تازہ ترین

Posts Tagged “Urdu news”

برطانیہ میں لڑکی سے زیادتی، پاکستان فرار ہونے والا مجرم 8 سال بعد گرفتار

لندن : لڑکی سے زیادتی کے مجرم کو 8 برس بعد برطانیہ واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، مجرم پاکستان فرار ہوگیا تھا۔

بی بی سی کے مطابق جولائی 2009ء میں برطانیہ کے علاقے مڈ لینڈز میں چار افراد نے بے ہوشی کے عالم میں ایک سترہ سالہ لڑکی سے زیادتی کی تھی۔

واقعے کے بعد تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا جنہیں جرم میں ملوث ہونے پر جیل بھیج دیا گیا تاہم 29 سالہ عمار معراج نامی مجرم برطانیہ سے چلا گیا تھا۔

حال ہی میں آٹھ برس بعد عمار معراج نے برطانیہ واپس آنے کی کوشش کی جسے برمنگھم ایئر پورٹ پر پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق معراج کو اس حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرنے کے بعد 9 سال اور 9 ماہ قید کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک کمزور نوجوان لڑکی کے خلاف جرم تھا، یہ مقدمہ ثابت کرتا ہے کہ ہم مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے سے کبھی گریز نہیں کریں گے شکر ہے کہ آخر کار معراج انصاف کی گرفت میں آ گیا۔

Read more »

اسلحہ نہیں خریدا، صنعت کی منتقلی کے معاہدے ہوئے، سعودی وزیرخزانہ

جدہ : سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے اسلحہ کی خریداری سے متعلق تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان معاہد اسلحہ سازی کی صنعت کی منتقلی سے متعلق ہے۔

امریکا اورسعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے سعودی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدے شراکت پر مبنی سرمایہ کاری کے زمرے میں آتے ہیں جسے اسلحہ کی خریداری سے موسوم نہیں کیا جائے یہ اسلحہ سازی کی صنعت سے متعلق ہیں

ریاض کانفرنس کے میڈیا سینٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا امریکی کمپنیوں کے ساتھ ہونے والے معاہدے سعودی عرب کی مستحکم معیشت اور قابل اعتبار ہونے کی علامت ہیں اس لیے غیر ملکی سرمایہ کار سعودی عرب میں دلچسپی لے رہے ہیں

Read more »

غیرملکی ایجنٹوں کا سہولت کار اورعزیربلوچ کا دست راست لیاری سے گرفتار

کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ کے دست راست اور انتہائی مطلوب ملزم حبیب حسن کوحراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم حسن حبیب کو رات گئے سنگولین کے علاقے سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے جہاں ملزم سے دہشت گردی سمیت سنگین مقدمات کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم حسن حبیب کی گرفتاری لیاری گینگ وار کے اسیر سربراہ عزیربلوچ کے سنسنی خیز انکشافات کے بعد عمل میں لائی گئی جس میں حسن حبیب کےغیرملکی ایجنٹوں کو سہولت مہیا کرنے اور گٹھ جوڑ کے ثبوت بھی فراہم کیے گئے جس کی بنیاد پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزم حسن حبیب گینگ وارکمانڈرعزیربلوچ کا قریب ترین ساتھی ہے جس پر اغوا برائے تعاون، ڈکیتی، بھتہ خوری اور مخالف گینگ کے کارندوں کو قتل کرنے کے سنگین الزامات ہیں۔

Read more »

کراچی : بجلی کا شدید بحران ، کراچی کا پہیہ جام

کراچی: کے الیکٹرک کی اضافی لوڈ شیڈنگ سے پورا کراچی متاثر ہوگیا، کئی علاقوں میں چار تا پانچ گھنٹے سے بجلی بند ہے، صنعتی علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی جس سے برآمدی آرڈرز کی تکمیل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق شہر بھی میں شیڈول یعنی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھرپور طریقے سے جاری ہے، کئی علاقوں میں چار سے پانچ گھنٹے گزرنے کے بعد بھی شہر میں بجلی کی فراہمی معمول پرنہ آسکی۔

شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ہیں،  گلستان جوہر ، لیاری ، اولڈ سٹی ایریا میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، ناظم آباد،نیو کراچی،اورنگی،کورنگی ٹاؤن، کیماڑی کلفٹن،ماڑی پور،سعود آباد،شاہ فیصل سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ مرمتی کام میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں، فالٹ دور کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

Read more »

سب کو باکسنگ سکھاؤں گا، سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ، باکسر عامر خان

لاہور: عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان بختاور بھٹو کے بعد مریم نواز کو بھی باکسنگ کی ٹپس دینے کے لئے تیار ہے، انکا کہنا ہے نیوٹرل آدمی ہوں سب کو باکسنگ سکھائیں گے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لاہور میں داتا دربار پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور لنگر تقسیم کیا، اس موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ کھلاڑی ہیں سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے، بختاور بھٹو کو باکسنگ کا شوق ہے اس لئے انہیں ٹپس دیں۔

عامر خان نے ملک میں انٹرنیشنل ریسلنگ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے، غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آکر کھیلنا چاہیے، پاکستان کے مثبت چہرے کو دنیا کے سامنے لائے گا۔

باکسرعامر خان سے جب سیاست کے حوالے سوال پوچھا گیا تو ان کا جواب تھا کہ وہ سیاسی سرگرمیوں میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے، باکسنک گنک نے خواہش ظاہرکی کہ وہ یتیم بچوں کی فلاح کیلئے کام کرناچاہتے ہیں جس میں انہیں حکومتی تعاون درکار ہے۔

Read more »

برطانوی شاہی خاندان کا حصہ بننے والی معمولی لڑکی کیٹ مڈلٹن کی پرتعیش شادی

صرف 6 سال قبل برطانوی شاہی خاندان کا حصہ بننے والی معمولی لڑکی کیٹ مڈلٹن جیسے ہی شہزادہ ولیم کی شریک حیات بنی تو دنیا میں اُن کے چرچے ہونے لگے تاہم کچھ ہی عرصے بعد وہ عام زندگی بسر کرنے لگیں۔

شہزادی کیٹ مڈلٹن شاہی خاندان کی نامور خاتون لیڈی ڈیانا کی طرز پر زندگی گزارنے کی خواہش مند تھیں جس کی بنیاد پر انہوں نے سادہ زندگی اختیار کی تاہم اُن کی بہن نے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے آپ کو مشہور کرلیا۔

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی چھوٹی بہن کا نام فلیپا ہے لیکن انہیں پیپا مڈلٹن کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ گزشتہ 3 سال کے اندر عالمی شخصیات کی فہرست میں شامل ہوئیں جس کے بعد اُن کے تعلقات بھی اعلیٰ پائے کے ہوگئے۔

فلیپا نے تین سال قبل اپنے شریک حیات کا چناؤ کرلیا تھا، فرانس کی ارب پتی شخصیت جمیز متیھو سے ہونے والی ملاقاتیں بعد میں پیار میں تبدیل ہوئی اور پھر دونوں نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا۔

گزشتہ روز دونوں کی شادی انگلینڈ کے علاقے انگلیفیلڈ کے سینٹ مارچ چرچ میں منعقد کی گئی، جو بظاہر تو بہت سادہ تھی مگر  اسے برطانوی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین نے پرتعیش قرار دیا۔

Read more »

عالمی عدالت نے کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا حکم نہیں دیا، عبدالباسط

 نئی دہلی: بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ کلبھوشن یاددو دہشت گرد ہے، عالمی عدالت نے بھارتی جاسوس کو قونصلر تک رسائی سے متعلق حکم نہیں دیا۔

بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے عبد الباسط نے کہا کہ پاکستان آئی سی جے سے معاہدے کے تحت احکامات کو مانے گا مگر قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کلبھوشن دہشت گرد ہے، عالمی عدالت انصاف کا حکم نامہ عارضی ہے اور اس کا حتمی فیصلے سے کوئی تعلق نہیں، آئی سی جے نے قونصلر رسائی سے متعلق کوئی حکم جاری نہیں کیا

Read more »

سائبرکرائم بل کو سیاسی رنگ نہیں دیا جائے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں سائبر کرائم بل کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہئے پی ٹی آئی کا اداروں کے کام میں رکاوٹ بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

وہ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر متحرک کچھ نوجوانوں کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا جس پر وہ خود چل کر یہاں آئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے مزید بتایا کہ نوجوانوں میں سے کچھ کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے جب کہ دیگر سیاسی جماعت کے کارکنان بھی ہیں اوران کے عزیز و اقارب کو پہلے بھی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

شاہ محمو دقریشی نے کہا کہ میں ان گرفتار کارکنان سے پوچھنے آیا ہوں کہ آیا انہوں نے کسی شخصیت یا ادارے سے متعلق کوئی بات تو نہیں کی جس پر بچوں نے یقین دلایا کہ وہ ملک کے محب وطن شہری ہیں اور انہوں نے کسی ادارے یا شخص سے متعلق کوئی بات نہیں کی ہے۔

 

Read more »

مشال خان کاچہلم ، لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت

صوابی : عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے جاں بحق طالب علم مشال خان کےچہلم میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں۔

تفصیلات کےمطابق عبدالولی خان یونیورسٹی میں جاں بحق ہونے والے مشال خان کے چہلم میں سیاسی، سماجی اور سول سوسائٹی کےارکان شریک ہیں۔

خیبرپختونخواہ کے ضلع صوابی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مقتول مشال خان کے والداقبال نےسپریم کورٹ سےماسٹر مائنڈ کو بھی شامل تفیش کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ ہفتےسپریم کورٹ میں مشال خان قتل ازخود نوٹس کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مشال کا قتل نہ صرف والدین بلکہ پوری قوم کا نقصان ہے۔

Read more »

پاک فوج کا جوان لال چند روباری وزیرستان میں جاں بحق

ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے بہادر جوان نےجنوبی وزیرستان میں جاری آپریشن کے دورانِ جاں بحق‘ آخری رسومات فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔

سوشل میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کےمطابق لال چند روباری ولد سومار روباری نامی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والا پاک فوج کا جوان گزشتہ دنوں جنوبی وزیرستان میں وطنِ عزیز کے دفاع کے دوران زندگی کی بازی ہارگیا۔

لال چند کا تعلق سندھ کے ضلع متلی کے گاؤں رسول بخش نوکری سے تھا‘ ان کے والد نے سخت نامساعد حالات کے باوجود انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا۔

انٹرمیڈیٹ تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد لال چند نے پاک فوج میں شمولیت کا فیصلہ کیا ‘ پیشہ ورانہ تربیت کے سخت مراحل سے گزرکر ان کی پوسٹنگ حال میں ہی جنوبی وزیرستان میں کی گئی تھی۔

جنوبی وزیرستان میں تحریکِ طالبان پاکستان کے خلاف ایک آپریشن میں حصہ لیتے ہوئے لال چند نے انتہائی بہادری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور اسی دوران دشمن کے ایک حملے کا نشانہ بن گئے۔

Read more »

کراچی : سائٹ انڈسٹریل ایریا میں خوفناک آتشزدگی

کراچی: سائٹ کی فیکٹری میں شدید نوعیت کی آگ بھڑک اٹھی ‘ فائربریگیڈ کی سات گاڑیاں آگ بجھانےمیں مصروف 

تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوار سائٹ انڈسٹریل ایریا کے علاقے لیبر اسکوائر میں واقع پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے‘ فیکٹری میں پلاسٹک اور اسے بنانے والے کیمیکل کی موجودگی کے سبب آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔

فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 7 گاڑیاں اس وقت آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ شہر بھر کے فائر بریگیڈ اسٹیشنوں کوطلب کرلیا گیا ہے

تازہ ترین صورتحال کے مطابق 6 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے

Read more »

نواز شریف اجلاس میں شرکت کےلیے سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں امریکہ عرب اسلامی ممالک کے سربراہاں کے اجلاس میں شرکت کےلیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی دعوت پر سعودی عرب پہنچ گئے،جہاں وہ امریکہ-عرب اسلامی ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کریں گے،سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائیز پر ان کی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے کا امکان ہے۔

وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز- ٹرمپ ملاقات کے امکانات روشن ہیں، ڈونلڈٹرمپ کے امریکہ کا صدر بننے کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہوگی

دورے کے دوران وزیراعظم  ریاض میں اسلامی کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے جبکہ شاہ سلمان ، سعودی عمائدین اور دیگر مسلمان ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم اسلام آباد سے ریاض جبکہ ان کی واپسی مدینہ المنورہ سے ہوگی، اپنے دورے کے دوران وزیراعظم روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے

Read more »

رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق دفاتر پیر سے جمعرات تک صبح 8 تا دوپہر 2بجے تک کھلے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں دفاتر صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعہ کے دن اوقات کار صبح 8 سے دوپہر 1 بجے تک ہونگے

نوٹیفکیشن میں ہفتہ میں 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر کیلئے بھی شیڈول جاری کیا گیا ہے، یہ دفاتر صبح 8 سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے دن دفاتر کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔

رمضان المبارک کے لئے بینکوں کے اوقات کاربھی تبدیل کئے گئے ہیں، بینک پیرسے جمعرات تک صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے جب کہ جمعہ کو بینک صبح 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک کام کریں گے۔

Read more »

اورنگی ٹاون سے خاتون ٹارگٹ کلرسمیت 8 ملزمان گرفتار

کراچی: پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے طوری بنگش میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلرز کی مبینہ ساتھی شابانہ نامی خاتون کو گرفتار کرلیا جبکہ مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی اورنگی کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز کی نشاندہی پر پولیس نے طوری بنگش میں کارروائی کرتے ہوئے شابانہ نامی خاتون کو گرفتار کیا جو ٹارگٹ کلرز کی ساتھی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شبانہ ساتھیوں کے ساتھ مل کر مخالفین کو جھانسہ دے کر بلاتی اور اُس کے ساتھی انہیں قتل کردیتے تھے، ملزمہ متعدد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں بھی ملوث رہی ہے۔

Read more »

پاکستان کی جانب سے کلبھوشن کیس لڑنے والے خاور قریشی بھارت کے وکیل تھے

اسلام آباد: عالمی عدالتِ انصاف میں پاکستان کی جانب سے کلبھوشن کیس لڑنے والے خاور قریشی بھارت کے وکیل رہ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی عدالتِ انصاف میں کلبھوشن کیس میں پاکستان کی جانب سے نمائندگی کرنے والے وکیل خاور قریشی کو 2005 میں کانگریس حکومت نے ایک مقدمے کے لیے نامزد کیا تھا۔

اینزون، بیک ٹیل، جنرل الیکٹرک نے بھارت کے خلاف 5 ارب ڈالر کا کیس دائر کیا تھا جس پر کانگریس حکومت نے خاور قریشی کی خدمات بھی حاصل کی تھیں۔

یاد رہے عالمی عدالتِ انصاف میں کلبھوشن کیس میں پاکستان کی جانب سے نمائندگی کرنے والے وکیل خاور قریشی پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی تنقید کی جارہی ہے جبکہ خبریں یہ بھی زیر گردش ہیں کہ انہوں نے مقدمہ لڑنے کے عوض بھاری فیس حاصل کی۔

Read more »

کلبھوش کو پاکستانی آئین کے مطابق سزا دی : چودھری نثار

پشاور : وزیرداخلہ چوہدی نثار نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ کلبھوشن معاملے پر کسی قسم کا ابہام نہیں، سب ایک پیج پر ہیں، کلبھوش کو پاکستانی آئین کے مطابق سزا دی اور ہم اپنے قانون کے مطابق ہی کیس منطقی انجام تک پہنچائیں گے، کلبھوشن کو بروقت نہ پکڑتے تو بہت تباہی ہوسکتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ورسک ٹریننگ اکیڈمی میں فرنٹیئرکورکی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہو ئی، وزیرداخلہ چوہدری نثار تقریب میں مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے پریڈکا معائنہ کیا اور بہترین کارکردگی پر جوانوں کواعزازات سے نوازا

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن سےمتعلق کسی قسم کا ابہام نہیں، کلبھوشن غیر ملکی جاسوس ہے اور پاکستان میں دہشتگردی کا مرتکب ہے، کلبھوشن کوبروقت نہ پکڑتےتوبہت تباہی ہوسکتی تھی، پاکستان کلبھوشن جاسوس کے خلاف کارروائی کرے گا

Read more »

چارسدہ : پانچ دستی بم حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت چودہ افراد زخمی

چارسدہ : مختلف علاقوں میں پانچ دستی بم حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت چودہ افراد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکوں کے نتیجے میں عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ کا علاقہ شبقدر یکے بعد دیگرے پانچ دھماکوں سے گونج اٹھا، شبقدر کے علاقہ ظریف کور میں تعلیم دشمنوں نے اسکول پر دستی بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں طالب علم اور چوکیدار زخمی ہوگئے۔

امن دشمنوں نے رہائشی علاقے کو بھی نشانہ بنایا، میرو میں تین گھروں کو دستی بم سے نشانہ بنایا، دہشت گردوں نے ا س کے بعد شبقد ر اور مہمند ایجنسی کے سرحد پر واقعہ موصل کور میں سبحان اللہ نامی شہری کے گھر پر دستی بموں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت گیار ہ افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پانچ مختلف دھماکوں میں چودہ افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں پر ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے، دھماکوں میں اسکول اور گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق دیگر تین دھماکوں سے 4افراد زخمی ہوئے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں تاہم اس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا ہے، جو مختلف مقامات پر چیکنگ کر رہے ہیں۔

دھماکوں کے بعد علاقے کی سیکیورٹی سخت کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے

Read more »

بھارتی جاسوس کلبھوشن کی جانب سے رحم کی اپیل دائر نہیں کی گئی

اسلام آباد : بھارتی جاسوس کلبھوشن کی جانب سے رحم کی اپیل دائر نہیں کی گئی، کل بھارتی جاسوس کے اپیل دائر کرنے کا آخری دن تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن کی جانب سے سزائے موت پر رحم کی اپیل نہیں کی گئی ، گزشتہ روز کلبھوشن کے پاس سزائے موت کو ایپلٹ کورٹ میں چیلنج کرنے کا آخری دن تھا جو گزر گیا۔

قوانین کے مطابق کلبھوشن اپنی سزائے موت کو 40 روز میں ایپلٹ کورٹ میں چیلنج کرسکتا تھا، ایپلٹ کورٹ کے فیصلے کے60دن کے اندر آرمی چیف سے اپیل کا حق تھا، آرمی چیف کے جواب پر نظر ثانی اور رحم کی درخواست نوے روز میں صدر پاکستان کو دی جاسکتی تھی

 اپیل میں وہ مجرم ہوجاتاہے، جسے یہ شکایت ہو کہ اس کی جانب سے الزامات مسترد کئے جانے کے باوجود اسے سزا سنائی گئی جبکہ اس کے برعکس کلبھوشن نے اعتراف جرم کے ساتھ ساتھ پھانسی کی سزا کو بھی قبول کرلیا ہے۔

Read more »

کراچی : چکن گنیا سے متاثرہ مشتبہ مریضوں کی تعدادایک ہزار سے تجاوز کرگئی

کراچی : چکن گونیا سے متاثرہ مشتبہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں چکن گنیا کی تشخیص کا اب تک کوئی انتظام موجود نہیں ہے۔

کراچی میں چکن گونیا کے مسلسل وار جاری ہے اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ میں اضافہ ہورہا ہے، شہر میں چکن گنیا سے متاثرہ مشتبہ مریضوں کی تعدادایک ہزار سے تجاوز کرگئی۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سرکاری اسپتال میں چکن گونیا کی تشخیص کاانتظام نہیں، نمونے این آئی ایچ اسلام آباد بھیجے جاتے ہیں، اسلام آباد میں چکن گنیا کے نمونوں کی تصدیق15دن بعد ہوتی ہے، چکن گونیا کی تشخیص کیلئے بیس ہزار کٹس کا آرڈر گزشتہ ہفتے دیا گیا ہے، اسپتالوں میں کٹس کی فراہمی کیلئے مزید وقت لگے گا

Read more »

پاکستان ایک پر اعتماد اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے تیار ملک ہے , نواز شریف

ہانگ کانگ: وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا ہے، تاہم اب پاکستان ایک پر اعتماد اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے تیار ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں ون بیلٹ ون روڈ سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت سے نقصانات اٹھانے پڑے اور آج بھی پاکستان کو چیلینجز کا سامنا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ صرف چین اور پاکستان کے لیے نہیں بلکہ پورے خطے، افریقہ اور یہاں تک کے اس سے یورپ کو بھی فائدہ حاصل ہوگا۔

انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سرمایہ کار دوست پالیسی سازی کی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔ خدمات، توانائی اور آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں

Read more »

Scroll Up