تازہ ترین

Posts Tagged “World news”

اسلحہ نہیں خریدا، صنعت کی منتقلی کے معاہدے ہوئے، سعودی وزیرخزانہ

جدہ : سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے اسلحہ کی خریداری سے متعلق تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان معاہد اسلحہ سازی کی صنعت کی منتقلی سے متعلق ہے۔

امریکا اورسعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے سعودی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدے شراکت پر مبنی سرمایہ کاری کے زمرے میں آتے ہیں جسے اسلحہ کی خریداری سے موسوم نہیں کیا جائے یہ اسلحہ سازی کی صنعت سے متعلق ہیں

ریاض کانفرنس کے میڈیا سینٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا امریکی کمپنیوں کے ساتھ ہونے والے معاہدے سعودی عرب کی مستحکم معیشت اور قابل اعتبار ہونے کی علامت ہیں اس لیے غیر ملکی سرمایہ کار سعودی عرب میں دلچسپی لے رہے ہیں

Read more »

ہم پر دہشت گردی کا الزام لگانے والے ایران فوبیا کا شکار ہیں، ایران

ایران : ایران کا کہنا ہے کہ امریکا نے مشرق وسطی کے خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ فروخت کیا ہے اور ایسا کرتے ہوئے امریکا شاید بھول گیا ہے کہ نائن الیون حملہ کرنے والے کس ملک سے تعلق رکھتے تھے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر امریکا اور سعودی عرب کے درمیان اسلحہ کی فروخت کے معاہدوں پر ردعمل دیتے ہوئے وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلحہ کی فروخت سے قبل امریکا کو نائن الیون اور اس کے کرداروں کو یاد کرنا چاہیے تھا اور ایران پر دہشت گردی کے الزمات ایران فوبیا کے سوا اور کچھ نہیں

ایرانی وزرات خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے ایران پر لگائے گئے الزامات کی بھرپور انداز میں تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر دہشت گردی کے الزامات بے بنیاد اور لغو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو جان لینا چاہیے کہ ایران ایک جمہوری، متوازن اور طاقت ور ملک ہے جو ہمسائیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہ اور امن کا داعی ہے اور جس کی خواہش ہے کہ دنیا انتہا پسندی اور دہشت گردی سے پاک ہو۔

Read more »

امریکا نے پاکستانی جھینگوں کی درآمد پر پابندی لگا دی

اسلام آباد: امریکا نے پاکستان سے جھینگوں کی درآمد پر پابندی لگا دی جس کا اطلاق یکم مئی سے شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کچھوؤں کے شکار کو نہ روکنے اور امریکا کو مطمئن نہ کرنے کے بعد یو ایس ایف ڈی اے نے پاکستان سے جھینگوں سمیت دیگر مصنوعات پر پابندی عائد کردی۔

امریکی فوڈ ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کچھوؤں اور دیگر سمندری مخلوق کو شکار نہ کرنے پر مطمئن نہ کرسکا جس کے بعد پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

یو ایس ایف ڈی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے جھینگوں کی دیگر مصنوعات قابل قبول نہیں، پابندی کا اطلاق یکم مئی سے تصور کیا جائے گا۔

امریکی پابندی پر ایکسپورٹرز نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے جھینگے کراچی اور چین سے ری پروسیس ہوکر جاتے ہیں، جھینگے کی ایکسپورٹ کا ملی حجم 5 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ ہے، پابندی کی صورت میں ملکی معیشت اور ایکسپورٹرز کو شدید دھچکا لگے گا۔

 

Read more »

برطانوی شاہی خاندان کا حصہ بننے والی معمولی لڑکی کیٹ مڈلٹن کی پرتعیش شادی

صرف 6 سال قبل برطانوی شاہی خاندان کا حصہ بننے والی معمولی لڑکی کیٹ مڈلٹن جیسے ہی شہزادہ ولیم کی شریک حیات بنی تو دنیا میں اُن کے چرچے ہونے لگے تاہم کچھ ہی عرصے بعد وہ عام زندگی بسر کرنے لگیں۔

شہزادی کیٹ مڈلٹن شاہی خاندان کی نامور خاتون لیڈی ڈیانا کی طرز پر زندگی گزارنے کی خواہش مند تھیں جس کی بنیاد پر انہوں نے سادہ زندگی اختیار کی تاہم اُن کی بہن نے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے آپ کو مشہور کرلیا۔

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی چھوٹی بہن کا نام فلیپا ہے لیکن انہیں پیپا مڈلٹن کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ گزشتہ 3 سال کے اندر عالمی شخصیات کی فہرست میں شامل ہوئیں جس کے بعد اُن کے تعلقات بھی اعلیٰ پائے کے ہوگئے۔

فلیپا نے تین سال قبل اپنے شریک حیات کا چناؤ کرلیا تھا، فرانس کی ارب پتی شخصیت جمیز متیھو سے ہونے والی ملاقاتیں بعد میں پیار میں تبدیل ہوئی اور پھر دونوں نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا۔

گزشتہ روز دونوں کی شادی انگلینڈ کے علاقے انگلیفیلڈ کے سینٹ مارچ چرچ میں منعقد کی گئی، جو بظاہر تو بہت سادہ تھی مگر  اسے برطانوی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین نے پرتعیش قرار دیا۔

Read more »

عالمی عدالت نے کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا حکم نہیں دیا، عبدالباسط

 نئی دہلی: بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ کلبھوشن یاددو دہشت گرد ہے، عالمی عدالت نے بھارتی جاسوس کو قونصلر تک رسائی سے متعلق حکم نہیں دیا۔

بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے عبد الباسط نے کہا کہ پاکستان آئی سی جے سے معاہدے کے تحت احکامات کو مانے گا مگر قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کلبھوشن دہشت گرد ہے، عالمی عدالت انصاف کا حکم نامہ عارضی ہے اور اس کا حتمی فیصلے سے کوئی تعلق نہیں، آئی سی جے نے قونصلر رسائی سے متعلق کوئی حکم جاری نہیں کیا

Read more »

دولت اسلامیہ شام میں دو بچوں سمیت 19 شہریوں کو قتل کرنے کے بعد لاشیں نذرآتش

دمشق: شام میں دولت اسلامیہ نے دو بچوں سمیت 19 عام شہریوں کو بےدردی کے ساتھ قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں نذرآتش کردیں۔

تفصیلات کےمطابق شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں دہشت گرد تنظیم داعش نے خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد کو قتل کر کے ان کی لاشیں نذرآتش کر دیں۔

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے’آبزرویٹری‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ دیر الزور گورنری میں ڈیموکریٹک فورسز کے زیرکنٹرول علاقوں میں پیش آیا

کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کو عالمی مسئلہ قرار دینے والی عالمی عدالت کے لئے شام کے معصوم بچوں کی موت عالمی مسئلہ نہیں. شام میں جاری دو سالا خانہ جنگی کہ نتیجہ میں اب تک دو لاکھ بے گناھ شامی شہری شہید ہو چکے ہیں اور لاکھوں اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں

Read more »

سعودی عرب اور امریکا میں 110 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں‌ پر دستخط

ریاض: سعودی عرب نے امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات مضبوط کرنے کے لیے 110 ارب ڈالر کے مختلف دفاعی منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کردیے، شاہ سلمان کی جانب سے ٹرمپ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی فرمانروا کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ایک سو دس ارب ڈالرز کے دفاعی معاہدوں پر اتفاق سمیت جوائنٹ اسٹریٹیجک وژن معاہدے پر بھی دستخط ہوئے

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدے دہشت گردی کے خلاف کار آمد ثابت ہوں گے جب کہ مجموعی طور پر دیگر شعبوں میں 380 ارب ڈالرز کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سعودی حکومت کی جانب سے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’عبدالعزیز السعود‘ سے بھی نواز گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی رائل کورٹ میں ہونے والے معاہدوں پر امریکی صدر اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دستخط کیے اور ایک دوسرے سے مصافحہ بھی کیا

Read more »

کلبھوشن فیصلہ: عالمی عدالت میں ایک بھی جج مسلم ملک سے نہیں تھا

اسلام آباد: عالمی عدالت میں کلبھوسن یادیو کیس میں بھارت کے حق میں فیصلہ دینے والی عدالت میں ایک بھی جج مسلم ملک سے نہیں تھا

تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ جن ججز دیا ان میں بھارتی، روسی، امریکی، چینی، فرانسیسی و دیگر ممالک کے ججز شامل ہیں لیکن ایک بھی مسلم ملک سے نہیں۔

عالمی عدالت کے سربراہ رونی ابراہیم کا آبائی تعلق مصر سے تھا تاہم اب وہ فرانس کے شہری ہیں جب کہ بینچ میں بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج دلویر بھنڈای بھی شامل ہیں۔

دیگر ججز میں برازیل، روس، امریکا، چین، آسٹریلیا، اٹلی، جاپان، یوگنڈا اور جمیکا کے ججز کلبھوشن یادیو کیس کے بینچ کا حصہ تھے لیکن کسی بھی مسلمان ملک سے کوئی جج شامل نہیں تھا۔

Read more »

آسٹریا میں برقع پہننے اور قرآن شریف تقسیم کرنے پر پابندی عائد

ویانا: آسٹریا میں برقع پہننے اور قرآٓن شریف تقسیم کرنے پر پابندی عائد کردی گئی، برقع کرنے والی خاتون پر 150 یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کئی ممالک کے بعد اب آسٹریا بھی ان ممالک کی صف میں شامل ہوگیا جہاں برقع پر پابندی عائد کردی گئی، منگل کی شام آسٹریا کی پارلیمنٹ نے برقع پر پابندی کے بل کی منظوری دے دی۔

لیکن یہاں اضافی طور پر قرآن کی مفت تقسیم پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے،اب عوامی مقامات پر قرآن کریم کے نسخے مفت تقسیم نہیں کیے جاسکیں گے۔

آسٹرین میڈیا کے مطابق منظور شدہ بل کے تحت پابندی کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا، خلاف ورزی کرنےو الے خاتون کو 150 یورو یعنی 166 ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

 

Read more »

شام، داعش کا دیہات پر حملہ، ظلم کی انتہا کردی بچوں اور خواتین کا قتل عام

شام : شام کے وسطی صوبے حما میں شدت پسندوں نے دو دیہاتوں پر حملہ کر کے شامی فوجیوں سمیت 50 افراد کو قتل کردیا جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں مقامی بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جنہیں علاقے سے نکلنے کی کوشش کے دوران گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شامی حکومت کے زیر انتظام علاقے حما کے دو وسطی دیہات پر شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجوؤں نے حملہ کردیا اور شامی فورسز کے 27 فوجیوں ، بچوں اور خواتین سمیت 50 سے زائد افراد کو گولیاں مارکر قتل کردیا جب کہ اس خون ریز حملے میں داعش کے شدت پسندوں نے بیشتر شہریوں کے سر بھی قلم کیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش جنگجوؤں نے عقریب الصافی اور المابوجیے نامی دیہاتوں پر حملہ کرکے کم سے کم 15 شہریوں اورحکومتی فورسز کے 27 فوجیوں کو ہلاک کردیا جب کہ شامی فورسز نے حملہ کرنے والے 15 جنگجوؤں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تاہم داعش جنگجوؤں کی ہلاکت کے حوالے سے متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب شام کی سرکاری نیوز ایجنسی صعنا نے بتایا کہ داعش حملے میں 20 شہری ہلاک ہوئے جن میں سے بیشتر شہریوں کے سرقلم کیے گئے تھے اور اب بھی داعش جنگجو دیہاتوں پر قابض ہیں اور کئی سرکاری اہلکاروں کو اغواء کر رکھا ہے جنہیں آزاد کرانے کے لیے سرکاری فورسز مصروف عمل ہیں۔

 

Read more »

جکارتہ، ہم جنس پرست جوڑے کو سرعام کوڑے مارنے کی سزا

جکارتہ : انڈونیشیا کی شرعی عدالت نے دو ہم جنس پرست مردوں کو سرعام 85 لاٹھیاں مارنے کا حکم دیا جس پر عمل درآمد آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے صوبہ آچہ کی عدالت نے 20 اور 23 سال کے نوجوانوں کو آپس میں جنسی تعلقات رکھنے کی پاداش میں 85 ڈنڈے مارنے کا حکم دیا، دونوں نوجوانوں کو مارچ کے آخر میں بندا آچہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

چیف پراسیکیوٹر گلمائنی کا کہنا تھا کہ ان نوجوانوں کی سزاوں پر عملدرآمد آئندہ ہفتے ماہ رمضان سے قبل ہی کیا جائے گا اور عدالتی حکم کی پاسداری کرتے ہوئے نوجوانوں کو سر عام سزا کے لیے متعین کوڑے نما لاٹھیاں ماری جائیں گے۔

Read more »

پاکستانی سفارتخانے کے 2 اہلکار کابل ایئرپورٹ سے لاپتہ

اسلام آباد: افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے 2 اہلکار لاپتہ ہوگئے۔ دونوں کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کے 2 اہلکاروں کو کابل ایئرپورٹ سے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا۔ لاپتہ سفارتی اہلکاروں میں پروٹوکول آفیسر اور ڈرائیور شامل ہیں۔

اہلکاروں کے اغوا میں مبینہ طور پر افغان خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ سیکیورٹی این ڈی ایس کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ دونوں اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

سفارتی اہلکاروں کے اغوا کے بعد پاکستانی سفارتخانے نے افغان حکام سے بھی رابطہ کیا ہے۔

Read more »

افغانستان : سرکاری ٹی وی اسٹیشن پر دھشتگردوں کا حملہ

کابل : افغانستان میں سرکاری ٹی وی اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں سرکاری ریڈیو اور ٹی وی اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 144 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ٹی وی اسٹیشن اور اس سے متصل علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا۔ حملے کی ذمعداری اب تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے

 

Read more »

فرانس : فیس بک پر ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی , بھاری جرمانہ عائد

پیرس : فرانس میں فیس بک پر ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کے باعث بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے فرانسیسی ڈیٹا پروٹیکشن ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ فیس بک نے صارفین کےعلم میں لائے بغیر ان کی معلومات جمع کیں، فیس بک کو دو مرتبہ نوٹس بھی بھیجےگئے تاہم جواب نہیں آیا۔

فیس بک نے خبر ایجنسی کو بیان میں کہا ہے کہ ڈیٹا پروٹیکشن ایجنسی کے فیصلے کو نامنظور کرتے ہیں،فیس بک یورپین ڈیٹا پروٹیکشن قانون کی تعمیل کرتی ہے

فرانس میں فیس بک کے تقریباً 33ملین صارفین موجود ہیں، فرانسیسی قانون کے مطابق فیس بک کو چار ماہ کے دوران اعلیٰ عدالت میں اپیل کا اختیار ہے

Read more »

امریکی صدر نے روس سے خفیہ معلومات کا تبادلہ کیا، امریکی حکام

واشنگٹن : امریکی حکام نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے بارے میں انتہائی خفیہ معلومات فراہم کیں۔

امریکی حکام نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ نے روس سے خفیہ معلومات کا تبادلہ کیا، حکومتی حکام نے امریکی اخبار کو بتایا کہ روسی سفیر سے دولتِ اسلامیہ کے بارے میں گفتگو کے دوران امریکی صدر مسودے سے ہٹ گئے تھے اور روسی وزیرِ خارجہ اور روسی سفیر کو دہشتگرد گروہ داعش کے بارے میں انتہائی خفیہ اور حساس ترین معلومات فراہم کیں۔

امریکی اخبار کے مطابق خفیہ معلومات اس قدرحساس تھیں کہ انہیں دوسرے امریکی اتحادیوں کو نہیں بتایا جا سکتا، اس بارے میں سی آئی اے اور نیشنل سکیورٹی ایجنسی کو مطلع کر دیا گیا تھا۔

تاہم امریکی وزیرِ خارجہ اور قوم سلامتی کے مشیر نے اس خبر کی تردید کردی یہ واقعہ تب پیش آیا جب صدر ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو روس کیساتھ تعلقات پر برطرف کیا تھا۔

اس ملاقات کی ایک اور خاص بات یہ تھی کہ اس میں روسی فوٹوگرافر موجود تھے تاہم امریکی میڈیا کو اس کی رپورٹنگ کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ کے روس کے ساتھ تعلقات کا معاملہ خاصا گرم ہے، اور اس بارے میں متعدد تحقیقات جاری ہیں لیکن امریکی صدر ان الزامات کو جعلی خبر کہہ کر مسترد کرتے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر پہلے ہی یہ الزام  بھی ہے کہ انہوں نے اپنی صدارتی انتخابی مہم کے دوران اعلی روسی حکام سے رابطے کیے تھے جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ان کے خصوصی تعلقات بھی ہیں۔

Read more »

کویت : توہین عدالت کیس میں شاہی خاندان سمیت 6 افراد کو سزا

کویت : توہین عدالت کے جرم میں کویتی شاہی خاندان کے تین اہم فرد سمیت 5 افراد کو5 سال قید جب ایک شہری کو دس سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کویت عدالت عظمیٰ نے خفیہ ادارے کے سربراہ شیخ اتہبی الفہد الصباح (جو کویتی بادشاہ کے بھتیجے بھی ہیں) ، دو اہم شاہی افراد اور تین شہریوں کو توہین عدالت کے جرم میں سزا سنائی ہے۔

عدالت عظمیٰ کویت نے بادشاہ کے بھتیجے اور سمیت پانچ افراد کو 5 سال قید کی سزا سوشل میڈیا پر عدالت کے مخالف مہم چلانے اور ججوں پر رشوت لینے کے جھوٹے الزامات پر سنائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ الفہد اور دیگر افراد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور واٹس ایپ پر جعلی ویڈیو شائع کی تھی جس میں ایک جج کو سابق وزیراعظم شیخ نصیر محمد الاحمد سے رشوت لیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

متاثرہ جج اور سابق وزیر اعظم نے بادشاہ کے بھتیجے اور دیگر شہریوں کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے الزمات کی تردید کی تھی اور جھوٹے الزما ت کی تحقیقات کے لیے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا۔

خیال رہے اسی عدالت نے ایک اور مجرم کو اسی الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم ملزم کویت سے فرار ہو چکا ہے جب کہ بادشاہ کے بھتیجے شیخ الفہد، دو اور اہم شاہی افراد اور دیگر دو شہری حراست میں ہیں

Read more »

لاس ویگاس : مس امریکا کا تاج کولمبیا کی حسینہ لے اڑی

لاس ویگاس : مس امریکا کا تاج ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی حسینہ لے اڑی۔

لاس ویگاس میں حسیناوں کا میلہ سجا، ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی کارا میکلاہ نے مس امریکا کا ٹائٹل جیت لیا، مس امریکہ کے مقابلے میں اکیاون حسیناؤں نے حصہ لیا، مقابلے میں آخری ٹاکرا مس کولمبیا اور مس نیو جرسی میں ہوا۔

فاتح کے نام کا اعلان ہوا تو مس کولمبیا خوشی سے نہال ہوگئیں، 25 سالہ کارا میکلاہ کو لاس ویگاس میں ہونے والی ایک پر وقار تقریب میں مس امریکہ کا تاج پہنایا گیا۔

مقابلے میں مس منیسوٹااور مس نیو جرسی پہلے اور دوسرے نمبر پر رہیں۔

پچس سالہ کارا امریکی جوہری ریگولیٹری کمیشن سے بطور سائنسدان کام کرتی ہیں اور کیمسٹری میں ڈگری ہولڈر ہیں۔

مس کارا اب امریکا کی طرف سے مقابلہ حسن ’’مس یونیورس ‘‘میں شرکت کریں گی

Read more »

بھارت عالمی عدالت میں کیا لینے آیا ہے؟ عالمی عدالت کا فیصلہ محفوظ

دی ہیگ: پاکستان نے کہا ہے کہ ویانا کنونشن کے تحت عالمی عدالت انصاف کا دائرہ اختیار محدود ہے اور یہ عدالت کلبھوشن کا معاملہ نہیں سن سکتی، سمجھ نہیں آتا بھارت عالمی عدالت میں کیا لینے آیا ہے؟ عدالت بھارتی درخواست مسترد کرے، عدالت نے دوطرفہ دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو جلد از جلد سنایا جائے گا۔

یہ بات پاکستانی وکلا نے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں اپنے دلائل دیتے ہوئے کہی۔

نیدر لینڈ کے شہر ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف میں بھارتی دہشت گرد کلبھوشن سے متعلق  بھارتی درخواست کی سماعت کئی گھنٹے جاری رہی۔ پہلے بھارتی وکلا نے اپنے دلائل مکمل کیے بعدازاں پاکستانی وکلا نے اپنے موقف کی حمایت میں دلائل دیے۔

پاکستانی وکلاء کی جانب سے عدالت جانے والے 5 رکنی وفد میں معظم احمد، محمد فیصل، فراز حسین، خاور قریشی اور اسد رحیم شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے خاور قریشی پاکستانی وکیل اور اسد رحیم جونیئر وکیل ہیں، جوزف ڈیک بھی لیگل اسسٹنٹ کے طور پر پاکستانی وفد کے ساتھ ہیں۔

پاکستان کی طرف سے دلائل دیتے ہوئے وکیل خاور قریشی نے کہا کہ دہشت گردوں سے نہیں ڈریں گے، تمام تنازعات کا پرامن حل چاہتے ہیں،کلبھوشن صرف جاسوس نہیں بلکہ پاکستان میں دہشت گردی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

خاور قریشی نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے پاس اپنی صفائی دینے کے لیے 150 دن تھے، اس کی گرفتاری پربھارت کوبھی آگاہ کیا گیا تھا کہ کلبھوشن معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کا اعتراف کرچکا ہے

Read more »

ریاض : تین لاکھ 75ہزار ریال سے کم آمدنی پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں لیا جائے گا

ریاض : سعودی عرب میں اب 375 ہزار ریال سے کم آمدنی پر ٹیکس ختم کردیا۔

خلیجی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں 375 ہزار یا تین لاکھ 75ہزار ریال سے کم آمدنی پر کسی بھی کمپنی یا ادارے یا فرد سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔ یہ بات ریاض ایوان تجارت کے زیر اہتمام محکمہ زکوٰۃ و آمدنی کے تعاون سے منعقدہ خصوصی ورکشاپ میں بتائی گئی۔

اس کا اہتمام ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے متعارف کرانے کیلئے کیا گیا تھا۔ ایوان تجارت میں کاروباری کمیٹی کے چیئرمین سعد العجلان نے بتایا کہ سعودی عرب ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کاپابند ہے، جی سی سی ممالک مشترکہ معاہدے پر دستخط کرچکے ہیں۔

محکمہ زکوٰۃ و آمدنی میں بالواسطہ ٹیکس ادارے کے ڈائریکٹر جنرل سعود الملحم نے نجی اداروں سے کہا کہ وہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کیلئے تیاریاں کرلیں۔ عملدرآمد 2018ء سے ہوگا، اس کا اقرار نامہ ہر ماہ یا ہر 3 ماہ پر بھر ا جائے گا۔

پونے چار لاکھ ریال سے کم آمدنی والا اس ٹیکس سے استثنیٰ ہوگا، کمپنیوں کے مالکان سال رواں کی چوتھی سہ ماہی کے دوران اندراج کرالیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹیکس ادا کرنے کی ذمہ داری کمپنیوں کی نہیں بلکہ “محکمہ زکوٰۃ و آمدنی” از خود ٹیکس وصول کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر عمل درآمد کا فیصلہ ملکی قیادت نے کافی غور وخوض کے بعد کیا ہے

Read more »

سعودی عرب : غیر قانونی مقیم افراد کو ملک چھوڑنے کی مہلت 45 دن میں ختم

یاض: سعودی عرب حکومت کی جانب سے غیر قانونی مقیم افراد کو از خود ملک چھوڑنے کی مہلت ختم ہونے میں45 سے بھی کم دن رہ گئے، اس دوران ملک چھوڑنے والوں کے فنگر پرنٹس نہیں لیے جائیں گے تاکہ وہ دوبارہ ملک آسکیں۔

تارکین وطن کو تین ماہ کی مہلت دی تھی

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے ملک میں مقیم تارکین وطن کو تین ماہ میں ملک چھوڑنے کی مہلت دی تھی جسے ختم ہونے میں اب 45 سے بھی کم دن رہے گئے ہیں۔

جرمانہ نہیں ہوگا، حراست میں نہیں لیا جائے گا

سعودی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ اس مہلت سے فائدہ اٹھانے والے افراد کو خصوصی رعایت دی جائے گی، جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا، اسے حراست میں نہیں رکھا جائے گا۔

فنگر پرنٹس نہ لے کر بلیک لسٹ نہیں کیا جائے گا

اعلان کے مطابق غیر قانونی مقیم شخص کی واپسی کے دوران اس کے فنگر پرنٹس نہیں لیے جائیں گے تاکہ اگلی بار وہ شخص اگر درست اور قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے سعودی عرب آنا چاہے تو اسے ویزا مل سکے عام الفاظ میں کہیں تو ایسے شخص کو بلیک لسٹ نہیں کیا جائےگا۔

مہم کے دوران 32 ہزار افراد ملک چھوڑ چکے

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق  سعودی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ مملکت میں غیر قانونی مقیم افراد اور نظامِ اقامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ملک گیر مہم کے آغاز کے بعد سے اب تک 32 ہزار افراد سعودی عرب سے کوچ کر چکے ہیں۔

مہلت کے بعد پکڑے گئے تو ٹیکس اور جرمانہ عائد، حراست اور بلیک لسٹ

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسی ضمن میں مہم کے معاون نگراں کرنل سفر بن دلیم نے تارکین وطن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس رعایت سے فائدہ اٹھائیں ورنہ مہم کے بعد وہ یہاں پکڑے گئے تو ان پر تمام ٹیکسز اور جرمانے عائد کیے جائیں گے ساتھ ہی انہیں حراست میں بھی رکھا جائے گا۔

ملک میں 78 مراکز قائم، 19 سرکاری ادارے شریک

کرنل سفر بن دلیم کے مطابق اس مہم میں 19 سرکاری ادارے شریک ہیں اور ملک میں 78 مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں روزانہ غیر قانونی مقیم افراد کی بڑی تعداد خود کو پیش کررہی ہے۔

مہم کا مقصد 10 لاکھ افراد کو سامنے لانا ہے

اطلاعات ہیں کہ نوے روزہ اس مہم کا مقصد 10 لاکھ غیر قانونی مقیم افراد کو سامنے لانا ہے جن میں سے 2.85 لاکھ افراد اپنی ملازمتوں سے غائب ہیں۔

سابقہ مہم میں 55 لاکھ افراد کو نکالا گیا

چار سال قبل بھی اسی نوعیت کی ایک مہم شروع کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 55 لاکھ غیر قانونی مقیم افراد کا کوچ اور ان کے معاملات کی درستی سامنے آئی تھی۔

ڈیڈ لائن 31 جون تک ہے

واضح رہے کہ سعودی حکام کی جانب سے غیر قانونی مقیم افراد کو ملک چھوڑنے کے لیے یکم اپریل تا 31 جون 90 روز کی مہلت دی گئی ہے

Read more »

Scroll Up