکہ ہوٹل میں اپنے کمرے میں موجود ہوں۔

جنید خان کا کہنا تھا کہ طبیعت کی ناسازی کے باعث میچ نہیں کھیلا اور اس بات سے ٹیم مینیجمنٹ اور کپتان عمر اکمل کو بھی آگاہ کردیا تھا اس کے باوجود میری غیرموجودگی پر لاعلمی کا اظہار کیا گیا جس پر تعجب ہے۔

 

Read more »

کراچی : کوکا کولا اب ایدھی فاؤنڈیشن کے لیےعطیات میں اضافے کی مہم چلائے گا

 کراچی : ایدھی فاؤنڈیشن اور کوکا کولا کمپنی کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ طے پا گیا، فلاحی ادارے کے عطیات میں اضافے کیلئے کوکا کولا خصوصی مہم چلائے گی جبکہ جمع شدہ رقم دوگنی کرکے ایدھی فاؤنڈیشن کو فراہم کی جائے گی۔

پاکستان کے صف اول کے امدادی کام و فلاحی خدمات سرانجام دینے والے ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کو روایتی طور پر رمضان میں اپنے عطیات بڑھانے کی مہم کیلئے عوامی حمایت پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے کیونکہ اس رمضان میں پہلی بار ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں۔

عطیات بڑھانے کیلئے ایدھی فاؤنڈیشن اور کوکا کولا کے درمیان مختلف پہلوؤں پر مشتمل مہم کیلئے شراکت داری ہوگئی، جس کا عنوان باٹل آف چینج ہے جس میں کوکا کولا کمپنی ملک گیر سطح پر کام کرے گی، اس مہم کی سب سے خاص بات یہ ہوگی کہ اس مہم کے دوران جمع ہونے والے تمام عطیات کی رقم کو کوکا کولا دو گنا کرکے ایدھی فاؤنڈیشن کو فراہم کرے گا، اس کے علاوہ کوکا کولا کی جانب سے ایدھی فاؤنڈیشن کے عطیات بڑھانے کی غرض سے مختلف اقسام کی تشہیری مہم کیلئے بھی بھاری رقوم خرچ کی جائیں گی۔

کوکا کولا کے ساتھ شراکت داری کے بارے میں عبدالستار ایدھی مرحوم کے صاحبزادے اور ایدھی فاؤنڈیشن کے موجودہ سربراہ فیصل ایدھی نے بتایا کہ کسی بھی اچھے کام کیلئے عوامی رائے کو بھرپور انداز سے فروغ دینے میں کوکا کولا کی بھرپور مہارت اور تجربے سے ایدھی فاؤنڈیشن کو رمضان میں عطیات بڑھانے کی مہم میں بھرپور مدد ملے گی۔

کوکا کولا پاکستان و افغانستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کیلئے رمضان میں عطیات بڑھانے کی مہم مکمل طور پر بے لوث ہے اور اس میں کسی بھی طرح کا کاروباری پہلو شامل نہیں، عطیات بڑھانے کا کسی بھی طرح کا تعلق پروڈکٹ کی فروخت سے منسلک نہیں ہے

Read more »

پاکپتن : زمین کا جھگڑا , بھینسوں کو بچاتے ہوئے بیٹا جاں بحق باپ زخمی

پاکپتن : پاکپتن کے نواحی علاقے میں زمین پر تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پاکپتن کے علاقے 14 ای بی میں زمین پر قبضے کیلئے مسلح افراد نے جانوروں پر فائرنگ کردی، بھینسوں کو بچانے کی کوشش میں نوجوان گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ باپ سمیت 5 دیگر افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا گے جہاں ان کا علاج جاری ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

Read more »

ہائی بلڈ پریشر کا عالمی دن : غذا کا مناسب استعمال بے حد ضروری

کراچی : دنیا بھر میں آج ہائی بلڈ پریشر  کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

 بلند فشار خون کے عالمی دن کو منانے کا مقصد عوام کو ہائی بلڈ پریشر کی وجوہات ، علامات ، بروقت تشخیص ، علاج اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر یا بلند فشار خون کو ایک خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کا شکار مریض بہت عرصے تک مرض سے لاعلم رہتا ہے اور یہ اندر ہی اندر مریض کو کھوکھلا کرکے امراض قلب میں مبتلا کردیتا ہے

پاکستان کے 52 فیصد افراد بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیں ہر سال 18 فیصد لوگ اس مرض کا شکار ہو رہے ہیں، 42 فیصد افراد کو علم نہیں کہ وہ اس مرض کا شکار ہیں۔

ملک میں 18 فیصد نوجوان اور 33 فیصد 45 سال کی عمر کے لوگ اس مرض کا شکار ہیں جبکہ 40 سال کی عمر میں ہر تیسرا آدمی بلڈ پریشر کا مریض بن جاتا ہے۔

دنیا بھر میں ایک ارب 25 کروڑ افراد اس مرض کا شکار ہیں ،دنیا کے تقریباً 20 فیصد لوگوں کو بلڈپریشر کا سامنا ہے

اس کے علاج میں سب سے پہلے نمک اور چکنائی کا کم سے کم استعمال کیا جانا بے حد ضروری ہے وزن کم رکھنا اور فاسٹ فوڈ کو زندگی سے دور رکھیں اس کے علاوہ مسلسل بلڈ پریشر کو چیک کرنا اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ادویات کا استعمال بھی ضروری ہے

Read more »

Scroll Up